— فائل فوٹو

فیصل آباد میں تھانہ سمن آباد کے ایس ایچ او کے کمرے سے منشیات برآمد کر لی گئیں۔

پولیس کے مطابق تھانہ سمن آباد کے ایس ایچ او کے کمرے میں چھاپہ مارا گیا جس کے دوران 4 کلو افیون اور 2 کلو چرس برآمد ہوئی، منشیات برآمد ہونے پر چاروں اہلکار فرار ہو گئے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمےمیں ایس ایچ او، سب انسپکٹر، کانسٹیبل اور ڈرائیور نامزد ہیں۔

اے این ایف کی کارروائیاں: 42 کروڑ کی منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف علاقوں میں 7 کارروائیاں کر کے 5 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ایف آئی آر کے مطابق اہلکاروں نے 6 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر کے 2 منشیات فروشوں کوچھوڑا تھا، جس پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے نشاندہی کی اور ڈی ایس پی فیکٹری ایریا نے کارروائی کی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: منشیات برآمد ایس ایچ او

پڑھیں:

سعودی عرب، دبئی، مالدیپ منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف ممالک میں منشیات اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 2.382 کلو آئس اور دبئی جانے والے مسافر کے جوتوں سے 312 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والی خاتون سمیت مسافر کے پیٹ سے 100 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔ کراچی میں کوریئر آفس کے ذریعے مالدیپ بھیجے جانے والے پارسل سے 94 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں 10 ملزمان کو گرفتار کرکے 45 لاکھ سے زائد مالیت کی 61.488 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق جی ٹی روڈ راولپنڈی میں بس اڈے کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گجرات میں ریلوے پھاٹک کے قریب کار اور موٹر سائیکل سے مجموعی طور پر 36 کلو چرس برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔

جی ٹی روڈ پشاور پر بس اسٹاپ کے قریب  لاوارث موٹر سائیکل میں چھپائی گئی 15.6 کلو چرس برآمد کی گئی۔ اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب 2خواتین کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔  

متعلقہ مضامین

  • فیصل آباد: تھانہ سمن آباد کے ایس ایچ او اور اہلکاروں سے منشیات برآمد
  • منشیات ہارمونیم میں چھپا کر سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • سعودی عرب، دبئی، مالدیپ منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • کار چور کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی، ملزم موٹرسائیکل چھین کر فرار  
  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر بارسلونا، شارجہ اور دبئی کے مسافروں سے منشیات برآمد
  • اے این ایف کی کارروائیاں، 311.95 کلو گرام منشیات برآمد،11ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر 3 مسافروں کے قبضے سے 8 کلو منشیات برآمد
  • ائیرپورٹ سیکورٹی فورس کی کارروائی، بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • تراویح کے دوران فائرنگ سے  پولیس اہلکار سمیت 3 افراد قتل