نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سیاست میں میرے رول ماڈل باین پی ٹی آئی ہیں، ہمارا لیڈر اپنے نظریئے پر قائم ہے، زندگی میں آگے بڑھنے کیلیء اصولوں پر قائم رہنا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ نے نوشہرہ میں نوتعمیر شدہ جڑوبہ ڈیم کا افتتاح کر دیا۔۔ صوبائی وزراء ، عاقب اللہ خان، میاں خلیق الرحمان، نوشہرہ سے منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ علی امی گنڈاپور کو بریفنگ دی گئی کہ جڑوبہ ڈیم 777 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، جڑوبہ ڈیم کی تعمیر سے 930 ایکڑ بنجر اراضی زیر کاشت آئے گی، 115 فٹ اونچا اور 697 فٹ چوڑا یہ ڈیم آبپاشی کے لئے 4.

65 کیوسک پانی فراہم کرے گا۔ شرکا کو بتایا گیا کہ ملحقہ دیہات کی آبپاشی کیلئے 6.15 کلومیٹر طویل نہر تیار کی گئی ہے، آبپاشی کے علاوہ یہ ڈیم پانی ذخیرہ کرنے اور گھریلو استعمال کیلئے پانی کی فراہمی کو بھی بہتر بنائے گا، یہ ڈیم 0.75 کیوسک پینے کا پانی فراہم کرے گا جو 22 ہزار افراد کی آبادی کے لئے کافی ہوگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حکومت تمام اداروں میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہے، اپنے لوگوں پر سرمایہ کاری کریں گے، نوجوانوں کو روز گار کے مواقع فراہم کرنے کیلئیہر ممکن اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کر دیا ہے، لوگ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں، وزیر اعلیٰ نے جڑوبہ میں پینے کے پانی مسئلہ حل کرنے کے لیے دو کروڑ روپے اور باقی ماندہ دو کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا اعلان کر دیا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیر اعلی

پڑھیں:

پورٹ قاسم میں مالی اور ماحولیاتی معاملات کا ریکارڈ گم

اعلیٰ حکام کی 23نکات پر اتھارٹی کے حکام کو ریکارڈ فراہم کرنے کی تحریری درخواست
ریکارڈ فراہم نہ کرنا حقائق اور اعداد و شمار کو چھپانے کے مترادف ہے ، کارروائی کی سفارش

پورٹ قاسم اتھارٹی نے مالی اور ماحولیاتی معاملات کا ریکارڈ گم کر دیا، اعلیٰ حکام نے ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے افسران کے خلاف ایکشن لینے کی سفارش کردی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی ایکٹ 1973کے سیکشن 57میں تحریر ہے کہ پورٹ انتظامیہ ریکارڈ فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے ، 30 جنوری 2014 کو پی این ایس سی میں ایک اجلاس کے دوران سیکریٹری پورٹس اینڈ شپنگ نے سختی سے ہدایات جاری کیں کہ اعلیٰ حکام کو آڈٹ کا ریکارڈ فراہم کیا جائے اور ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے افسر کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ پورٹ قاسم اتھارٹی کے کوئلے اور ایل این جی ٹرمینل کی خصوصی ماحولیاتی رپورٹ 2015-2019 کے دوران اعلیٰ حکام نے 23نکات پر پورٹ قاسم اتھارٹی کے حکام کو تحریری طور پر درخواست کی کہ ریکارڈ فراہم کیا جائے لیکن پورٹ قاسم اتھارٹی کے افسران نے ریکارڈ فراہم نہیں کیا۔ اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ریکارڈ فراہم نہ کرنا حقائق اور اعداد و شمار کو چھپانے کے مترادف ہے ، اپریل 2020 میں اعلیٰ حکام نے پورٹ قاسم کی انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا لیکن پورٹ انتظامیہ نے ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے افسران سے مک مکا کر لیا اور لیٹر پر توجہ نہیں دی، اعلیٰ حکام نے ڈی اے سی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی لیکن اجلاس طلب نہیں کیا گیا جس پر اعلیٰ حکام نے سفارش کی کہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ پورٹ قاسم اتھارٹی کے افسران سے ماسٹر پلان، انوائرمنٹل مینجمنٹ پلان، خارج ہونے والے فضلہ کی تفصیلات، ایل این جی اور کول ٹرمینل پر بحری جہازوں کی انسپکشن کے چالان، فینس کی لمبائی کی تفصیلات، ایمبینٹ ایئر کوالٹی، ایل این جی اور کول ٹرمینل کی گائیڈ لائنز سمیت 23 نکات پر ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی لیکن کسی بھی ایک نکتے کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر خیبر پختونخوا کا وزیر اعلیٰ سندھ کی کارکردگی پر علی امین گنڈاپورکو مناظرے کا چیلنج
  • آزاد اور خودمختار ہونے کیلئے مالی لحاظ سے خود کفیل ہونا ضروری ہے، علی امین گنڈا پور
  • پاکستان کا سب سے جھوٹا شخص بانی پی ٹی آئی ہے: پرویز خٹک
  • میرا سیاسی رول ماڈل بانی پی ٹی آئی ہیں‘ علی امین گنڈاپور
  • عمران خان میرے سیاسی رول ماڈل، عظیم انسان بننے کے لیے انسانیت کا خیال رکھنا ضروری ہے، علی امین گنڈاپور
  • میرا سیاسی رول ماڈل عمران خان ہیں: علی امین گنڈاپور
  • ارسا کی چولستان منصوبے کو پانی فراہم کرنے کی منظوری
  • ارسا نے چولستان منصوبے کو پانی فراہم کرنے کی منظوری دے دی
  • پورٹ قاسم میں مالی اور ماحولیاتی معاملات کا ریکارڈ گم