Jasarat News:
2025-02-21@12:44:49 GMT

2 بڑے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 15 دن کا رہ گیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

اسلام آباد(آن لائن)ملک میں پانی کا بحران شدید ہونے کا خدشہ بڑھ گیا،ملک میں جاری خشک سالی دو بڑے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 15 دن کا رہ گیا،زیر زمین پانی کے ذخائر بھی کم ہوگئے۔ ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک بھر میں پانی کا ضیاع روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھانے ہونگے، تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 12 لاکھ ایکڑ فٹ ہے‘تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 6 لاکھ 73 ہزار ایکڑ فٹ اور منگلا میں 5 لاکھ 43 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔دریاؤں میں پانی کا بہاؤ29 ہزار کیوسک رہ گیا۔دریائے چناب مرالہ کے مقام پر خشک ہوگیا،مرالہ سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 3 ہزار کیوسک ریکارڈکیا گیا۔دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ صرف 4 ہزار کیوسک رہ گیا۔حکام کے مطابق دریائے جہلم اور چناب میں گزشتہ 3 ماہ میں پانی کا بہاؤ 10 ہزار کیوسک تک نہ جا سکا، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 13 ہزار کیوسک اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ7 ہزار کیوسک ہے۔ صوبوں کو 16 فی صد کم پانی فراہم کیا جارہا ہے۔حکام کے مطابق محکمہ موسمیات نے بارشوں کے دو اسپیل کی پیشگوئی کی ہے جبکہ بارش نہ ہونے سے پانی کا شارٹ فال 30 فی صد تک جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں پانی کا ذخیرہ ہزار کیوسک کے مقام پر رہ گیا

پڑھیں:

آئرلینڈ، کوئی کام نہ کرنے کی تنخواہ 5 لاکھ 36 ہزار روپے

لاہور:

پچھلے سال آئرلینڈ نے چنیدہ شخصیات کو کوئی کام نہ کرنے کے بدلے ماہانہ ’’5 لاکھ 36 ہزار روپے‘‘ تک دینے کا اعلان کیا تاکہ دیکھا جا سکے کہ اس رقم کا ان کی ذہنی و جسمانی صحت پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ حکومت نے  دوہزار منتخب ادیبوں، موسیقاروں، اداکاروں، رقاصوں ، مجسمہ سازوں وغیرہ کو تین سال تک ہر ماہ’’ 1600 پاؤنڈ‘‘ (5 لاکھ 36 ہزار روپے سے زیادہ)جتنی رقم دینے کا فیصلہ کیا کہ دیکھا جا  سکے کہ  یہ آمدن انکی جسمانی و ذہنی صحت پر کیسے اثرات مرتب کرتی ہے۔

مغربی دنیا میں یہ تحریک زور پکڑ چکی کہ مصنوعی ذہانت سے جنم لیتی بیروزگاری کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومتیں ہر شہری کو ماہانہ ’’ بنیادی آمدن ‘‘(universal basic income)مہیا کریں جو 1600 پاونڈ بنتی ہے کہ وہ اپنی روزمرہ ضروریات باعزت پوری کر سکیں۔

تجویز کی افادیت دیکھنے کے لیے آئرلینڈ کے علاوہ انگلینڈ، کینیڈا، فن لینڈ ،امریکہ و دیگر مغربی ملکوں میں تجرباتی پروگرام شروع ہو چکے۔

بنیادی آمدن کا خیال سب سے پہلے برطانوی مفکر، تھامس مور نے 1516ء میں پیش کیا تھا۔ یہ آمدن پاتے آئرش شہریوں کا کہنا ہے مالی مسائل کے بوجھ سے آزاد ہو کر وہ بہترین تخلیقی سرگرمیوں میں محو ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 50 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد
  • اسٹاک ایکسچینج ،انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 700 پوائنٹس پر بند
  • حیدرآباد: دریائے سندھ کے پانی کا لیول خطرناک حد تک نیچے آنے کے بعد شہری دریا کنارے تفریح کرتے ہوئے
  • جمعیت علماء اسلام کا بے امنی کے خلاف پریس کلب کے باہر مظاہرہ
  • راولپنڈی، اسلام آباد میں 5 ماہ بعد بارش، خشک سالی کے خاتمے میں مدد ملے گی، واسا
  • انڈریکس 1 لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبو کر گیا
  • کوئی کام نہیں صرف آرام، تنخواہ ماہانہ ساڑھے 5 لاکھ
  • اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ، ڈالر کی قیمت گر گئی
  • آئرلینڈ، کوئی کام نہ کرنے کی تنخواہ 5 لاکھ 36 ہزار روپے