بلڈرز سے رشوت وصول کی ذمہ داری ارشد ریاض نامی ایس بی سی اے افسر کے سپرد
ناظم آباد،، فردوس کالونی، گلبہار، رضویہ عمران رضوی اور اورنگزیب خان کے حوالے

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نئے ڈی جی اسحاق کھوڑو نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کروانے اور ان سے ریکوری کرنے کے لئے پرانے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی ہے جوکہ بروز پیر با ضابطہ طور پر سینٹرل میں سسٹم آپریٹ کرنے کا آغاز کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرل اتھارٹی میں ایک بار پھر سے تیسری بار ڈائریکٹر جنرل تعینات ہونے والے محمد اسحاق کھوڑو نے اپنی پرانی روش کو برقرار رکھتے ہوئے کراچی کا پٹہ سسٹم اپنے قابل بھروسہ افسران کے سپرد کر دیا ہے ، پورے کراچی
سے غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈروں سے رشوت وصول کرنے کی ذمہ داری ارشد ریاض نامی ایس بی سی اے افسر کو سونپی گئی ہے ، جس نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اپنے خاص کارندے اور ایس بی سی اے افسر قمر قائم خانی کے سپرد کیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ قمر قائم خانی نے کرپشن کے پرانے اور منجھے ریٹائرڈ کھلاڑی ظہیر عرف استاد کو سامنے رکھ کے ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے معاملات چلائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ قمر قائم خانی اور ظہیر استاد نے جس ٹیم کو تشکیل دیا ہے اس میں ناظم آباد،، فردوس کالونی، گلبہار، اور رضویہ کا علاقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران رضوی اور بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب خان کو دیا گیا ہے جو کہ وہاں کا سسٹم آپریٹ کریں گے ،نارتھ ناظم آباد کا علاقہ اویس حسین نامی ایس بی سی اے افسر دیکھے گا، فیڈرل بی ایریا کا علاقہ قمر خانی خوو ڈمی افسران تعینات کرواکے آپریٹ کرے گا، نارتھ کراچی اور نیو کراچی کا علاقہ نجم قریشی اور عاطف شیروانی نامی افسران دیکھیں گے ، جبکہ لیاقت آباد کے معاملات ضیاء الرحمن عرف ضیاء کالے کے ساتھ ساتھ اس کا برادرِ نسبتی کامران مرزا چلائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ افسران بروز پیر اپنی ضلع وسطی میں تعیناتی کے بعد معاملات دیکھنا شروع کریں گے ، واضح رہے کہ محمد اسحاق کھوڑو ماضی میں بھی دو بار ایس بی سی اے میں بطور ڈی جی تعینات رہے ہیں اور ان کے دور میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کرپشن کی گنگا پورے آب وتاب سے رواں رہی ہے ، جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمد اسحاق کھوڑو ایک نان ٹیکنیکل افسر ہیں جنہیں کچھ سیاسی شخصیات نے مالی معاملات طے کر کے سندھ کے اس اہم محکمے کی سر براہی سونپی ہے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ایس بی سی اے افسر اسحاق کھوڑو سندھ بلڈنگ کہنا ہے کہ ذرائع کا کا علاقہ

پڑھیں:

بلوچستان و سندھ پر 24 فروری سے بارش کا نیا سسٹم اثر انداز ہونے کا امکان


بلوچستان میں بارش اور برف باری کا دوسرا سسٹم آج سےاثرانداز ہونے کا امکان ہے۔

صوبے میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

موسمیاتی ماہرین نے 24 فروری سے ایک غیر معمولی برفیلے موسمی سسٹم کے بلوچستان اور سندھ پر اثر انداز ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

کوئٹہ میں بارش، زیارت میں برفباری سے موسم سرد ہوگیا

کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش اور زیارت میں برف باری کے باعث موسم سرد ہوگیا، جمعرات کو ضلع چاغی اور قلعہ سیف اللّٰہ میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم سرد ہے۔

آج کوئٹہ، زیارت اور قلات سمیت صوبے کے 10 اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں صبح سے مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی ہے۔

کوئٹہ میں کم سے کم درجۂ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیارت، قلات اور مستونگ سمیت صوبے کے شمالی اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بارش اور برف باری کے بعد ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم خشک رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ بلڈنگ، ڈائریکٹر ڈیمالیشن سے ملی بھگت، عاصم صدیقی بے قابو
  • چیئرمین نثار کھوڑو پی اے سی کا اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
  • ایف بی آر نے سندھ کی صنعتوں سے 120 ارب روپے وصول کئے
  • کلفٹن میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست
  • کراچی: اینٹی کرپشن کی کارروائی، اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ گرفتار
  • کراچی؛ اینٹی کرپشن کی کارروائی، اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ گرفتار
  • سندھ بلڈنگ، ڈائریکٹر ڈیمالیشن عبدالسجاد خان کے غیر قانونی دھندے جاری
  • بلوچستان اور سندھ میں بارش کا نیا سسٹم اثر انداز ہونے کا امکان
  • بلوچستان و سندھ پر 24 فروری سے بارش کا نیا سسٹم اثر انداز ہونے کا امکان