اپنی رقص کرنے کی ویڈیو کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر حنا خواجہ بیات نے ایک پوسٹ میں جواب دیدیا۔

سینئیر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ لندن کی ایک گلی میں موسیقار نے مجھے پہچان کر عزت دی تھی۔

آرٹسٹ نے بالی ووڈ کا مشہور گانا گایا جس میں نے اور وہاں موجود دیگر افراد نے بھی حوصلہ بڑھانے کے لیے رقص کیا تھا۔

حنا خواجہ بیات نے کہا کہ میری ڈانس کی اس ویڈیو پر کافی لوگوں نے تنقید کی ہے جنھیں نہیں معلوم کہ جب کوئی آرٹسٹ آپ کو پہچان کر پرفارمنس کی دعوت دے تو نہ نہیں کیا جا سکتا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Hina Bayat (@hinakhwajabayatofficial)

اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ اگر کسی آرٹسٹ کے کام کی حوصلہ افزائی کی جائے تو اسے کتنی خوشی ہوتی ہے بس صرف اسی لیے میں نے رقص کیا تھا۔

حنا خواجہ بیات نے کہا کہ خوشیاں بانٹنے سے خوشیاں بڑھتی ہیں اور جو لوگ یہ بات نہیں سمجھتے ہمیشہ پریشان رہتے ہیں۔

سینیئر اداکارہ نے ڈانس ویڈیو پر تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیا اس لیے اپنی سوچ کو مثبت رکھیں اور ہمیشہ خوش رہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حنا خواجہ بیات نے

پڑھیں:

پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان

کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے رمضان المبارک میں پیپلزبس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 15 رمضان المبارک سے بس سروس رات ایک بجے تک چلائی جائے گی، اطلاق آر 1، آر 2، آر 3، آر 4، آر 9، آر 10 اور ای وی ون روٹ کی بسوں پر ہوگا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو درپیش مشکلات کو سمجھتے ہیں، کراچی کے عوام زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں، بسوں کے اوقات میں توسیع کا مقصد شہریوں کو مزید سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

سینئر وزیر شرجیل میمن نے مزید کہا کہ یقینی بنایا جائیگا کہ لوگ خریداری کے بعد محفوظ طریقے سے گھر پہنچ سکیں، حکومت سندھ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، شہری پیپلز بس سروس کی توسیع شدہ اوقات کی سروس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
مزیدپڑھیں:گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے خلاف عالمی میڈیا میں پروپیگنڈا شروع، انٹرنیشنل فیک نیوز بے نقاب

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی سفارت کار کی امریکا سے واپسی پر دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آگیا
  • پاکستانی سفارت کار کی امریکا سے واپسی پر دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آگیا
  • رمضان کی خصوصی آفر...!!!
  • رمضان المبارک اور قرآن مجیدکا باہمی ربط
  • 25 رمضان المبارک سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی: حنیف عباسی
  • رمضان المبارک میں ہمارا رویہ سب سے زیادہ خراب ہوتا ہے، نعمان اعجاز
  • کراچی، رمضان المبارک میں ڈکیتی و لوٹ مار میں اضافہ
  • پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان
  • رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع