بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اور سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کی فلم ’نادانیاں‘ آئندہ ماہ ریلیز کی جائے گی۔

نیٹ فلکس انڈیا کی جانب سے آج فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلم 7 مارچ کو نیٹ فلکس پر دستیاب ہوگی۔ 

A post common by Netflix India (@netflix_in)

اس فلم کے زریعے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان فلمی دنیا میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں جس کیلئے مداح بےحد پُرجوش ہیں کیونکہ ابراہیم علی خان کو سیف علی خان کی کاربن کاپی کہا جارہا ہے۔

A post common by Sony Music India (@sonymusicindia)

فلم نادانیاں میں ماضی کی مشہور فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ ایک مرتبہ پھر اپنا مشہور کردار مسز بریگینزا ادا کر رہی ہیں۔ ڈرامہ اور رومانس سے بھرپور اس فلم میں مزید کیا ہوگا یہ جاننے کیلئے اس کی ریلیز کا انتظار کرنا پڑے گا۔

 

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: سیف علی خان

پڑھیں:

عالمی شہرت یافتہ مشہور شیف گورڈن رامسے پاکستانی خاتون کی بنائی گئی ڈش کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

مشہور برطانوی شیف گورڈن رامسے نے پاکستانی خاتون مریم اشتیاق کی بنائی گئی ’تندوری چکن‘ کی دل کھول کر تعریف کی۔

انہوں نے کھانے بنانے کے مقابلے ’نیکسٹ لیول شیف‘ کے چوتھے سیزن میں پاکستانی نژاد شیف مریم اشتیاق کے پکوان کی تعریف کی۔

اس موقع پر انہوں نے مریم اشتیاق کی بنائی گئی تندوری چکن کا ذائقہ چکتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دنیا کے بہترین کھانے موجود ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maryam Ishtiaq (@maryamishtiaq)

مریم اشتیاق کی تندوری چکن کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ لذیذ ہے، پاکستانی ہونے کے ثبوت اس میں موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

gordon ramsey mariam ishtiaq گورڈن رامسے

متعلقہ مضامین

  • عالمی شہرت یافتہ مشہور شیف گورڈن رامسے پاکستانی خاتون کی بنائی گئی ڈش کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
  • سلمان خان کی فلم سکندر کا پوسٹر کس فلم کے پوسٹر کی نقل ہے؛ شائقین برہم
  • اروشی روٹیلا کی 3 منٹ پرفامنس کا کتنے کروڑ معاوضہ؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے
  • وکی کوشل کی فلم چھاوا کا ایک ہفتے میں 200 کروڑ سے زائد کا بزنس
  • بالی وڈ کے مشہور اداکار کے بیٹے نے دوسری شادی کرلی، باپ کو شادی پر بھی نہ بلایا
  • نازیبا ڈانس معاملہ یا کچھ اور؟ اروشی روٹیلا ’’ڈاکو مہاراج‘‘ سے باہر؟
  • بھارتی بولر محمد سیراج کا مشہور گلوکارہ کی پوتی سے تعلق کی افواہیں؟ ردعمل بھی آگیا
  • ہانیہ عامر بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلیے تیار، تفصیلات سامنے آگئیں
  • بیٹے نے اپنی شادی پر نہیں بلایا؛ اداکار راج ببر کا دلچسپ ردعمل سامنے آگیا