اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج پیر کے روز خیبرپختونخوا ، کشمیر ،گلگت بلتستان ، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔اس دوران کشمیر اور با لائی خیبر پختو نحوا میں چند مقامات پر درمیا نی سے تیز بارش متوقع۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

دیر کے شہری علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری، موسم مزید سرد

پشاور:

دیر کے شہری علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں پر برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث موسم بدستور سرد ہے۔

سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ شہریوں نے گرم ملبوسات کے استعمال کا سلسلہ شروع کر دیا۔

بالائی علاقوں کی سڑکیں برف باری کی وجہ سے بند ہوگئیں جبکہ بارش و برف باری سے اکثر علاقوں کی بجلی منقطع اور فیڈر ٹرپ کر گئے۔ بارش کا پانی سڑکوں اور کاروباری مراکز پر کھڑا ہے۔

وادی کمراٹ، لواری ٹنل، عشیرئی درہ، شاہی بن شاہی، کلپانی اور وادی لڑم پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر پشاور شہر اور گردونواح میں رات بھر ہونے والی بارش صبح رک گئی۔ پشاور میں رات دو بجے بارش شروع ہوئی جو صبح ساڑھے چھ بجے تک جاری رہ۔

بارش رکنے کے بعد شہر کا مطلع ابر آلود اور موسم مزید سرد ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • بالائی علاقوں میں بارش و برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ
  • دیر کے شہری علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری، موسم مزید سرد
  • ملک میں آج سے بارشیں اور برفباری شروع ہونے کا امکان
  • پنجاب اور کے پی میں آج سے بارش کا امکان، سلسلہ کب تک رہے گا؟
  • تیاری کرلیں، ملک میں آج سے بارشیں اور برفباری شروع ہونے کا امکان
  • ملک کے مختلف شہروں میں آج سے بارش کی پیشگوئی، اسلام آباد، لاہور، پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • ملک کے مختلف حصوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف شہروں میں کل سے بارش کی پیشگوئی، اسلام آباد، لاہور، پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • سعودی عرب : مختلف علاقوں میں پیر تک شدید بارش کا امکان، سعودی محکمہ موسمیات