وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی مربوط اسکیم لانے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم سے کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی، جس میں شہباز شریف کو سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کےلیے معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پائیدار معاشی ترقی کےلیے سرمایہ کاری لائیں، حکومت ہر قسم کی معاونت کرے گی، ملکی معیشت کی ترقی کےلیے سب کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پاکستان میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی مربوط اسکیم لائی جائے، ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم سے متعلق کمیٹی جلد اپنی تجاویز دےگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ فیس لیس سسٹم سے بندرگاہوں پر کنٹینرز کی کلیرنس کے وقت میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔

دوران ملاقات شرکاء نے گفتگو میں کہا کہ مشاورتی عمل میں شامل کرنا خوش آئند ہے، وزیراعظم کے مشکور ہیں، کاروباری شخصیات نے درپیش مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کاروباری شخصیات کی تجاویز پر مبنی پالیسی اقدامات کا لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری

پڑھیں:

اماراتی گروپ نے کرپٹو کرنسی میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کرکے تاریخ رقم کردی 

اماراتی سرمایہ کاری گروپ ایم جی ایکس نے دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج بائنانس میں 2 ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کر دی، جس سے متحدہ عرب امارات اور کرپٹو مارکیٹ کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، یہ معاہدہ کرپٹو انڈسٹری میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری میں سے ایک ہے، جسے بائنانس نے اپنی پہلی ادارہ جاتی سرمایہ کاری قرار دیا ہے۔ 

اس ڈیل کے تحت ایم جی ایکس، بائنانس کا اقلیتی شیئر ہولڈر بن جائے گا اور اسٹیبل کوائن میں سرمایہ کاری کرے گا، جو ڈالر جیسی روایتی کرنسی سے منسلک ایک مخصوص کرپٹو کرنسی ہے۔

بائنانس اور ایم جی ایکس دونوں نے سرمایہ کاری کے مکمل حجم اور گورننس رائٹس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ تاہم، ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ شراکت داری کرپٹو ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید مالیاتی نظام کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

2017 میں چینی ارب پتی چانگ پینگ ژاؤ المعروف سی زیڈ کے ذریعے قائم کیا گیا بائنانس، بٹ کوائن سمیت دیگر کرپٹو کرنسیز کی عالمی طلب کو پورا کرتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا کرپٹو ایکسچینج بن چکا ہے۔ تاہم، سی زیڈ کو گزشتہ سال امریکی منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی کے اعتراف پر کئی ماہ جیل میں گزارنے پڑے۔

اب، بائنانس کے نئے سی ای او رچرڈ ٹینگ متحدہ عرب امارات کے ساتھ کمپنی کے تعلقات کو مزید مستحکم کر رہے ہیں۔ اس وقت، بائنانس کے 5 ہزار ملازمین میں سے تقریباً ایک ہزار امارات میں کام کر رہے ہیں، جس سے خطے میں کرپٹو انڈسٹری کی ترقی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ایم جی ایکس کے لیے یہ کرپٹو مارکیٹ میں پہلا بڑا قدم ہے، جو ایک سال قبل جدید ٹیکنالوجیز، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل فنانس کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ اس شراکت داری کے ذریعے کرپٹو کرنسی کی دنیا میں نئی راہیں کھلنے کی امید کی جا رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ملک میں وافر چینی موجود ہے، بحران پیدا کرنے والوں کو پکڑا جائے، شہباز شریف
  • حکومت نے اربوں ڈالر مالیت کے 28 اہم منصوبوں کی منظوری دے دی
  • اماراتی گروپ نے کرپٹو کرنسی میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کرکے تاریخ رقم کردی 
  • ملکی معیشت کے استحکام کیلیے ایس آئی ایف سی کے تحت اہم منصوبوں کی منظوری
  • ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی کے تحت اہم منصوبوں کی منظوری
  • جعلی ایپ میں سرمایہ کاری، گلگت بلتستان کے سینکڑوں لوگوں کے پونے چار ارب روپے ڈوپ گئے
  • چین اب بھی بین الاقوامی سرمایہ کاری کا مقبول ملک ہے،وزارت خارجہ
  • پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سرمایہ کاری و تجارتی تعاون میں نئی پیشرفت
  • آئی ایم ایف کی جانب سے بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنیٰ کا مطالبہ مسترد