Express News:
2025-02-20@22:25:35 GMT

مودی سرکار نے دریاؤں کا پانی روک لیا، بنگلہ دیش میں احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

بنگلہ دیش اور بھارت کے مابین 54 دریا بہتے ہیں اور بھارتی حکومت تمام پہ ڈیم بنا چکی جو بجلی بناتے ہیں۔

مگر جب بھارت طاقت کے بل بوتے پر ڈیموں میں پانی روک لے تو بنگلہ دیشی کسانوں کو اپنی زمینیں سیراب کرنے مطلوبہ پانی نہیں ملتا۔ فصلیں سوکھ جاتی اور ساری محنت برباد جاتی ہے۔

بارشیں نہ ہونے پرمودی سرکار نے پھر بیشتر ڈیموں میں پانی روک لیا جس پر بنگلہ دیش میں لاکھوں کسان بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے کر رہے۔

بھارت سے آتا صرف تیستا دریا بنگلہ دیش میں ’’سوا لاکھ ہیکٹر ‘‘زرعی رقبہ سیراب کرتا۔ بنگلہ دیش چین کے مالی تعاون سے زرعی دوست تیستا پروجیکٹ بنانا چاہتا مگر مودی جنتا اْسے سیکورٹی خطرہ قرار دے کر رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ 

مظاہرین سے خطاب کرتے بی این پی کے سیکٹری جنرل، مرزا فخرالسلام نے کہا کہ بھارت دریاوں پہ ڈیم بنا کر بجلی بنا رہا اور ہمارے کسان اور مچھیرے مر رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی سرکار نے مفرور فاشسٹ بیگم حسینہ کو بھی محل میں رکھا جہاں سے وہ شاہی احکام جاری کرتی ہے، اگر بھارت بنگلہ دیش کا دوست ہے تو وہ آمرانہ روش چھوڑ دے۔‘‘ پانی تقسیم کا مسئلہ گمبھیر ہوتا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش

پڑھیں:

مودی محترم ہیں مگر اصول توڑے نہیں جاسکتے، صدر ٹرمپ کی وضاحت

بھارت کے وزیرِاعظم نے حال ہی میں امریکا کا دورہ کیا ہے۔ دوطرفہ تعلقات کی سطح بلند کرنے اور معاشی اشتراکِ عمل کا گراف بلند کرنے کے حوالے سے اس دورے کو بہت حد تک کامیاب قرار دیا جارہا ہے۔

اس دورے میں وزیرِاعظم مودی نے بھارت کے لیے کئی اہم معاہدے کیے۔ امریکی صنعت کاروں سے ملاقات بھی خاصی بارآور ثابت ہوئی اور ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا نے بھارت میں انٹری دینے کی تیاری بھی شروع کردی ہے مگر پھر بھی ایک کانٹا بھارت میں سب کو بُری طرح کھٹکا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایلون مسک کو سرکاری محکموں اور اداروں کی کارکردگی کا گراف بلند کرنے کا ٹاسک سونپا ہے۔ سرکاری محکموں اور اداروں کی کارکردگی پر نظر رکھنے، معیار بلند کرنے اور اخراجات میں کمی کے لیے قائم کیے جانے والے ادارے کوDOGE کہا جاتا ہے۔ ایلون مسک نے بھارت میں ووٹرز کا ٹرن اوور بڑھانے کی غرض سے 21 ملین ڈالر روک لیے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِاعظم کا میں بہت احترام کرتا ہوں مگر اصول تو اصول ہوتے ہیں جنہیں توڑا نہیں جاسکتا۔ ایلون مسک نے بیرونی فنڈنگ میں کٹوتی کی ہے اس لیے بھارت کے لیے فنڈنگ میں بھی کٹوتی کی جارہی ہے اور یہ کٹوتی برقرار رہے گی۔

محض دو کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کٹوتی پر بھی بھارتی میڈیا نے بہت واویلا مچایا ہے اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ امریکا نے تو جیسے بھارت کی معاشی شہ رگ پر چھری چلادی ہے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر نے بھارت کے خلاف درآمدی ڈیوٹی بھی بڑھادی ہے کیونکہ بھارت نے بھی امریکی درآمدات پر ڈیوٹی ہٹانے سے انکار کیا ہے۔

بھارت کے لیے فنڈنگ میں کٹوتی کے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کرنے کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ پوچھنا غیر ضروری ہے کہ ہم نے بھارت کے لیے دو کروڑ 10 لاکھ روپے کی کٹوتی کیوں کی۔ بھارت کوئی گیا گزرا ملک نہیں۔ اُس کے پاس بہت دولت ہے۔ وہ اُن چند ممالک میں سے ہیں جو غیر معمولی درآمدی ڈیوٹی وصول کرتے ہیں۔ امریکی برآمدات کو بھارت میں قدم جمانے کے حوالے سے غیر معمولی مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
  • چیمپئنزٹرافی: بنگلہ دیش کا بھارت کے خلاف مایوس کن آغاز، آدھی ٹیم 35 رنز پر پویلین لوٹ گئی
  • بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہونے کو ہے
  • آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025: بھارت کے خلاف بنگلہ دیش کی 2 وکٹیں گر گئیں
  • ٹرمپ کی بھارے کو امداد فراہم کرنے پر کڑی تنقید
  • کئی معاملات میں بھارت سے اختلافات برقرار ہیں، صدر ٹرمپ
  • مودی محترم ہیں مگر اصول توڑے نہیں جاسکتے، صدر ٹرمپ کی وضاحت
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے احتجاج کیوں شروع کردیا؟
  • بھارت اور قطر کے مابین اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے پر دستخط