ڈی آئی خان : گرلز ہائی سکول کا سٹاف اغواء ، پولیس کا بازیابی کیلئے آپریشن شروع
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
ڈی آئی خان(نیوزڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ندی کے مردانہ سٹاف کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، سرکاری ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والوں میں عبد الجبار، محمد رمضان اور محمد داؤد شامل ہیں۔
پولیس نے بازیابی کیلئے آپریشن شروع کر دیا۔ بعض ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مڈی کے علاقے میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے مردانہ سٹاف کو اغوا کرلیا۔ اغواء ہونے والے ملازمین اور اغواء کاروں کی تعداد ابھی تک واضح نہیں ہے
شیخوپورہ: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)غیر قانونی قابضین سے خالی کرائے گئے پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز سے قبضے میں لیا گیا سامان واپس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔(جاری ہے)
سامان میں فرنیچر، اے سیز، فریج، اوون سمیت دیگر سامان شامل ہے، یونیورسٹی انتظامیہ حلفیہ بیان جمع کرانے پر سامان واپسی کا سلسلہ شروع کرے گی۔پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں غیر متعلقہ افراد کئی سالوں سے زبردستی رہائش پذیر تھے۔پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کے تعاون سے ہاسٹلز خالی کرانے کیلئے آپریشن کیا تھا، آپریشن کے دوران پولیس اور انتظامیہ کو ہاسٹلز سے منشیات بھی برآمد ہوئی تھیں، پولیس نے متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی۔