راولپنڈی: 12 سالہ سگی بھانجی سے جنسی زیادتی کرنے والے سفاک ملزم کو عمر قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
راولپنڈی میں 12 سالہ سگی بھانجی سے جنسی زیادتی کرنے والے سفاک ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹیکسلا نے 12 سالہ سگی بھانجی سے جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں مجرم ماموں کو سزا سنا دی، مجرم ماموں محمد شعیب کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایسے سفاک مجرم کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں۔
تھانہ صدر واہ نے نومبر 2023 میں مقدمہ درج کیا، مجرم پر الزام ثابت ہوگیا، مجرم کو قرار واقعی سزا ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جاپان: سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کے ملزم کو 10 سال قید
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کے ملزم کو 10 سال قیدکی سزا سنادی گئی۔ مجرم نے وزیراعظم کشیدا فومیو کے قریب دھماکا خیز مواد پھینکا تھا۔ عدالت نے کہا کہ وزیراعظم کو نشانہ بنا کر مجرم نے عوام میں خوف پیدا کیا اور دھماکا خیز مواد پھینک کر 2افراد کو زخمی بھی کیا۔ یاد رہے کہ کشیدا اپریل 2023 ء میں ایوان زیریں کے ضمنی انتخاب میں ایک امیدوار کے حق میں انتخابی مہم چلانے کے لیے واکایاما شہر کی ایک بندرگاہ کا دورہ کر رہے تھے۔انہیں فوری طور پر جائے وقوع سے بحفاظت نکال لیا گیا تھا اور وہ مکمل طور پر محفوظ رہے تھے۔