2025-02-01@16:55:38 GMT
تلاش کی گنتی: 476
«انتخابات میں دوبارہ کامیابی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیشی درآمد کنندگان اور تاجروں کو سال بھر خصوصاً ماہ رمضان کی طلب کو پوری کرنے کے لیے پاکستان سے کھجور، نارنگی، دیگر پھلوں اور زرعی مصنوعات کی درآمد کے بڑے مواقع اور امکانات ہیں۔ اس بات کا تذکرہ فیڈریشن آف بنگلہ دیش چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف بی سی سی آئی) نے ڈھاکہ میں ہونے والے پاکستان کے ایک تجارتی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ایف بی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بہت بڑا تجارتی خلا رہا ہے جبکہ پاکستان کے پاس بنگلہ دیشی مصنوعات برآمد کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ایف بی سی سی آئی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق دونوں ممالک کے...
اسلام آباد : حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بننے یا نہ بننے کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ذیلی کمیٹی کا اجلاس کل اور جمعہ کو دوبارہ ہوگا۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے مطالبات پر تفصیلی طور پر غور کیا ہے اور قانونی رائے بھی لی گئی ہے، حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا، جس میں اپوزیشن کو حکومت کی جانب سے تحریری جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بننے یا نہ بننے کا سوال ابھی...
اسلام آباد: حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا، جس میں اپوزیشن کو حکومت کی جانب سے تحریری جواب دیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اپوزیشن کے مطالبات پر تفصیلی طور پر قانونی رائے بھی لی گئی ہے۔ حکومتی کمیٹی کی مشاورت کل اور جمعہ کو بھی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ 28 جنوری کو اجلاس ہوگا جس میں حکومت کی جانب سے تحریری جواب اپوزیشن کو دیا جائے گا، جوڈیشل کمیشن کے بننے یا نہ بننے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ مشاورت کا عمل جاری رہے گا، بہت سے معاملات زیر غور آئیں گے۔
سٹی 42 : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کی ملاقات ہوئی ۔ ندیم افضل چن اور پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چودھری منظور بھی ایوان صدر میں موجود تھے ۔ ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی ۔ چودھری منظور نے بلاول بھٹو زرداری کو کل دارالحکومت میں واقع اوجی ڈی سی ایل ہیڈکوارٹر میں کامیاب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے دعوت قبول کرلی ۔ دفاتر اور دکانوں پر جاتے شہریوں کو لوٹنے والے سالا بہنوئی گرفتار
راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کی مذکراتی کمیٹی کے رکن عمر ایوب نے کہا کہ مذاکرات کے چوتھے رائونڈ سے قبل جوڈیشل کمیشن کا قیام ضروری ہے اور جب تک جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں نہیں لایا جاتا چوتھے مذاکراتی راؤنڈ میں نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ مذاکرات کے چوتھے رائونڈ میں شرکت نہیں کی جائے گی ۔ عمر ایوب کا کہنا تھاکہ عمران خان کی واضح ہدایات ہیں، حکومت جوڈیشل کمیشن نہیں بناتی تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں لہٰذا...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں ہم شرکت نہیں کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں حکومت 7 روز میں مطالبات پر جواب دے ورنہ چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، پی ٹی آئی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کی چوتھی نشست سے قبل ضروری ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔ ہماری مذاکراتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سے قبل ہم چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ اگر حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جاتا تو بات...
حکومت سے مذاکرات، عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی ڈیڈ لائن کو مزید کم کر تے ہوئے 27جنوری کا وقت دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر پی ٹی آئی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ڈیڈ لائن کو مزید کم کر دیا جبکہ جوڈیشل کمیشن کے لیے دیا گیا وقت 27 جنوری کو ختم ہوگا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے مذاکرات کے حوالے سے حکومت کو جو ڈیشل کمیشن بنانے کے لیے 27 جنوری تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے 27 جنوری تک جواب کا انتظار کرے گی جبکہ 28 جنوری تک حکومتی کمیٹی کا...
اسلام آباد: کیبنٹ بلاک چوک میں سرکاری ملازمین نے مطالبات کے حق میں دھرنا دے دیا۔ ملازمین بڑی تعداد احتجاج کرتے ہوئے کیبنٹ بلاک کے سامنے پہنچ گئی، پولیس نے ملازمین کی ریلی کو پالیمنٹ ہاؤس کے سامنے جانے سے روک دیا۔ پار لیمنٹ ہاؤس جانے والے راستے کو خاردار تاروں سے بند کردیا گیا۔ سرکاری ملازمین وزارتِ خزانہ کے سامنے احتجاج کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس تک ریلی نکالنا چاہتے تھے، احتجاج میں اساتذہ، وفاقی وزارتوں، ڈویژنز، اداروں کے ملازمین شامل ہیں۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے چیف آرگنائزر رحمان باجوہ نے چارٹر آف ڈیمانڈ میں مطالبہ کیا کہ وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے، صوبائی طرز پر تمام وفاقی ملازمین کی اپگریڈیشن...
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات کو عمران خان نے سراہا ہے، ہماری طرف سے کوئی ریلیف نہیں مانگا گیا۔ بشری ٰبی بی کو سزا بانی پی ٹی آئی کو ذہنی طور پر اذیت دینے کیلئے دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے، ان کے کہنے پر مذاکرات ہو رہے ہیں، ان کے پاس تو لوگ نہیں، جب مینڈیٹ دلوایا تو کامیاب بھی وہی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوئے تو حکومت کو پتہ بھی نہیں چلے گا کہاں اور کیسے مذاکرات کامیاب ہو گئے، آئی جی پنجاب کے جانب سے لاہور...
حکومت مخالف اتحاد کا فروری میں اے پی سی بلانے پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:گرینڈ اپوزیشن الائنس نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلانے پر غور شروع کر دیا جس میں موجودہ سیاسی، معاشی، آئینی اور سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کے مطابق اپوزیشن قیادت نے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جمہوری قوتوں کو مشترکہ پلیٹ فارم کے تحت متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کا ایجنڈا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو بحال کرنا ہے۔ کانفرنس میں وکلاء ماہرین تعلیم، کسانوں، سول سوسائٹی سمیت مخلتف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد...
---فائل فوٹو حکومتِ بلوچستان اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ترجمان کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے تمام گرفتار ڈاکٹرز کو رہا کر دیا گیا ہے، حکومت جی ایچ اے کے تمام مطالبات پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت ایف آئی آر، شوکاز، 3 ایم پی او سمیت تمام تادیبی کارروائیاں ختم کرے گی۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرنے اور تمام سروسز کی بحالی کا اعلان کرتے ہیں۔یاد رہے کہ بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال 10 روز سے جاری تھی۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومتی ماہرین آئین و قانون نے مشورہ دیا ہے کہ ملٹری تنصیبات پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ یکسر مسترد کر دیا جائے، 26نومبر کے واقعات پر تحفظات کے ساتھ غور ہو سکتا ہے۔ گرفتارشدگان کی رہائی کا جائزہ ان کی فہرستوں کی فراہمی کے بغیر نہیں لیا جا سکتا،شرائط کے ساتھ مذاکرات جاری نہیں رہ سکتے حکومت کوئی پیشگی شرط قبول نہیں کرےگی۔ حکومت مذاکرات کو توڑنے یا علیحدگی میں پہل نہیں کرے گی حکومت کا پشاور کی تحریک انصاف کی اپنی درخواست پر انتہائی مختصر ملاقات کو مذاکرات کا رنگ دینے کی کوشش نظرانداز کرنے کا عندیہ ،وفاقی وزیر قانون و انصاف سینٹر اعظم نذیر تارڑ مشاورت میں شریک ہو گئے ایم کیو ایم...
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا۔انہوں نے واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی، اس دوران وزیر داخلہ نے امریکی سینیٹرز، ممبرز کانگریس اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔محسن نقوی نے سینٹر ٹومی ٹیوبر ویل، ممبر کانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیراعظم لز ٹراس، گورنر میسیپی فلپ برینٹ سے ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوںنے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر امریکی سینیٹرز و ممبرز کانگریس کو مبارکباد دی اور امریکی عوام کے...
گھارو (نمائندہ جسارت) ساحلی پٹی پر واقع زفائر ونڈ ٹربائن کمپنی کی جانب سے مقامی ماہی گیروں کا راستہ بند کرنے کے خلاف یوسی ککڑان کے چیئرمین حبیب الرحمان ضلعی کونسل کے ممبر سچل خاصخیلی، سیکورٹی انچارج ممتاز ہدیو بلوچ نے سینکڑوں ماہی گیروں نے ون ٹربائن کمپنی کے مین گیٹ پر احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے راستہ بند کرنے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے میڈیا سے کمپنی انتظامیہ پر امتیازی سلوک کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے دروازے بند کر دیے اور اگر کوئی ملازم اپنے حق کے لیے آواز بلند کرے تو اسے بھی نوکری سے نکال دیا جاتا...
اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک )قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹائیکون بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں، عوام بحریہ ٹاؤن کے دبئی پروجیکٹ میں سرمایہ کاری نہ کریں، حکومت قانونی طریقے سے ملک ریاض کی حوالگی کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رابطہ کر رہی ہے۔ڈان نیوز کے مطابق نیب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے پاس بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے خلاف سرکاری اور نجی زمینوں پر قبضے کے مضبوط شواہد موجود ہیں۔نیب کے مطابق ملک ریاض اور ان کے ساتھیوں نے بحریہ ٹاؤن کے نام پر کراچی، تخت...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) عدالتی آرڈر کے باوجود بینچز اختیارات کیس سماعت کے لیے مقرر نہ ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سپریم کورٹ کے گریڈ 21 کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن پرویز اقبال کے دستخط سے نذر عباس کو او ایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو تاحکم ثانی فوری رجسٹرار آفس کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کو معاملے کی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کسٹمز ایکٹ سے متعلق کیس کو آئینی بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیا جانا تھا،...
ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان کے نئے نائب وزیر خارجہ تاسوس حاجی واسیلیو و نے کہا ہے کہ وہ ترکیہ اور یونان کے درمیان مثبت ایجنڈے کے کام کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کے پیشرو کوستاس فرانگویانیس نے گزشتہ ہفتے اقتصادی سفارت کاری کے ذمے دار کی حیثیت سے اپنے عہدے سے استعفا دیا تھا۔ فرنگوئینس نے اپنے بیان میں کہا کہ سب سے پہلے یونان اور ترکیہ کے تعلقات پر کام ناگزیر ہے،جس پر بہت محنت کی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عرب ممالک کے ساتھ تجارتی تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کو بھی جاری رکھیں گے۔
کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) اور پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی ایچ ایم اے) نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اگلے5 سالوں کے لیے کاروبار دوست اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک (ایس ٹی پی ایف) اور ٹیکسٹائل اینڈ اپیرل پالیسی تیار کرے جس میں ایسے قابل عمل اور حقیقت پسندانہ اقدامات شامل ہوں جن پر مؤثر طریقے سے عمل درآمد کیا جا سکے جیسا کہ 2020-25 کی مدت کے لیے اعلان کردہ متعدد اقدامات ادھورے رہ گئے ہیں۔پی ایچ ایم اے وفد کے کراچی چیمبر کے دورے کے دوران صدر کے سی سی آئی محمد جاوید بلوانی اور مرکزی چیئرمین پی ایچ ایم اے محمد بابرخان نے اس بات پر زور...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایچ ای سی کی کوالٹی ایشورنس کے تحت جے ایس ایم یو پاکستان کی ٹاپ 5 جامعات میں شامل ہو گئی۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل (کیو ای سی) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعلیمی سال2023-2022 ء کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی کوالٹی ایشورنس ایجنسی (کیو اے اے) سے 84.78 فیصد کا نمایاں اسکور حاصل کیے۔ یہ کامیابی جے ایس ایم یو کے تعلیمی معیار اور شاندار کارکردگی کی مسلسل وابستگی کا ثبوت ہے جو جامعہ کو ملک کی بہترین کارکردگی دکھانے والی جامعات میں شمارکرتی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے اس اہم کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’یہ کامیابی...
امریکی عوام صدر ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا: وزیر داخلہ محسن نقوی
واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ امریکہ، وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا عشائیہ میں آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عشائیہ میں امریکی سینیٹرز، ممبرز کانگریس اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے سینیٹر ٹومی ٹیوبر ویل ، ممبر کانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیر اعظم لز ٹراس اور گورنر میسیپی فلپ برینٹ سے ملاقاتیں کیں،ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ پوری دنیا کے لوگوں کی افسردگی اور شیمپین کی فروخت میں کیا تعلق ہے؟ ...
ابوظہبی: شہروں کے بارے میں معلومات جمع کرنے والی ویب سائٹ نومبیو نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا دارالحکومت ابوظہبی سال 2025 کے لیے دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ شہر 2017 کے بعد سے مسلسل نویں سال محفوظ ترین شہروں میں شامل چلا آ رہاہے، جو کہ سکیورٹی کے اہم منصوبوں، حکمت عملیوں اور اقدامات کو اپنانے میں امارات کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ ابوظہبی پولیس نے اہم منصوبوں، حکمت عملیوں اور اقدامات کو اپنانے کے ساتھ جدت اور جرائم کی روک تھام میں مربوط اسمارٹ سسٹمز اور ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لا تے ہوئے سکیورٹی اور حفاظت کو برقرار رکھنے اور پولیس اور کمیونٹی کے...
اسلام آباد : حکومتی مذکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔پی ٹی آئی کے مطالبات پر 7 روز میں تفصیلی جواب دیں گے اسپیکر آفس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ آج کی میٹنگ بہت اچھی رہی ہے اور میٹنگز چلتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، کل بھی ہماری اسی حوالے سے میٹنگ ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ آج کمیٹی کے اجلاس میں ساتوں جماعتوں کے نمائندے موجود تھے، اجلاس میں بڑی سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں...
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باضابطہ طور پر اپنی دوسری صدارتی مدت کا آغاز کیا۔ تین روز قبل چین کے صدر شی جن پھنگ نے درخواست پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی اور فریقین نے اگلے مرحلے میں چین امریکا تعلقات کی ترقی پر اہم اتفاق رائے طے کیا۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ چین اور امریکہ ایک دوسرے کے مخالف ہیں یا شراکت دار؟ یہ ایک بنیادی مسئلہ ہے جس کا چین امریکہ تعلقات کی سمت پر اثر پڑتا ہے۔ چین نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ چین امریکہ کے ساتھ شراکت دار اور دوست بننے کا خواہاں ہے اور امید کرتا ہے...
قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں، عوام بحریہ ٹاؤن کے دبئی پروجیکٹ میں سرمایہ کاری نہ کریں، حکومت قانونی طریقے سے ملک ریاض کی حوالگی کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رابطہ کر رہی ہے۔ نیب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ نیب کے پاس بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے خلاف سرکاری اور نجی زمینوں پر قبضے کے مضبوط شواہد موجود ہیں۔ نیب کے مطابق ملک ریاض اور ان کے ساتھیوں نے بحریہ ٹاؤن کے نام پر کراچی، تخت پڑی راولپنڈی اور نیو مری میں زمینوں پر قبضے کیے، ملک ریاض نے سرکاری اور...
گلوکار جواد احمد نے بجلی چوری کے الزامات مسترد کردیگلوکار جواد احمد نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی جانب سے خود پر لگائے گئے بجلی چوری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہوگا۔چند دن قبل گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی سیلون پر لیسکو ٹیم نے چھاپہ مار کر ان کے میٹر کو اتار دیا تھا. جس کے بعد گلوکار نے موقع پر پہنچ کر حکام سے میٹر چھین لیا تھا۔ بعد ازاں لیسکو حکام نے گلوکار جواد احمد اور ان کی اہلیہ پر بجلی چوری کا الزام لگا کر ان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا تھا۔اب جواد احمد نے خود پر چوری کے الزامات کو...
وفاقی وزیرداخلہ نے واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی، تقریب میں وفاقی وزیرداخلہ کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا، اس دوران وزیر داخلہ نے امریکی سینیٹرز، ممبرز کانگریس اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی، تقریب میں محسن نقوی کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا، اس دوران وزیر داخلہ نے امریکی سینیٹرز، ممبرز کانگریس اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینٹر ٹومی ٹیوبر...
بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملہ سامنے آنے کے بعد گریڈ 21 کے افسر سپریم کورٹ میں تعینات ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن پرویز اقبال کے دستخط سے انہیں او ایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن رجسٹرار سپریم کورٹ کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا، ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو تاحکم ثانی فوری رجسٹرار آفس کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ جوڈیشل آرڈر کے باوجود کیس فکس نہ کرنے پر جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے نذر عباس کو شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹس منصور نے بینچز...
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) افسران کو نقد انعامات دینے کی اسکیم کی منظوری دے دی۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق نقد انعامات صرف انکم ٹیکس اور کسٹمز کے 1800 کیڈر افسران کو دیے جائیں گے۔ ایف بی آر افسران کو انعامات دینے کی اسکیم کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس کی وزیراعظم شہباز شریف نے منظوری دے دی ہے۔ قبل ازیں، ایف بی آر نے ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت سینیئر افسران کے لیے ریٹنگ اینڈ ریوارڈ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا، افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کر کے انعام سے نوازا جائے گا۔ مزید پڑھیں؛ ایف بی آر...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے افغانستان سے براہ راست مذاکرات کا اعلان کرکے نیا محاذ کھول دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے افغانستان سے بات چیت کی لیکن کامیاب نہیں رہی، میں انشااللہ بہت جلد اپنا وفد افغانستان بھیج رہا ہوں۔ علی امین کا کہنا تھا کہ صوبہ اپنا جرگہ افغانستان بھیجے گا، اس حوالے سے صوبے میں مشاورت کرلی، دو ہفتے میں وفد کابل جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ ہماری بات مانیں گے تمام مسائل حل ہوجائیں گے، انشااللہ بہت جلداس مسئلے کا حل نکال کرآپ کے سامنے رکھیں گے، اُمید ہے ہمارے جرگے کے ساتھ تعاون...
واشنگٹن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات کا نیا باب شروع ہو گا۔ اپنے امریکی دورے کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن کے لنکن لبرٹی ہال میں ایک خصوصی عشائیے میں شرکت کی، جہاں ان کی ملاقاتیں امریکی سینیٹرز، کانگریس کے ارکان اور دیگر اہم شخصیات سے ہوئیں۔ محسن نقوی نے سینیٹر ٹومی ٹیوبرویل، کانگریس کے رکن کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیرِ اعظم لز ٹرس اور گورنر میسی سپی فلپ برینٹ سے بھی ملاقات کی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا کے 47ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے...
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات کا نیا باب شروع ہو گا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن کی لنکن لبرٹی ہال میں خصوصی عشائیے میں شرکت کی جہاں ان کی امریکی سینیٹرز، ممبرزکانگریس اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔محسن نقوی نے سینیٹرٹومی ٹیوبرویل، ممبرکانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیراعظم لز ٹرس،گورنرمسی سپی فلپ برینٹ سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے پرمبارکباددی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں، میں شاہد ہوں امریکی عوام...
آئی ایل ٹی 20 میں دبئی کیپیٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کی فتوحات کا سلسلہ روک دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز دبئی:دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دبئی کیپیٹلز نے 6 وکٹوں سے ڈیزرٹ وائپرز کو ہراکر اس کی فتوحات کا سلسلہ روک دیا۔ دشمنتھا چمیرا اور ظاہر خان کی 3 وکٹوں کی بدولت وائپرز کی ٹیم 139 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس کے بعد گلبدین نائب نے 51 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ہدف کا تعاقب کیا۔ پہلی اننگز میں کم اسکور کے باوجود کپتان لوکی فرگوسن نے شاندار اوپننگ اسپیل کے ذریعے وائپرز کو ٹیم میں برقرار رکھا۔ فرگوسن نے دوسرے اوور میں بین ڈنک اور خالد شاہ...
ویب ڈیسک: بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر سپریم کورٹ کے جسٹس منصور، جسٹس عائشہ اور جسٹس عقیل عباسی نے چیف جسٹس آفریدی کو خط لکھ دیا جس میں جسٹس منصور نے معاملے کو توہین عدالت بھی قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان کو بھی تینوں ججز کی جانب سے خط لکھا گیا ہے جس میں بینچ اختیارات سے متعلق کیس کا ذکر کیا گیا،خط میں کہا گیا جسٹس عقیل عباسی کو 16 جنوری کو بینچ میں شامل کیا گیا جو سندھ ہائیکورٹ میں بھی کیس سن چکے ہیں، خط میں 20 جنوری کو کیس سماعت کے لیے مقرر نہ ہونے کی شکایت کی گئی۔ فرینکفرٹ؛ ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی میں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم فیصلوں پر دستخط کر کے انتظامی امور کا آغاز کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن(شاہ خالد) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف برداری کی تقریب کے بعد متعدد ایگزیکٹو احکامات پر دستخط کر کے انتظامی امور کا آغاز کر دیا۔ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کے 78 صدارتی اقدمات منسوخ کر دیے، ان میں اہم فیصلے شامل ہیں جن کا مقصد اقتصادی اور سیاسی اصلاحات کی طرف قدم بڑھانا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے کیپٹل حملے میں ملوث 1500 افراد کو معافی دینے کے حکم پر بھی دستخط کر دیئے، صدر ٹرمپ نے فائلوں پر دستخط کر کے حاضرین کو بھی دکھاتے رہے۔ کیپٹل...
نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم کے وزرائے خارجہ نے میانمر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ، جہاں 4سال قبل فوجی بغاوت کے بعد سے لڑائی جاری ہے۔ آسیان نے تشدد کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرنے کے لیے ایک خصوصی ایلچی میانمر بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ آسیان کے وزرائے خارجہ نے ملائیشیا کے جزیرے لنکاوی میں 2روزہ غیر سرکاری اجلاس منعقد کیا۔ اس سال آسیان کی صدارت ملائیشیا کے پاس ہے۔میانمر کی فوج نے وزارت خارجہ کے مستقل سیکرٹری کو بھیجا، جنہوں نے اجلاس میں ملک کی نمائندگی کی۔ وزرا نے میانمر کی فوج اور جمہوریت پسند قوتوں کے درمیان جاری لڑائی پر تبادلہ خیال کیا۔ ملائیشیا کی وزارت...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) شورا اتحاد کوٹری کی جانب سے مقامی نوجوانوں کو کمپنیوں میں روزگار نہ دیے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر قادر بخش شورو، مجید احمد شورو، مظہر علی شورو، عظیم شورو اور شاہنواز برفت سمیت دیگر نے کہا کہ کوٹری سائٹ ایریا کے کارخانوں اور فیکٹریوں میں مقامی لوگوں کو نظر انداز کر کے روزگار نہیں دیا جا رہا، جبکہ جن لوگوں کو کولگیٹ کمپنی میں رکھا گیا تھا، انہیں بھی اب نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر دیگر صوبوں سے آنے والے افراد کو رکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مقامی افراد روزگار کے لیے پریشان ہیں۔...
ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر افغانستان سے مذاکرات کرنے کا اعلان کردیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ افغانستان کا مسئلہ مذاکرات سے ہی حل ہوگا۔
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)لگ بھگ 10 امریکی کمپنیاں جو یورپ میں قائم ہیں، جنہیںاس بات کا یقینی خدشہ ظاہر کر رہی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت شروع ہونے کے بعد یورپ و امریکا کے درمیان تعلقات خراب ہوں گے۔ یہ امریکی کمپنیاں اس خدشے کا اظہار نئے صدر کی ممکنہ پالیسیوں کے حوالے سے کررہی ہیں۔ جیسے ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف میں اضافے کا اشارہ دیا ہے۔سروے کے مطابق امریکی کمپنیوں کے اس با ت خوف لاحق ہے کہ جب امریکی نومنتخبصدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی نئی صدارتی مدت کا حلف اٹھالیں گے۔یورپی یونین کے لیے امریکی چیمبر آف کامرس کے ارکان کو اس سروے کا موضوع بنایا گیا ہے، جس میں2 تہائی کمپنیوں نے یہ خوف ظاہر کیا ہے کہ ڈونلڈ...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع اور وزیر برائے ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوگئے ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی مطالبہ بیرون ملک سے آیاتو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اندرونی معاملات پر کوئی بیرونی پریشر نہیں لیں گے بالکل ویسے ہی جیسے انہیں اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت براشت نہیں ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف بھائی ہیں تو بھائیوں میں ملاقات ہوتی رہتی...
آج کی دنیا جدید تصورات کی دنیا ہے۔یہ دنیا میں معلومات ،علم صلاحیت اور مہارتوں کی دنیا ہے۔ اس دنیا میں پرانے خیالات یا سوچ عملًا کمزور ہو رہے ہیں اور ان کی جگہ نئے خیالات جنم لے رہے ہیں۔ جدید دنیا پرانے خیالات کو چھوڑ کر نئے خیالات کے ساتھ خود کو جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وہ ریاستیں جو پرانے خیالات کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں ان کی اہمیت اب دنیا میں کم ہو رہی ہے۔علم اور معلومات کی بنیاد تحقیق اور خاص طور پر شواہد کے ساتھ دیکھی جا رہی ہے۔اسی طریقے سے گلوبل دنیا میں جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر بہت کچھ بدل رہا ہے۔ جدید ریاست کے تصورات میں اب علمی اور فکری اداروں...
پی ٹی آئی کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا جس میں وہ کامیاب ہوگئی، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر دفاع اور وزیر برائے ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوگئے ہیں۔پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا کوئی مطالبہ بیرون ملک سے آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اندرونی معاملات پر کوئی بیرونی پریشر...
موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاو کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا وقت کا تقاضا ہے، چیئرمین پاسبان وطن پاکستان شیخ مختار احمد اعوان
موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاو کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا وقت کا تقاضا ہے، چیئرمین پاسبان وطن پاکستان شیخ مختار احمد اعوان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاسبان وطن پاکستان کے پلیٹ فارم سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا جس میں چیئرمین پاسبان وطن پاکستان شیخ مختار احمد اعوان مرکزی صدر محسن عباسی پارٹی رہنماوں اور سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی صدر محسن عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ ایک ایسا اقدام ہے جس کی طرف سب کو مل کر کام کرنا ہے اور شجر کاری کی اس مہم کو ہم نے ملک بھر میں لے کر جانا ہے۔چیئرمین...
اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع اور وزیر برائے ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی مطالبہ بیرون ملک سے آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اندرونی معاملات پر کوئی بیرونی پریشر نہیں لیں گے بالکل ویسے ہی جیسے انہیں اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت براشت نہیں ہیں۔ خواجہ آصف نے کoa کہ نواز شریف اور شہباز شریف اپس میں بھائی ہیں...
بیرون ملک سے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ آیا تو پاکستان اپنے مفادات سامنے رکھ کر فیصلے کرے گا ، خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوگئے ہیں ، بیرون ملک سے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا۔ پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم اندرونی معاملات پر کوئی بیرونی پریشر نہیں لیں گے بالکل ویسے ہی جیسے انہیں اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت براشت نہیں ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کی رہائی کا کوئی مطالبہ بیرون ملک سے آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرے...
پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نے کہا کہ کیجریوال کے جھوٹے وعدوں اور غلط پالیسیوں کے باعث دہلی والے مسائل میں گھرے ہوئے ہیں لیکن 5 فروری کے بعد کانگریس حکومت بننے پر سبھی پریشانیوں کا خاتمہ کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور بادلی اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار دیویندر یادو نے اپنی انتخابی مہم کے دوران پانچ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے دہلی میں گزشتہ 11 برسوں کے دوران اروند کیجریوال حکومت کی بدعنوانی اور ناکارہ حکمرانی پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال کے جھوٹے وعدوں اور غلط پالیسیوں کے باعث دہلی والے مسائل میں گھرے ہوئے ہیں لیکن 5 فروری کے بعد کانگریس حکومت بننے پر سبھی پریشانیوں کا...
وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کے ٹرانسفارمیشن پلان پر عمل درآمد کا آغاز کردیا ہے ایف بی آر نے ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت سینئر افسران کے لیے ریٹنگ اینڈ ریوارڈ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کر کے انعام سے نوازا جائے گا۔ ایف بی آر حکام کے مطابق کارکردگی بنیاد پر ایف بی آر افسران کو اے سے ای تک کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا اور سینیئر افسران کو بطور انعام نئی گاڑی ، تنخواہوں میں اضافہ اور اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔ کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو افسران کو ای میل اور موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کرتے...
راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ سات دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، کمیشن کے قیام کے لیے حکومت کے منتظر ہیں، اگر کمیشن نہیں بننے جارہا تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کاکہناہے کہ عرفان صدیقی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان ہیں، عرفان صدیقی کیلئے مناسب نہیں وہ مذاکرات کو تعطل کا شکار کریں، ہماری جو ملاقات ہوئی اس میں لاء اینڈ آرڈر صورت حال پر بات ہوئی ہے اسے ایشو نہیں بنانا چاہیے۔ بیرسٹرگوہرنےکہا کہ ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں ہماری شرط ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے بانی...
کراچی(شوبز ڈیسک)سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ مرد اور عورت کبھی برابر نہیں ہو سکتے، خدا نے مرد کا رتبہ اور درجہ بڑا رکھا ہے، اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ صبا فیصل نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شادی کے وقت انہیں ان کی والدہ نے ہدایت کی تھی کہ وہ ہمیشہ اپنے شوہر سے ایک قدم نیچے اور پیچھے رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے انہیں ہدایت کی تھی کہ شوہر سے ایک قدم پیچھے رہنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ جب...
عرفان صدیقی(فائل فوٹو)۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی کا پی ٹی آئی کے مطالبات کے جواب میں اپنا موقف تیار کرنے کی خبر بےبنیاد ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ خبر اور اس میں بیان کی گئی تمام تفصیلات بے بنیاد ہیں۔ پی ٹی آئی کے 2 مطالبات چھوٹے نہیں بڑے ہیں، عرفان صدیقیمسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 2 مطالبات چھوٹے نہیں بڑے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اس وقت حکومتی کمیٹی میں شامل سات جماعتیں باہمی مشاورت میں ہیں۔ حکومتی کمیٹی میں شامل جماعتیں اپنی اپنی قیادت سے رہنمائی حاصل کرنے کے عمل میں ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی...
چین غیر متزلزل طور پر اصلاحات اور کھلے پن کو فروغ دے گا، ہان زنگ واشنگٹن : چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے اور نائب صدر ہان زنگ نے یو ایس چائنا بزنس کونسل، یو ایس چیمبر آف کامرس کے نمائندوں اور دیگر کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔پیر کے روز ہان زنگ نے کہا کہ امریکی کاروباری برادری ہمیشہ چین امریکہ تعلقات کی حمایت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعاون اور چین کی اصلاحات اور کھلے پن میں شراکت دار اور استفادہ حاصل کرنے والی ہے۔ چین غیر متزلزل طور پر اصلاحات اور کھلے پن کو فروغ دے گا اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانا جاری...
فیصل چودھری(فائل فوٹو)۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ بانی نے واضح کردیا ہے کہ مذاکراتی عمل کا ان کے کیسز سے کوئی تعلق نہیں۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری نے کہا مذاکرات ملک کے وسیع تر مفاد میں ہو رہے ہیں، حتمی نتیجے پر پہنچنے چاہئیں۔ فیصل چودھری نے کہا کہ اپنے کارکنان کیلئے کوئی رعایت نہیں مانگنا چاہتے، بس فیئر ٹرائل کا حق دیا جائے۔ انھوں نے کہا چیف جسٹس اور سربراہ آئینی بینچ کو بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ خط لکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیے بانی نے کہا القادر یونیورسٹی نواز خاندان کے ہتھے چڑھنے نہیں دیں گے، فیصل چودھری مذاکرات ناکامی...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کی وجہ سے تعطل کا شکار نہیں ہوں گے، مذاکرات کا میرے مقدمات سے تعلق نہیں، حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرے۔ اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا حکومت کے ساتھ مذکرات پر القادر کیس سے فیصلے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، حکومت اگر سنجیدگی دکھائی گی تو مذاکرات جاری رہیں گے۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ کی حلف برداری، کیا عمران خان کی رہائی کا وقت قریب آن پہنچا؟ ذرائع کے مطابق عمران خان نے...
پاکستان کے سرکاری اداروں کی پائیدار کارکردگی کے لیے فوری اصلاحات، اسٹریٹجک قیادت اور نجکاری کی ضرورت ہے.ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )پاکستان کے سرکاری اداروں کے نقصانات میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے لیکن وہ نا اہلی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں پائیدار کارکردگی کے لیے فوری اصلاحات، اسٹریٹجک قیادت اور نجکاری کی کوششوں کی ضرورت ہے وزارت خزانہ کی طرف سے حال ہی میں شائع ہونے والی وفاقی ریاستی ملکیتی انٹرپرائزز کی دو سالہ رپورٹ میں سرکاری اداروںکی کارکردگی کے بارے میں ابھی تک اہم تصویر سامنے آئی ہے. رپورٹ کے مطابق مالی سال 24 کی پہلی ششماہی کے دوران، 15 سرکاری اداروںسیکٹر کے مجموعی نقصانات کے 99.3فیصدکے لیے ذمہ دار تھے جو کہ 405.86 بلین روپے تھے جبکہ دیگر سرکاری اداروںنے 2.(جاری ہے) 812 بلین روپے کے نسبتا معمولی نقصانات...
کراچی: وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں کورونا کے پھیلنے کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ 100 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے صرف 7 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیسٹ موسمی فلو اور انفلوئنزا ایچ ون این ون کے مریضوں کا احتیاطی طور پر کرایا گیا تھا، اور ان مریضوں میں سے زیادہ تر میں کورونا کی علامات انتہائی ہلکی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے پازیٹو مریضوں کو معمولی علامات کی بنیاد پر گھر بھیج دیا گیا ہے۔ وزیر صحت سندھ نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں کورونا کو اب فلو کی طرح سمجھا جا رہا...
بنچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کا معاملہ،جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
سپریم کورٹ میں بنچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، سپریم کورٹ میں آئینی بنچز اور ریگولر بنچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کے سامنے مقدمہ میں فریق کے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے۔ دوران سماعت ڈپٹی رجسٹرار ذوالفقار احمد نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ ایڈیشنل رجسٹرار کی طبیعت ٹھیک نہیں وہ چھٹی پر ہیں جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ جو مقدمہ مقرر کرنے کا حکم دیا وہ کیوں نہیں لگا؟۔وکیل بیرسٹر صلاح الدین...
ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 20 جنوری کو ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گی۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وہ نئے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گی اور جاری منصوبوں پر بریفنگ بھی لیں گی۔ وزیراعلیٰ کے متوقع دورے کے پیش نظر انتظامیہ، پولیس، کارپوریشن اور دیگر متعلقہ ادارے متحرک ہوگئے ہیں۔ شہر کی سڑکوں کی صفائی اور سیوریج کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ سرکاری دفاتر کو وائٹ واش کر دیا گیا ہے۔ تمام ملازمین کو خصوصی ڈیوٹیاں تفویض کی گئی ہیں تاکہ انتظامات میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔ وزیراعلیٰ کی سکیورٹی اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی صدارت میں ایک اعلیٰ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) پاکستانی بحریہ نے بتایا کہ بنگلہ دیشی مسلح افواج کے ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف ایس ایم قمر الحسن نے اتوار کے روز پاک بحریہ کے سینیئر حکام سے ملاقات کی اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی نیوی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل حسن نے پاکستان کے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی کے دورے کے دوران پاکستانی بحریہ کے جہازوں اور یونٹس کا دورہ کیا۔ بنگلہ دیش کے سینیئر آرمی جنرل کا پاکستان کا غیر معمولی دورہ پاکستانی بحریہ کے مطابق بنگلہ دیشی جنرل نے پاکستانی فلیٹ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، کمانڈر کوسٹ، ریئر ایڈمرل فیصل امین اور...
واشنگٹن : نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت کے اہداف کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی کو اپنی تاریخی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ یہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کی طرف پہلا قدم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سرحدی تحفظ کو مزید مضبوط کریں گے اور افتتاحی خطاب میں اس حوالے سے اقدامات پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ، ٹرمپ نے فوج کو آئرن ڈوم میزائل دفاعی سسٹم کی تعمیر کا حکم دینے کا ارادہ ظاہر کیا اور فوج میں موجود کمزوریوں کو دور کرنے کا وعدہ کیا۔ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے...
مردان : جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن جامعۃ الاسلامیہ بابوزئی میں تکمیل درس نظامی کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کررہے ہیں مردان (صباح نیوز) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مذاکرات سے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں، اچھا سیاسی ماحول ملک کے مفاد میں ہے، مذاکرات میں پیشرفت ہوتی نظر نہیں آتی لیکن اس کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔ مردان میں جامعۃ الاسلا میہ بابوزی میں تکمیل درس نظامی کے سلسلے میں پروقار تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کے خلاف نہیں لیکن انسانیت کے فائدے کی بات کریں گے، مغربی کلچر مذہبی جماعتوں کے پیچھے لگا ہوا...
حیدرآباد،پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی کے کامیاب امیدوار مطالبات کی عدم منظوری پر سراپا احتجاج ہیں
لاہور میں اپنے آبائی حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جائزے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج مجرم اور اس کے حواریوں کو سزا ہوئی ہے، این سی اے نے پیسہ پاکستان کو دیا، انہوں نے جیبوں میں ڈال لیا، انہوں نے رشوت کے طور پر 5-5 قیراط کی انگوٹھیاں لیں، اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے اب مذہب کا استعمال کررہے ہیں، ان کو شرم آنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پوری دنیا نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، اب تم آؤٹ ہوچکے۔ لاہور میں اپنے آبائی حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جائزے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ...
’ا یکسپریس‘ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے نتیجے میں دنیا اور بالخصوص پاکستان پر اس کے اثرات کے حوالے سے پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور عالمی امور کے ماہر خورشید محمود قصوری سے بات چیت کی جس میں انہوں نے کہا،سب سے پہلے تو یہ دیکھ لیں کہ نئی صدارتی مدت کے آغاز سے پہلے ہی بہت کچھ تبدیل ہوچکا ہے۔ مثال کے طور پر یہ جو غزہ میں جنگ بندی ہوئی ہے یہ محض اس لئے نہیں ہوئی کہ انہوں نے دھمکی دی تھی کہ میں مشرق وسطیٰ کو تباہ کر کے رکھ دوں گا، بلکہ اصل بات یہ ہے کہ انہوں نے ا سرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کوکہہ دیا تھا کہ میرے آنے سے پہلے...
برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو آبادی کا صرف 2 فیصد ہونے کے باوجود، گرومنگ گینگز کے بارے میں ہونے والی بات چیت میں غیر متناسب طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے، اس نے ایک غیر منصفانہ بیانیہ تشکیل دیا ہے جو اسلامو فوبیا اور نسلی تعصب کو بڑھاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے برطانیہ میں نسلی تعصب کیخلاف تارکین وطن کے اتحاد پر زور دیا ہے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو آبادی کا صرف 2 فیصد ہونے کے باوجود، گرومنگ گینگز کے بارے میں ہونے والی بات چیت میں غیر متناسب طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے، اس نے ایک غیر منصفانہ بیانیہ تشکیل دیا ہے جو اسلامو فوبیا اور نسلی تعصب کو بڑھاتا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ...
کراچی: فپواسا سندھ چیپٹر نےسندھ کی جامعات میں مزید 2 دن تدریسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ہم اپنا لائحہ عمل جلد اعلان کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جامعہ کراچی کے جنرل سیکریٹری انجمن اساتذہ ڈاکٹر معروف بن روف نے کہا ہےکہ سندھ FAPUASA کی آن لائن میٹنگ کے فیصلہ کے مطابق کل اور پرسوں (20 اور21جنوری) کو بھی سندھ بھر کی جامعات میں کلاسز کا مکمل بائیکاٹ جاری رہے گا اور پیر کو ہونے والی میٹنگ میں آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ فپواسا سندھ چیپٹر نے گزشتہ ہفتے بھی سندھ کی جامعات میں تدریسی عمل منسوخ کرکے ہڑتال کا...
ملاقات کے حوالے سے بتایا گیا کہ قیادت کے درمیان گفتگو کے دوران ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے کے لیے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں اور مہنگائی کے گراف میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور تحریری مطالبات پر غور کیا گیا۔ میڈیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لاہور میں قیام کے دوران جاتی امرا رائیونڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی شرکت کی۔ حکمران جماعت کے ذرائع نے بتایا کہ تینوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورت حال...
جامعہ کراچی: فوٹو فائل فپوآسا سندھ شاخ نے سندھ کی جامعات میں نان پی ایچ ڈی اور بیوروکریٹ وائس چانسلر مقرر کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف پیر اور منگل کو بھی سندھ کی تمام سرکاری جامعات میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کردیا۔فپوآسا کے مرکزی رہنما پروفیسر محسن علی کے مطابق یہ احتجاج حکومت کے فیصلوں کی واپسی تک جاری رہے گا۔ اس دوران طلبہ کی تعلیم میں کسی بھی خلل کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔دریں اثناء، فپوآسا سندھ چیپٹر کا آن لائن اجلاس پیر، 20 جنوری 2025 کو منعقد ہوگا جس میں معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ یاد رہے کے وفاقی ہائی ایجوکیشن...
کراچی: فپواسا سندھ چیپٹر نے پیر اورمنگل کے روز بھی سندھ کی تمام سرکاری جامعات میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کردیا، یہ احتجاج حکومت کے فیصلوں کی واپسی تک جاری رہے گا۔ فپواسا سندھ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے یونیورسٹیزایکٹ میں مجوزہ ترامیم واپس لی جائیں،اساتذہ کو کنٹریکٹ پر بھرتی نہیں کیا جائے۔ فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ چیپٹر جنرل سیکریٹری عبدالرحمٰن ننگراج کے مطابق احتجاج کے دوران طلبہ کی تعلیم میں کسی بھی خلل کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ سندھ کی سرکاری جامعات کو درپیش سنگین بحرانوں اور حکومت کی غیر مؤثر پالیسیوں پر شدید تشویش ہے، اعلیٰ تعلیم کا...
پاکستان قومی ایئر لائن ( پی آئی اے) کی دمام سے ملتان جانے والی فلائٹ پی کے۔150 کے لاہور ایئرپورٹ رن وے پرغلط لینڈنگ کے معاملے کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ پائلٹ نے کنٹرول روم کے احکامات کو نظر انداز کیا اور طیارے کو بتائے گئے رن وے کی بجائے دوسرے رن وے پر ڈال دیا۔ اتوار کو سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن نے پی کے 150 طیارے کو پائلٹ کی جانب سے غلط رن وے پر اتارنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تحقیقات میں پائلٹ اور فرسٹ افسر سے انکوائری کی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ طیارے...
اسرائیل اور حماس کے درمیان آج سے جنگ بندی کا آغاز، غزہ میں امن کی امید WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز عزہ: پندرہ ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ آج سے نافذ ہو گا، جس سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی رکنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کابینہ نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کے بعد غزہ میں اس بات کی تصدیق کر دی کہ معاہدہ مکمل طور پر عمل میں آئے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم آفس نے بتایا کہ حکومت نے یرغمالیوں کی واپسی کے منصوبے کی منظوری بھی دے دی ہے، اور اس بات کی تصدیق کی کہ...
کراچی(نیوز ڈیسک) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمات کو سیاسی قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان پر مقدمات سیاسی ہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات سیاسی نہ ہوتے تو نواز شریف، شہباز شریف اور زرداری بھی جیل میں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ رجیم چینج نہیں ہونی چاہیے تھی، ایسے اقدامات سے جمہوریت اور معیشت کو نقصان پہنچا، پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی اچھی نہیں تھی جس پر عوام کو ووٹ سے فیصلہ کرنے کا موقع ملنا چاہیے تھا۔حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی...
اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ دو دو تین تین متوازی سطحوں پر مذاکرات نہیں ہوا کرتے۔ پی ٹی آئی ’بیک ڈور‘ اور’ فرنٹ ڈور‘ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلے۔ اگر وہ اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات اور مبینہ مذاکرات سے مطمئن ہے تو اپنی کمیٹی کو آگاہ کردے کہ اب حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کی ضرورت نہیں رہی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ مجھے علی گوہر کی آرمی چیف سے مبینہ ملاقات کی تمام تفصیلات کا علم ہے۔ خیبرپختون خوا کی سکیورٹی صورت حال پر بلائی گئی کانفرنس میں...
نواب شاہ: ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
نواب شاہ: ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
اسلام آباد (اے ایف بی) اسلام آباد قدرتی خوبصورتی اور جدید طرز تعمیر کے باعث دنیا میں منفرد مقام رکھتا ہے، لیکن بڑھتی ہوئی تجاوزات نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں پر ریڑھی بانوں اور تجاوزات سے میلے کا سماں ہے، اسلام آباد کے کم و بیش تمام ہی مراکز اور چھوٹی بڑی مارکیٹس میں تجاوزات کی اقسام موجود ہیں، کوئی اپنے دکان کے سامنے فٹ پاتھ کو اپنی مالکیت مان کر من مانی کر رہا ہے تو کسی نے فٹ پاتھ بھی یومیہ بنیادوں پر کرایے پر دی ہوئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی نااہلی، لاپروائی اور سست روی کے باعث راہگیروں کو پریشانیاں اُٹھانی پڑ رہی ہیں۔...
غزہ: فائربندی معاہدہ نافذ ہونے سے چند گھنٹے پہلے اسرائیل کی رفح میں وحشیانہ بمباری سے مکانات ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں
غزہ: فائربندی معاہدہ نافذ ہونے سے چند گھنٹے پہلے اسرائیل کی رفح میں وحشیانہ بمباری سے مکانات ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں
پشاور(آن لائن)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور عسکری قیادت میں ہونے والی ملاقات پر سیاست نہ کی جائے۔اپنے بیان میں صوبائی مشیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عسکری قیادت کے درمیان ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اطلاعاتہیں کہ نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیر موثر بنانے کا کام شروع ہو چکا ہے۔ ایسے عناصر سرگرم ہو چکے ہیں جو نہیں چاہتے کہ ملک کے اندر سیاسی استحکام کی راہیں کھلیں۔بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں امن کے لیے مذاکرات...
پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے سوا کوئی اور آپشن نہیں ، راناثنااللہ
وزیراعظم پاکستان کے مشیر اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، سیاسی مذاکرات سیاسی جماعتوں کے لیول پر ہی پونے چاہئیں، اس کے سوا کوئی اور آپشن نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کسی اور جگہ منتقل کرنے پر بات ہوسکتی ہے، رانا ثنااللہ میڈیا رپورٹ کے مطابق راناثنا کا کہنا ہے کہ جمہوریت ڈیڈلاک سے نہیں ڈائیلاگ سے آگے چلتی ہے۔ پی ٹی آئی کو لکھ کر دینے کو تیار ہیں کہ زیر سماعت کیسز میں حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی...
لاہور میں علما کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مجھے بتا دیں القادر یونیورسٹی میں کون سی مذہبی تعلیم دی جارہی ہے۔ کابینہ نے بند لفافہ منظور کرکے اس کے حوالے کیا جس نے چوری کی، 190 ملین پاؤنڈز تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے پی ٹی آئی کا سیاست کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال افسوسناک ہے۔ لاہور میں علما کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈز اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، عدالتی فیصلہ ملکی تاریخ کااہم ترین فیصلہ ہے، پی ٹی آئی دور میں ایسٹ ریکوری یونٹ بنایا...
محمود اچکزئی کا پی ٹی آئی کو مذاکرات ختم کرنے، نواز شریف سے قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے مذاکرات کی مخالفت کردی اور ساتھ ہی انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے قومی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا مشورہ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ کیوں مذاکرات کر رہی ہے، حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مطلب ہے آپ ناجائز حکومت کو جائز قرار...
اسلام آباد:تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے مذاکرات کی مخالفت کردی اور ساتھ ہی انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے قومی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ کیوں مذاکرات کر رہی ہے، حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مطلب ہے آپ ناجائز حکومت کو جائز قرار دے رہے ہیں۔ محمود خان اچکزئی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ...
کراچی:امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پاکستانی مصنوعات کے بطور متبادل فروغ کے لیے پاکستان بزنس فورم کے تحت ہفتہ کو ایکسپو سینٹر میں 2 روزہ نمائش بعنوان ”میرابرانڈپاکستان“ کا افتتاح کردیا،جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے نمائش کو وقت کی ضرورت قراردیا اور منتظمین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان میں ایسا حکمران ٹولہ ہم پر مسلط ہے جو اپنی ہی قوم کو فتح کرنے اور امریکا کو خوش کرنے میں لگا ہوا ہے،جب تک ہم امریکی غلامی سے نہیں نکلیں گے،اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں گے نہ دنیا میں ترقی کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ...
اسلام آباد: ہیڈ آف انویسٹی گیشن ٹیم) این سی اے سے خفیہ معاہدہ بنی گالہ میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) سے خفیہ معاہدہ کے گھنٹوں بعد بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض حسین کی اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان سے انکے کیمپ آفس بنی گالی میں ملاقات ہوئی تھی۔ القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے میں ملک ریاض حسین، شہزاد اکبر اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کا انکشاف کیا گیا ہے۔ خفیہ معاہدے پر دستخط کے چند گھنٹے بعد بانی پی ٹی آئی سے بحریہ ٹاؤن کے مالک کی ملاقات رات گئے ہوئی تھی۔ حکومت پاکستان کے دستخط کے بعد یہ میٹنگ بنی گالہ میں...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان کسٹمز میں دس برس سے تعینات کنٹیجنٹ ملازمین کو اضافی بوجھ قرار دیتے ہوئے ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ایف بی آر میں تعینات کنٹیجنٹ ملازمین نائب قاصد ، سوئپر ہیں ،وفاقی حکومت کے ماتحت دیگر اداروں میں ایسے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری فنانس ڈویژن دے چکا ،ایف بی آر نے فنانس ڈویژن سے افسران کے لئے 10 10 گاڑیوں کی خریداری کے لئے 6 ارب کی منظوری حاصل کرلی،لیکن کنٹیجنٹ ملازمین کی فائل روک دی گئی۔ایف بی آر کے دوہرے معیار کی وجہ سے ملک بھر میں پاکستان کسٹمز کے نائب قاصد ،جمعدار،کلرک سمیت دیگر نچلے عہدوں پر کم تنخواہ والے کنٹیجنٹ ملازمین کا اپنی دس سے بارہ...
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومتی وزرا اپنے حلف کا پاس رکھتے ہوئے پی ٹی آئی اور عسکری قیادت میں ملاقات پر سیاست نہ کریں۔اپنے بیان میں صوبائی مشیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عسکری قیادت کے درمیان ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اطلاعات ہیں کہ نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیر موثر بنانے کا کام شروع ہو چکا ہے۔ ایسے عناصر سرگرم ہو چکے ہیں جو نہیں چاہتے کہ ملک کے اندر سیاسی استحکام کی راہیں کھلیں۔بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں...
خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے۔ ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عسکری قیادت کی ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیر مؤثر بنانے کا کام شروع ہو چکا ہے، ایسے عناصر سرگرم ہو چکے جو نہیں چاہتے کہ ملک میں سیاسی استحکام ہو۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں امن کے لیے مذاکرات کی راہ پر چل رہی ہے، یہ لوگ اپنے ناجائز اقتدار کو بچانے کے...
مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کا خیال تب آیا جب القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ آنے والا تھا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے غلط بیانی کررہے ہیں کہ ہم آئین کی بالادستی کے لیے سزا کاٹ رہے ہیں، دوسری طرف ان ہی سے مذاکرات کررہے ہیں جنہیں غدار کہتے ہیں، انہی سے بھیک مانگ رہے ہیں جن کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ صادق اور امین نہیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:پارٹی پالیسی کے برخلاف بیان بازی پر میاں جاوید لطیف کی سرزنش؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ ان...
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)آئی سی سی چمپینز ٹرافی کیلیے کراچی میں افتتاحی تقریب اور تین میچز کے سلسلے میں انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔ایونٹ کو کامیاب اور یاد گار بنانے کے لیے کراچی انتظامیہ نے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی انتظامیہ شائقین کو پارکنگ اور گراونڈ تک پہنچنے کے لیے خصوصی سہولتیں فراہم کرنے کے انتظامات کرے گی۔جمعہ کو کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹرافی کے میچز کے انعقاد کے موقع پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔اسٹیڈیم آنے جانے والے اور اطراف کے راستوں کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا۔ پارکنگ کے خصوصی...
یمن کے ایک دور افتادہ جزیرے پر ایئر اسٹرپ (فضائی پٹی) کا انکشاف ہوا ہے۔ اس فضائی پٹی یا چھوٹے ایئر پورٹ کا انکشاف اُس وقت ہوا جب اِس جزیرے کو حوثی ملیشیا نے نشانہ بنایا۔ خبر رساں اداروں نے بتایا ہے کہ یہ فضائی پٹی ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات کی تعمیر کردہ ہے کیونکہ سعودی عرب کی معاونت سے حوثی ملیشیا اور دیگر گروپوں کے خلاف چھیڑی جانے والی جنگ کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات نے بھی خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی بھرپور کوشش کی تھی۔ حوثی ملیشیا نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس حملے میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔...
امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ دیدیا، ایپ کے خاتمے کی تاریخ جاری کر دی گئی۔ ٹک ٹاک اتوار سے امریکا میں شٹ ڈاؤن ہونے کے لیے تیار ہے، ٹک ٹاک انتظامیہ نے واضح کردیا کہ اگر امریکی حکومت یا سپریم کورٹ نے ایپلی کیشن کی پابندی کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی تو ایپلی کیشن کو امریکا میں 19 جنوری کو بند کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکی حکومت نے چین کی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔ امریکی قانون کے مطابق ٹک ٹاک کی مالک کمپنی امریکا میں ٹک ٹاک کے آپریشنز 19 جنوری تک کسی بھی امریکی شخص یا کمپنی کو فروخت...