لاہور میں پولیس نے منشیات کی بڑی ترسیل ناکام بناتے ہوئے خاتون منشیات ڈیلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں چوکی انچارج سپر ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔

خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ بین الضلاعی ریکارڈ یافتہ خاتون منشیات ڈیلر طاہرہ بی بی منشیات کی ڈلیوری دینے کے لیے آتی ہوئی رنگے ہاتھوں بھاری منشیات سمیت گرفتار کر لی گئی۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمہ طاہرہ بی بی سے لاکھوں روپے مالیت کی 12 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ ملزمہ نے پشاور سے بزریعہ آن لاٸن منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلاٸی دینے کا اعتراف کیا۔

ایس پی نے بتایا کہ مقدمہ درج کرکے ملزمہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کاررواٸیاں جاری ہیں۔

ایس پی کینٹ نے چوکی انچارج سپر ٹاؤن محمد آصف اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ منشیات جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایس پی

پڑھیں:

جلدبازی میں چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش خاتون کو مہنگی پڑ گئی

لاہور ریلوے اسٹیشن پر چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش خاتون کو مہنگی پڑ گئی۔

ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق  لاہور ریلوے اسٹیشن پر فیملی نے چلتی ہوئی قراقرم ایکسپریس میں جلدبازی سے سوار ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران خاتون مسافر پاؤں سلپ ہونے اور توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے ٹرین کے نیچے آنے لگیں۔ ریلویز پولیس اہلکار کی فرض شناسی اور حاضر دماغی نے خاتون مسافر کی جان بچالی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق پلیٹ فارم ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل رفاقت علی فوراً خاتون کی مدد کے لئے بھاگا اور اسے اپنی طرف کھینچا۔ اہلکار کی حاضر دماغی اور فوری امداد نے خاتون کو چلتی ٹرین کے نیچے آنے اور بڑے حادثے سے بچالیا۔ فیملی لاہور سے کراچی جا رہی تھی۔ ریلوے پولیس اہلکار نے ٹرین رکوا کر فیملی کو با حفاظت سوار کروایا۔

مسافر خاتون اور اس کی فیملی نے ریلویز پولیس اہلکار رفاقت علی کی فرض شناسی اور حفاظتی اقدام پران کا شکریہ ادا کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • لاہور: ریکارڈ یافتہ خاتون ڈیلر منشیات کی ترسیل کرتے ہوئے گرفتار، 12 کلو چرس برآمد
  • عورت بن کر منشیات سپلائی کرنے والا ملزم پکڑا گیا؛ ویڈیو دیکھیں
  • جلدبازی میں چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش خاتون کو مہنگی پڑ گئی
  • لاہور: گھر میں 3 سالہ بچے سے گولی چل گئی، 36 سالہ خاتون جاں بحق، شوہر زیر حراست
  • لاہور: گولی چلنے سے خاتون ہلاک؟ بچے سے گولی چلی یا شوہر نے قتل کیا؟ تفتیش جاری
  • لاہور: رنگ ساز نے موبائل فون کیلئے بیوہ خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کیا:پولیس
  • لاہور: رنگ ساز نے موبائل فون کیلئے بیوہ خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کیا، پولیس
  • اہلیہ کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش، شوہر گرفتار
  • لاہور: خاتون نے سوتن کو قتل کرکے لاش بوری میں بند کرکے پھینک دی