Jang News:
2025-03-09@04:15:14 GMT

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

—فائل فوٹو

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا۔

شہرِ قائد میں آج کم سےکم درجۂ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

کراچی: موسم خنک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک اور خنک رہنےکاامکان ہے۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

شہرِ میں شمال مشرق کی سمت سے خشک اور گرم ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے بیشتر حصے میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

شہرِ میں 12 مارچ تک گرم موسم کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کا امکان ہے کراچی میں

پڑھیں:

بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ملک بھر میں خشک موسم کا راج برقرار ہے جبکہ درجہ حرارت میں بھی بتدریج اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ایسے میں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم جلد پاکستان میں داخل ہوگا، جس سے موسم میں تبدیلی متوقع ہے لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں ان دنوں مطلع صاف اور موسم خشک ہے جس کی وجہ سے دن کے اوقات میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کے روز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے تاہم بارش کے امکانات کم ہیں موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ 12 مارچ سے بارشوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا جو 12 اور 13 مارچ کو لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش برسانے کا سبب بن سکتا ہے اس متوقع بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی اور موسم خوشگوار ہو جائے گا محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی جس سے شہریوں کو موسم کی سختی سے کچھ ریلیف ملے گا

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شدید گرمی: درجہ حرارت 39 ڈگری سے تجاوز، کل بھی موسم گرم رہنے کی پیشگوئی
  • کراچی میں موسم گرما کی انٹری ، شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں
  • بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
  • کوئٹہ: موسم سرد، درجۂ حرارت 6 ریکارڈ
  • تیار ہوجائیں! محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • کراچی میں کل سے گرمی کی لہر کا امکان، ہیٹ ویو کا خطرہ ہے یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کا بیان سامنے آگیا
  • ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان، موسمیات
  • کراچی میں رمضان کے آخری ایام میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے
  • کراچی میں موسم گرم رہنے کا امکان