راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور  2 مزید ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہو گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتولہ کا چچا وسیم بھی شامل ہے،  دونوں ملزمان لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اغواء کرنے میں ملوث تھے، ملزمان کی شناخت شیر عباس اور عاقب کے نام سے ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق مبینہ اغواء کے بعد لڑکی کے اہل خانہ اسے تلاش کر کے واپس لائے اور لڑکی کے چچا نے مقتولہ کو قتل کر کے نعش کو دفنا دیا تھا، مقتولہ کی پراسرار وفات کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کا حکم دیا تھا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایس پی صدر کی زیر نگرانی قانونی کاروائی کا اغاز کرتے ہوئے پولیس کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قبر کشائی و پوسٹ مارٹم کروایا گیا، مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کرتے ہوۓ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

سی پی او سید خالد ہمدانی  نے کہا کہ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ راولپنڈی پولیس مظلوم کی وارث ہے، افسوس ناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لڑکی کے

پڑھیں:

فیصل آباد پولیس نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) فیصل آباد پولیس نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ تھانہ صدر سمندری پولیس نے گاؤں کرول میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 نامزد ملزم زین، احمر اور عبدالمغیث کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کا چوتھا ساتھی زمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزمان کیخلاف لڑکی کے والد ریاض مسیح کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پرائیوٹ اسکول پرنسپل کی 9 سالہ طالبہ سے جنسی زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج
  • 13 سالہ لڑکی کا مہینوں تک ریپ کرنے والے 4 نوجوان لڑکوں سمیت 8 افراد گرفتار
  • بھارت میں جنسی درندے آزاد، 19 سالہ لڑکی سے 6 دن تک 23 افراد کی اجتماعی زیادتی
  • لاہور میں 10 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار
  • ناک کی لونگ نے قتل کا معمہ حل کر دیا؛ بھارتی بزنس مین بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار
  • فیصل آباد پولیس نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا
  • اوکاڑہ: 13سالہ گونگی بہری لڑکی سے مبینہ زیادتی
  • فیصل آباد: لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو وائرل، 3 ملزمان گرفتار
  • تحائف نہ دینے پر بریک اپ، لڑکے نے لڑکی کے گھر سیکڑوں کیش آن ڈیلیوری آرڈرزبھیج دیے
  • سرگودھا: لڑکی کے اغوا کا کیس، گرفتار پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی