2025-04-17@02:56:43 GMT
تلاش کی گنتی: 2735
«چینی حکام»:
(نئی خبر)
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا اور چین میں تجارتی جنگ میں شدت آگئی، امریکا نے چین پر 104 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ وائٹ ہاؤس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ چین پر آج سے 104 فیصد ٹیرف نافذ ہوگا، چین کا ٹیرف پر جوابی کارروائی کرنا غلطی تھی، اگر چین معاہدہ کرتا ہے تو ٹرمپ کی جانب سے ریلیف ملے گا۔ پریس سیکرٹری وائٹ ہاؤس کا بھی اپنے بیان میں کہنا تھا کہ 70 ملک امریکی ٹیرف پر بات چیت شروع کرنے کیلئے رابطہ کر چکے، معاہدے ان سے کئے جائیں گے جو امریکا کو فائدہ پہنچائیں اور تجارتی خسارہ پورا کریں، ہر ملک کیلئے تمام آپشن مذاکرات کی میز پر ہیں۔ Post Views: 3
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ تجارتی بات چیت میں غیر ملکی امداد اور ان ممالک میں امریکی فوج کی موجودگی پر بات کریں گے، معاہدہ اسی صورت میں ہوگا، جس میں امریکی ملازمین کا مفاد ہوگا اور جس سے تجارتی خسارہ کم ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کا آغاز ہوتے ہی چین پر اضافی محصولات کے ساتھ مجموعی طور پر 104 فیصد محصولات نافذ العمل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی محصولات پر بات چیت کے لیے 70 ممالک نے امریکا سے رابطہ کرلیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ تجارتی بات چیت میں غیر ملکی امداد اور ان ممالک میں امریکی فوج کی موجودگی پر بات...
امریکا نے چین کی طرف سے آنے والی درآمدات پر ایک بار پھر بڑا حملہ کیا ہے۔ اب کی بار بعض چینی مصنوعات پر 104 فیصد ٹیکس عائد کردیا ہے۔ اس ٹیکس کا نفاذ گزشتہ شب 12 بجے سے ہوگیا ہے۔ امریکا کی جانب سے ایک بار پھر ٹیکس حملہ کے بعد چین اور ہانگ کانگ کی مارکیٹیں بلندی کی طرف مائل ہونے کے بعد مندی کا شکار ہوگئیں۔ واضح رہے کہ شنگھائی سمیت ایشیا کی متعدد اسٹاک مارکیٹوں میں گزشتہ روز قدرے بہتری نظر آئی تھی۔ ایسا کئی روز کی مندی کے بعد ہوا تھا تاہم گزشتہ روز امریکا کی جانب سے چند چینی مصنوعات پر ٹیرف 100 فیصد سے بھی بڑھائے جانے کے بعد بدھ کے روز کاروبار...
جنوبی کوریا کے وزیر اعظم قائم مقام صدر ہان ڈَک سو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر ہان ڈک سو نے ٹیرف سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جنوبی کوریا کے صدر نے صدر ٹرمپ سے ٹیرف کے معاملے پر حقائق کو سامنے رکھ فیصلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر ہان ڈک سو نے کہا کہ جنوبی کوریا امریکا کے ساتھ اپنے برادرانہ اور تجارتی تعلقات برقرار رکھنا چاہتا تھا۔ جنوبی کوریا کے صدر نے کہا کہ ان کا ملک چین کی طرح امریکا پر جوابی ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ یاد رہے کہ آج ہی جنوبی صدر...
فوٹو: فائل صدر پاکستان آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن اور چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) و دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بیان میں کہا کہ مرحوم تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اثاثہ تھے، وہ پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں میں سے ایک تھے، تاج حیدر کے انتقال سے پیپلز پارٹی اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگئی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ دہائیوں پر محیط سینیٹر تاج حیدر کی سیاسی، سماجی...
یوکرین کا روسی فوج کے ہمراہ لڑنے والے 2 چینی فوجیوں کو گرفتار کرنے کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز کیف(آئی پی ایس )یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعوی کیا ہے کہ ان کی فوج نے روسی افواج کے ہمراہ لڑنے والے دو چینی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔صدر زیلنسکی نے منگل کو سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہماری فوج نے یوکرینی علاقے میں ڈونیٹسک کے علاقے میں روسی فوج کے ساتھ لڑنے والے دو چینی باشندوں کو گرفتار کیا ہے اور گرفتار افراد کے پاس سے ان کی دستاویزات اور بینک کارڈز بھی ملے ہیں۔ یوکرینی صدر نے اس بیان کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں مبینہ طور...

اسلام آباد میں تین روزہ بین الاقوامی اوورسیز کنونشن میں پاکستان بزنس فورم کا یورپی وفد بھی شرکت کرے گا
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 اپریل 2025ء) اسلام آباد میں تین روزہ بین الاقوامی اوورسیز کنونشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، حکومت پاکستان اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ( او پی ایف ) کی طرف سے تارکین وطن کاروباری شخصیات کو دعوت نامے ارسال کردئے گئے ، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اوورسیز کنونشن سے کلیدی خطاب کریں گے ، صدر پاکستان اور آرمی چیف سید عاصم منیر سے بھی اوورسیز شرکاء کی ملاقاتیں ترتیب دے دی گئی ہیں ، یورپ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت سردار ظہور اقبال چیئرمین پاکستان بزنس فورم فرانس کی قیادت میں یورپی یونین کے مختلف ممالک سے پچاس رُکنی کاروباری شخصیات کا وفد بھی اس اوورسیز کنونشن میں شرکت کرے گا...
بیجنگ : امریکا نے چین پر محصولات بڑھانے کی دھمکی دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگر چین نے 8 اپریل تک امریکا پر عائد 34 فیصد محصولات منسوخ نہ کیے تو وہ 9 تاریخ سے چینی مصنوعات پر اضافی 50 فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔ حقائق واضح ہیں کہ امریکہ نے پہلے چین کے خلاف بھاری محصولات کا جبری سلسلہ شروع کیا ہے اور چین کے جائز جوابی اقدامات بعد میں سامنے آئے ۔ چین نے واضح کیا ہےکہ اگر امریکہ ضد پر اصرار کرتا ہے تو چین آخر تک اس کا پورا مقابلہ کرےگا۔ امریکہ کی جانب سے “ٹیرف وار” گزشتہ دہائیوں کے گلوبلائزیشن کے عمل کو الٹنے کی ایک کوشش ہے، تاکہ امریکہ کی بالادستی کو...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے چینی پر سیلز ٹیکس وصولی کا نیا طریقہ کار متعارف کروا دیا اور باقاعدہ عمل درآمد کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی قیمت ہر 15 دن بعد چیک کرکے مقرر ہوا کرے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان شماریات بیورو کی رپورٹ میں درج قیمت سے 16 روپے فی کلو گرام کم کرکے سیلز ٹیکس وصولی کے لیے چینی کی قیمت متعین ہوا کرے گی۔ ایف بی آر نے بتایا کہ پاکستان بیورو آف شماریات کی ویب سائٹ پر شائع چینی کی قیمت میں سے 16 روپے فی کلو گرام کی کمی کرکے ایکس مل...
بیجنگ : سنٹرل ہوئی جن انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے اعلان کیا کہ وہ چینی کیپٹل مارکیٹ کے مستقبل پر پختہ یقین رکھتی ہے اور موجودہ A-شیئرز کی قیمت کو مکمل طور پر مناسب سمجھتی ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ اس نے ایک بار پھر ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز کے اپنے حصص میں اضافہ کیا ہے اور مستقبل میں کیپٹل مارکیٹ کے مستحکم آپریشن کی “مضبوط حفاظت” کے لئے ایسا کرنا جاری رکھے گا۔ سنٹرل ہوئی جن مکمل سرکاری ملکیت والی ایک کمپنی ہے۔ کمپنی کے اعلان کے مطابق، مارکیٹ پر ان کا اعتماد چین کی معیشت کے روشن مستقبل پر ان کے یقین کی عکاسی کرتا ہے۔ موجودہ دور میں، چین اعلیٰ معیاری ترقی کو مضبوطی سے آگے بڑھا رہا...
بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کی چین پر اضافی 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کی چینی حکومت سخت مخالفت کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ ٹیرف کے اقدامات کو مزید سخت کرتا ہے، تو چینی حکومت اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے سخت جوابی اقدامات اختیار کرے گی ۔ منگل کے روزترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے چین پر عائد کردہ ” ریسیپروکل ٹیرف” کا کوئی جواز نہیں اور یہ یکطرفہ دھونس کی ایک واضح مثال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے اختیار کیے گئے جوابی اقدامات اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ ، نیز بین الاقوامی تجارت کے...
پاکستان نے چین کے خلائی تربیتی پروگرام میں شامل ہو کر تاریخ رقم کردی، پاکستان اپنے دو خلا بازوں کو تربیت کےلیے چین بھیجے گا۔ تفصیلات کے مطابق خلائی تحقیق کے سفرمیں پاکستان کی غیرمعمولی اور تاریخی پیش رفت جاری ہے، پاکستان چین کےخلائی اسٹیشن کےتربیتی پروگرام میں شامل ہونے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا.سپارکو نے ملک کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تیاری شروع کردی ہے اور سائنس دانوں، محققین اور طلبہ سے تیس اپریل تک جدید سائنسی تجربات کی تجاویز طلب کرلیں۔ یہ تجربات چینی خلائی اسٹیشن سی ایس ایس پر خلا کے سخت ماحول، مائیکرو گریویٹی اور انتہائی درجہ حرارت میں انجام دیے جائیں گے تاکہ ملک کے پہلے انسانی خلائی مشن کے سائنسی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اپریل ۔2025 )وزیر اعظم شہبازشریف نے چین، امریکہ اور یورپ کو پاکستان کی معدنیات میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے فائدے کا سودا ہے کہ وہ پاکستان سے معدنیات نکالیں اور خام مال حاصل کریں.(جاری ہے) انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کہی فورم میں تقریباً دو ہزار افراد شرکت کر رہے ہیں جس کا مقصد ملک کی معدنی دولت کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے دو روزہ فورم آٹھ سے نو اپریل تک جاری رہے گا، جس میں حکومت پاکستان کے معدنیات سے بھرپور علاقے کی نمائندگی کرے گی جو...
فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اپریل ۔2025 )آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شعیب عثمان اورممتاز صنعتکار ملک باﺅ محمد اکرم نے وزیر اعظم کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کے اعلان کوخوش آئند اور قوم کیلئے تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے صنعتی پیداوارسستی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا جبکہ اس سے 2سے3 ارب ڈالرکی ایکسپورٹ بڑھنے کے بھی قوی امکانات ہیں جس کے ساتھ ساتھ ملک کی بند صنعتیں چالو ہونے سے بیروزگاری کے خاتمہ اور معیشت کی بحالی میں بڑی مدد ملے گی.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین اور صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت کم کرنے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اپریل ۔2025 ) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تاریخی مندی کے بعد آج منگل کے روز پی ایس ایکس میں کاروبار کے آغازپر مارکیٹ قدرے سنبھلی ہوئی نظر آئی دوپہر تک کے ایس سی 100 انڈیکس تقریباً 1628 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 116538 پر کھڑی ہے.(جاری ہے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متعدد ممالک پر اضافی ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال نے دنیا بھر کے بازارحصص میں بھونچال کی سی کیفیت پیدا کر دی تھی اور پاکستان سمیت ایشیا اور یورپ کی متعدد مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا پیرکے روز کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد کے ایس ای...
بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اپریل ۔2025 )چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 50 فیصد نئے محصولات کی دھمکی کے خلاف آخری دم تک لڑنے کا عزم ظاہر کیا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں سے کھربوں ڈالر کے صفائی کا سبب بننے والی تجارتی جنگ مزید شدت اختیار کر گئی ہے.(جاری ہے) عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق واشنگٹن کے بڑے معاشی حریف اور ایک اہم تجارتی شراکت دار بیجنگ نے اس کے جواب میں جمعرات سے امریکی مصنوعات پر اپنی 34 فیصد ڈیوٹی کا اعلان کیا ہے جس سے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان کشیدگی مزید گہری ہو گئی ہے چین کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کے بعد ٹرمپ کی جانب سے...
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا کراچی میں نامعلوم افراد کی جانب سے غیر ملکی ریسٹورنٹ کی چین پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا۔پولیس کے مطابق شہر میں 3 مختلف مقامات پر نامعلوم افراد نے غیر ملکی ریسٹورنٹ کی چین پر حملہ کیا تاہم ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور مشتعل افراد فرار ہو گئے۔ نیو کراچی، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی کراچی نیو کراچی پانچ نمبر اسٹاپ فروٹ مارکیٹ کے... پولیس نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے فوڈ چین ریسٹورنٹ پر پتھروں اور ڈنڈوں سے توڑ پھوڑ کی، توڑ پھوڑ کے واقعات نیشنل اسٹیڈیم کے قریب، محمد علی کالونی اور بہادر آباد چار مینار چورنگی پر پیش آئے۔پولیس...
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک عہدے کے انتخاب کا مشورہ دیدیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مشورہ دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں عہدہ 24/7 والی جاب ہے، اس لیے انہیں کا انتخاب کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی دو کشتیوں میں سوار ہوکر کرکٹ کیلئے وہ نہیں کرسکتے جو وہ چاہتے ہیں، ملک میں کرکٹ واحد تفریح کا ذریعہ ہے اور لوگ اس کھیل سے محبت کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: "سلیکشن کمیٹی گھر جائے! ورنہ گرین شرٹس بنگلادیش سے بھی ہارے گی" سابق کپتان نے کہا کہ کرکٹ فل ٹائم...
چین میں “ایک زرعی طاقتور ملک کی تعمیر کو تیز کرنے کے منصوبہ (2024-2035)” کا اجراء WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور چین کی ریاستی کونسل نے “ایک زرعی طاقتور ملک کی تعمیر کو تیز کرنے کے منصوبہ (2024-2035)”جاری کیا ہے۔ منصوبے میں پیش کیا گیا ہے کہ 2035 تک زراعت کے شعبے میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوگی۔ دیہی علاقوں کے جامع احیاء میں فیصلہ کن پیش رفت ہوگی، زرعی جدت کو بنیادی طور پر عملی جامہ پہنایا جائےگا اور دیہی علاقے بنیادی طور پر جدید طرز زندگی سے آراستہ ہوں گے۔اس صدی کے وسط تک چین ایک جامع زرعی طاقت کے طور پر ابھرےگا۔ دیہی...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز پیش آنے والی شدید مندی کے بعد آج مثبت آغاز ہوا اور انڈیکس کی ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی۔ بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ اس دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 1446 پوائنٹس کے اضافے سے 116355 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کی بھی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی تھی اور کاروبار میں شدید مندی ریکارڈ ہوئی تھی۔ پیر کے روز بازارِ حصص میں کاروبار...
پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کی سیاسی کمیٹی کے اہم ارکان نے مراد سعید کی جانب سے 11 اپریل کو سوات میں احتجاجی مارچ کے یکطرفہ اعلان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔توقع ہے کہ یہ معاملہ جیل میں قید پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کے روبرو اٹھایا جائے گا اور وہی فیصلہ کریں گے کہ مراد سعید جیسے سخت گیر پارٹی رہنماؤں کے محاذ آرائی پر مبنی مؤقف کی حمایت کرنا ہے یا پارٹی کے اعتدال پسند رہنماؤں کی حمایت اور کشیدگی کو کم کرکے ریلیف حاصل کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق حال ہی میں اسلام آباد میں ایک سینئر عہدیدار اور اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے والے امریکا میں مقیم پاکستانی...
بیجنگ: جدیدکاری کو فروغ دینے کے عمل میں ، چین ایک بہت ہی اہم حکمت عملی پر عمل درآمد کر رہا ہے – مربوط علاقائی ترقی چینی صدر شی جن پھنگ کے معاشی نظریات کا ایک ٹھوس عمل ہے۔ مربوط علاقائی ترقی کی حکمت عملی علاقوں کے درمیان خلیج کو کم کرنے، حد سے زیادہ عدم توازن سے بچنے اور ترقی کے ثمرات سے تمام علاقوں کےعوام کو زیادہ منصفانہ طور پرحصہ دار بنانے کے لئے پرعزم ہے، جو متوازن ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے حصول کی عکاسی کرتی ہے۔ چین کی جانب سے مربوط علاقائی ترقی کے نفاذ کے سلسلے میں پانچ ہزار سال پرانی وراثت میں ملنے والی دانش مندی کا اطلاق کیا گیاہے۔ قدیم زمانے...
لاہور: بھارتی دارالحکومت میں جگہ کی کمی سے ہزاروں وکلا مارے مارے پھرنے لگ، انہوں نے دفاتر نہ ملنے پر تھڑوں اور دکانوں میں دفتر بنا لئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں ایک لاکھ 65 ہزار وکلا ہو چکے اور صرف 7745 چیمبر ہیں لہذا مناسب دفتر نہ ملنے کا بحران سنگین ہو رہا۔ شہر میں 2015ء تا 2024ء کے درمیان 99 ہزاروکلا رجسٹر ہوئے۔
چین کے جوابی ٹیرف پر ٹرمپ کا سخت ترین ردعمل، مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی جانب سے امریکا پر 34 فیصد جوابی ٹیرف عائد کیے جانے پر شدید ردعمل دیا ہے۔امریکی صدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر چین نے یہ اضافہ کل تک واپس نہ لیا تو امریکا 9 اپریل سے چین پر 50 فیصد اضافی ٹیرف عائد کر دے گا۔ صدر ٹرمپ نے اتوار کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ چین نے پہلے ہی ریکارڈ ٹیرف، غیر مالیاتی ٹیرف، غیر قانونی سبسڈیز اور کرنسی میں چھیڑ چھاڑ جیسے...
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اس بار سنجیدہ اقدامات کریں گے، رہائی میں سب سے بڑی رکاوٹ آزاد عدلیہ کا نہ ہونا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر عدلیہ فیصلہ نہیں کرتی تو ہمارا پولیٹیکل الائنس فیصلہ کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا امریکی کانگرس کے بل سے متعلق ردعمل سامنے آ گیا۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اس بار سنجیدہ اقدامات کریں گے، رہائی میں سب سے بڑی رکاوٹ آزاد عدلیہ کا نہ ہونا ہے۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) اور اسلام آباد میں ایتھوپیا کے سفارتخانے نے 15 اپریل کو آئی سی سی آئی میں ایک بزنس فورم کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے تاکہ تاجروں اور سرمایہ کاروں کو سنگل کنٹری نمائش کے لئے متحرک کیا جا سکے۔ نمائش کا انعقاد وزارت تجارت اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ پیر کو یہاں اسلام آباد چیمبر میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبد اللہ اور آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کے درمیان ایک اہم ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا۔دونوں اطراف نے ایتھوپیا اور...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ محسن نقوی کے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑنے سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں ہیں جب کہ سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا چاہیے۔ کھیلوں سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے، صحت مند سرگرمیوں کا مزید انعقاد ہونا چاہیے، کھیلوں کے فروغ کیلئے سبب کو کردار ادا کرنا ہوگا جب کہ اسلام آباد میں بھی عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم ہونا چاہیے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ قومی ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے،ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا چاہیے جب کہ کھلاڑیوں...
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیٹیلائٹ تصاویر کے تجزیے سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ چین اب کھلے عام امریکی فضائی برتری کو چیلنج کرنے کی تیاری کررہا ہے اور طیارے کو بھارت کیلئے بھی خطرہ قرار دیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فضائی جنگ میں چین نے امریکہ پر برتری کے لیے انتہائی جدید لڑاکا طیارے جے 50 شینیانگ ’‘خدائی سایہ’’ پر کام شروع کر دیا ہے، جس کی جھلک کی رونمائی کر دی گئی ہے، طیارے کو 2030 تک آپریشنل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جے-50 شینیانگ 6th جنریشن کا لڑاکا طیارہ ہے جس کی پہلی واضح جھلک دنیا کو دکھائی گئی ہے اور اسے آسمان کا ناقابل دید شکاری کہا جا رہا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیٹیلائٹ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس میں بے شمار قراردادیں اور قانون سازی ہوتی ہے، امریکی کانگریس میں قانون سازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کسی امریکی وفد کی پاکستان آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کے ساتھ کسی کا کوئی رابطہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطوں سے اتنا ہی باخبر ہوں جتنا آپ لوگ ہیں، تحریک انصاف آئندہ کا لائحہ عمل الائنس کے ساتھ طے کرے گی۔ بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کی تردید کردیپی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں مذاکرات ہوں، حکومتی حلقوں سے اس پر...
چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،سیکٹرز ڈیولپمنٹ پلان پر تفصیلی غور WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سی ڈی اے چیئرمین محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت مختلف سیکٹرز کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اہم اجلاس ،کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت سیکٹرز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں سیکٹرز کے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت، چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے اراکین، انجینئرنگ و اسٹیٹ ونگ کے سینئر افسران اور متعلقہ ونگز کے افسران نے شرکت کی۔ سی ڈی اے چیئرمین کو سیکٹر سی-14 کی ترقیاتی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفننگ...
پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے چیئرمین محسن نقوی کے استعفے سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کی ہے اور واضح کیا ہے کہ محسن نقوی نے پی سی بی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے حالیہ دنوں میں کچھ کھیلوں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز پر یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ محسن نقوی کی مصروفیات کے باعث وہ پی سی بی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے اس افواہ کے بعد پی سی بی حکام نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں اور محسن نقوی اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں یہ...

امریکا کے نام نہاد ” ریسیپروکل ٹیرف “کو یقیناً عالمی برادری کی طرف سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے تمام تجارتی شراکت داروں پر اضافی محصولات عائد کرنے کے حالیہ اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ “برابری” کے نام پر بالادستی پر عمل پیرا ہے اور “امریکا فرسٹ” کو بین الاقوامی قوانین سے بالاتر کر رہا ہے، جوسراسر یکطرفہ، تحفظ پسندی اور معاشی غنڈہ گردی ہے۔ امریکہ کی جانب سے محصولات کا بےجا استعمال تمام ممالک بالخصوص گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو ترقی کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ پیر کے روز ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے محصولات کی مختلف شرح کا نفاذ، ڈبلیو ٹی او کے عدم امتیاز کے اصول کی خلاف ورزی ہے،...
بیجنگ : چین کے نائب وزیر تجارت اور بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کے نائب نمائندے لنگ جی نے امریکی کاروباری اداروں کے گول میز اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ٹیسلا، جی ای ہیلتھ کیئر اور میڈٹرونک سمیت 20 سے زائد امریکی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔پیر کے روز لنگ جی نے کہا کہ چاہے بین الاقوامی صورتحال میں کتنی تبدیلیاں رونما کیوں نہ ہوں، چین کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے اور وسیع سے وسیع تر ہو جائیں گے۔ چین کی وزارت تجارت، ہمیشہ کی طرح، قانون کے مطابق غیر ملکی صنعتی و کاروباری اداروں کے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرے گی اور ان کے مسائل کے حل کو فعال طور پر فروغ دے...
بیجنگ : چین کے اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے اعداد و شمار کے مطابق، 2025 کے مارچ کے اختتام تک، چین کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 3,240.7 بلین ڈالر تھا، جو فروری کے اختتام سے13.4 بلین ڈالر زیادہ ہے، جس میں 0.42 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ چین کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 16 ماہ سے مسلسل 3.2 ٹریلین ڈالر سے زیادہ پر مستحکم رہا ہے۔ مارچ 2025 میں، مجموعی طور پر چینی معیشت میں مستقل ترقی اور استحکام دیکھا گیا ہے ۔ موجودہ اور نئی پالیسیوں کے ایک مجموعے نے موجودہ تسلسل کو برقرار رکھا ہو اہے جس میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو مضبوطی سے آگے بڑھایا گیا ہے جو غیر ملکی زر مبادلہ...

ریئر ارتھ ایلیمنٹس کا برآمدی کنٹرول قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے،چائنا نان فیرس میٹلز انڈسٹری ایسوسی ایشن
بیجنگ :عوامی جمہوریہ چین کے ایکسپورٹ کنٹرول قانون اور دیگر متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق وزارت تجارت نے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے ساتھ مل کر ریئر ارتھ ایلیمنٹس سے متعلق کچھ اشیاء کے لئے برآمدی کنٹرول پر ایک اعلان جاری کیا تھا جسے باضابطہ طور پر اجراء کی تاریخ پر ہی نافذ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے چائنا نان فیرس میٹلز انڈسٹری ایسوسی ایشن نے 6 اپریل کو کہا کہ ریئر ارتھ ایلیمنٹس سے متعلق اشیاء میں فوجی اور سول سمیت دوہرے استعمال کی خصوصیات ہوتی ہیں اور چینی حکومت نے بین الاقوامی طرز عمل کے مطابق اس پر برآمدی کنٹرول نافذ کیا ہے جو عالمی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے چین کے پختہ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محسن نقوی کے استعفے کی تردید کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو ان خبروں کی تردید کی ہے کہ چیئرمین محسن نقوی نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر کے طور پر اپنی حالیہ تقرری کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کرکٹ اور وزارت دونوں نہیں چلا سکتے، شاہد آفریدی کی آرمی چیف سے ملاقات میں گفتگو محسن نقوی کے استعفیٰ کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہفتے کے روز سے کھیلوں کی مختلف ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کررہی تھیں، کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں، خاص طور پر...
چین کیساتھ تجارتی خسارہ حل کرنے تک ڈیل نہیں کرونگا، امریکی صدر کا اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹیرف کے نفاذ پر ڈٹ گئے۔ عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بھونچال کے سوال پر بولے کبھی کبھار آپ کو دوائی بھی لینی ہوتی ہے، جب تک چین کے ساتھ تجارتی خسارہ حل نہیں کریں گے، ڈیل نہیں کروں گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا چین کا ٹریڈ سرپلس ناپائیدار ہے، ٹیرف پر یورپی اور ایشیائی رہنماوں سے بات ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چند روز قبل چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف نافذ کیا گیا تھا۔ٹرمپ...

محسن نقوی اہل ہیں مگر کرکٹ یا وزارت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا چاہیے، شاہد آفریدی کی آرمی چیف سے گفتگو
سپر اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر سے گفتگو میں کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اہل ہیں مگر انہیں کرکٹ یا وزارت داخلہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا چاہیے۔ سپر اسٹار @SAfridiOfficial کی پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ شاہد آفریدی نے آرمی چیف کو بتایا کہ پی سی بی بی چئیرمین @MohsinnaqviC42 کرکٹ کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں، مخلص شخص ہیں لیکن @TheRealPCB کی ذمے داریاں فل ٹائم ہیں انہیں کرکٹ اور… — Abdul Majid Bhatti (@bhattimajid) April 7, 2025 اس مکالمے کا انکشاف سینیئر اسپورٹس جنرلسٹ عبدالماجد بھٹی نے اپنی ایکس پوسٹ...
لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے استعفی سے متعلق پی سی بی کا بیان سامنے آگیا، حکام نے استعفی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے استعفیٰ سے متعلق خبریں گردش میں ہیں تاہم پی سی بی حکام نے ان افواہوں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ واضح رہے کہ کئی اسپورٹس ویب سائٹ نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے سے استعفی دے سکتے ہیں بوجہ یہ کہ وہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوچکے ہیں۔
محسن نقوی کے استعفے سے متعلق پی سی بی کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کی جانب سے چیئرمین محسن نقوی کے استعفے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔ پی سی بی حکام نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی سی بی چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ حال ہی میں محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوئے ہیں جس کے باعث کئی کھیلوں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز پر خبر شائع ہوئی کہ ہوسکتا ہے مصروفیت کے باعث محسن نقوی عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔
لاہور(نیوزڈیسک)پی سی بی حکام نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی سی بی چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے حکام کی جانب سے چیئرمین محسن نقوی کے استعفے سے متعلق بیان سامنے آ گیا۔ حال ہی میں محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوئے ہیں جس کے باعث کئی کھیلوں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز پر خبر شائع ہوئی کہ ہو سکتا ہے مصروفیت کے باعث محسن نقوی عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔ اس کے علاوہ سابق پاکستانی کرکٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے استعفیٰ دینے...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ہے، جس کی وجہ سے کاروبار بند کرتے ہوئے آؤٹ اسٹینڈنگ سودے منسوخ کردیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بازارِ حصص میں صبح کاروبار کے آغاز ہی سے شدید مندی کا رجحان تھا۔ ابتدا میں کے ایس ای 100 انڈیکس 3331.22 پوائنٹس کم ہونے سے انڈیکس 115460 پوائنٹس کی سطح پر آیا۔ بعد ازاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کی جانب رجحان بڑھتا رہا جس کے نتیجے میں سرکٹ بریکر آن ہوگیا اور اسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ معطل کردی گئی۔ اسی دوران انڈیکس 6287 پوائنٹس کمی سے 112504 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ اسی طرح پی ایس ایکس میں 45 انڈیکس 5 فیصد کمی کے باعث لوئر...
کراچی(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر عائد کیے گئے حالیہ ٹیرف کے اثرات دیگر ایشیائی اور خلیجی ممالک کی اسٹاک مارکیٹ کی طرح پاکستان میں بھی دکھائی دینے لگے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز کے پہلے ہی روز ابتدا سے شدید مندی دیکھنے میں آ رہی ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 6250 سے زائد پوانٹس کی کمی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس 6287 کی کمی کے ساتھ 112504 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جس کے بعد کاروبار کو روک دیا گیا۔ خیال رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے ٹیرف کے باعث امریکی اسٹاک ایکسچینج میں صرف 2 روز میں سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر عائد کیے گئے حالیہ ٹیرف کے اثرات دیگر ایشیائی اور خلیجی ممالک کی اسٹاک مارکیٹ کی طرح پاکستان میں بھی دکھائی دینے لگے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز کے پہلے ہی روز ابتدا سے شدید مندی دیکھنے میں آ رہی ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 6250 سے زائد پوانٹس کی کمی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس 6287 کی کمی کے ساتھ 112504 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جس کے بعد کاروبار کو روک دیا گیا۔خیال رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے ٹیرف کے باعث امریکی اسٹاک ایکسچینج میں صرف 2 روز میں سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر ڈوب...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ جاری تجارتی جنگ کے تناظر میں ٹیرف کے نفاذ پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک چین کے ساتھ تجارتی خسارہ حل نہیں ہوگا، کوئی معاہدہ نہیں کریں گے۔ ٹرمپ نے عالمی اسٹاک مارکیٹس میں پیدا ہونے والی ہلچل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "کبھی کبھار آپ کو دوائی بھی لینی ہوتی ہے۔" ان کا کہنا تھا کہ چین کا ٹریڈ سرپلس ناپائیدار ہے اور اس پر یورپی و ایشیائی رہنماؤں سے بھی بات چیت کی جا چکی ہے۔ چند روز قبل ٹرمپ نے چین سمیت کئی ممالک پر جوابی ٹیرف نافذ کیے تھے، جس کے نتیجے میں صرف دو دنوں میں امریکی اسٹاک مارکیٹ سے 60 کھرب...
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور نوازشریف کا لندن کا دورہ متوقع ہے۔ن لیگی قیادت 11 اپریل کو لندن پہنچے گی، ،وزیراعظم بیلاروس کے دورے کے بعد لندن پہنچیں گے، شہباز شریف تین دن جبکہ نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ نواز شریف لندن سے دوبارہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، کئی اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن سے دوبارہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، اس موقع پر کئی اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ امریکی فوجیوں کی قبروں پر سکوں کی برسات ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ،اہل خانہ حیران رہ گئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بھونچال کے سوال پر کہا ہے کبھی کبھار آپ کو دوائی بھی لینا پڑتی ہے، جب تک تجارتی خسارہ حل نہیں کریں گے، ڈیل نہیں کروں گا۔ کسی کا نقصان نہیں چاہتا، مگر ٹیرف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کا ٹریڈ سرپلس ناپائیدار ہے، ٹیرف پر یورپی اور ایشیائی رہنماؤں سے بات ہوئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چند روز قبل چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف کے باعث صرف 2 روز میں امریکی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر سے زائد ڈوب گئے۔ مزید پڑھیں: ٹیرف کے نفاذ کے بعد 50...
پاکستان کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان کو چھوڑ کر بیرون ملک جانا چاہتی ہے۔ وہ اپنا وطن کیوں چھوڑنا چاہتی ہے؟ یہ ایک الگ موضوع ہے اور اس کی متعدد وجوہات ہیں جن میں سے ایک بڑی وجہ ملک میں موجود بے روزگاری کی لہر ہے۔ اس بے روزگاری کے سبب ہر فرد ملک سے نکل بھاگنا چاہتا ہے مگر بعض لوگ درست ٹریول ایجنٹ کا انتخاب کرنے میں غلطی کر سکتے ہیں۔ عمومی طور پر دیکھا گیا ہے کہ غیر قانونی ٹریول ایجنٹس کے ہتھے چڑھنے والے افراد کا انجام برا ہی ہوتا ہے۔ کیونکہ یہ ٹریول ایجنٹس ڈنکی یا کسی دوسرے غیر قانونی طریقے سے نوجوانوں کو باہر جانے کے حسین خواب دکھاتے ہیں۔ اور پھر...
بھارت کو 2030 ء تک بارہ کروڑ ملازمتیں پیدا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ زیادہ لوگ افرادی قوت میں داخل ہوں گے۔ معیشت کو وسعت دینے کے لیے خدمات (سروسز) اور مینوفیکچرنگ کے فروغ کی بھی ضرورت ہے۔ تاہم ملک کو ایک اور بحران کا سامنا ہے کیونکہ انجینئرنگ کے فارغ التحصیل بھارتی لڑکے لڑکیوں میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔بھارت سالانہ پندرہ لاکھ انجینئرنگ گریجویٹس پیدا کرتا ہے، لیکن ان میں سے صرف 60 فیصد ملازمت کے قابل ہوتے ہیں اور صرف 45 فیصد صنعتی معیارات پر پورا اترتے ہیں۔ بھارت میں ملازمتیں فراہم کرنے والے ادارے، ٹیم لیز(TeamLease Services)کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق جو بھارت میں سب سے بڑی ڈگری اپرنٹس شپ سروس فراہم کرنے کا دعویٰ...
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے تاشقند میں 150ویں انٹر پارلیمنٹری یونین (آئی پی یو) اسمبلی میں سماجی انصاف کے لیے عالمی پارلیمانی اتحاد کا مطالبہ کردیا۔ سینیٹ سیکریٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں منعقدہ 150 ویں آئی پی یو اسمبلی سے خطاب میں پسماندہ طبقات کی بہبود، صحت اور تعلیم تک رسائی اور مزدوروں کے حقوق کے لیے قانونی اصلاحات پر زور دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں خواتین، نوجوان اور معذور افراد کے حقوق کے لیے قانونی تبدیلیوں کی اہمیت بھی اجاگر کی۔ چئیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے اقوام متحدہ کے وژن کے مطابق انسانی بہبود کو مارکیٹ پر...

عمران خان کیلئے ریلیف حاصل کرنے کی درپردہ کوششیں، امریکی پاکستانیوں کے وفد کی بانی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات:ذرائع کا دعوی
عمران خان کیلئے ریلیف حاصل کرنے کی درپردہ کوششیں، امریکی پاکستانیوں کے وفد کی بانی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات:ذرائع کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک گروپ نے اسلام آباد میں ایک سینیئر عہدیدار اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔یہ روابط پی ٹی آئی اور اس کے ہمدردوں کی عمران خان کیلئے کچھ ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کا حصہ ہیں۔ بیک چینل کی یہ کوششیں ان پس پردہ مذاکرات سے الگ ہیں جو پی ٹی آئی اور متعلقہ حلقوں کے درمیان ہوئی تھیں۔ اگرچہ توقع ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے...
چین نے ٹرمپ کے تجارتی محصولات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو چین کی معیشت اور تجارت دبانے کے لیے بطور ہتھیار ٹیکسوں کا استعمال بند کرنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ ٹیرف وار: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں چین کی سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوو جیاکُن نے امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کمی کی تصویر فیس بُک پر اپنے اکاؤنٹس سے شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مارکیٹ نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے آنے والی اشیا پر 34 فیصد اضافی ٹیکس لگائے ہیں جس سے سال بھر میں مجموعی ٹیکس کی شرح 54 فیصد ہو گئی ہے اور ساتھ ہی چین...
پاکستان کی لانگ رینج رائفل ٹیم نے جنوبی افریقہ میں منعقدہ لانگ رینج چیمپئن شپ 2025 میں اپنی شاندار کارکردگی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹیم نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ حریف جنوبی افریقہ کو شکست دے کر نہ صرف ڈبل گولڈ میڈل جیتا. بلکہ ایک نئی تاریخ بھی رقم کر دی۔چیمپئن شپ سے قبل مارچ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ میں چار روزہ ونڈ ٹریننگ کیمپ میں شرکت کی، جو 27 سے 30 مارچ تک جاری رہا۔ اس کیمپ کی نگرانی جنوبی افریقی ماہر کوچز ہینی گربر اور جولیئس ہارٹمین نے کی۔ کیمپ کا مقصد برطانیہ میں ہونے والی یورپین ایف کلاس ٹیمز چیمپئن شپ 2025 اور ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی...
بیجنگ: اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر” ریسیپروکل ٹیرف “عائد کرنے میں امریکی غنڈہ گردی کے رویے کے جواب میں ، چین نے جوابی اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کرنے کے بعد “امریکہ کی جانب سے عائد غلط محصولات کی مخالفت کے حوالے سے چینی حکومت کا موقف” جاری کیا۔ یہ دستاویز طاقت کی سیاست کا مقابلہ کرنے اور انصاف برقرار رکھنے کے لئے چین کی اعلی ذمہ داری کے احساس کو ظاہر کرتی ہے ، جس سے بین الاقوامی برادری کو متحد ہونے اور معاشی گلوبلائزیشن کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ چین کی جانب سے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے کے عزم نے دوسرے ممالک کے حوصلے اور اعتماد میں...
سٹی 42 : پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں کو آسمان پر پہنچانے کے بعد اس میں 7روپے یونٹ کمی کر کے حکومت عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتی۔ پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت مہنگائی کی شرح میں کمی کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے جبکہ زمینی حقائق یہ ہیں کہ عوام کی قوت خرید ہی نہیں رہی ، حکومتی ریلیف صرف کاغذوں اور تقریروں تک محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کے مطابق امسال عید الفطر پر70فیصد مصنوعات فروخت نہیں ہو سکیں ۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا مسرت جمشید چیمہ نے...
بیجنگ :چین میں “چھینگ مینگ” کی تعطیلات کا آخری دن ہے۔”چھینگ مینگ” ہر سال چینی لوگوں کے لئے سوگ منانے اور مرحومین کی قبروں کی صفائی کا وقت ہوتاہے۔ چائنا نیشنل ریلوے گروپ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک بھر میں ریلوے نیٹ ورک پر 20 ملین مسافر ٹرپس کی توقع ہے ، اورمزید 1 ہزار 214 مسافر ٹرینوں کو شامل کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ بیجنگ وقت کے مطابق صبح 9 بجے تک ، قومی ریلوے نیٹ ورک پر “چھینگ مینگ” تعطیلات کے لئے کل 74.32 ملین ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔ ٹکٹوں کی پری سیل کے مطابق 6 اپریل کو ملک بھر میں مقبول شہروں میں بیجنگ ، گوانگ چو ، چھنگ...
بیجنگ :چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر ریسرچ اکیڈمی کے ذریعے ترجمہ کردہ کتاب “چینی طرز کی جدیدیت پر شی جن پھنگ کے بیانات کے اقتباسات ” کا ہسپانوی ورژن حال ہی میں سنٹرل کمپائلیشن اینڈ ٹرانسلیشن پریس نے شائع کیا ہے، جو اندورن اور بیرون ملک دستیاب ہے۔ کتاب “چینی طرز کی جدیدیت پر شی جن پھنگ کے بیانات کے اقتباسات ” میں چینی صدر شی جن پھنگ کے چینی طرز کی جدیدیت کے موضوع پر کیے گئے اہم بیانات شامل ہیں۔ اس کتاب کا ہسپانوی ورژن اور اس سے قبل شائع ہونے والے انگریزی، فرانسیسی، روسی، عربی اور جاپانی ورژنز بین الاقوامی قارئین کے لیے چینی خصوصیات کے حامل جدیدیت کے نظریاتی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 اپریل 2025ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنےدورہ سری لنکا کے دوران ملکی صدر انورا کمارا ڈیسن نائیکے سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی اور دفاعی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ ان معاہدوں کو جزیرہ نما پڑوسی ملک میں نئی دہلی کے اثر و رسوخ کو مستحکم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو چین کا بہت زیادہ مقروض ہے۔ پانچ سالہ دفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت بھارت میں سری لنکن فوجی اہلکاروں کی تربیت اور انفارمیشن اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی تعاون کیا جائے گا۔ بحر ہند میں سکیورٹی تعاون بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دفاعی تعاون کے معاہدوں کا...
چین کا امریکی ٹیرف کے خلاف اپنے ترقیاتی مفادات کا ہر صورت تحفظ کرنے کااعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین نے امریکی ٹیرف کے غلط استعمال کی سخت مخالفت کرتے ہوئے ترقیاتی مفادات کا ہر صورت تحفظ کرنے کا عہد کیا ہے۔امریکہ نے مختلف حیلے بہانوں کے تحت چین سمیت اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پرٹیرف کا نفاذ کیا ہے جو دیگر ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کے لیے شدید نقصان دہ ہے ۔عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی خلاف ورزی پر مبنی یہ ٹیرف قواعد پر مبنی کثیرالطرفہ تجارتی نظام اورعالمی اقتصادی نظام کے استحکام کو بری طرح متاثر کررہے ہیں۔ چینی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کی طرف...
روڈن انکلیو میں چینی وفد کا شاندار استقبال، بلائنڈ فیڈریشن سے تعاون پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) چین سے آئے ہوئے ڈیلی کیشن کی پاکستان بلائنڈ فیڈریشن کے صدر وقاص، نائب صدر شہزاد جاویدکے ہمراہ مقامی ہوٹل میں روڈن انکلیو کے جی ایم سیلز ایم راشد اورسوسائٹی کے برانڈ ایمبیسیڈر محمد اشتیاق کیانی سے ملاقات کی جس میں میں دو طرفہ امور زیر بحث آئے،چین سے آئے ہوئے ڈیلی کیشن کاہوٹل پہنچنے پرروڈن انکلیو کے جی ایم سیلز ایم راشد اور برانڈ ایمبیسیڈر محمد اشتیاق کیانی نے شاندار استقبال کیا جس پر پاکستان بلائنڈ فیڈریشن کے شرکاء نے روڈن انکلیو انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین سے آئے ہوئے...
سٹی42: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں جدید زرعی ترقی کا نیا دور، پاک چین اشتراک سے کپاس کی پیداوار میں انقلاب متوقع ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت دونوں ممالک کے درمیان کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی تعاون تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔چین کی زرعی سائنسی اکیڈمی کے انسٹی ٹیوٹ آف کاٹن ریسرچ (ICR) اور پاکستان کے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت کپاس کی جینیاتی اصلاح، جدید تحقیق اور پیداواری صلاحیت بڑھانے پر مشترکہ کام کیا جائے گا۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور چین نے مشترکہ "کاٹن ٹیکنالوجی کمیونٹی"...
مرکزی کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم پنجاب سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی کنونشن کے چیئرمین سید ناصر عباس شیرازی نے کی۔ اجلاس میں وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی سمیت صوبائی کابینہ کے ارکان نے خصوصی شرکت کی۔ مرکزی کنونشن مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں عوامی اور خصوصی شرکت کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی کنونشن اسلام آباد میں ہوگا۔ آئندہ تین سال کیلئے نئے چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ مرکزی کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم پنجاب سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی کنونشن کے چیئرمین سید...
نیویارک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر محصولات میں اضافے کے ردعمل میں چین کی جوابی کارروائی نے جمعے کے روز وال اسٹریٹ کو شدید جھٹکا دیا۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 6 فیصد کی بڑی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا، جو مارچ 2020 میں کووڈ-19 بحران کے بعد سب سے بدترین ہفتہ ثابت ہوا۔ ڈاؤ جونز 2,231 پوائنٹس (5.5 فیصد) گر کر 38,314.86 پر بند ہوا، جبکہ نیسڈیک انڈیکس 962.82 پوائنٹس (5.8 فیصد) نیچے آ کر 15,587.79 تک گر گیا۔ یہ نیسڈیک کی دسمبر کے بعد سے 20 فیصد کمی کے بعد باضابطہ طور پر ”بیئر مارکیٹ“ میں داخلے کا اعلان ہے۔ جمعے کے روز امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں ریکارڈ 26.79 ارب حصص کا...
بیجنگ : چین کے چھ چیمبرز آف کامرس نے اپنے اپنے بیان میں امریکہ کی جانب سے عائد کیے گئے ” ریسیپروکل ٹیرف “کی سختی سے مخالفت کی اور چینی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے جوابی اقدامات کی حمایت کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز چائنا چیمبر آف کامرس آف امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف فوڈ سٹاک، دیسی پیداوار اور جانوروں کی ذیلی مصنوعات (سی ایف این اے) چین کی خوراک اور زرعی پیداوار کی درآمد اور برآمد کی صنعت کی جانب سے امریکی حکومت کے تجارتی تحفظ پسندانہ طرز عمل کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور قومی مفادات اور کاروباری اداروں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے چینی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے تمام جوابی...
وہ گھبرا گئے چین کے امریکا پر جوابی ٹیرف پر ٹرمپ کا ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )چین کی جانب سے امریکی ٹیرف کے جواب میں امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین گھبراگیا۔امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین نے غلط قدم اٹھایا، وہ گھبرا گئے اور یہی ایک ایسی چیز ہے جو چین برداشت نہیں کرسکتا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات کی درآمد پر 34 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا گیا جس کے بعد چینی مصنوعات پر ٹیرف کی مجموعی شرح 54 فیصد ہوگئی۔چین نے آج امریکی ٹیرف کے جواب میں امریکی مصنوعات...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہراہِ بھٹو کا اچانک دورہ کیا، جس میں انہوں نے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ وزیراعلیٰ کے ہمراہ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے پی ڈی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عید کی چھٹیاں ختم ہو چکی ہیں، کام کی رفتار تیز کریں۔ جام صادق انٹرچینج اور قائدآباد انٹرچینج جلد مکمل کیا جائے۔عوام کی سہولت کیلیے دونوں انٹرچینجز کو ٹریفک کیلیے جلد کھولنا چاہتا ہوں۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ جام صادق انٹرچینج کی تعمیر میں 3 ماہ لگیں گے، جس پر وزیراعلیٰ نے کہا...
چین نے امریکی اشیا پر ٹیرف لگانے کا اعلان اور عالمی تجارتی تنظیم میں مقدمہ دائر کردیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق چین نے 10اپریل سے امریکی اشیا پر 34فیصد اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا،خبرایجنسی کے مطابق چین نے امریکی ٹیرف میں اضافے پر عالمی تجارتی تنظیم میں مقدمہ دائر کردیا،چینی وزارت تجارت کاکہنا ہے کہ ڈبلیو ٹی او کے تنازعات کے تصیفے کے طریقہ کار کے تحت مقدمہ دائر کیا ہے۔امریکی مصنوعات پر 34فیصد اضافی ٹیرف 10اپریل سے نافذ ہوگا، اس کے علاوہ 11امریکی کمپنیوں کو غیرمتعبراداروں کی فہرست میں شامل کردیا۔ خبرایجنسی کے مطابق چین نے 7نایاب معدنیات کی برآمدات پر سخت پابندیاں عائد کردیں،چینی کسٹمز حکام کاکہنا ہے کہ امریکی چکن کی درآمد پر بھی پابندی عائد...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)لاہور میں8سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والا دکاندار گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق نواب ٹائون کے علاقے میں 8سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا مرتکب ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔(جاری ہے) میرب نامی بچی گھر سے دکان پر چیز لینے گئی تھی ، جہاں ملزم نے دکان کے اندر بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی ۔بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جسے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے تلاش کرکے اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم راجو کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں...

وزیراعظم کا پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک ہی دن میں 1800پوائنٹس بڑھنے ، ایک لاکھ 20ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرنے کی پر اظہار اطمینان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک ہی دن میں 1800 پوائنٹس بڑھنے اور ایک لاکھ 20 ہزارکی نئی بلند ترین سطح عبور کرنے کی پر اظہار اطمینان کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کی مثبت سمت حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تاجروں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔(جاری ہے) انہو ں نے کہا کہ بجلی کی نرخوں میں ایک بڑی کمی کی گئی ہے جس سے نا صرف گھریلو صارفین کو ریلیف ملے گا بلکہ یہ کاروباری برادری اور صنعتوں کے لئے بھی خوش آئند ہے ۔ گزشتہ ایک سال کے دوران معاشی اشاریوں اور کاروباری ماحول...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک عہد ساز شخصیت تھے، جنہوں نے پاکستان میں جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کیا اور عوام کو حقیقی معنوں میں اقتدار کا مالک بنایا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شہید بھٹو کی قیادت میں پاکستان نے 1973 کا متفقہ آئین حاصل کیا، جو آج بھی ملک کے جمہوری نظام کی روح اور بقا کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو صاحب نے ہمیشہ عوامی...

درمیانے اور بھاری ریئر ارتھ ایلیمنٹس کا برآمدی کنٹرول ایک عام بین الاقوامی طرز عمل ہے، چینی وزارت تجارت
بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ “عوامی جمہوریہ چین کے ایکسپورٹ کنٹرول قانون” اور دیگر متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق ، چینی وزارت تجارت نے چائنا جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے ساتھ مل کر درمیانے اور بھاری ریئر ارتھ ایلیمنٹس سے متعلق اشیاء کی سات اقسام بشمول سامریم ، گیڈولینیم ، ٹربیئم ، ڈسپروسیم ، لوٹیئم ، اسکینڈیم ، یٹریئم پر برآمدی کنٹرول کے اقدامات کےفوری نفاذ کا اعلان کیا ہے ۔ چینی وزارت تجارت کے مطابق قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ اور جوہری عدم پھیلاؤ جیسی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے چینی وزارت تجارت نے 16 امریکی اداروں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے اور ان پر دوہرے...
چین کا بڑا فیصلہ: امریکہ میں بنی تمام درآمدی اشیاء پر 34 فیصد اضافی ٹیرف عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز بیجنگ:عوامی جمہوریہ چین کے کسٹمز ٹیرف قانون، کسٹم قانون، فارن ٹریڈ قانون اور دیگر قوانین و ضوابط نیز بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کے مطابق چین کی ریاستی کونسل کی منظوری سے ریاستی کونسل کا کسٹمز ٹیرف کمیشن 10 اپریل ، دن بارہ بجکر ایک منٹ سے امریکہ میں پیدا ہونے والی تمام درآمدی اشیاء پر اضافی محصولات عائد کرے گا۔ان محصولات کی تفصیل اس طرح ہے۔ نمبر 1۔ امریکہ میں پیدا ہونے والی تمام درآمدی اشیاء پر موجودہ قابل اطلاق ٹیرف کی شرح کی بنیاد پرمزید 34 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔نمبر 2۔...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ امریکا اور مشہور چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے درمیان معاہدہ طے پانے کے قریب ہے، جس کے نتیجے میں چین کو ٹیرف میں نرمی مل سکتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر معاہدہ طے پایا تو چین کو درآمدی محصولات میں ریلیف دیا جا سکتا ہے، تاہم اس کا انحصار معاہدے کی نوعیت پر ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ٹک ٹاک کو امریکا میں پابندی سے بچنے کے لیے ایک غیر چینی خریدار تلاش کرنے کے لیے ڈیڈ لائن دی گئی ہے، جو جلد ختم ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہو چکی ہے، اور کئی ریاستوں میں ایپ...
چین نے ٹرمپ کی ٹیرف وار کا جواب دیدیا، تمام امریکی درآمدات پر 34 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق چین کی وزارت خزانہ نے آج بروز جمعہ کہا ہے کہ وہ 10 اپریل سے تمام امریکی مصنوعات پر 34 فیصد اضافی محصولات عائد کرے گا۔ یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عائد کیے گئے اضافی ٹیرف کا جواب ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ چین سے آنے والی تمام درآمدات پر 34 فیصد اضافی ٹیرف عائد کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں چین کا امریکا کی مسلط کردہ ’ٹیرف وار‘ آخر تک لڑنے...
سٹی42: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکمران سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈلوانے کے لئے کوشاں ہیں اس لئے پی ٹی آئی کی ہر سطح کی قیادت کو چوکنا رہنا ہوگا اور اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھنا ہوں گے۔ تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں سینئر پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو آج بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا تبھی سازشی عناصر کی چالیں ناکام ہوں گی ۔ پی ٹی آئی رہنمائوں کوایک دوسرے کی مخالفت میں بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے ۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ بانی پی...
چینی وزیر خارجہ کا کھم تھائی سیفندون کے انتقال پرچین میں لاؤ س کےسفارت خانے میں اظہار افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے فارن افیئرز آفس کے ڈائریکٹر وانگ ای نے چین میں لاؤس کے سفارت خانے میں لاؤس کےسابق پارٹی اور ریاستی رہنما کھم تھائی سیفندون کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور وہاں موجود کتاب میں تعزیتی تاثرات درج کئے ۔ لاؤس کے سفارتخانے نے تعزیت کے لئے تشریف لانے پر وانگ ای کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ وانگ ای نے کہا کہ کھم تھائی سیفندون پرانی نسل سے تعلق رکھنے والے لاؤ...
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج بھی پاکستان کے عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، ذوالفقار علی بھٹو وہ رہنما تھے جنہوں نے 1971 کے سانحے کے بعد شکست خوردہ قوم کو مایوسی کی راکھ سے نکالا اور اسے نئی زندگی بخشی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بھٹو نے نہ صرف بکھری ہوئی مملکت کو سنبھالا بلکہ عوام کے حوصلے بلند کر کے پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا، شہید بھٹو کی سفارتی بصیرت نے بھارت کی قید سے جنگی قیدیوں کی واپسی ممکن بنائی اور شملہ معاہدے کے تحت پانچ ہزار مربع میل کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کرنے پراطمینان کا اظہار
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک ہی دن میں 1800 پوائنٹس بڑھنے اور 120،000 کی نئی بلند ترین سطح عبور کرنے پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کی مثبت سمت حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تاجروں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاس ہے۔ جمعہ کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی نرخوں میں بڑی کمی کی گئی ہے جس سے نہ صرف گھریلو صارفین کو ریلیف ملے گا بلکہ یہ کاروباری برادری اور صنعتوں کے لئے بھی خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران معاشی اشاریوں اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس ایک لاکھ19ہزار730پوائنٹس پر پہنچ گیا۔(جاری ہے) جمعہ کو کاروبار کے آغازپر سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 792 پوائنٹ کے اضافے سے ایک لاکھ 19ہزار730پوائنٹس ہوگیا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 793 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1131 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 938 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا بھر کے کئی ممالک پر ٹیرف عائد کئے جانے کے بعد امریکا کی اپنی سٹاک مارکیٹس کو بڑا دھچکا...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک ہی دن میں 1800 پوائنٹس بڑھنے اور 120،000 کی نئی بلند ترین سطح عبور کرنے کی پر اظہار اطمینان, وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کی مثبت سمت حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تاجروں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ بجلی کی نرخوں میں ایک بڑی کمی کی گئی ہے جس سے نا صرف گھریلو صارفین کو ریلیف ملے گا بلکہ یہ کاروباری برادری اور صنعتوں کے لئے بھی خوش آئند ہے ۔ گزشتہ ایک سال کے دوران معاشی اشاریوں اور کاروباری ماحول میں بہتری حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری...
(گزشتہ سے پیوستہ) اگر امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ فیکٹ شیٹ پرنظردوڑائیں تواس میں دو ٹوک اورسخت پاندیاں لگاتے ہوئے کہاگیاہے کہ ان چاروں کمپنیوں کے امریکا میں موجودیا امریکی افرادکی تحویل میں موجود تمام تراثاثے منجمد کردئیے جائیں گے۔ان کمپنیوں کی ملکیت رکھنے والے افرادکے امریکامیں داخلے پربھی پابندی لگادی جائے گی اورامریکی شہریوں کوان کے ساتھ کاروبار کرنے سے روک دیاجائے گا۔ چین کی42کمپنیاں ہیں جوجدیدالیکٹرانک اورمیزائل ٹیکنالوجی سے منسلک ہیں جن میں اہم نام ہوائے کلاڈ،سینوٹیک الیکٹرانکس اورچینجڈو ایروسپیس ہیں۔ان کمپنیوں پریہ الزامات ہیں کہ یہ چینی فوج پیپلز لبریشن آرمی جدید ڈرون ٹیکنالوجی سپلائی کرنے میں ملوث ہے اور2018ء میں بیلاروس کی منسک ڈیفنس سلوشن سمیت7انجینئرنگ کمپنیوں کوبھی اس فہرست میں شامل...
پاکستان سٹاک مارکیٹ نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 793 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1131 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 938 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا بھر کے کئی ممالک پر ٹیرف عائد کئے جانے کے بعد امریکا کی اپنی سٹاک مارکیٹس کو بڑا دھچکا...