اسلام آ باد:

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملائیشیا اور پاکستان کا تعاون ٹیکنالوجی میں جدت کا باعث بنے گا اور دونوں ملکوں کی معیشت میں بہتری لائے گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے 5 جی ٹیکنالوجی پر ریگولیٹری ماسٹرکلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا اور پاکستان کے ادارے پی ٹی اے کے درمیان مفاہمت کی یادداشت ( ایم او یو) پر دستخط ہونا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایم او یو مختلف اداروں کے لیے نئی راہیں کھولے گا، اس حوالے سے پاکستان ڈیجیٹل پالیسی لانچ کی گئی ہے جس کے تناظر میں ترقی مزید آسان ہوگی۔

ایم او یو پر دستخط کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ ملائیشیا اور پاکستان کا تعاون ٹیکنالوجی میں جدت کا باعث بنے گا اور دونوں ملکوں کی معیشت میں بہتری لائے گا،یہ شراکت داری دونوں ممالک کے درمیان ٹیلی کام، ڈیجیٹل اختراع اور کنیکٹیوٹی کے میدان میں تعلقات کو مضبوط کرے گی۔ 

وفاقی وزیرنے کہا کہ اب ہم کسی بھی موقعے کو کھونے کے متحمل نہیں ہو سکتے، ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی پاکستان میں ترقی کے اولین محرکات میں سے ایک ہے، پاکستان کو صنعتی انقلاب 4.

0 اور 5.0 کے لیے تیار کرنے کے لیے ہم نے بگ ڈیٹا اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ، GIS اور خلائی ٹیکنالوجی کے لیے قومی مراکز قائم کیے ہیں۔

احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ 2035 تک ہم1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائیں گے، اس کے لیے فائیوجی فارمولے کے تحت اڑان پاکستان کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ 

وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیجیٹل انقلاب آپ کے دروازے پر دستک دے رہا ہے، ہم نے اس کے تحت دنیا کے ساتھ قدم ملانا ہے، ورلڈ بینک کے مطابق 5G ٹیکنالوجی 2030 تک عالمی اکانومی میں 13.2 ٹریلین امریکی ڈالر تک کا اضافہ کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی ملک کے کونے کونے میں ہو،اے آئی کے تحت اب ترقی سوچ سے کہیں زیادہ تیزی سے ممکن ہے،ہمارا ہدف ہے کہ پاکستان کا کوئی نوجوان اس تیز رفتار ترقی سے محروم نہ رہے بلکہ بہتر انداز میں اس کا حصہ بنے۔

 وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ اب ہم فائیو جی اسپیکٹرم کے لیے تیار ہیں جو تیزرفتار کنیکٹوٹی کے لیے مزید آسانی پیدا کرے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈیٹا سیکورٹی پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ تمام اقدامات پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھا رہے ہیں۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر احسن اقبال پاکستان کا نے کہا کہ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سعودی میڈیا فورم میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے

ریاض – وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے، جہاں کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے نائب وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر عبدالرحمان نے ان کا استقبال کیا۔

تین روزہ کانفرنس 19 سے 21 فروری تک جاری رہے گی، جس میں دنیا بھر کے نامور میڈیا ماہرین، صحافی اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ “سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ترقی و خوشحالی کے لیے وژن مثالی ہے، جس سے خطے میں معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔”

سعودی میڈیا فورم: جدید رجحانات پر تبادلہ خیال

سعودی میڈیا فورم میڈیا کے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور جدید رجحانات پر تبادلہ خیال کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہو رہا ہے۔ فورم میں میڈیا پروڈکشن، ڈیجیٹل جرنلزم، اور مواد سازی کے جدید طریقوں پر غور کیا جائے گا۔

اس کانفرنس میں ڈیجیٹل میڈیا، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، صحافت کے مستقبل، میڈیا اکنامکس، ڈیجیٹل سٹریمنگ، مس انفارمیشن، اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری جیسے اہم موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوگی۔

فیک نیوز اور عوامی اعتماد کی بحالی پر گفتگو

میڈیا فورم میں فیک نیوز کے چیلنجز، عوامی اعتماد کی بحالی میں میڈیا اداروں کے کردار، اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے باعث ابھرتے ہوئے نئے بزنس ماڈلز پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

عطاءاللہ تارڑ اس موقع پر اہم عالمی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔ ان ملاقاتوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور جدید میڈیا کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان میڈیا تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان میڈیا تعاون کو مزید وسعت دینے کے مواقع تلاش کیے جائیں گے، تاکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔

سعودی میڈیا فورم عالمی میڈیا انڈسٹری میں ہونے والی نئی تبدیلیوں کو سمجھنے اور جدید رجحانات کو اپنانے کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کر رہا ہے، جس میں پاکستانی میڈیا انڈسٹری بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کو ڈیجیٹل تعاون کونسل کی 2026 کی صدارت مل گئی
  • جاپان کی عالمی امن اور بین الاقوامی تعاون کی کوششوں سے پوری دنیا کو فائدہ پہنچ رہا ہے، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
  • چینی سفیر کی احسن اقبال سے ملاقات: معاشی ترقی کیلئے حمایت کی یقین دہانی
  • صوبے میں ڈیجیٹل لٹریسی پر کام کرنا ضروری ہے،ڈاکٹر الطاف سیال
  • ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ناگزیر ہے،رانا مشہود
  • وفاقی وزیر اطلاعات سعودی میڈیا فورم میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سعودی میڈیا فورم میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے
  • احسن اقبال سے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر گفتگو
  • رواں سال 10سے زائد، آئندہ 4سال میں 50 سرکاری ادروں کی نجکاری کی تیاری