2025-04-01@15:28:09 GMT
تلاش کی گنتی: 1045

«سے برا مد منشیات»:

(نئی خبر)
    برلن (نیوز ڈیسک)شمالی جرمنی کے ایک جنگل میں شاہ بلوط کا ایک درخت ہے جس نے ایک صدی سے زیادہ عرصے سے محبت کرنے والوں کو ’جوڑے رکھنے‘ کی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر ایوٹن کے باہر ایک 500 سال پرانا بلوط کا درخت ایک صدی سے زائد عرصے سے کنوارے افراد کو ملانے کا کام کر رہا ہے اور کہا جاتا ہے یہ درخت 100 سے زیادہ شادی کراچکا ہے۔ جرمن زبان میں ’بروٹیگامسیچی‘ کے نام سے مشہور اس ’برائیڈ گروم اوک‘ (دلہا بلوط) میں ایک شگاف ہے جو 1892 سے میل باکس کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔ یہاں تک کہ برلن کے شمال میں تقریبا 250 کلومیٹر کے علاقے...
    پشاور میں  حیات آباد سے نایاب نسل کا کتا چوری ہوگیا اور چوری کرنے میں پولیس اہلکار ملوث نکلا۔  رپورٹ کے مطابق کتا چوری کرنے کے بعد ان لائن فروخت کے لئے ایپ پر اس کا اشتہار دیا گیا، مالک کی پالتو جانور سے محبت ، ڈبل قیمت دینے پر چوروں سے رابطہ کیا۔  غیرملکی نسل کے کتے کو فروخت کرنے کے دوران ملزمان گرفتار ہوگئے، تاتارا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پشاور پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں خیبر پولیس کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔
    اسلام آباد( نیوز ڈیسک)آج بورز ہفتہ ملک کے روز شمال مشر قی بلو چستان، خیبرپختونخوا ، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔ آج خیبرپختونخوا ، بالائی/وسطی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔جبکہ شمال مشر قی بلو چستان اور جنو بی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کی تو قع ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی...
    بین الاقوامی اداروں اور آزاد میڈیا اداروں سے فلسطینی میڈیا فورم نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس غیر منصفانہ فیصلے کا مقابلہ کریں اور میڈیا کی آزادی کے اصولوں اور لوگوں کے معلومات کے حق کو برقرار رکھنے کے لیے اسے منسوخ کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمت کے ترجمان سمجھے جانے والے الاقصیٰ ٹی وی پر یورپی یونین اور امریکہ کی طرف سے پابندی لگانے اور سیٹلائٹ پر میزبانی سے روکنے کے غیر منصفانہ فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی میڈیا فورم نے اسے آزادی اظہار رائے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں فورم نے اس فیصلے کو آزادی صحافت کی کھلم کھلا خلاف ورزی، فلسطینی عوام...
    فوٹو فائل کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں منشیات فروش کے اڈے پر پولیس نے  چھاپہ مارا، فائرنگ کے تبادلے میں منشیات فروش ریاست جدگال کا ساتھی مارا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، موٹر سائیکل پاک کالونی سے 2 روز قبل چھینی گئی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے خلاف تھانوں میں 13 مقدمات درج ہیں۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی مربوط اسکیم لانے کی ہدایت کردی۔اسلام آباد میں وزیراعظم سے کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی، جس میں شہباز شریف کو سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کےلیے معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پائیدار معاشی ترقی کےلیے سرمایہ کاری لائیں، حکومت ہر قسم کی معاونت کرے گی، ملکی معیشت کی ترقی کےلیے سب کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پاکستان میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی مربوط اسکیم لائی جائے، ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم سے متعلق کمیٹی جلد اپنی تجاویز دےگی۔اُن کا کہنا تھا کہ فیس لیس سسٹم سے بندرگاہوں پر کنٹینرز کی کلیرنس کے وقت میں...
    محکمہ انسدادِ منشیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے بعد بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان کے شہر واشک کے علاقے ماشکیل میں کارروائی کر کے 500 کلو افیون، 50 کلو آئس بر آمد کر لی ۔کوئٹہ کے علاقے بلیلی روڈ کے قریب ایک کار سے 3 کلو آئس بر آمد کی گئی ۔بلیلی روڈ پر ہونے والی کارروائی میں ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ۔
    لاہور: رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں نادار قیدیوں کی رہائی کیلئے ایک نادر موقع فراہم کیا جا رہا ہے، جس کے تحت مخیر حضرات زکوٰۃ اور عطیات کے ذریعے سزا مکمل کرنے والے مگر جرمانہ ادا نہ کر سکنے والے قیدیوں کی مدد کر سکتے ہیں۔   محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کی مختلف جیلوں میں 150 قیدی اپنی سزائیں مکمل کر چکے ہیں، لیکن جرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث وہ رہائی سے محروم ہیں۔ ان قیدیوں کی رہائی کیلئے 10 کروڑ روپے کی رقم درکار ہے، جسے مخیر حضرات زکوٰۃ کی مد میں جمع کروا کر ان کی رہائی ممکن بنا سکتے ہیں۔   گزشتہ...
    ایک اور برٹش پاکستانی ہاؤس آف لارڈز برطانیہ کے تاحیات رکن بن گئے ہیں۔ ان کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع چکسواری ہے۔ لارڈ شفق محمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میری سیاست میں آمد اتفاقیہ تھی، میں کمیونٹی میں ایک شکایت کے لیے گیا تھا لیکن انہوں نے مجھے خود مسائل کے حل کے لیے سرگرم کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد اور نانا کشمیر میں لوہے کا کام کرتے تھے۔ مزید پڑھیں: قرآن پر حلف اٹھانے والی پہلی خاتون برطانوی لارڈ چانسلر کون ہیں؟ لارڈ شفق محمد نے بتایا کہ وہ جب برطانیہ آئے تھے تو انہوں نے ایک دکان پر کام کرکے اپنے کیریئر کا آگے بڑھایا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں...
    —فائل فوٹو محکمۂ انسدادِ منشیات (اے این ایف) نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے بعد بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی۔ اے این ایف کی 14 کارروائیاں، 1 ٹن 74 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتاراینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف 14 مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان کے شہر واشک کے علاقے ماشکیل میں کارروائی کر کے 500 کلو افیون، 50 کلو آئس بر آمد کر لی ہے۔کوئٹہ کے علاقے بلیلی روڈ کے قریب 1 کار سے 3 کلو آئس بر آمد کی گئی ہے۔ بلیلی روڈ پر ہونے والی کارروائی میں 1 ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعرات کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا ،خطہ پو ٹھو ہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان۔ جمعه کے روز شمال مشر قی بلو چستان، خیبرپختونخوا ، بالائی/وسطی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔شام/رات کے دوران جنو بی پنجاب اور بالائی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کی تو قع ۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ۔ گذشتہ 24...
    نشے سے بحال ہونے والے 1239 افراد میں 13 خواتین اور 28 کم عمر لڑکے بھی شامل ہیں، ان افراد میں پشاور کے 611 افراد جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع سے 536 افراد شامل ہیں۔ اسی طرح 48 افراد پنجاب، 10 سندھ اور 26 افغان شہری بھی پروگرام سے مستفید ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نشے کے عادی افراد کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔ ’’ ڈرگ فری پشاور‘‘ پروگرام کے تیسرے مرحلے کی تکمیل پر بدھ کے روز پشاور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ صوبائی کابینہ اراکین، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سرکاری حکام اور سول سوسائٹی اراکین نے تقریب...
    ٹک ٹاکر پتھر گروپ حیات آباد میں گھروں پر پتھر پھینکتا ہے، نوجوان گھروں کو پتھر مار کر شیشے توڑ کر ویڈیوز بناتے اور پھر اس کی ویڈیوز ٹک ٹاک پر ڈال کر اسے وائرل کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت کے علاقے حیات آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو کے چکر میں گھروں میں لگے شیشے پتھراؤ کر کے توڑنے والے اوباش نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر پتھر گروپ حیات آباد میں گھروں پر پتھر پھینکتا ہے، نوجوان گھروں کو پتھر مار کر شیشے توڑ کر ویڈیوز بناتے اور پھر اس کی ویڈیوز ٹک ٹاک پر ڈال کر اسے وائرل کرتے ہیں۔ عوامی شکایات ملنے پر تھانہ تاتارا پولیس  نے فوری کارروائی کرتے...
    رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 14 مارچ کو ہو گا، پاکستان میں جس کا مشاہدہ نہیں کیا جائے گا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہو گا۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح 11 بج کر 26 منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگے گا جبکہ11 بج کر 59 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہو گا چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بجے ہو گا۔ چاند کا گرہن کا مشاہدہ یورپ اور دیگر ایشیائی ممالک میں کیا جاسکے گا۔ آسٹریلیا کے بیشتر مقامات، افریقہ اور شمالی و جنوبی امریکا میں بھی چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جا سکے گا۔ پیسیفک، اٹلانٹک، آرکٹک...
    پشاور: وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے نشے کے عادی افراد کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔  ’’ ڈرگ فری پشاور‘‘ پروگرام کے تیسرے مرحلے کی تکمیل پر بدھ کے روز پشاور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ صوبائی کابینہ اراکین ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، سرکاری حکام اور سول سوسائٹی اراکین نے تقریب میں  شرکت کی۔ اس موقع پر ’’ ڈرگ فری پشاور ‘‘ پروگرام کے تیسرے مرحلے کے پاس آؤٹ افراد کو ان کے خاندانوں کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈرگ فری پشاور پروگرام کا یہ تیسرا مرحلہ نومبر 2024 میں شروع کیا گیا تھا جس میں نشے کے عادی...
    آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میک گل کو منشیات کیس میں قصور وار قرار دیدیا گیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اسٹیورٹ میک گل کوکین کی لین دین میں سہولت کاری میں ملوث پائے گئے، انہیں بہنوئی اور اسٹریٹ ڈرگ ڈیلر کے ساتھ سہولت کاری میں بھی قصور وار قرار دیا گیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق میک گل کے خلاف فیصلہ نیو ساؤتھ ویلز ڈسٹرکٹ کورٹ نے 8 روزہ ٹرائل کے بعد سنایا جس میں جیوری نے کرکٹر کی جانب سے صرف 2 افراد کو متعارف کرانے کا دعویٰ بھی مسترد کیا۔ آسٹریلوی میڈیا کا بتانا ہے کہ منشیات کا یہ کیس 2021 سے چلتا آ رہا تھا تاہم اسٹیورٹ میک بڑے پیمانے پر ممنوعہ ڈرگ کے کاروبار...
    کراچی: رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 14مارچ کو چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا اور صبح 11 بج کر 26 منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگے گا۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ صبح 11 بج کر 59 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہوگا اور چاند گرہن کا اختتام دن 3 بجے ہوگا جب کہ چاند گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا مشاہدہ یورپ ، ایشیائی ممالک، آسٹریلیا کے بیشتر مقامات، افریقا اورشمالی و جنوبی امریکا میں بھی کیا جاسکے گا۔
    آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میک گل منشیات کیس میں قصور وار قرار دے دیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی بولر مچل اسٹارک نے بنائے پنک بال کرکٹ میں نئے ریکارڈ نیو ساؤتھ ویلز ڈسٹرکٹ کورٹ نے 8 روزہ ٹرائل کے بعد فیصلہ سنایا جس میں اسٹیورٹ کی جانب سے صرف 2  افراد کو متعارف کرانے کا دعویٰ بھی مسترد کیا۔ منشیات کا مقدمہ سنہ 2021 سے چل رہا تھا تاہم اسٹیورٹ میک گل بڑے پیمانے پر ممنوعہ ڈرگ کے کاروبار میں ملوث قرار نہیں دیے گئے۔ انہیں رواں برس کے آخر میں سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیے: مصنوعی منشیات کا فروغ عالمی صحت کو کس طرح تباہ کر رہا ہے؟ اسٹیورٹ میک گل کوکین کی لین دین...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم نشے کے عادی افراد کی بحالی کے پروگرام کو صحت کارڈ میں شامل کرنے جا رہے ہیں۔ نشے کے عادی افراد کو صرف متعلقہ ڈپٹی کمشنر دفتر پہنچائیں ، علاج حکومت کروائے گی۔ ’ ڈرگ فری پشاور‘ پروگرام کے تیسرے مرحلے کی تکمیل پر پشاور میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جبکہ تقریب میں صوبائی کابینہ کے اراکین، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سرکاری حکام اور سول سوسائٹی اراکین نے شرکت کی۔ تقریب میں ’ڈرگ فری پشاور پروگرام‘ کے تیسرے مرحلے میں پاس آؤٹ افراد کو ان کے خاندانوں کے حوالے کر دیا گیا۔...
    —فائل فوٹو محکمۂ موسمیات نے آج رات اور کل سندھ کے چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے بالائی حصوں پر اثرانداز ہو رہا ہے۔ کراچی: آج وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ سسٹم کے زیرِ اثر آج رات اور کل سندھ میں چند مقامات پر بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، دادو اور جامشورو میں بھی ہلکی بارش یا بونداباندی ہو سکتی ہے۔
    لاہور: پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرلی گئی۔   کاہنہ پولیس نے پٹرولنگ کے دوران کاچھا انٹرچینج پر مشکوک جان کر ملزمان کو روکا تو دونوں میاں بیوی کے پاس سے کروڑوں روپے مالیت کی 12 کلو چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان نے دیگر اضلاع سے منشیات منگوا کر لاہور میں سپلائی کرنے کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نے ملزمان فیصل اور سلمہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ دریں اثنا لاہور میں منشیات کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ خفیہ اطلاع پر چیکنگ کے دوران منشیات فروش نعیم، عمران اور سہیل...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) رواں سال2025 کا پہلا مکمل چاند گرہن بیروز جمعتہ المبارک 14 مارچ کو دنیا بھر میں دیکھا جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کے موقع پرآسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا۔ دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا جبکہ یہ نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھاجائے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہو گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔ سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کی جائیداد اور...
    تعزیرات پاکستان کی دفعہ ۲۹۵ کے تحت مذہب اور مذہبی شخصیات کی توہین قانونی طور پر جرم ہے جس میں سزائے موت تک کی مختلف سزائیں مقرر کی گئی ہیں اور توہین رسالت ؐ پر موت کی سزا کا قانون بھی اسی کا حصہ ہے، لیکن اسے ایک عرصہ سے بین الاقوامی حلقوں میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ یہ آزادی رائے اور آزادی مذہب کے اس حق کے منافی ہے جس کی ضمانت اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر میں دی گئی ہے۔ سلمان رشدی کی بیہودہ تصنیف ’’شیطانی آیات‘‘ کے خلاف جب دنیا بھر کے مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا تھا اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں زبردست عوامی مظاہروں کے ذریعے مسلمانوں نے...
    رواں سال 2025 کا پہلا مکمل چاند گرہن  جمعہ کو ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کے موقع پرآسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا۔ دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا جبکہ یہ نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھاجائے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہو گا جبکہ گرہن کا اختتام3 بجے ہوگا۔
    لاہور(اوصاف نیوز) اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، آج اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان میں آج بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، سندھ کے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ زیریں اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،گوجرانوالہ، فیصل آباد اور شیخوپورہ میں...
    پنجاب میں بادل برسنے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی جب کہ بارش برسانے والا سسٹم بھی ملک میں داخل ہو رہا ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں خشک موسم کا سلسلہ جاری  ہے۔ اس دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں  بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی رہے گی، تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔  خشک موسم کے باعث صوبے میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جب کہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17  اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں ۔ محکمہ م وسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم آج...
    سابق آسٹریلوی کرکٹر اسٹیورٹ میک گل کو منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا "مجرم" قرار دیدیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں 8 روز سے جاری منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں جمعرات کو فیصلہ سنایا گیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ سابق انٹرنیشنل آسٹریلوی کرکٹر اسٹیورٹ میک گل کو انکے بہنوئی اور ڈیلر کے درمیان کوکین کے سودے میں ملوث ہونے کا قصور وار پایا گیا ہے تاہم کرکٹر کو ممنوعہ ادویات کی فراہم کرنے سے متعلق الزامات سے بری کردیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: آر جے مہوش کی چہل کیساتھ ڈیٹنگ؛ اداکارہ کا ردعمل آگیا مقدمے کی سماعت کے دوران، عدالت کو بتایا گیا کہ میک گل نے اپریل 2021 میں اپنے بہنوئی مارینو سوتیروپولوس اور ایک...
    آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میک گل کو منشیات کیس میں قصور وار قرار دے دیا گیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اسٹیورٹ میک گل کوکین کی لین دین کی سہولت کار ی میں ملوث پائے گئے۔ وہ بہنوئی اور اسٹریٹ ڈرگ ڈیلر کے ساتھ سہولت کاری میں قصور وار قرار پائے۔ جیوری نے سابق کرکٹر کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر کا دعویٰ تھا کہ انہوں نے صرف دو افراد کو متعارف کرایا تھا۔ نیو ساؤتھ ویلز ڈسٹرکٹ کورٹ نے 8 روز ٹرائل کے بعد انہیں قصور وار قرار دینے کا فیصلہ سنایا۔ اسٹیورٹ میک گل کو بڑے پیمانے پر ممنوعہ ڈرگ کے کاروبار میں ملوث قرار نہیں دیا گیا...
    کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ چاند گرہن کے موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا مکمل چاند گرہن ہوگا اور ایسا آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا جبکہ یہ نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھاجائے گا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجائے اور چاند گرہن ہوتا ہے ، 14مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق...
    کراچی: چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے ہیوی ٹریفک حادثات کا مقدمہ وزیربلدیات، میئر کراچی اور واٹر کارپوریشن افسران کے خلاف درج کروانے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا کہ شہر کے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ہیوی ٹریفک کو دن کے اوقات میں شہرمیں داخلے سے روکنے کا مطالبہ کیا تھا، اس جرم میں دہشتگردی کے الزام میں مجھے مقدمات میں پھنسایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں چھ گھنٹے کی اجازت لے کر 24گھنٹے ہائیڈرنٹس چل رہے ہیں، درجنوں غیر قانونی ہائیڈرنٹس واٹر کارپوریشن کی ایما پر چلتے ہیں، وزیر بلدیات، ایم ڈی واٹرکارپوریشن اور میئر کراچی غیر رجسٹرڈ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 12 مارچ 2025ء) افغانستان میں طالبان حکام کی جانب سے منشیات پر پابندی عائد کرنے سے تقریباً دو سال بعد ملک میں افیون کی قیمتوں میں 10 گنا اضافہ ہو گیا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) نے بتایا ہے کہ 2022 میں یہ پابندی نافذ ہونے سے پہلے افغانستان میں ایک کلوگرام افیون کی قیمت 75 ڈالر تھی جو گزشتہ سال 750 ڈالر تک پہنچ گئی۔ افیون کی پیداوار اور پوست کی کاشت میں بڑے پیمانے پر آنے والی کمی اس اضافے کا بنیادی سبب ہے۔ Tweet URL ادارے نے بتایا ہے کہ 2021 کے بعد ملک میں پکڑی جانے والی ہیروئن اور افیون کی...
    اسلام آباد میں پھلگراں کے گاؤں اٹھال میں منشیات فروشوں نے پولیس اہلکار کو یرغمال بنالیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے گئے تھے، یرغمال اہلکار کی بازیابی کےلیے پہنچنے والی پولیس نفری پر اہل علاقہ نے پتھراؤ اور فائرنگ کی۔پولیس کو علاقے میں داخل ہونے میں مشکلات کا سامنا ہوا تو اسلام آباد کے مختلف تھانوں سے بھاری نفری موقع پر طلب کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپے کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی، گولی لگنے سے ایک شہری زخمی ہوا۔
    اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں اپنی موٹر سائیکل ہونڈا پرائیڈر 2025 متعارف کرادی ہے، نئے ماڈل میں مکینیکل اپ گریڈ کے بجائے معمولی جمالیاتی اپ ڈیٹس اپنی معمول کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہونڈا پرائیڈر 2025ء ماڈل 97.1 سی سی انجن، 4-سپیڈ ٹرانسمیشن اور ایندھن کی سابقہ کارکردگی رکھتی ہے، نئے ماڈل میں نئے گرافکس اور ایک تازہ رنگ سکیم متعارف کرائی گئی ہے۔پاکستان میں ہونڈا پرائیڈر 2025 کی قیمت دو لاکھ 8 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔ انجن اور کارکردگی 4-سٹروک او ایچ سی ایئر کولڈ 97.1 سی سی 4-سپیڈ کنسٹنٹ میش انجن سٹارٹ : کِک سٹارٹر طول و عرض اور صلاحیت 1986 x 718 x 1050 ملی میٹر سیٹ کی اونچائی:...
    — فائل فوٹو فیصل آباد میں تھانہ سمن آباد کے ایس ایچ او کے کمرے سے منشیات برآمد کر لی گئیں۔پولیس کے مطابق تھانہ سمن آباد کے ایس ایچ او کے کمرے میں چھاپہ مارا گیا جس کے دوران 4 کلو افیون اور 2 کلو چرس برآمد ہوئی، منشیات برآمد ہونے پر چاروں اہلکار فرار ہو گئے۔پولیس نے بتایا ہے کہ ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمےمیں ایس ایچ او، سب انسپکٹر، کانسٹیبل اور ڈرائیور نامزد ہیں۔ اے این ایف کی کارروائیاں: 42 کروڑ کی منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتاراینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف علاقوں میں 7 کارروائیاں کر کے 5 ملزمان گرفتار کرلیے۔ ایف آئی آر کے مطابق...
    لاہور: فیصل آباد کے تھانہ سمن آباد میں پولیس اہلکاروں کے رہائشی کمروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او امتیاز احمد کی الماری سے 1250 گرام افیون کا پیکٹ ملا جبکہ سب انسپکٹر طیب کے ٹرنک سے 1000 گرام چرس اور 1250 گرام افیون برآمد ہوئی۔ پولیس کانسٹیبل شاہد شوکت کے ٹرنک سے 1250 گرام چرس جبکہ ڈرائیور اختر کے بیگ سے 1600 گرام افیون ملی۔ ایف آئی آر کے مطابق مجموعی طور پر ایس ایچ او، سب انسپکٹر اور اہلکاروں سے 2250 گرام چرس اور 4100 گرام افیون برآمد ہوئی۔ ملزمان امتیاز، سب انسپکٹر طیب اور کانسٹیبل شاہد شوکت نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور منشیات فروخت کرنے...
    راولپنڈی: ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئر پورٹ سے منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم منشیات ہارمونیم میں چھپا کر اسمگل کرنا چاہتا تھا۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ریاض جانے والی پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ کاشف الرحمٰن نامی مسافر سامان سمیت سفر کے لیے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاونج پہنچا جہاں پیگج سرخ کاؤنٹر پر اسکینگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کو مشکوک قرار دیکر کھول کر فیزیکلی چیک کیا۔ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ سامان میں رکھے موسقی میں استمال ہونے والے آلے ہارمونیم کے اندر نہایت مہارت سے چھپائی گئی 1.960 کلو گرام آئس برآمد...
    اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف ممالک میں منشیات اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 2.382 کلو آئس اور دبئی جانے والے مسافر کے جوتوں سے 312 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والی خاتون سمیت مسافر کے پیٹ سے 100 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔ کراچی میں کوریئر آفس کے ذریعے مالدیپ بھیجے جانے والے پارسل سے 94 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں 10 ملزمان کو گرفتار کرکے 45 لاکھ سے زائد مالیت کی 61.488 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق...
    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی آج گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہے گا۔ شہر قائد میں منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے آج خیبر پختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور بالائی پنجاب میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ کوئٹہ، پشاور، سوات اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ Post Views: 1
    اپنی رقص کرنے کی ویڈیو کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر حنا خواجہ بیات نے ایک پوسٹ میں جواب دیدیا۔ سینئیر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ لندن کی ایک گلی میں موسیقار نے مجھے پہچان کر عزت دی تھی۔ آرٹسٹ نے بالی ووڈ کا مشہور گانا گایا جس میں نے اور وہاں موجود دیگر افراد نے بھی حوصلہ بڑھانے کے لیے رقص کیا تھا۔ حنا خواجہ بیات نے کہا کہ میری ڈانس کی اس ویڈیو پر کافی لوگوں نے تنقید کی ہے جنھیں نہیں معلوم کہ جب کوئی آرٹسٹ آپ کو پہچان کر پرفارمنس کی دعوت دے تو نہ نہیں کیا جا سکتا۔         View this post on Instagram            ...
    فائل فوٹو۔ منشیات برآمدگی کیس میں ملزم ساحر حسن سے 12 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست دائر کر دی گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کراچی میں ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے 12 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم ساحر کے موبائل فون سے 10 اکاؤنٹس کی تفصیلات ملی ہیں، ملزم ساحر ویڈ کورئیر سروس کمپنی کے ذریعہ منگواتا تھا۔ یہ بھی پڑھیے ملزم ساحر حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ساحر حسن کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع مصطفیٰ قتل کیس، اداکار ساجد حسن کے گرفتار بیٹے کے انکشافات، ایلیٹ...
    لاہور سمیت پنجاب میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا اس بارے میں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم 14 مارچ کو داخل ہوگا۔ 14 سے 16 مارچ تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے امکانات  ہیں۔ خشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 جبکہ زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ آج اور کل موسم مزید خشک رہے گا۔ پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات میں متضاد آرا پائی جارہی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے 9 مارچ...
    — فائل فوٹو ماہرِ موسمیات جواد میمن نے بتایا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں گرم موسم کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شمالی بحیرۂ عرب میں اینٹی سائیکلون سندھ میں گرم موسم میں اضافے کا باعث تھا، تاہم اب ہوا کا یہ زائد دباؤ مشرق کی طرف بڑھ گیا ہے۔جس کے باعث کراچی سمیت سندھ میں 5 روز سے جاری گرمی کی شدت میں آج سے کمی متوقع ہے۔ کراچی میں منگل، بدھ کو موسم گرم و خشک رہنے کا امکانمحکمہ موسمیات نے کراچی میں منگل اور بدھ کو موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔  شہرِ قائد میں دن کا درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک...
    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 16مارچ تک مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں   تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا  جبکہ خیبر پختونخوا ، پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال ، دیر، سوات ، کوہستان اور شانگلہ میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ بارشوں کا سلسلہ 16 مارچ تک جاری رہے گا۔دوسری جانب گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بالائی وادی نیلم شیخ بیلہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ نیلم بند ہو گئی ہے۔
    سام سنگ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کے حامل جدید ترین نئے فیچر کے ساتھ گلیکسی ایس 25 الٹرا موبائل فون  رواں سال  جنوری میں لانچ کیا تھا، اب سام سنگ گیلکسی ایس 25 ایج اسمارٹ فون  لانچ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ قیمت اور دستیابی توقع ہے کہ سام سنگ ایس 25 ایج کی قیمت گلیکسی ایس 25 پریمیم پلس کی طرح ہوگی، جو کہ 999 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا لانچ، قیمت اور فیچرز کیا ہیں؟ سام سنگ اپریل میں باضابطہ طور پر لانچ کرسکتا ہے، رپورٹس کے مطابق  یہ اسمارٹ فون مئی کے آخر تک اسٹورز پر پہنچ سکتا ہے، جس کی ابتدائی پیداوار صرف 40 ہزار یونٹس...
    محکمہ موسمیات نے کراچی میں منگل اور بدھ کو موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس دوران کراچی میں پارہ 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کو دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔شہر میں شام میں سمندری ہوائیں بحال ہوسکتی ہیں جبکہ 13 یا 14 مارچ سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایئرپورٹس سکیورٹی فورس کے عملے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے مسافروں سے حشیش، ہیروئن اور کرسٹل آئس برآمد کر لیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد سے دبئی کے مسافر اصغر علی شاہ کی جرابوں میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی اور جسمانی تلاشی پر جرابوں سے 312 گرام حشیش برآمد کی۔ اسلام آباد سے براستہ دوحہ بارسلونا کی پرواز پر سفر کررہے ایک مسافر محمد عباس انجم کے سامان سے منشیات برآمد کی گئی جو مسافر نے اپنے بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم مسافر کے سامان کی دستی تلاشی پر 5.89 کلو گرام...
    اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین میں امن چاہتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ یوکرین بھی امن چاہے، یوکرین نے امن سے متعلق وہ نہیں کیا، جو اسے کرنا چاہیئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس، چین اور ایران فوجی مشقوں سے بالکل بھی پریشان نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے اچھے نتائج کی توقع ہے، یوکرین معدنیات کے معاہدے پر دستخط کر دے گا۔ انہوں نے یوکرین سے متعلق اپنے نئے بیان میں کہا ہے کہ روس پر ٹیرف سے متعلق بہت سی چیزوں پر غور کر رہے ہیں، یوکرین کے معاملے پر سعودی عرب سے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ ڈونلڈ...
    اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف)  نے مختلف کارروائیوں میں 311.95 کلو گرام منشیات برآمد اور11ملزمان گرفتار کر لئے ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈئوون جاری ہے،8کارروائیوں میں11ملزمان گرفتار کئے گئے ۔ کارروائیوں میں25کروڑ61لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 311.95 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی،لالہ زار راولپنڈی میں کالج کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 550 گرام چرس برآمد ہوئی ، جی ٹی روڈ راولپنڈی کے قریب ہسپتال کے قریب کار سے 300 گرام ویڈ برآمدہوئی ، ملزم گرفتارکر لیا گیا۔ کراچی ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے 2 ٹرالی بیگز میں چھپائی گئی 150000 عدد نشہ آور گولیاں برآمدہوئیں...
    — جنگ فوٹو اسلام آباد ایئر پورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے کارروائیاں کرتے ہوئے 3 مسافروں سے تقریباً ساڑھے 8 کلو منشیات برآمد کر لی۔ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر مختلف کارروائیوں کے دوران دبئی، دوحہ، بارسلونا اور شارجہ کی پروازوں کے مسافروں سے حشیش، ہیروئن اور کرسٹل آئس برآمد کر لی۔حکام کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد سے دبئی کے مسافر اصغر علی شاہ کی جرابوں میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی اور جسمانی تلاشی پر جرابوں سے 312 گرام حشیش برآمد کی۔ کراچی: کرنٹ لگ کر کم عمر لڑکا جاں بحق، کے الیکٹرک کا اظہار افسوسکے-الیکٹرک کے ترجمان نے کراچی کے علاقے بلال...
    ’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘ لیکن اُن خواتین کو کیا کہیے جو لگا دیتی ہیں دوسری خواتین کی زندگی کو زنگ؟ جی ہاں عورت جہاں خوبصورت جذبات، احساسات اور نزاکت سے بھرہور ہے وہیں اس کا ایک روپ حسد، بے حسی اور احساس کمتری کا بھی ہے۔ ایک ساس جو بہو کو اپنے ہاتھوں سے بیاہ کر لاتی ہے۔ خود اُس سے حسد، کینہ اور نفرت کرنے لگتی ہے۔ بیٹا جب بہو کےلیے تحفہ لاتا ہے یا اُسے باہر گھمانے لے کر جاتا ہے تو ساس کو بہت برا لگتا ہے۔ مگر اپنا داماد اگر ان کی بیٹی کی فرمائشیں پوری کرے تو ان کا دل داماد کے صدقے قربان ہونے کو چاہتا ہے۔ بہو کے آنے...
    محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں بدھ تک گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے جب کہ جمعرات سے موجودہ گرمی کی لہر میں کمی آنا شروع ہوگی۔  رپورٹ کے مطابق ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیرضیغم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گرمی کی لہر بھارتی راجستھان و قرب وجوار پر موجود دباو کی وجہ سے پیدا ہوئی، دباو کی وجہ سے سمندری ہوائیں معطل ہیں، شمال مغربی و شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان پر موجود پریشر بتدریج کم ہورہا ہے، اس وقت بحیرہ عرب میں ایک ہائی پریشر بن رہا، ہائی پریشر کراچی سے دور ہے، قریب آنے پر تیز ہواوں کا سبب بن...
    ائیرپورٹ سیکورٹی فورس ( اے ایس ایف) نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے ایس ایف کے مطابق اسلام آباد سے دبئی جانے والے مسافر اصغر علی شاہ سے 312 گرام حشیش برآمد کرلی گئی۔ ملزم نے منشیات پہنی ہوئی جرابوں میں چھپا رکھی تھی۔   اسلام آباد سے براستہ دوحا بارسلونا جانے والی پرواز کے مسافر محمد عباس انجم سے 5.89 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ ملزم نے ہیروئن مہارت سے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ اسلام آباد سے شارجہ جانے والی پرواز کے مسافر سے عرفت اللہ سے 2.282 کلو گرام کرسٹل آئس برآمد کر لی گئی۔ بیگ کی تہوں میں منشیات چھپائی گئی تھی۔ ملزمان...
    چیئرمین کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز الطاف حسین وانی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں طویل عرصے سے جاری تنازع نے ذہنی صحت پر تباہ کن اثرات ڈالے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری وفد نے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 58 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے جنیوا کا دورہ کیا۔ وفد نے مقبوضہ کشمیر میں بے چینی، ڈپریشن اور پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کے پھیلاؤ سے متعلق تقریب میں شرکت کی۔ چیئرمین کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز الطاف حسین وانی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں طویل عرصے سے جاری تنازع نے ذہنی صحت پر تباہ کن اثرات ڈالے۔ انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں ذہنی صحت پر تباہ کن...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج پیر کے روز خیبرپختونخوا ، کشمیر ،گلگت بلتستان ، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔اس دوران کشمیر اور با لائی خیبر پختو نحوا میں چند مقامات پر درمیا نی سے تیز بارش متوقع۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ۔
      بیجنگ : پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 2024 میں چین کی اقتصادی شرح نمو 5 فیصد تک پہنچی جو ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔ چین کو بہت سے شعبوں ، خاص طور پر سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔ گرین انرجی میں چین کی ترقی بھی متاثر کن ہے ۔انہوں نے چینی قیادت کی فیصلہ سازی کی طاقت کی تعریف کی۔ چین کے دو اجلاسوں پر عالمی توجہ  مرکوز ہے۔ متعدد بین الاقوامی شخصیات نے کہا ہے  کہ دونوں اجلاسوں نے ایک مثبت اشارہ جاری کیا ہے کہ چین بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے اور اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کو فروغ دینے...
    ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ حمل کے دوران ضروری وٹامنز اور معدنیات حاصل کرنے سے عورت میں صحت مند بلڈ پریشر برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ محققین نے بتایا کہ حاملہ خواتین میں کاپر اور مینگنیز جیسے معدنیات کی زیادہ مقدار ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو کم کرنے سے منسلک پائی جاتی ہے۔ ہائپرٹینشن نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق وٹامن بی 12 کی اعلی سطح بھی حاملہ خواتین میں بعد کی زندگی میں کم بلڈ پریشر سے منسلک پائی گئی ہے۔ سرکردہ محقق اور وبائی امراض کے ماہر، منگیو ژانگ نے کہا کہ حمل کے دوران ان ضروری معدنیات اور وٹامنز خاص طور پر کوپر، مینگنیز اور وٹامن بی 12...
    ماہر فلکیات اور ایرو اسپیس انجینئر ڈاکٹر ولی سوون نے حالیہ انٹرویو میں "فائن ٹوننگ آرگیومنٹ" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مادہ اور ضد مادہ (Antimatter) کے درمیان عدم توازن کائنات کے کسی ارادے کے تحت تخلیق ہونے کا اشارہ دیتا ہے۔ ڈاکٹر سوون کے مطابق اگر مادہ اور ضد مادہ برابر مقدار میں ہوتے، تو وہ ایک دوسرے کو ختم کر دیتے اور کائنات میں کہکشائیں، ستارے اور زندگی ممکن نہ ہوتی۔ انہوں نے مشہور ماہر طبیعیات پال ڈیرک (Paul Dirac) کا حوالہ دیا، جنہوں نے 1928 میں ضد مادہ کی موجودگی کی پیشگوئی کی، جو بعد میں 1932 میں دریافت ہوا۔ ڈیرک نے کہا تھا کہ کائنات کی تشکیل کسی عظیم ریاضی دان کے ذہن کی عکاسی...
    شائد یہ تجربہ آپ کو بھی ہوا ہو کہ بعض دفعہ آپ کو ایسی آوازیں سنائی دیتی ہیں یا ایسا کچھ دکھائی دیتا ہے، جو کسی خاص موقعہ پر آپ کے علاوہ کسی دوسرے کو سنائی دےرہاہوتا ہےاورنہ ہی دکھائی دے رہاہوتا ہے۔ عام طور پرانگریزی زبان میں اسے “ہالوسینیشن” (Hallucinations) کہتے ہیں جس کا اردو زبان میں ترجمہ “ہذیان” سے کیا جاتا یے جبکہ بار بار واقع ہونے والے ایسے تجربے کو “شیزوفرینیا” (Schizophrenia) کی نفسیاتی بیماری کہا جاتا ہے جس میں آپ ایسی کچھ چیزوں کو نہ صرف دیکھتے اور سنتے ہیں بلکہ انہیں چھوتے اور محسوس وغیرہ بھی کرتے ہیں، جو درحقیقت آپ کے اردگرد موجود نہیں ہوتی ہیں۔ اس کے باوجود کہ ہذیان کو اگرچہ نفسیاتی...
    پریس کلب کوئٹہ میں منعقد ہونیوالے فلسطین کانفرنس میں فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے بلوچستان کی مختلف سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات کو شرکت کی دعوت دی۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کے زیر اہتمام فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سالانہ فلسطین کانفرنس آج کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوگی۔ فلسطین کانفرنس کے سلسلے میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان کے سیاسی، مذہبی اور قبائلی رہنماؤں کو دعوت دی۔ انہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن، نیشنل پارٹی کے ترجمان احمد علی لانگو، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء چیئرمین واحد بلوچ، غلام نبی مری، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 9 مارچ سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگا اور مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ ملک میں 16 مارچ تک برقرار رہے گا۔محکمہ موسمیات نے 9 سے 16 مارچ کے دوران چترال، مری، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی کی۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ 10 مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، پشاور، چارسدہ اور مردان میں بارش متوقع ہے جبکہ 12 سے 16 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارشوں کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اور 15 مارچ کو بلوچستان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ...
    محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات ملک میں داخل کر 16 مارچ تک رہے گا، جبکہ 12 مارچ سے اس کی شدت میں اضافہ ہو گا۔اس دوران اسلام آباد، مری، گلیات، پنجاب، کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔بلوچستان کے متعدد علاقوں میں 14 اور 15 مارچ کو بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔
    محکمہ موسمیات نے 9 مارچ تا 16 مارچ ملک کے شمالی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 9 مارچ سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگا اور 16 مارچ تک برقرار رہے گا۔ اعلامیے میں محکمہ موسمیات نے 9 سے 16 مارچ کے دوران چترال، مری، گلگت بلتستان، کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 10 مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، پشاور، چارسدہ اور مردان میں بارش متوقع ہے۔اعلامیے کے مطابق 12 سے 16 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارش اور 14 اور 15 مارچ کو بلوچستان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے...
    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں کل سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 9 مارچ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگا جو 16 مارچ تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برف باری کے نئے سلسلے کی نوید سنادی محکمہ موسمیات کے مطابق 9 سے 16 مارچ کے درمیان کشمیر، گلگت بلتستان، چترال اور مری میں بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 10 مارچ کو راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، اٹک، پشاور، چکوال، چارسدہ اور مردان میں بارش کا امکان ہے، جبکہ 12 سے 16 مارچ کے درمیان پنجاب کے بیشتر شہروں...
    پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستانی خواتین کی مختلف شعبہ ہائے حیات میں ترقی کے سفر کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی پوری تاریخ میں پاکستان کی خواتین نے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بے پناہ کردار ادا کیا ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ایک خاص دن ہے جب ہم اپنی زندگیوں اور اپنے معاشروں میں خواتین کے خصوصی کردار کو بھرپور انداز میں منا رہے ہیں ۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ اپنی پوری تاریخ میں پاکستان کی خواتین نے اپنے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بے پناہ کردار...
    ملک کے مختلف شہروں میں کل سے بارش کی پیشگوئی، اسلام آباد، لاہور، پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواں کا سلسلہ 9 مارچ سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگا اور مغربی ہواں کا یہ سلسلہ ملک میں 16 مارچ تک برقرار رہے گا۔محکمہ موسمیات نے 9 سے 16 مارچ کے دوران چترال، مری، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی کی۔ محکمہ موسمیات نے بتایاکہ 10 مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، پشاور، چارسدہ اور مردان میں بارش متوقع ہے جبکہ 12...
    اسلام آباد: ملک کی بڑی کاروباری شخصیات اور صنعت کاروں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کی اور حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملاقات میں کاروباری برادری نے سرمایہ کاری کیلئے بہترین ماحول فراہم کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ایس ایم تنویر پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ ملک میں اقتصادی اشاریے بہتر ہونے سے یہ احساس ہوا کہ آنے والا سال بہت اچھا ہوگا، صنعت کاری کیلئے طویل المیعاد پالیسیاں بنانا ہوں گی۔ ایس ایم تنویر نے کہا کہ جس دن افراط زر کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آگئی اور بجلی کی قیمت 9سینٹ پر آگئی اس سے اگلے دن سے کام شروع ہو جائے...
    ملک بھر میں خشک موسم کا راج برقرار ہے جبکہ درجہ حرارت میں بھی بتدریج اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ایسے میں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم جلد پاکستان میں داخل ہوگا، جس سے موسم میں تبدیلی متوقع ہے لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں ان دنوں مطلع صاف اور موسم خشک ہے جس کی وجہ سے دن کے اوقات میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کے روز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے تاہم بارش کے امکانات کم ہیں موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ 12 مارچ سے بارشوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں...
     وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں کاروباری شخصیات نے بجلی سستی اور شرح سود میں مزید کمی کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چوٹی کے کاروباری شخصیات کی ملاقات کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئیں۔ملاقات میں کاروباری شخصیات کا حکومت سے بجلی سستی اور شرح سود میں مزید کمی کا مطالبہ کردیا، جس پر وزیر اعظم نےمارچ میں صنعتوں کے لیےبجلی کا معاملہ حل کرنے کی خوشخبری دے دی۔ سابق نگراں صوبائی وزیرصنعت ایس ایم تنویرنے کہا وزیراعظم نےمارچ کےآخر تک بجلی کا معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیر اعظم کو شرح سود 9 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ، جس دن بجلی9سینٹ اورشرح سود 9 فیصدہوگی معیشت چل پڑے گی۔معروف صنعت کارعارف حبیب...
    اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور میں کورئیر کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 248 گرام ہیروئن جبکہ راولپنڈی میں کویت کے لیے بک کروائے گئے پارس سے 45 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 4 کلو ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ اقبال شہید ٹول پلازہ جی ٹی روڈ اٹک کے قریب گاڑی سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد ہوئی  ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ ایم ون موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.2...
    کراچی: مصطفی عامرقتل کیس میں منشیات کے سسٹم کے اہم کرداروں کو بے نقاب کرنے کے لیے  تفتیشی ادارے متحرک ہوگئے ، اس کے پس پردہ عناصر کو منظر عام پر لانے کے لیے مختلف زوایوں سے چھان بین کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی عامرقتل کیس میں منشیات کے سسٹم کے اہم کرداروں کو بے نقاب کرنے کے لیے  تفتیشی ادارے حرکت میں آگئے ہیں، اس بات کی نشاہدہی ہورہی ہے کہ اس منشیات مافیا کو کراچی میں کون آپریٹ کررہا ہے اور ان عناصر کو کس کی پشت پناہی حاصل ہے۔ ایکسپریس کو اہم تفتیشی حکام نے بتایا کہ مصطفی عامر کیس میں گرفتار ملزمان سے ہونے والی تفتیش کی روشنی میں تحقیقاتی ادارے اس بات...
    ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران 13 اشیاء ضروریہ مہنگی، 20 کی قیمتیں کم اور 18 کی قیمت مستحکم رہی۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ 09 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ شرح صفر اعشاریہ 87 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 20 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کیلے 18 روپے فی درجن تک اور چینی مزید 5 روپے کلو مہنگی ہوئی ہے، اضافے کے بعد چینی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رمضان میں ملک بھرمیں چینی کی فی کلو قیمت بیس سے پچیس روپے کلو بڑھ گئی، کراچی اورلاہورمیں چینی 170 روپے کلومیں فروخت ہو رہی ہے جبکہ پشاورمیں دام 176 روپے تک جاپہنچے۔ ذرائع کے مطابق رمضان کے چھ روز کے دوران چینی کی ریٹیل قیمت 15 سے 20 روپے بڑھ گئی، چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے پر پہنچ گئی۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ ادھر ماہ رمضان میں پشاور کے شہریوں کو بھی ریلیف نہ مل سکا، شہر میں ہول سیل ریٹ پر چینی 164 روپے اور پرچون میں 175 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ علاوہ ازیں لاہور...
    محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے گرمی کی شدت بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی والے اب ہوجائیں تیار کیوں کہ محکمہ موسمیات نے شہر میں آج سے درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔ محکمہ موسمیات نے دن میں گرمی کی شدت بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چونتیس سے چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ شام کے وقت شہر میں سمندری ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔ دوسری جانب ملک کے بیشتراضلاع میں آج...
    کراچی(نیوز ڈیسک)رمضان المبارک شروع ہوتے ہی تمام ٹیلی وژن چینلز کی جانب سے خصوصی نشریات کے پروگرامات نشر کیے جا رہے ہیں اور ایسے پروگرامات میں ہونے والی باتوں اور بحث کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں، جس پر صارفین اظہار برہمی بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے مقامی ٹی وی چینل کی رمضان نشریات کے دوران ایک کالر نے کال کرکے مذہبی علما سے ایک سوال پوچھا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کالر نے رمضان نشریات میں شامل مذہبی علما سے روزے کی حالت میں اہلیہ کے ساتھ ازدواجی تعلق سے متعلق سوال کیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کالر نے پروگرام میں کال کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد اور بڑے بھائی...
    محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ہفتے کے روز سے گرمی کی جزوی لہر کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 15 سے 25 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ اس دوران ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔ ہیٹ ویو عام طور پر سمندری ہواؤں کی مسلسل بندش، زیادہ نمی اور درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرنے جیسے عوامل سے بنتی ہے، جو موجودہ موسمی حالات میں...
    جدہ(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں پیر تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔سعودی عرب کے موسمیاتی مرکز کے مطابق مملکت میں پیر تک تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کی وجہ سے مختلف علاقے متاثر رہیں گے۔ مملکت میں رہنے والوں کو محکمہ شہری دفاع نے اس دوران شہریوں کو احتیاط برتنے، بارش کا پانی جمع ہونے والی جگہوں، وادیوں سے دور رہنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کا مشورہ دیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مکہ ریجن کے کچھ علاقے تیز ہواؤں اور شدید بارشوں سے متاثر رہیں گے، ان علاقوں میں میسان، طائف، العرضیات، اضم، رنیہ، تربہ، المویہ اور الخرمہ میں شامل ہیں۔ مکہ مکرمہ شہر، اللیث، القنفذہ، الجموم اور بحرۃ میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہونے...
    لندن: دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ A23a جنوبی جارجیا جزیرے سے تقریباً 70 کلومیٹر کے فاصلے پر رک گیا، جس سے خدشہ تھا کہ یہ مقامی جنگلی حیات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ برفانی تودہ 3,300 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے، جو لندن کے سائز سے دوگنا ہے، اور اس کا وزن تقریباً ایک کھرب ٹن ہے۔ یہ 2020 سے انٹارکٹیکا سے شمال کی جانب بہہ رہا تھا، اور ماہرین کو خدشہ تھا کہ یہ مقامی پینگوئنز اور سیلز (مہر مچھلیوں) کی خوراک تک رسائی کو متاثر کر سکتا ہے۔ برٹش انٹارکٹک سروے (BAS) کے ماہر اینڈریو میجرز نے کہا کہ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اب کیا ہوتا ہے؟ کیونکہ...
    کراچی: شہر قائد میں کل سے گرمی کی جزوی لہر کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق  ہفتہ اور اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔   ہوا میں نمی کا تناسب 15 سے 25 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ اس دوران ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔   ہیٹ ویو عام طور پر سمندری ہواؤں کی مسلسل بندش، زیادہ نمی اور درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرنے جیسے عوامل سے بنتی ہے جو موجودہ موسمی حالات میں متوقع نہیں۔
    عام آدمی پارٹی کے رہنما اور ڈوڈہ سے رکن اسمبلی نے کشمیر اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے منشیات کے استعمال کی لت میں مبتلا کرنے کیلئے مقبوضہ علاقے میں شراب کی دکانوں کا جال بجھا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور ڈوڈہ سے رکن اسمبلی معراج ملک نے کہا ہے کہ ہندوتوا بی جے پی حکومت مقبوضہ علاقے میں نوجوانوں کو شراب سمیت منشیات کی لت میں مبتلا کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق معراج ملک نے کشمیر اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے کشمیری نوجوانوں کو...
    لاہور: پولیس نے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات ڈیلر میاں بیوی سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ نصیر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع قصور کے رہائشی منشیات فروش میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان صابر اور رقیہ بی بی چونیاں سے لاہور منشیات سپلائی کرنے آئے تھے۔ ان کے قبضے سے 8 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ زیرِ استعمال موٹر سائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی۔   ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ایس ایچ او انسپکٹر محمد رضا کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بین...
    —فائل فوٹو کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا۔شہرِ قائد میں آج کم سےکم درجۂ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ کراچی: موسم خنک رہنے کا امکانمحکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک اور خنک رہنےکاامکان ہے۔ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔شہرِ میں شمال مشرق کی سمت سے خشک اور گرم ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے بیشتر حصے میں شمال مغرب سے...
    نئی دہلی: بھارت عالمی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کا بڑا مرکز بن چکا ہے، جہاں سے غیر قانونی نشہ آور اشیاء امریکا، افریقہ اور وسطی امریکہ تک اسمگل کی جا رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کی اینٹی ڈرگ ایجنسی (UNODC) کے مطابق، بھارت غیر قانونی منشیات اور کیمیکلز کی سپلائی کا اہم حب ہے، جہاں سے منشیات کی اسمگلنگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ حال ہی میں امریکی محکمہ انصاف نے دو بھارتی کیمیکل کمپنیوں پر امریکا اور میکسیکو میں فینٹینائل اسمگلنگ کے الزامات عائد کیے ہیں۔ گجرات میں قائم اتھوس کیمیکلز اور راکسوٹر کیمیکلز پر نیویارک کے بروکلین میں فینٹینائل کے اجزاء تقسیم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ بھاویش لاتھیا، جو راکسوٹر کمپنی کے سینئر ایگزیکٹو...
    لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری کردی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر رجسٹرڈ اور کالعدم اداروں کو کسی بھی قسم کی خیرات یا عطیات دینے سے گریز کریں۔   محکمہ داخلہ کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کالعدم تنظیموں کو کسی قسم کی مالی معاونت فراہم کرنا جرم ہے، جبکہ دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تنظیموں کو امداد دینے والے افراد کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پنجاب حکومت نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں کسی بھی خیراتی ادارے کے لیے پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹریشن لازمی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی...
    ویب ڈیسک: اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں سے 14 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ان کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کرکے 58 لاکھ سے زائد مالیت کی 43.525 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ سواں اڈا راولپنڈی کے قریب دو خواتین کے قبضے سے 14.4کلو چرس برآمد کی گئی جبکہ اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 16.8 کلو چرس برآمد کر کے 2 افغان باشندوں کو گرفتارکیا گیا۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ملزم کے...
    ماہرِ امراض خون ڈاکٹر ثاقب نے کہا ہے کہ رمضان میں خون کے عطیات میں بہت زیادہ کمی کا سامنا ہے۔ چلڈرن اسپتال کراچی کے سربراہ ڈاکٹر ثاقب نے نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا، انیمیا، بلڈ کینسر اور دیگر امراض میں مبتلا مریض مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ماہانہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد بلڈ بیگز کی ضرورت ہوتی ہے۔ ماہرِ امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری نے یہ بھی بتایا ہے کہ افطار کے بعد بھی خون کے عطیات دیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گرمی اور طویل روزوں کے باعث شہریوں کی جانب سے خون کے عطیات نہیں کیے جارہے، مریض بچوں کے لیے خون...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ۔ تاہم وسطی/جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع۔ گزشتہ روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں سرد رہا ۔ تاہم وسطی/جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلیں۔
    اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس نے موبائل ٹیکنالوجی کو آگے لے جاتے ہوئے سولر پینل پر براہ راست چارج ہونے والے فون کا ماڈیول پیش کردیا۔ابھی چینی کمپنی نے صرف تصوراتی ماڈیول پیش کیا ہے اور فون کو عام صارفین کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ کمپنی حقیقی معنوں میں مذکورہ ماڈیول کے فون کو کب تک عام صارفین کے لیے پیش کرے گا، تاہم امکان ہے کہ دو سال کے اندر سولر پینل نصب شدہ موبائل عام صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی ورج‘ کے مطابق انفینکس نے موبائل کانفرنس میں سولر پینل سے براہ راست چارج ہونے والے فون کا ماڈیول پیش کیا، جس کے بیک سائیڈ پر...
    لاہور میں پولیس نے منشیات کی بڑی ترسیل ناکام بناتے ہوئے خاتون منشیات ڈیلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں چوکی انچارج سپر ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ بین الضلاعی ریکارڈ یافتہ خاتون منشیات ڈیلر طاہرہ بی بی منشیات کی ڈلیوری دینے کے لیے آتی ہوئی رنگے ہاتھوں بھاری منشیات سمیت گرفتار کر لی گئی۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمہ طاہرہ بی بی سے لاکھوں روپے مالیت کی 12 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ ملزمہ نے پشاور سے بزریعہ آن لاٸن منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلاٸی دینے کا اعتراف کیا۔ ایس پی نے بتایا کہ مقدمہ...
    فوکل پرسن محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ ہفتے شہر قائد کا موسم گرم رہے گا، پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے تاہم 12 مارچ سے موسم پھر سے تبدیل ہوگا اور ہوائیں چلیں گی تاہم کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے کراچی میں درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔ فوکل پرسن محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم  کے مطابق آئندہ چند روز تک کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ انجم نذیر ضیغم نے کہا کہ آئندہ ہفتے شہر قائد کا موسم گرم رہے گا، پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے تاہم 12 مارچ سے موسم پھر سے تبدیل ہوگا...
    پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے شہر میں منشیات کی بڑی ترسیل ناکام بناتے ہوئے ریکارڈ یافتہ خاتون منشیات ڈیلر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ بین الضلاعی ریکارڈ یافتہ خاتون منشیات ڈیلر طاہرہ بی بی کو منشیات کی ڈیلیوری دینے کے لیے آتے ہوئے رنگے ہاتھوں بھاری منشیات سمیت گرفتار کرلیا گیا۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد شکنجہ سخت کردیا گیا ہے، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کی گئی۔ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا کہ چیکنگ کے دوران ریکارڈ یافتہ خاتون منشیات ڈیلر طاہرہ بی بی رنگے ہاتھوں بھاری منشیات سمیت...
    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پلان کی منظوری دے دی. جس کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت فراہم کر کے انہیں بااختیار بنانا ہے۔جمعرات کے روز منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے اس منصوبے کی منظوری دی جو اگلے چار سالوں میں مختلف اداروں کے ذریعے نوجوانوں کو تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اجلاس کو ایک تفصیلی ایکشن پلان پر بریفنگ دی گئی جس کے تحت نوجوانوں کے لیے تربیت اور ملازمت کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔وزیر اعظم نے فیصلہ کیا کہ وہ خود ہر ماہ اس منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ...
     اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،7کاروائیوں میں نائجیرن باشندے اور خاتون سمیت8ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ کاروائیوں میں3کروڑ81لاکھ سے زائد مالیت کی 406.98 کلو گرام منشیات برآمد، مانسہرہ میں کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے 450گرام چرس برآمد، گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔لاہور ایئرپورٹ پر بحرین سے آنے والے نائجیرین باشندے کے پیٹ سے35کوکین بھرے کیپسولز برآمد، بلوچستان میں پشین کے غیر آباد علاقے سے 360 کلو چرس برآمد، مصری بانڈہ روڈ پشاور کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 21.6 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتارہوئے۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب خاتون سے...