سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمعٰیل خان میں 2 کارروائیاں کرتے ہوئے 7 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسمعٰیل خان میں 2 آپریشن کیے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے درابن کے علاقے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا.

فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا. جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی مدی کے علاقے میں کی. جہاں مؤثر آپریشن میں تین خارجی دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا. سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ 21 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں کارروائی کرتے ہوئے 6 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 21 فروری کو کرک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا. جس کے نتیجے میں 6 خارجی دہشت گرد مارے گئے تھے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز نے ا ئی ایس پی ا ر کے مطابق

پڑھیں:

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 خوارج مارے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری 2025ء ) خیبرپختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ کارروائیوں میں 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن کے شہری علاقے میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، اس کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے مدی کے علاقے میں دوسری کارروائی کی جہاں اہلکاروں نے تین خوارج کو ہلاک کردیا، خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا جب کہ ہلاک خوارج مذکورہ علاقے میں ہونے والی متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، مزید کسی خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت آصف علی زرداری نے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا، ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 مختلف آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 7 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ اتوار کو ایوان صد ر کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے انٹیلی جنس پر مبنی کاروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، صدر مملکت نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کے خلاف فورسز کی کامیاب کاروائیوں کی تعریف کی اور کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کامیاب کارروائیاں کرنا خوش آئند ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 7 خوارج ہلاک
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 خوارج مارے گئے
  • سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائیاں؛ 7 دہشت گرد ہلاک
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز، 7 خوارج ہلاک
  • ڈیرہ اسماعیل خان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 خوارج ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، سات خوارج ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا کرک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 خارجی ہلاک
  • خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کرک میں کارروائی، 6 خارجی دہشتگرد ہلاک
  • کرک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 خوارج ہلاک