ڈی ریگولیشن سے کراچی سے نارتھ تک پیٹرول مہنگا ہوگا، پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
راولپنڈی:
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کا کہنا ہے کہ ڈی ریگولیشن ہونے سے کراچی سے نارتھ تک پیٹرول مہنگا ہوگا اس لیے ڈی ریگولیشن ہمیں منظور نہیں۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوآرڈینیٹر راجا وسیم نے کہا کہ مصدق ملک کے بیان کے حوالے سے آج ہم وضاحت کریں گے، ہم نے مصدق ملک کو خط لکھے لیکن جواب نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے 13 سے 14 ہزار پیٹرول پمپس ہیں، عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت ہمارے ساتھ بیٹھے اور لیوی ختم کریں تاکہ عوام کو ریلیف ملے، عوام کو 60 روپے پیٹرول سستا ملنے چاہیے۔
مزید پڑھیں؛ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز نے پیڑول پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا
راجا وسیم نے کہا کہ حکومت ہمیں روڈ میپ نہ دے تو کاروبار بند ہو جائے گا، ہر پمپ پر ہزاروں ملازم ہیں ہمارا کام متاثر ہو رہا ہے، مذاکرات کے راستے ہم نے بند نہیں کیے۔
نارتھ ریجن کے صدر چوہدری ظفر نے کہا کہ وفاقی وزیر نے ہمیں کوئی روڈ میپ نہیں دیا اور سڑکوں کی بندش کے حوالے سے ہمیں آگاہ نہیں کیا گیا۔ کراچی کی بہ نسبت راولپنڈی میں پیٹرول کی قیمت 15 روپے زیادہ ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ لیوی کا آج تک پتا نہیں چلا کہ اس پیسے سے کیا فائدہ ہوا، ڈویلپمنٹ کر کے کوئی پروجیکٹ کیے گئے ہمیں آگاہ کیا جائے، لیوی کے خلاف میڈیا بھی ہمارا ساتھ دے۔
چوہدری ظفر نے کا کہنا تھا کہ 8 روپے 64 پیسے ہمارا مارجن ہے جبکہ کراس مارجن 5 لیٹر ہے، جو مشین پیٹرول ڈالتی ہے آج سے کچھ سال پہلے 14 لاکھ کی تھی اور اب ٹیکسز کے بعد قیمت 47 لاکھ ہے۔ حکومت نے ٹیکسز بڑھا دیے اور ہماری مشکلات بھی بڑھ گئیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
16 اپریل کو فی لیٹرپیٹرول کتنا سستا ہوسکتا ہے؟
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں متواتر کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کے پرائسز کم ہونے کا امکان۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کے مطالبے پر لیوی میں اضافہ، پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے ریلیف کی امید دم توڑ گئی
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں متواتر کمی کی طرف مائل ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمتیں کم ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
ایک ایسے وقت میں جب کہ حکومت پہلے ہی بجلی کی فی یونٹ قیمت کم کرنے کا اعلان کر چکی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کے پرائسز میں متوقع کمی عوام کے لیے بڑا ریلیف ثابت ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ 16 اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹرول ؎ پیٹرولیم مصنوعات ڈیزل عالمی مارکیٹ