محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں بدھ تک گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے جب کہ جمعرات سے موجودہ گرمی کی لہر میں کمی آنا شروع ہوگی۔ 

رپورٹ کے مطابق ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیرضیغم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گرمی کی لہر بھارتی راجستھان و قرب وجوار پر موجود دباو کی وجہ سے پیدا ہوئی، دباو کی وجہ سے سمندری ہوائیں معطل ہیں، شمال مغربی و شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راجستھان پر موجود پریشر بتدریج کم ہورہا ہے، اس وقت بحیرہ عرب میں ایک ہائی پریشر بن رہا، ہائی پریشر کراچی سے دور ہے، قریب آنے پر تیز ہواوں کا سبب بن سکتا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا کہ  معمول سے تیز ہواوں کے سبب درجہ حرارت دوبارہ کمی کے بعد 33 تا 34 ڈگری پر آجائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات گرمی کی

پڑھیں:

بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ملک بھر میں خشک موسم کا راج برقرار ہے جبکہ درجہ حرارت میں بھی بتدریج اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ایسے میں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم جلد پاکستان میں داخل ہوگا، جس سے موسم میں تبدیلی متوقع ہے لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں ان دنوں مطلع صاف اور موسم خشک ہے جس کی وجہ سے دن کے اوقات میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کے روز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے تاہم بارش کے امکانات کم ہیں موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ 12 مارچ سے بارشوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا جو 12 اور 13 مارچ کو لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش برسانے کا سبب بن سکتا ہے اس متوقع بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی اور موسم خوشگوار ہو جائے گا محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی جس سے شہریوں کو موسم کی سختی سے کچھ ریلیف ملے گا

متعلقہ مضامین

  • حاملہ خواتین میں ضروری معدنیات دل کی صحت کیلئے انتہائی ضروری
  • کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، درجہ حرارت کتنا رہے گا؟
  • ملک کے مختلف حصوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کی 9 تا 19 مارچ بارشوں کی پیشگوئی
  • پورا ہفتہ بارشیں اور شدید برف باری، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
  • کراچی میں موسم گرما کی انٹری ، شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں
  • بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
  • ملک میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • تیار ہوجائیں! محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی