Islam Times:
2025-03-10@13:32:42 GMT

یوکرین معدنیات کے معاہدے پر دستخط کر دیگا، ڈونلڈ ٹرمپ

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

یوکرین معدنیات کے معاہدے پر دستخط کر دیگا، ڈونلڈ ٹرمپ

اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین میں امن چاہتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ یوکرین بھی امن چاہے، یوکرین نے امن سے متعلق وہ نہیں کیا، جو اسے کرنا چاہیئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس، چین اور ایران فوجی مشقوں سے بالکل بھی پریشان نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے اچھے نتائج کی توقع ہے، یوکرین معدنیات کے معاہدے پر دستخط کر دے گا۔ انہوں نے یوکرین سے متعلق اپنے نئے بیان میں کہا ہے کہ روس پر ٹیرف سے متعلق بہت سی چیزوں پر غور کر رہے ہیں، یوکرین کے معاملے پر سعودی عرب سے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں امن چاہتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ یوکرین بھی امن چاہے، یوکرین نے امن سے متعلق وہ نہیں کیا، جو اسے کرنا چاہیئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس، چین اور ایران فوجی مشقوں سے بالکل بھی پریشان نہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے امریکا اور یوکرین کے درمیان بات چیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مذاکرات آئندہ ہفتے سعودی عرب میں ہوں گے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے پاس ڈیل کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ یوکرینی اور امریکی صدور نے اپنے اپنے دورۂ سعودی عرب کی تصدیق کی ہے، تاہم ٹرمپ کی جانب سے اس سوال پر تبصرہ نہیں کیا گیا کہ آیا وہ زیلنسکی سے ملاقات کریں گے یا نہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ کہ یوکرین چاہتا ہوں یوکرین کے کہ روس

پڑھیں:

روس جنگ بندی معاہدے کے لیے تیار ہے ‘پوٹن سے سعودی عرب میں ملاقات ہوگی.صدر ٹرمپ

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 مارچ ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ روس بھی جنگ بندی معاہدے کے لیے تیار ہے صدر ٹرمپ نے مغربی ملکوں کے عسکری اتحاد نیٹو کو بھی ایک پیغام بھیجا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ اپنے دفاع پر خرچ نہیں کرے گا تو وہ بھی نیٹو کا دفاع نہیں کریں گے. اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے روس اور یوکرین کے درمیان امن کے لیے اپنا وژن پیش کیا انہوں نے کہا کہ یوکرین ایک معاہدہ چاہتا ہے اور اس کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے صدر ٹرمپ کے مطابق ان کے خیال میں روس بھی ڈیل کرنا چاہتا ہے چوں کہ وہ ایک الگ طریقے کا معاہدہ چاہتا ہے جو صرف میں ہی جانتا ہوں.

صدر ٹرمپ کے مطابق روس کے پاس بھی ڈیل کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے امریکی صدر نے کہا کہ وہ شاید آئندہ ڈیڑھ ماہ میں روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے سعودی عرب میں ملاقات کریں گے اس سے قبل مشرقِ وسطیٰ کے لیے صدر ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کا کہنا تھا کہ وہ جنگ بندی اور روس کے قبضے کو روکنے کے لیے یوکرینی نمائندوں سے ملاقات کرنے سعودی عرب جائیں گے.

انہوں نے کہا کہ ہم یوکرینی عہدیداروں سے ریاض یا جدہ میں ملاقات کے لیے رابطے میں ہیں اور ملاقات کا مقصد ابتدائی جنگ بندی اور امن معاہدے کے لیے فریم ورک تیار کرنا ہے اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ صدر ٹرمپ محسوس کرتے ہیں کہ یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے گزشتہ ہفتے وائٹ ہاﺅس میں دونوں راہنماﺅں کے درمیان ہونے والی تلخی پر نظرثانی کی ہے.

وٹکوف کے مطابق صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ زیلنسکی کا خط پہلا مثبت قدم تھا اس خط میں کوئی معافی نہیں تھی البتہ اس بات کا اعتراف تھا کہ امریکہ نے یوکرین کے لیے بہت کچھ کیا ہے اور اس خط میں شکریہ کا احساس ملتا ہے واضح رہے کہ گزشتہ جمعے دورہ واشنگٹن کے دوران صدر ٹرمپ اور یوکرینی ہم منصب زیلنسکی کے درمیان تکرار ہوئی تھی بعدازاں انہوں نے صدر ٹرمپ کو ایک خط ارسال کیا تھا.

ادھر دورہ واشنگٹن کے بعدصدر زیلنسکی برسلز میں یورپی راہنماﺅں کے ایک ہنگامی اجلاس میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

اس اجلاس کے دوران یورپی یونین کے صدر اور پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک روس کے مقابلے میں خود کو جلد مسلح کریں گے یورپین کمیشن کی صدر ارسلا وون ڈر لائین نے ایک منصوبہ پیش کیا ہے جس میں 27 رکنی یورپی تنظیم کے بجٹ قوانین میں نرمی کی گئی ہے تاکہ رکن ممالک دفاع پر زیادہ خرچ کریں اسی کے ساتھ رکن ممالک کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ آئندہ چار سال کے دوران دفاع پر 836 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں یورپی راہنماﺅں کے اجلاس سے قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا تھا کہ تنظیم کے رکن ممالک فیصلہ کن قدم اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ یورپ کے مستقبل کا فیصلہ امریکہ یا روس نہیں کریں گے.


متعلقہ مضامین

  • یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ پر عائد معطلی کو ختم کر دیا ہے، امریکی صدر
  • روس جنگ بندی معاہدے کے لیے تیار ہے ‘پوٹن سے سعودی عرب میں ملاقات ہوگی.صدر ٹرمپ
  • ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مطالبات مسترد کردیے
  • امریکی صدرنے مذاکرات میں روس کو آسان فریق قراردے دیا
  • ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی ریزرو کے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیے
  • امریکا سے جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے ٹرمپ کا خط نہیں ملا، ایران
  • ٹرمپ کی یوکرینی صدر سے جھگڑے کے بعد روس کو بھی دھمکی
  • ہمیں امریکی صدر کا کوئی خط نہیں ملا، یو این او میں ایرانی مندوب
  • ایران سے جنگ نہیں مذاکرات کروں گا؛ وہ عظیم لوگ ہیں؛ ڈونلڈ ٹرمپ کا خامنہ ای کو خط