2025-03-26@13:24:44 GMT
تلاش کی گنتی: 669
«میں ڈیمینشیا»:
(نئی خبر)
ڈی آئی خان(نیوزڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ندی کے مردانہ سٹاف کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، سرکاری ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والوں میں عبد الجبار، محمد رمضان اور محمد داؤد شامل ہیں۔ پولیس نے بازیابی کیلئے آپریشن شروع کر دیا۔ بعض ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مڈی کے علاقے میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے مردانہ سٹاف کو اغوا کرلیا۔ اغواء ہونے والے ملازمین اور اغواء کاروں کی تعداد ابھی تک واضح نہیں ہے شیخوپورہ: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق
جرمنی میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں انتہائی قدامت پسند جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین(سی ڈی یو) نے برتری حاصل کرلی۔ ایگزٹ پول کے مطابق فریڈرک مرز کی سی ڈی یو کو 28.5 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ انتہائی دائیں بازو کی جماعت متبادل برائے جرمنی یا اے ایف ڈی کو 20.8 فیصد ووٹ ملے اور وہ جرمن پارلیمنٹ کی دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ خاتون رہنما ایلس وائیڈل اس کی رہنما ہیں اور یہ جماعت امیگریشن مخالف ہے۔ سابق چانسلر اولاف شولز کی جماعت ایس پی ڈی کو 16.4 فیصد ووٹ ملے۔اولاف شولز نے شکست تسلیم کرلی ہے۔اس کے علاوہ گرین پارٹی11.6فی صد ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ سی ڈی یو کے...
نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سیاست میں میرے رول ماڈل باین پی ٹی آئی ہیں، ہمارا لیڈر اپنے نظریئے پر قائم ہے، زندگی میں آگے بڑھنے کیلیء اصولوں پر قائم رہنا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ نے نوشہرہ میں نوتعمیر شدہ جڑوبہ ڈیم کا افتتاح کر دیا۔۔ صوبائی وزراء ، عاقب اللہ خان، میاں خلیق الرحمان، نوشہرہ سے منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ علی امی گنڈاپور کو بریفنگ دی گئی کہ جڑوبہ ڈیم 777 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، جڑوبہ ڈیم کی تعمیر سے 930 ایکڑ بنجر اراضی زیر کاشت آئے گی، 115 فٹ اونچا...
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمعٰیل خان میں 2 کارروائیاں کرتے ہوئے 7 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسمعٰیل خان میں 2 آپریشن کیے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے درابن کے علاقے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا. فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا. جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی مدی کے علاقے میں کی. جہاں مؤثر آپریشن میں تین خارجی دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا۔پاک...
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دو الگ کارروائیوں میں 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سےجاری بیان کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان میں درابن کے شہری علاقے میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔ بیان میں بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے مدی کے علاقے میں دوسری کارروائی کی جہاں اہلکاروں نے تین خوارج کو ہلاک کردیا۔ بیان میں کہا گیا کہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور بارود...
ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دو الگ کارروائیوں میں 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سےجاری بیان کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان میں درابن کے شہری علاقے میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔ بیان میں بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے مدی کے علاقے میں دوسری کارروائی کی جہاں اہلکاروں نے تین خوارج کو ہلاک کردیا۔ بیان میں کہا گیا کہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور...
چلاس: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا، انجینئر امیر مقام نے چلاس کا ایک روزہ دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان ، صوبائی وزراء و دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وفاقی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم کے جائز مطالبات حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ان معاملات کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور پچھلے سال کی نسبت 30 فیصد...
راولپنڈی میں 18 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان راولپنڈی کے مطابق ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ 18 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی۔ مندرہ پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر متاثرہ لڑکے کی والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنے والے 3 ملزمان جواد، عمر اور خضر کو چند گھنٹوں میں گرفتار کیا گیا۔ ایس پی صدر کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ Tagsپاکستان
بلڈرز سے رشوت وصول کی ذمہ داری ارشد ریاض نامی ایس بی سی اے افسر کے سپرد ناظم آباد،، فردوس کالونی، گلبہار، رضویہ عمران رضوی اور اورنگزیب خان کے حوالے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نئے ڈی جی اسحاق کھوڑو نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کروانے اور ان سے ریکوری کرنے کے لئے پرانے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی ہے جوکہ بروز پیر با ضابطہ طور پر سینٹرل میں سسٹم آپریٹ کرنے کا آغاز کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرل اتھارٹی میں ایک بار پھر سے تیسری بار ڈائریکٹر جنرل تعینات ہونے والے محمد اسحاق کھوڑو نے اپنی پرانی روش کو برقرار رکھتے ہوئے کراچی کا پٹہ سسٹم اپنے قابل بھروسہ افسران کے...

سانحہ 9 مئی کے مرکزی کردار کے نام پر اسٹیڈیم کا نام رکھنا ریاست دشمن قوتوں کو تقویت دینا ہے: فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے مرکزی کردار کے نام پر اسٹیڈیم کا نام رکھنا ریاست دشمن قوتوں کو تقویت دینا ہے۔ اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی انتہائی نامناسب حرکت ہے، گزشتہ 9 سال سے اقتدار پر قابض جماعت ارباب نیاز اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور بحالی تک نہ کرسکی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اسٹیڈیم کا نام صوبے کو دہشتگردوں کے حوالے کرنے والے شخص کے نام پر رکھنا پختونوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ صوبے کی شناخت مٹانے اور اسے تباہ کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بہت مایوس کیا ہے۔ کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی قیادت سے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے محمود اچکزئی کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اسد قیصر، سلمان اکرم راجا، سردار لطیف کھوسہ، صدر الدین شاہ راشدی، ڈاکٹر صفدر عباسی اور سردار عبدالرحیم موجود تھے۔ اس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنماؤں نے کہا کہ پوری قوم آئین اور قانون کی حکمرانی اور آزاد عدلیہ کیلئے آواز بلند کرے۔ صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کا شکر گزار ہوں، تمام ایشوز پر کھل کر بات ہوئی۔ خواہش ہے ہم سب...
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہورہاہے اسلام آباد(آن لائن)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیو پی) کے اجلاس میں 49ارب روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبے منظور کرلئے گئے۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق 19 ارب روپے سے زیادہ کے منصوبے منظوری کیلئے ایکنک کو ارسال کر دیئے گئے۔ سی ڈی ڈبلیو پی نے تعلیم، صحت، اعلیٰ تعلیم، صنعت، آئی ٹی، افرادی قوت کے منصوبوں پر غور کیا، وزیر اعظم یوتھ پروگرام اقدامات کے تحت ساڑھے سات ارب روپے کا منصوبہ منظورکرلیاگیا، صوبہ پنجاب کا21 میگاواٹ سے زیادہ کا شمسی توانائی کا 5 ارب روپے کا منصوبہ منظورکرلیاگیا، شمسی توانائی کا منصوبہ پنجاب کے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعے کو عدالتی حکم پر میڈیکل بورڈ نے مواچھ گوٹھ میں ایدھی کے قبرستان میں لاوارث قرار دیکر دفنائی گئی نوجوان مصطفیٰ کی سوختہ لاش کی باقیات سے ڈی این اے کے لیے 11 نمونے حاصل کر کے فرانزک جانچ کے لیے کراچی یونیورسٹی کی ڈی این اے لیب بھیجوائے گئے تھے۔ اے وی سی سی حکام کے مطابق سوختہ لاش کی باقیات سے حاصل کیے جانے والے ڈی این اے کے نمونے کی ابتدائی رپورٹ میں مقتول مصطفیٰ کی والدہ کے ڈی این اے نمونے سے میچ کر گئے ہیں اور اس حوالے سے...
دیامر کے عوام کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کاظم میثم اور نگر کے عمائدین کا شاندار استقبال کیا گیا۔ انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور سید علی رضوی کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ چلاس میں متاثرین دیامر ڈیم کا دھرنا ساتویں روز میں داخل ہو گیا۔ دھرنے کے ساتویں روز اپوزیشن لیڈر کاظم میثم اور نگر سے ایک بڑا قافلہ بھی پہنچ گیا، اس موقع پر دیامر کے عوام کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کاظم میثم اور نگر کے عمائدین کا شاندار استقبال کیا گیا۔ انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور سید علی رضوی کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔ چلاس دھرنے میں شرکت کیلئے نگر سے شیخ باقر کاظمی، بلال ابراہیمی، سابق ممبر اسمبلی...
وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان کے سیاسی اور پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔اعلامیے کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے مقامی رہنماؤں نے حالیہ مالی استحکام پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور علاقے کی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں پر شکریہ ادا کیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے شرکاء کو عوامی فلاح و بہبود کے لیے متحرک کرداد ادا کرنے کی تلقین کی۔ملاقات میں متعلقہ حلقوں اور علاقے کے ترقیاتی امور کے حوالے سے گفتگو کی گئی جبکہ وزیراعظم نے کامیاب جلسے کے انعقاد پر ڈیرہ غازی خان کے عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزراء احسن اقبال، رانا تنویر حسین، عطا اللّٰہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے چیمپیئنز ٹرافی کے راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچز کے دوران ہیوی ٹریفک کے لیے روٹ پلان تشکیل دے دیا۔ ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 24،25 اور 27 فروری کو مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں دباؤ کو بھول کر کچھ کرکے دکھائیں، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہیڈ کوچ کا قومی ٹیم کو پیغام ترجمان کے مطابق 24،25 اور 27 فروری کو ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لیے صبح 7 بجے سے 01.30 بجے رات داخلہ بند ہوگا۔ پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹروے استعمال کرے۔ ٹریفک...

ڈاکٹر محمد امجد،رضوان صادق خان پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی کے رکن نامزد، کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس کل ہوگا
اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے قومی مفاہمت اور سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لیے قائم کی گئی کمیٹی میں ڈاکٹر محمد امجد،رضوان صادق خان کو بھی ممبر نامزد کردیا ہے، سابق وزیراعلی بلوچستان میر نصیر خان مینگل کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی میں مصطفیٰ ملک وائس چیئرمین، طارق حسن، انتخاب خان، ڈاکٹر رحیم اعوان ممبران ہیں جبکہ اب ڈاکٹر امجد اور رضوان صادق کو بھی اس کمیٹی کا ممبر نامزد کیا گیا ہے۔ڈاکٹر محمد امجد سابق وفاقی وزیر براِئے بین الصوبائی رابطہ اور پارٹی کے چیف آرگنائزر ہیں جب کہ ان کا سیاسی سماجی شعبے میں وسیع تجربہ ہے ، رضوان صادق خان راولپنڈی/ اسلام آباد کے ممتاز کٹھڑ قبیلہ سے...
اسلام آباد (محمد ابراہیم عباسی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے فنانس ایکٹ 2015 کی شق 7 کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے اس قانون کے تحت کیے گئے تمام احکامات اور نوٹیفکیشنز کو بھی غیر مؤثر قرار دے دیا ہے۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کسی بھی ملک کا بنیادی قانون ہوتا ہے، اور تمام قوانین اپنی طاقت آئین سے حاصل کرتے ہیں۔ اگر کوئی قانون دیے گئے اختیارات سے تجاوز کرے یا کسی آئینی شق کے خلاف ہو، تو اسے غیر آئینی یا Ultra Vires قرار دیا جاتا ہے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پارلیمنٹ کو آئین کے تحت قوانین بنانے کا اختیار حاصل ہے،...
ڈیرہ غازی خان ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے راجن پور میں یونیورسٹی اور ڈی جی خان میں کینسر ہسپتال کے قیام کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان آکر دلی خوشی ہو رہی ہے، والہانہ اور پرتپاک استقبال پر ڈیرہ غازی خان کے عوام کا مشکور ہوں، ہم نے عوام کی ترقی کیلئے دن رات کام کیا، نواز شریف کا وژن صرف پاکستان کی ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں پنجاب کی ترقی ہوئی، مریم نواز اب پنجاب کے عوام کی خدمت کررہی ہیں، مریم نواز پنجاب کے گھر...
وزیراعلیٰ جی بی، سیکرٹری امور کشمیر، چیئرمین واپڈا، چیف سیکرٹری جی بی کمیٹی کے رکن ہوں گے جبکہ ضرورت پر ساتویں رکن کے طور پر کسی بھی متعلقہ شخص کو شامل کیا جا سکے گا، وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران کمیٹی کو سیکرٹریٹ کی معاونت فراہم کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم پاکستان میان شہباز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے مطالبات پر غور کرنے اور ان کی حقیقی شکایات کے ازالے کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزارت امور کشمیر و سیفران سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران کمیٹی کے چیئرمین، وزیر برائے آبی وسائل شریک چیئرمین ہوں گے، وزیراعلیٰ جی بی، سیکرٹری امور کشمیر،...
راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور 2 مزید ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتولہ کا چچا وسیم بھی شامل ہے، دونوں ملزمان لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اغواء کرنے میں ملوث تھے، ملزمان کی شناخت شیر عباس اور عاقب کے نام سے ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق مبینہ اغواء کے بعد لڑکی کے اہل خانہ اسے تلاش کر کے واپس لائے اور لڑکی کے چچا نے مقتولہ کو قتل کر کے نعش کو دفنا دیا تھا، مقتولہ کی پراسرار وفات کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی...
بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اور سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کی فلم ’نادانیاں‘ آئندہ ماہ ریلیز کی جائے گی۔ نیٹ فلکس انڈیا کی جانب سے آج فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلم 7 مارچ کو نیٹ فلکس پر دستیاب ہوگی۔ A post common by Netflix India (@netflix_in) اس فلم کے زریعے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان فلمی دنیا میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں جس کیلئے مداح بےحد پُرجوش ہیں کیونکہ ابراہیم علی خان کو سیف علی خان کی کاربن کاپی کہا جارہا ہے۔ A post common by Sony Music India (@sonymusicindia) فلم نادانیاں میں ماضی کی...
کراچی:پاکستان نے اپنی ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے افریقا ون سب میرین فائبر آپٹک کیبل کو اپنے ساحلی علاقے میں لانچ کر دیا ہے۔ یہ کیبل پاکستان کو افریقا، عرب ممالک اور فرانس کے ساتھ تیز رفتار انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی فراہم کرے گی، جس سے ملک کی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنیاد ملے گی۔ افریقہ ون سب میرین کیبل10,000 کلومیٹر سے زیادہ طویل ہے اور یہ پاکستان کو افریقا، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، مصر، اور فرانس جیسے اہم ممالک سے منسلک کرتی ہے۔ اس کیبل کے عالمی کنسورشیم میں اتصالات، جی فورٹی ٹو، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) اور ٹیلی کام مصر جیسی معروف کمپنیاں شامل ہیں۔ یہ منصوبہ...
سندھ ہائی کورٹ— فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں کلفٹن کے رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران ڈی جی سیپا اور ڈی جی کے ڈی اے کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے دونوں افسران کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔عدالت نے کہا کہ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بھی وارنٹِ گرفتاری جاری کریں۔ رہائشی عمارت میں کمرشل سرگرمیاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکمکراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے رہائشی... ایس بی سی اے کے وکیل نے کہا کہ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کل ہی چارج لیا ہے، ہم عدالتی حکم...
راولپنڈی: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کا کہنا ہے کہ ڈی ریگولیشن ہونے سے کراچی سے نارتھ تک پیٹرول مہنگا ہوگا اس لیے ڈی ریگولیشن ہمیں منظور نہیں۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوآرڈینیٹر راجا وسیم نے کہا کہ مصدق ملک کے بیان کے حوالے سے آج ہم وضاحت کریں گے، ہم نے مصدق ملک کو خط لکھے لیکن جواب نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے 13 سے 14 ہزار پیٹرول پمپس ہیں، عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت ہمارے ساتھ بیٹھے اور لیوی ختم کریں تاکہ عوام کو ریلیف ملے، عوام کو 60 روپے پیٹرول سستا ملنے چاہیے۔ مزید پڑھیں؛ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز نے پیڑول پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا...
کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا تیسرا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کی ٹیم کسی دباؤ کا شکار نہیں ہے اور وہ بڑے ٹورنامنٹ کے لیے پوری طرح تیار ہیں، پاکستان کی کنڈیشنز ان کے لیے آئیڈیل ہیں اور یہاں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے بے شمار چاہنے والے ہیں جو کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہیں۔ شاہدی نے مزید کہا کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے پچھلے دو سالوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور دو ورلڈ کپ میں بھی ان کی کارکردگی اچھی رہی ہے، حالانکہ بدقسمتی سے وہ ٹائٹل جیتنے میں...
نوابشاہ (نمائندہ جسارت)الخدمت ضلع شہید بینظیر آباد کی تحصیل نواب شاہ کے علاقے کاکا پوٹا میں فری موبائل میڈیکل کیمپ لگایا گیا کیمپ کا دورہ نائب امیرجماعت اسلامی ڈسٹرکٹ شہیدبینظیرآباد سرور احمد قریشی اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع شہیدبینظیرآباد نے کیا فری موبائل میڈیکل کیمپ کے ذریعے 100 سے زائد مریضوں کا فری معائنہ کیا گیا مختلف اقسام کے ٹیسٹ اور بعد ازاں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع شہید بینظیرآباد سرور احمد قریشی نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن خدمت کے سفر میں نمایاں نظر آتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن سے ڈسٹرکٹ کے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کی توقعات بڑھ گئی ہیں اور الخدمت یہ سب کام اللہ کی...
نیب اور نجی اداروں کے درمیان مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے، قائم مقام چیئرمین نیب سہیل ناصر کی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق معاہدوں کے مطابق نجی تعلیمی و طبی اداروں کی طرف سے نیب ملازمین کو رعائیتی پیکجز پر سہولیات ہوں گی۔ سہیل ناصر نے کہا کہ چیئرمین نیب کے وژن کے تحت مختلف اداروں سے مفاہمتی سمجھوں کا عمل جاری ہے، باہمی سمجھوتوں سے کارکردگی کا معیار مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ڈائریکٹر نیب ہیڈ کوارٹر محمد عمران بٹ اور معروف انٹرنیشنل ہسپتال کے سی ای او، شعیب احمد خان، علی میڈیکل سینٹر کے سی ای او ڈاکٹر بلال ارشد بٹ، قمر جہاں ڈائگنوسٹکس کے سی ای او زبیر...
کراچی : پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز نے ڈی ریگولیشن پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ چیئرمین آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ڈی ریگولیٹ فارمولے کو مسترد کرتے ہیں ، ڈی ریگولیٹ فارمولا عاید ہونے سے پیٹرولیم اسمگلنگ اور ملاوٹ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے پیٹرول پمپ اپنی قیمت کا تعین خود کرے گا، سینڑل کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، آج ملک بھر میں احتجاجی بینرز آویزاں ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت پیٹرولیم کو...
راولپنڈی میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کے بعد واسا کے عملے کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: طویل خشک سالی کے بعدبارشیں شروع، آج کہاں بادل برسنے کا امکان؟ ترجمان واسا کے مطابق جمعرات کی صبح راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ اس دوران واسا راولپنڈی ہائی الرٹ رکھا گیا تھا۔ واسا کا اسٹاف ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجو رہا، شہر میں مجموعی طور پر 40 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جس میں گولڑہ کے مقام پر 58 ملی میٹر، بوکڑہ 36 ملی میٹر، پی ایم ڈی 28 ملی میٹر، شمس آباد 21 ملی میٹر اور کچہری کے مقام پر 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ...
سعودیہ میں خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی، ثمینہ بیگ پاکستان کا فخر ہیں، ثمینہ بیگ واحد خاتون کوہ پیما ہیں جنہوں نے دنیا کی 7 بلند ترین چوٹیوں کو سر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ وژن 2030ء ایک خواب نہیں بلکہ عملی شکل اختیار کر چکا ہے۔ ریاض میں سعودی میڈیا فورم 2025ء کے مباحثے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب میں وژن 2030ء کے تحت رونما ہوئی تاریخی تبدیلیاں دیکھ کر خوشی ہوئی، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں ایک عظیم انقلاب آ چکا ہے۔ عطاء اللّٰہ تارڑ ...
بیکانیر: بھارت کی 17 سالہ گولڈ میڈلسٹ پاور لفٹر یاشتیکا آچاریہ ٹریننگ کے دوران ایک ہولناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں، جب ان کے گلے پر 270 کلو وزنی راڈ گر گئی۔ یہ حادثہ منگل کے روز بیکانیر کے ایک جم میں پیش آیا، جب یاشتیکا آچاریہ اپنے ٹرینر کی نگرانی میں وزن اٹھا رہی تھیں۔ اچانک 270 کلوگرام وزنی بار ان کے گلے پر آ گرا، جس کے نتیجے میں ان کی گردن ٹوٹ گئی۔ فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ حادثے میں ٹرینر کو بھی معمولی چوٹیں آئیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کے مطابق، فی الحال یاشتیکا کے اہلخانہ...
لاہور : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ وفد سے منصورہ میں ملاقات کے بعد گروپ فوٹو لاہو ر(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ نے منصورہ میں ملاقات کی۔اس موقع پر گلگت بلتستان کے تعلیمی اورسماجی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت شفیق الرحمن کی قیادت میں ملنے والے وفد نے امیر جماعت کو مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبات پیش کیے ۔ امیر جماعت نے طلبہ کے مطالبات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دیامر حق دو، ڈیم بناؤ تحریک کے مطالبات کو منظور کرے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلبہ کے لیے خصوصی اسکالرشپس اور گرانٹس...
اسلام آباد(آن لائن)ملک میں پانی کا بحران شدید ہونے کا خدشہ بڑھ گیا،ملک میں جاری خشک سالی دو بڑے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 15 دن کا رہ گیا،زیر زمین پانی کے ذخائر بھی کم ہوگئے۔ ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک بھر میں پانی کا ضیاع روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھانے ہونگے، تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 12 لاکھ ایکڑ فٹ ہے‘تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 6 لاکھ 73 ہزار ایکڑ فٹ اور منگلا میں 5 لاکھ 43 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔دریاؤں میں پانی کا بہاؤ29 ہزار کیوسک رہ گیا۔دریائے چناب مرالہ کے مقام پر خشک ہوگیا،مرالہ سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 3 ہزار کیوسک ریکارڈکیا گیا۔دریائے جہلم میں...
لاہور:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ نے منصورہ میں ملاقات کی۔اس موقع پر گلگت بلتستان کے تعلیمی اورسماجی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت شفیق الرحمٰن کی قیادت میں ملنے والے وفد نے امیر جماعت کو مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبات پیش کیے۔ حافظ نعیم الرحمان نے طلبہ کے مطالبات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دیامر حق دو – ڈیم بناؤ تحریک کے مطالبات کو منظور کرے۔ گلگت بلتستان کے طلبہ کے لیے خصوصی اسکالرشپس اور گرانٹس کا اہتمام کیا جائے۔علاقہ میں خواتین یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر...
اردن میں ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 2026 کیلئے ڈی سی او کونسل کی صدارت پاکستان کو مل گئی۔ وزارت آئی ٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاکستان کو ڈی سی او ایگزیکٹو کمیٹی کی نشست بھی مل گئی ہے جبکہ اس حوالے سے اعلان اردن کے وزیر برائے ڈیجیٹل معیشت و کاروبار نے کیا۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ نے پاکستان کی ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا اور کہا پاکستان کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی حکمت عملی بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوئی ۔ شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں پاکستان عالمی قیادت کے لیے تیار ہے...
راولپنڈی کی سیشن عدالت نے 12 سال کی سگی بھانجی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باسط علیم نے 12 سال کی سگی بھانجی کے ساتھ زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے مجرم محمد شعیب کو عمر قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ ایسے سفاک مجرم کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں۔ واضح رہے کہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نومبر 2023 میں تھانہ صدر واہ میں درج کیا تھا۔
ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ واپڈا کا دیامر کے عوام کیساتھ متعدد معاہدوں اور فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے اور انتہائی غیر سنجیدہ رویے کیوجہ سے عوام میں محرومی بڑھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر و پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی رہنما ثوبیہ مقدم نے کہا ہے کہ دیامر کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں۔ وہ ناجائز اور غیر قانونی کوئی ڈیمانڈ نہیں کرتے ہیں مگر اپنے حق کے حصول کیلئے کسی کو بھی آڑے آنے نہیں دیں گے۔ ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ واپڈا کا دیامر کے عوام کیساتھ متعدد معاہدوں اور فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے اور انتہائی غیر سنجیدہ رویے کیوجہ سے عوام میں محرومی بڑھی ہے۔...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے ایک جدید ترین سرٹیفائیڈ ڈیٹا سینٹر کامیابی سے ڈیزائن، تعمیر اور فعال کر دیا ہے، یہ ڈیٹا سینٹرپاکستان کے تعلیمی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ڈیٹا سینٹر کا افتتاح این ای ڈی یونیورسٹی میں ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا گیا جہاں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے شرکت کی۔ وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، چیئرمین ایچ ای سی (HEC) ڈاکٹر مختار احمد، سی ای او ہواوے(Huawei)اور کنٹری منیجر نیٹ ورکس ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز مقصود الرحمان بھی تقریب میں موجود تھے۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ منصوبہ دو مراحل میں مکمل کیا گیا،...
ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی 2026 کی صدارت پاکستان کو مل گئی، اردن کے وزیر ڈیجیٹل معیشت و کاروبار سامی سمیراط نے پاکستان کی صدارت کا اعلان کیا۔ پاکستان کی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے ڈی سی او کی چوتھی جنرل اسمبلی میں شرکت کی۔ وزارت آئی ٹی کے مطابق پاکستان کو ڈی سی او ایگزیکٹو کمیٹی میں نشست مل گئی۔ پاکستان کی موثر نمائندگی کے ساتھ ڈی سی او جنرل اسمبلی میں بھر پور شرکت کی گئی۔ وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے ڈی سی او جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا۔ وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں پاکستان عالمی قیادت کےلیے تیار ہے، ڈیجیٹل...
علامتی فوٹو راولپنڈی کی سیشن عدالت نے 12 سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔عدالت نے مجرم محمد شعیب کو 5 لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔ مذکورہ کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج باسط علیم نے سنایا۔ واضح رہے کہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نومبر 2023 میں تھانہ صدر واہ میں درج کیا تھا۔
ذرا تصور کریں کہ آپ کے دماغ میں چلنے والے خیالات کو بغیر کسی ٹریننگ کے پڑھا جا سکے اور انہیں الفاظ کی صورت میں تبدیل کیا جا سکے، یہ خیال کسی سائنس فکشن فلم کا منظر نہیں بلکہ جدید سائنسی تحقیق کا ایک حیران کن قدم ہے۔ یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن کے سائنسدانوں نے ایک ایسا مصنوعی ذہانت’ اے آئی برین ڈی کوڈر’ تیار کیا ہے جو انسانی دماغ کے خیالات کو بغیر کسی طویل مشق کے پڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو ”کول“ یعنی زبردست کا خطاب دیا گیا ہے، اور یہ ممکنہ طور پر ان لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے جو افیزیا جیسے مرض کا شکار ہیں۔ ایک ایسی حالت جس میں...
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)دبئی میں موٹر سائیکل پر ڈیلیوری دینے والے افراد کے آرام کے لیے ایئر کنڈیشنڈ ایریاز تیار کر لیے گئے۔(جاری ہے) غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی ای)نے ریسٹنگ ایریاز منصوبہ مکمل کر لیا، 2023 میں ڈیلیوری بائیک رائیڈرز کے لیے ریسٹنگ ایریاز منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا۔روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اگست 2024 تک 20 ریسٹنگ ایریاز مکمل کر لیے تھے تاہم اب تمام 40 ریسٹنگ ایریاز مکمل کر لیے گئے ہیں۔ان ریسٹنگ ایریاز میں پانی، اسنیکس، موبائل چارجنگ، موٹر سائیکل کی پارکنگ اور دیگر سہولتیں شامل ہیں۔
راولپنڈی میں 12 سالہ سگی بھانجی سے جنسی زیادتی کرنے والے سفاک ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹیکسلا نے 12 سالہ سگی بھانجی سے جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں مجرم ماموں کو سزا سنا دی، مجرم ماموں محمد شعیب کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایسے سفاک مجرم کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں۔ تھانہ صدر واہ نے نومبر 2023 میں مقدمہ درج کیا، مجرم پر الزام ثابت ہوگیا، مجرم کو قرار واقعی سزا ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل...
دبئی میں موٹر سائیکل پر ڈیلیوری دینے والے افراد کے آرام کے لیے ایئر کنڈیشنڈ ایریاز تیار کر لیے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ریسٹنگ ایریاز منصوبہ مکمل کر لیا، 2023ء میں ڈیلیوری بائیک رائیڈرز کے لیے ریسٹنگ ایریاز منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا۔ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اگست 2024ء تک 20 ریسٹنگ ایریاز مکمل کر لیے تھے تاہم اب تمام 40 ریسٹنگ ایریاز مکمل کر لیے گئے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by هيئة الطرق والمواصلات، دبي (@rta_dubai) میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ریسٹنگ ایریاز میں پانی، اسنیکس، موبائل چارجنگ، موٹر سائیکل کی پارکنگ اور دیگر سہولتیں شامل ہیں۔
راولپنڈی: راولپنڈی صدر واہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو اغواء کرنے والے تین اغواء کاروں کو 24 گھنٹے میں گرفتار کرکے تین مغوی بحفاظت بازیاب کروا لیے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اجمل، بلال اور عبداللہ کے نام سے ہوئی۔ مغویوں میں افغان فیملی کی ایک خاتون اور ان کے دو نوجوان بیٹے شامل ہیں، ملزمان نے افغانستان سے آئی فیملی کو یورپی ملک کا ویزا دلوانے کے بہانے بلا کر اغواء کیا۔ واقعے کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے مغویوں کی فوری بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے ایس پی پوٹھوہار...
ریاض:وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سعودی عرب کے نائب وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر عبدالرحمان سے ملاقات کررہے ہیں ریاض(سید مسرت خلیل) وفاقی وزیر اطلاعات و نشر یات عطا اللہ تارڑ سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے۔ کنگ خالد ائرپورٹ پرسعودی عرب کے نائب وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر عبدالرحمن نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا استقبال کیا،3 روزہ کانفرنس 19 سے 21 فروری تک ریاض میں منعقد ہو رہی ہے۔ پاکستان قونصلیٹ جدہ کے پریس قونصلر محمد عرفان کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سعودی عرب آمد کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے...
بنگلہ دیش اور بھارت کے مابین 54 دریا بہتے ہیں اور بھارتی حکومت تمام پہ ڈیم بنا چکی جو بجلی بناتے ہیں۔ مگر جب بھارت طاقت کے بل بوتے پر ڈیموں میں پانی روک لے تو بنگلہ دیشی کسانوں کو اپنی زمینیں سیراب کرنے مطلوبہ پانی نہیں ملتا۔ فصلیں سوکھ جاتی اور ساری محنت برباد جاتی ہے۔ بارشیں نہ ہونے پرمودی سرکار نے پھر بیشتر ڈیموں میں پانی روک لیا جس پر بنگلہ دیش میں لاکھوں کسان بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے کر رہے۔ بھارت سے آتا صرف تیستا دریا بنگلہ دیش میں ’’سوا لاکھ ہیکٹر ‘‘زرعی رقبہ سیراب کرتا۔ بنگلہ دیش چین کے مالی تعاون سے زرعی دوست تیستا پروجیکٹ بنانا چاہتا مگر مودی جنتا اْسے سیکورٹی خطرہ قرار...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لئے ریاض پہنچ گئے۔ کنگ عبداللہ ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے نائب وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر عبدالرحمان نے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا ترقی و خوشحالی کے لئے وژن مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لئے سعودی عرب کے اقدامات قابل تقلید...
ٹنڈوجام:سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر الطاف سیال ٹیکنالوجی پر منعقد 2 روزہ عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر رہے ہیں ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) دنیا میں اسمارٹ سٹیز بن رہے ہیں زرعی طور پر ترقی یافتہ ممالک روبوٹک ٹیکنالوجی کی طرف منتقل ہو رہے ہیں جبکہ ہم ابھی تک پریسیشن ایگریکلچر تک صحیح رسائی حاصل نہیں کر سکے سندھ میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں لیکن ہمیں یہ معلوم نہیں کہ ہمارے موبائل یا دیگر ڈیوائسز محفوظ ہیں یا نہیں، لہٰذیٰ صوبے میں ڈیجیٹل لٹریسی پر کام کرنا ہوگا۔ان خیالات بین الاقوامی اور ملکی ماہرین نے سندھ زرعی یونیورسٹی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر کی میزبانی اور انسٹیٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس...
اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ واپڈا کی جانب سے غیر سنجیدگی اور فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین دیامر بھاشا ڈیم میں احساس محرومی انتہاء پر پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے متاثرین سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے مسائل حل کرنے، مسنگ چولہا متاثرین کو ادائیگیوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، چیئرمین واپڈا، چیف سیکریٹری جی بی سمیت متعلقہ اداروں کے اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا...
ممبران نے کہا کہ دیامر کے عوام کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے گلگت بلتستان جیسے حساس خطے کو ڈیم کی رائلٹی، بنیادی حقوق اور جائز مطالبات کو نظر انداز کرنا بدنیتی پر مبنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل محمد ایوب شاہ کی زیر صدارت ممبران کونسل شیخ احمد علی نوری، سید شبیہ الحسنین اور عبد الرحمن کا ایک ہنگامی اجلاس کونسل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں دیامر بھاشا ڈیم کے حوالے سے احتجاج کرنے والے جی بی کے غیور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دیامر کے عوام کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا...
ریاض( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لئے ریاض پہنچ گئے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کنگ عبداللہ ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے نائب وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر عبدالرحمان نے عطاءاللہ تارڑ کا استقبال کیا، تین روزہ کانفرنس 19 سے 21 فروری تک ریاض میں منعقد ہو رہی ہے۔سعودی عرب آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں، سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ترقی و خوشحالی کے لئے ویژن مثالی ہے۔ان کا کہنا...
وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے ہیں۔ کنگ عبداللہ ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے نائب وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر عبدالرحمان نے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا استقبال کیا،3 روزہ کانفرنس 19 سے 21 فروری تک ریاض میں منعقد ہورہی ہے۔ سعودی عرب پہنچنے پر وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ مستقبل کے لیے اقتصادی تعلقات کے فروغ کا عزم انہون نے کہا کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ترقی و خوشحالی...
ریاض – وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے، جہاں کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے نائب وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر عبدالرحمان نے ان کا استقبال کیا۔ تین روزہ کانفرنس 19 سے 21 فروری تک جاری رہے گی، جس میں دنیا بھر کے نامور میڈیا ماہرین، صحافی اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ “سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ “سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ترقی و خوشحالی کے...
صوبائی کمیٹی تمام اضلاع میں قائم ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹیوں کی استعداد میں اضافے کیلئے راہنمائی کریگی۔ صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبران میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امن و امان کے قیام اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ صوبائی کمیٹی تمام ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹیوں کی ماہانہ کارکردگی اور رپورٹس کا جائزہ لے گی۔ صوبائی کمیٹی، ضلعی سطح پر موجود خامیوں کی نشاندہی کر کے چیلنجز سے بروقت نمٹنے میں معاون ہوگی، کمیٹی نیشنل ایکشن پلان اور...
اسلام آ باد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملائیشیا اور پاکستان کا تعاون ٹیکنالوجی میں جدت کا باعث بنے گا اور دونوں ملکوں کی معیشت میں بہتری لائے گا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے 5 جی ٹیکنالوجی پر ریگولیٹری ماسٹرکلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا اور پاکستان کے ادارے پی ٹی اے کے درمیان مفاہمت کی یادداشت ( ایم او یو) پر دستخط ہونا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایم او یو مختلف اداروں کے لیے نئی راہیں کھولے گا، اس حوالے سے پاکستان ڈیجیٹل پالیسی لانچ کی گئی ہے جس کے تناظر میں ترقی مزید آسان ہوگی۔ ایم او یو پر دستخط کے حوالے سے...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)راولپنڈی میں 20 روپے کی چاکلیٹ کھانے پر گھریلو کم سن ملازمہ بچی کے قتل کیس میں گرفتار جوڑے میاں بیوی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔(جاری ہے) راولپنڈی کے تھانہ بنی کی حدود میں 20روپے کی چاکلیٹ کھانے پر گھریلو کم سن ملازمہ بچی کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے گرفتار جوڑے میاں بیوی کا مذید 4روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا، ملزمان راشد شفیق اس کی اہلیہ مسمات ثناء شفیق نے بارہ سالہ ملازمہ اقرا کو تشدد سے قتل کیا۔سول جج محمد عمران قریشی نے فیصلہ سنایا اور دوبارہ ملزمان کو21 فروری پیش کرنیکا حکم دیا۔
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان حکومت نے ہوابازی کے شعبے میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے نوجوان پائلٹ ترقیاتی پروگرام (وائی پی ڈی پی - 1) کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید فلائٹ ٹریننگ دی جائے گی تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہوابازی کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کر سکیں ۔(جاری ہے) پیر کو وزیر اعلیٰ سیکر ٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ یہ اقدام پاکستان میں کسی بھی صوبائی حکومت کی جانب سے پہلی بار اٹھایا گیا ہے جو ہوابازی کے فروغ میں سنگ میل...
سوشل میڈیا پر گلابی گولیوں کے ساتھ ایک چھوٹے پیکٹ کی تصویر اس پیغام کے ساتھ گردش کررہی ہے کہ ’’اپنے بچوں کو اسٹرابیری کوئیک نامی کینڈی سے بچائیں‘‘۔ کچھ عرصے سے وائرل ہونے والی اس پوسٹ پر اب باقاعدہ سرکاری سطح پر بھی والدین کو خبردار کیا جارہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے اسٹرابیری کوئیک نامی کینڈی کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری افسران کا کہنا ہے کہ ’’اسٹرابیری کوئیک‘‘ میٹھے زہر کا نیا روپ ہے۔ ’’اسٹرابیری کوئیک‘‘ جان لیوا زہر ہے۔ کرسٹل میتھ کو کینڈی بناکر بچوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔ والدین اپنے بچوں کو کسی بھی مشکوک کینڈی لینے سے روکیں۔ کچھ اسی طرح کے پیغام اس وائرل پوسٹ کے ساتھ سوشل میڈیا کے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 )کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی ادارلحکومت میں پانی کی قلت کا خدشہ ظاہر کردیا رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاﺅسنگ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ناصر بٹ کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی دارالحکومت میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے سی ڈی اے نے بریفنگ دی گئی. سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ اسلام آباد کو راول ڈیم، خانپور ڈیم اور سملی ڈیم سے پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم رواں برس بارشیں نہ ہونے کے باعث پانی کے ذخائر کم ہو رہے ہیں سملی ڈیم میں صرف جون تک کا پانی باقی ہے جبکہ راولپنڈی میں پانی کی قلت کے باعث ایمرجنسی نافذ...
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم نے ملک کے مفاد کے لیے اپنے آباواجداد کی قبروں کو بھی قربان کیا اور حکومت ہمارے صبر کا امتحان لے رہی۔ دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کا ’حقوق دو، ڈیم بناؤ تحریک‘ کے تحت احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ وہ اپنے 31 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر قائم ہیں اور دیامر انتظامیہ کو مطالبات تسلیم کرنے کے لیے سہ پہر 3 بجے تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، بصورت دیگر، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: دیامر: ’حقوق دو ڈیم بناؤ‘ تحریک کا آغاز، مظاہرین نے قرآن پاک پر حلف کیوں اٹھایا؟ ’حقوق دو، ڈیم بناؤ تحریک‘ کے تحت...
راولپنڈی میں 20 روپے کی چاکلیٹ کھانے پر گھریلو کم سن ملازمہ بچی کے قتل کیس میں گرفتار جوڑے میاں بیوی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔ راولپنڈی کے تھانہ بنی کی حدود میں 20روپے کی چاکلیٹ کھانے پر گھریلو کم سن ملازمہ بچی کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے گرفتار جوڑے میاں بیوی کا مذید 4روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا، ملزمان راشد شفیق اس کی اہلیہ مسمات ثناء شفیق نے بارہ سالہ ملازمہ اقرا کو تشدد سے قتل کیا۔ سول جج محمد عمران قریشی نے فیصلہ سنایا اور دوبارہ ملزمان کو21 فروری پیش کرنیکا حکم دیا۔
کراچی: راولپنڈی میں برطانیہ سے آئی فیملی کو ڈاکوؤں نے لاکھوں مالیت کے زیورات سے محروم کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے تھانہ مندرہ کے علاقے میں واردات کے دوران برطانیہ پلٹ فیملی سے 30 ہزار روپے نقدی، شاپنگ کا سامان اور 45 لاکھ روپے مالیت کے 15 تولے زیورات و ہیرے کی انگوٹھی چھین لی۔ احسن لطیف نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اہلیہ اور بچوں کے ساتھ پاکستان آئے تھے اور جی ٹی روڈ پر مال سے شاپنگ کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اچانک مسلح کار سواروں نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔ ڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر 30 ہزار روپے کی نقدی اور شاپنگ کا سامان چھین لیا جبکہ گاڑی میں سوار خاتون...
گلگت میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انجمن امامیہ کے رہنما شیخ کرامت حسین نجفی نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ سید راحت حسین الحسینی نے اس تحریک کی حمایت میں یہاں بھیجا ہے، دیامر والے ہمارے بھائی ہے، ان کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان نے حقوق دو ڈیم بنائو تحریک کی مکمل حمایت و تائید کا اعلان کیا ہے۔ گھڑی باغ گلگت میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انجمن امامیہ کے رہنما شیخ کرامت حسین نجفی نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ سید راحت حسین الحسینی نے اس تحریک کی حمایت میں یہاں بھیجا ہے، قرآن، اسلام اور جس نبی کو مانتے ہیں ان کی تعلیمات...
ویب ڈیسک: سعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 9 ملکوں سے 1 دن میں مزید 47 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے منشیات کیسز میں 6 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آذربائیجان سے 4 پاکستانیوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر واپس بھیج دیا گیا ہے۔ ملائیشیا اور عراق میں غیر قانونی داخلے پر 4 مسافروں کو ڈی پورٹ کیا گیا ۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ امیگریشن ذرائع نے کہا ہے کہ سری لنکا اور زمبابوے سے بھی دو پاکستانی شہریوں کو بے دخل کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی۔ رپورٹ کے مطابق میر نصیر خان مینگل کمیٹی کے چئیرمین، غلام مصطفیٰ ملک وائس چیئرمین مقرر کیے گئے، کمیٹی کے اراکین میں طارق حسن،انتخاب چمکنی،ڈاکٹر رحیم اعوان شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق میر نصیر مینگل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان،وفاقی وزیر، سنیٹر اور سفیر رہے، مصطفیٰ ملک پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات، ترجمان، دو وفاقی وزارتوں اوورسیز پاکستانیز ومذیبی امور کے فوکل پرسن اور مشیر ہیں۔ ان کے علاوہ طارق حسن پرویز مشرف کے دور میں نائب ناظم کراچی، دو دفعہ وزیراعلی سندھ کے مشیر رہے، انتخاب خان چمکنی ممتاز قانون دان، کے پی کی سیاست میں اہم مقام رکھتے ہیں، ڈاکٹر رحیم...
اسلام آباد(خبرنگار)چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کیلئے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی میر نصیر خان مینگل کمیٹی کے چیئرمین ،غلام مصطفی ملک وائس چیئرمین مقرر ہوگئے کمیٹی کے اراکین میں طارق حسن،انتخاب چمکنی،ڈاکٹر رحیم اعوان شامل میر نصیر مینگل سابق وزیراعلی بلوچستان،وفاقی وزیر، سنیٹر اور سفیر رہے مصطفی ملک پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات، ترجمان، دو وفاقی وزارتوں اوورسیز پاکستانیز ومذیبی امور کے فوکل پرسن اور مشیر ہیں طارق حسن پرویز مشرف کے دور میں نائب ناظم کراچی، دو دفعہ وزیراعلی سندھ کے مشیر رہے انتخاب خان چمکنی ممتاز قانون دان، کے پی کی سیاست میں اہم مقام رکھتے ہیں ڈاکٹر رحیم اعوان ممتاز قانون دان لا اینڈ جسٹس کمیشن کے سیکرٹری، جسٹس اتھارٹی کے ڈی...
حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مکمل ریلیف سے محروم کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے تیل کمپنیوں کے ٹرانسپورٹ چارجز اور مارجن میں ردوبدل کر دیا جس کی وجہ سے شہری پیٹرول پر ایک روپے 42 پیسے اور ڈیزل پر 50 پیسے کے ریلیف سے محروم ہوگئے۔ دستاویز کے مطابق پیٹرول پر فریٹ چارجز میں 1 روپے 42 کا اضافہ کر دیا گیا، پیٹرول پر فریٹ چارجز بڑھا کر5 روپے79 پیسے فی لٹر کر دئیے گئے، پیٹرول پر فریٹ چارجز یکم فروری کو 4 روپے37 پیسے مقرر تھے۔ اس کے مطابق پیٹرول پر لیوی کی مد 60 روپے پہلے سے عائد ٹیکس برقرار رکھا گیا، پیٹرول پر او ایم سی مارجن کی مد میں پہلے سے عائد 7 روپے...
مقررین نے واضح کیا کہ وہ ڈیم کی تعمیر کے مخالف نہیں بلکہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔ اس سے قبل متاثرین نے اتحاد اور تحریک سے پیچھے نہ ہٹنے کے عزم کے طور پر قرآن مجید پر حلف بھی اٹھایا تھا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو چلاس میں ڈیم متاثرین نے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا چلاس میں ڈیم متاثرین نے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا چلاس میں ڈیم متاثرین نے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا چلاس میں ڈیم متاثرین نے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا چلاس میں ڈیم متاثرین نے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا چلاس میں ڈیم متاثرین نے احتجاجی...
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے 12-13 فروری کو پاکستان کا دورہ کیا۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ڈی جی آئی اے ای اے نے وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی، پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ دوران ملاقات موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر تبادلہ خیال ہوا، ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین اور پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین سے بات چیت کی۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملاقات کے...
گجرات : مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیےے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی۔ ق لیگ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے چیئرمین میر نصیر خان مینگل اور وائس چیئرمین غلام مصطفیٰ ملک ہوں گے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی کے اراکین میں طارق حسن، انتخاب چمکنی اور ڈاکٹر رحیم اعوان شامل ہیں، کمیٹی سیاسی و سماجی حلقوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کام کرے گی۔ کمیٹی معاشی و سیاسی استحکام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی، پولٹیکل کمیٹی ملک میں نیشنل ڈائیلاگ کے لیے سیاسی...
کاظم میثم نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور فوری طور پر ڈیم مذاکراتی کمیٹی بنا کر وفاقی حکومت کو انگیج کرے۔ اور معاملات کا حل نکالے ورنہ دیامر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی میں احتجاج پورے گلگت بلتستان میں پھیلے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دیامر کے عوام کے مطالبات فوری حل کیے جائیں اور مزید خطے میں بے چینی پھیلنے نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے لیے متاثرین ڈیم کے مطالبات حل کرنا کوئی مشکل نہیں لیکن حکومت انتہائی غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کیلئے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ق لیگ کے اعلامیے کے حوالے سے بتایا کہ سیاسی جماعتوں میں رابطوں کیلئے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے چیئرمین میر نصیر خان مینگل اور وائس چیئرمین غلام مصطفیٰ ملک ہوں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی کے اراکین میں طارق حسن، انتخاب چمکنی اور ڈاکٹر رحیم اعوان شامل ہیں، کمیٹی سیاسی و سماجی حلقوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کام کرے گی۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کمیٹی معاشی و سیاسی استحکام کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی، پولیٹیکل...
پاکستان کی سیاست میں جوڑ توڑ اور چالاکیوں کا سلسلہ کبھی ختم نہیں ہوتا۔ آج پھر اڈیالہ جیل میں قید قیدی نمبر 804، یعنی سابق وزیراعظم عمران خان اپنی سیاسی چالوں کے ذریعے توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے تازہ ترین اقدامات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھنا شامل ہے جو ان کی نئی حکمت عملی کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ عمران خان نے اپنی مشکلات سے نکلنے کے لئے بیرونی یا اندرونی قوتوں سے رجوع کیا ہو۔ اس سے قبل وہ امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین، اقوام متحدہ اور آئی ایم ایف کو خطوط لکھ کر بین الاقوامی دبائو پیدا کرنے کی کوشش کر چکے ہیں مگر نتیجہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی۔ اس کمیٹی کے چیئرمین میر نصیر خان مینگل جبکہ غلام مصطفیٰ ملک کو وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی کے اراکین میں طارق حسن، انتخاب چمکنی اور ڈاکٹر رحیم اعوان شامل ہیں۔ میر نصیر مینگل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزیر، سینیٹر اور سفیر کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ غلام مصطفیٰ ملک پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان ہونے کے ساتھ ساتھ دو وفاقی وزارتوں، اوورسیز پاکستانیز اور مذہبی امور کے فوکل پرسن اور مشیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ دیگر اراکین میں طارق حسن شامل ہیں، جو پرویز مشرف...
پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی ملک میں سیاسی اور سماجی حلقوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کام کرے گی۔ کمیٹی معاشی اور سیاسی استحکام کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی۔ پولٹیکل کمیٹی ملک میں نیشنل ڈائیلاگ کیلئے دیگر سیاسی جماعتوں سے روابط قائم کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کیلئے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی ہے۔ میر نصیر خان مینگل کمیٹی کے چیئر مین، غلام مصطفیٰ ملک وائس چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں۔ کمیٹی کے اراکین میں طارق حسن، انتخاب چمکنی، ڈاکٹر رحیم اعوان شامل ہیں۔ میر نصیر مینگل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزیر، سنیٹر اور سفیر رہے ہیں۔ مصطفیٰ ملک پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات، ترجمان،...
ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام ہندوتوا کی ذہنیت کا عکاس ہے جو مسلمانوں کی شناخت، تاریخ اور ثقافت کو مٹانے پر تلی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھارتی پولیس کی طرف سے اسلامی لٹریچر کے خلاف جاری کریک ڈائون کی مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادی پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام ہندوتوا کی ذہنیت کا عکاس ہے جو مسلمانوں کی شناخت، تاریخ اور ثقافت کو مٹانے پر تلی ہوئی ہے۔...
چوہدری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق میر نصیر خان مینگل کمیٹی کے چئیرمین، غلام مصطفیٰ ملک وائس چیئرمین مقرر کیے گئے، کمیٹی کے اراکین میں طارق حسن،انتخاب چمکنی،ڈاکٹر رحیم اعوان شامل ہیں۔ میر نصیر مینگل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان،وفاقی وزیر، سنیٹر اور سفیر رہے، مصطفیٰ ملک پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات، ترجمان، دو وفاقی وزارتوں اوورسیز پاکستانیز ومذیبی امور کے فوکل پرسن اور مشیر ہیں۔ان کے علاوہ طارق حسن پرویز مشرف کے دور میں نائب ناظم کراچی، دو دفعہ...
سپارکو نے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون لانچ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے اسپیس ٹیکنالوجی کے حوالے سے اہم پیشرفت کی ہے۔ سپارکو کی جانب سے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل (ای او 1) سیٹلائیٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا اس سیٹلائیٹ کو چین کے ایک سیٹلائیٹ سینٹر سے خلا میں لانچ کیا گیا۔ہے پاکستان کا مقامی ای او 1 سیٹلائیٹ خلائی تحقیق میں ایک اہم قدم ہے۔ اس سیٹلائیٹ کو ڈیزاسٹر ریسپانس اور زراعت میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ای او 1 کو شہری منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرنے کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائیٹ...
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔اطلاق آ ج رات 12 بجے سے ہوگا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے اور پیٹرول ایک روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 263 روپے 95 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ وزات خزانہ کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 171 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا، جس کی...

پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے بنی ہی نہیں، ان کے خمیر اور ڈی این اے میں منفی سیاست رچی بسی ہے، عرفان صدیقی
اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ صدق دل سے مذاکرات کر رہے تھے، پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے بنی ہی نہیں، ان کے خمیر اور ڈی این اے میں منفی سیاست ہی رچی بسی ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی سیاسی عدم استحکام نہیں ہے، پاکستان اپنے ٹریک، حکمت عملی اور منصوبے کے ساتھ طے شدہ اہداف کو حاصل کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سال بھر پہلے کا پاکستان آج بہت اچھا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی بات کریں تو...
ملک بھر میں میٹرک و انٹرمیڈیٹ کی اسناد کی تصدیق کرنے والے ادارے آئی بی ای سی (انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن) نے مذکورہ اسناد کی تصدیق کے عمل میں سربمہر لفافوں کے ذریعے بھجوائی گئی اسناد کے عمل کو ختم کردیا ہے اور اس کی جگہ ڈیجیٹلائز سسٹم متعارف کروادیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت ملک بھر کے 29 تعلیمی بورڈ سے میٹرک و انٹرمیڈیٹ کی اسناد کی تصدیق اب دستیاب آن لائن ڈیٹا اور پورٹل شیئرنگ کی بنیاد پر کی جائے گی اور اسی تصدیق کی بنیاد پر طلبہ کے میٹرک و انٹر کی دستاویزات کی کردی جائے گی، یہ نظام 16 فروری سے ملک بھر کے تعلیمی بورڈز اور یہاں سے میٹرک و انٹر کرنے والے طلبہ...
سی بی ڈی پنجاب کے تعاون سے ٹی ڈی سی پی کے زیر اہتمام 20ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوسرے روز کا شاندار آغاز ہو گیا۔سی او او سی بی ڈی پنجاب برگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ اور دیگر اعلیٰ افسران فلیگ آف میں شریک ہوئے ، ریلی میں سٹاک کیٹیگری اے، بی، سی، ڈی میں79ریسرز بھرپور شرکت کر رہے ہیں،سی بی ڈی پنجاب کی ریسنگ ٹیم بھی سٹاک کیٹیگری اے اور بی میں میدان میں اپنی مہارت دکھائیں گے۔ ریسرز کو تقریباً250کلومیٹر کا فاصلہ کم سے کم وقت میں طے کرنا ہے،پچھلے سال کے چیمپئن بلال چوہدر ی اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لیے تیار ہیں جبکہ محمد اللہ مروت، عقیل احمد، آصف امام، سعید شاہوانی اور حاتم وڑائچ...