حکومتی ریلیف صرف کاغذوں، تقریروں تک محدود ہے؛ مسرت جمشید چیمہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
سٹی 42 : پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں کو آسمان پر پہنچانے کے بعد اس میں 7روپے یونٹ کمی کر کے حکومت عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتی۔
پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت مہنگائی کی شرح میں کمی کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے جبکہ زمینی حقائق یہ ہیں کہ عوام کی قوت خرید ہی نہیں رہی ، حکومتی ریلیف صرف کاغذوں اور تقریروں تک محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کے مطابق امسال عید الفطر پر70فیصد مصنوعات فروخت نہیں ہو سکیں ۔
بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور حکومت میں بجلی کے یونٹ میں15روپے کمی کی گئی تھی ، بتایا جائے اس یونٹ کو عوام کی دسترس سے کس نے باہر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں پیٹرولیم کی قیمت 150روپے لیٹر تھی کس کی پالیسیوں سے یہ عوام کی پہنچ سے باہر ہوئی ۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید 7 فیصد کمی آئی ہے لیکن اس کا کوئی فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا۔
انہوں نے کہاکہ حکمران ایک دوسرے کو مبارکبادوں کے ذریعے عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے بلکہ انہیں حقیقی ریلیف دیا جائے جس سے انہیں محروم رکھا جارہا ہے ۔
عید الاضحیٰ کس روز، کس کس کی چھٹی ماری جائے گی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مسرت جمشید چیمہ عوام کی نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
اختر مینگل نے کوئٹہ میں دھرنا دیا تو کارروائی ہوگی، حکومتی ترجمان
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت بلوچستان کے ترجمان نے کہا کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ اگر بی این پی سربراہ اختر مینگل نے قانون ہاتھ میں لیا تو انکے خلاف کارروائی کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ اگر بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کوئٹہ ریڈ زون میں دھرنا دیا تو ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ حکومت نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کی ہے۔ انہوں نے کوئٹہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد بی وائی سی نے دھرنے اور مظاہرے کئے۔ گزشتہ روز دھرنے میں بی وائی سی کی قیادت کی جانب سے ایک ریاست مخالف تقریر کی گئی۔ تقریر ایک الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت کے دھرنے میں کی گئی۔ اس سارے معاملے پر غور کرکے کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ سردار اختر جان مینگل سے دو بار حکومتی وفد نے ملاقات کی۔ وزراء کے سامنے تین بڑے مطالبات رکھے گئے جن میں ایک مطالبہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی رہائی تھی۔ ان کا دوسرا مطالبہ اپنا دھرنا ریڈ زون دینا تھا، مگر ریڈ زون میں دھرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سردار اختر جان مینگل کو حکومت نے جو آفر دی تھی، آج بھی اس پر قائم ہے۔ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔