پنجاب میں امن و امان کے قیام کیلئے صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی قائم
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
صوبائی کمیٹی تمام اضلاع میں قائم ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹیوں کی استعداد میں اضافے کیلئے راہنمائی کریگی۔ صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبران میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امن و امان کے قیام اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ صوبائی کمیٹی تمام ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹیوں کی ماہانہ کارکردگی اور رپورٹس کا جائزہ لے گی۔ صوبائی کمیٹی، ضلعی سطح پر موجود خامیوں کی نشاندہی کر کے چیلنجز سے بروقت نمٹنے میں معاون ہوگی، کمیٹی نیشنل ایکشن پلان اور ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹیوں کے ٹی او آرز میں سمگلنگ، منشیات اور بجلی چوری کی روک تھام، غیر قانونی پٹرول پمپس اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور اشیاء کی ترسیل روکنا کمیٹی کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ ڈسٹرکٹ کمیٹی کے ٹی او آرز میں غیر قانونی آبادکاریوں کو روکنا، مدارس کی رجسٹریشن کرنا اور سیف سٹیز کا قیام شامل ہے۔
صوبائی کمیٹی تمام اضلاع میں قائم ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹیوں کی استعداد میں اضافے کیلئے راہنمائی کریگی۔ صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبران میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی شامل ہیں۔ کمیٹی ممبران میں جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل انٹیلیجنس بیورو، ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی، سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن شامل بھی ہیں۔ ممبران میں ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز پنجاب، ایف آئی اے، اینٹی نارکوٹکس فورس، کسٹمز اور حساس اداروں کے افسران شامل ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری (انٹرنل سکیورٹی) محکمہ داخلہ کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔ صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ منعقد ہوگا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایڈیشنل آئی جی صوبائی کمیٹی کمیٹی کے
پڑھیں:
مسلم لیگ (ن)کا عوامی رابطہ مہم کیلئے لاہور میں8کروڑ کی لاگت سے سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ
مسلم لیگ (ن)کا عوامی رابطہ مہم کیلئے لاہور میں8کروڑ کی لاگت سے سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن نے عوامی رابطہ مہم میں بہتری کے لیے لاہور میں سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن)کے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ عوامی رابطہ مہم کیلئے نصیر آباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ پارٹی آفس بنانے کیلئے پارٹی قیادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق آٹھ کروڑ کی لاگت سے نصیرآباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سیکرٹریٹ میں تبدیل کیا جائے گا، لاہور سیکرٹریٹ میں ضلعی و مقامی رہنماوں کے دفاتر میٹنگ رومز بنائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ کے لیے فنڈز کا فی الحال کھوکھر فیملی از خود انتظام کرے گی، لاہور میں ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ ہی مرکزی قیادت کی سرگرمیوں کا محور ہے۔لاہور سیکرٹریٹ بننے سے رہنماوں اور کارکنان میں فاصلہ کم ہوگا جس سے کو پارٹی مزید منظم ہو سکے گی۔