Express News:
2025-04-13@19:18:13 GMT

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر شدید مندی کا رجحان

اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT

کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن کے وقفے سے آج پھر شدید مندی کا رجحان ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بازارِ حصص میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1164.92 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ  کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 114367.51 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں  پی ایس ایکس میں گراوٹ کا رجحان غالب رہا اور  مجموعی طور پر 2179.

92 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 100 انڈیکس مزید گھٹ کر 113,352.51 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی مندی کے بعد منگل کو مثبت رجحان دیکھا گیا اور انڈیکس میں 622 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد آج مارکیٹ میں ایک بار پھر مندی دیکھی جا رہی ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پوائنٹس کی

پڑھیں:

پاکستان شدید گرمی کی زد میں، ہیٹ ویو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے سے ملک  کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے سے ملک میں شدید گرمی کا امکان ہے، 14 اپریل سے ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لہر سے متاثر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ

اعلامیے کے مطابق پنجاب، سندھ، بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں 13 تا 18 اپریل درجہ حرارت 6 سے8 ڈگری معمول سے زیادہ ہوگا، وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت بڑھنے سے برف پگھلنے کی شرح میں اضافہ ہوگا جبکہ گرد آلود ہوائیں چلنے سے انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مزید 2 روز تک شدید گرمی کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شہری دھوپ میں کم نکلیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news الرٹ پاکستان درجہ حرارت گرمی محکمہ موسمات ہیٹ ویو

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10 : لاہور قلندر ز کی گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری
  • امریکہ، 54 پاکستانی طلبا ایکسچینج پروگرام کے تحت تعلیم مکمل کرینگے
  •   امریکا میں موجود 54 پاکستانی طلبا ایکسچینج پروگرام کے تحت اپنی تعلیم مکمل کریں گے، طے شدہ الانس اور مراعات بھی ملتی رہیں گی،امریکہ کی وضاحت
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے بھر منفی رجحان رہا، 3938 پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ہفتے بھر منفی رجحان رہا، 3938 پوائنٹس کی کمی
  • امریکا نے اپنے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی
  • امریکا نے پاکستان کیلئے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی
  • سندھ کے کچھ اضلاع میں جانوروں میں لمپی کی بیماری پھیلنے کی اطلاعات
  • کیا پاکستانی طلبا کے لیے امریکی فنڈ سے جاری تمام ایکسچینج پروگرام ختم کردیے گئے؟
  • پاکستان شدید گرمی کی زد میں، ہیٹ ویو الرٹ جاری