GUJRAT:

بھارت کی فضائیہ کا جیگوار لڑاکا طیارہ گجرات کے علاقے جام نگر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جہاں ایک پائلٹ محفوظ رہا جبکہ دوسرا پائلٹ لاپتا ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سپرنٹنڈنٹ پولیس پریم سکھ ڈیلو نے بتایا کہ حادثے میں ایک پائلٹ طیارہ گرنے سے پہلے بحفاظت نکل آیا تھا اور دوسرا تاحال لاپتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ طیارے میں گرنے کے بعد آگ لگی اور اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر فائٹرز کی ٹیمیں جائے حادثے کی  طرف روانہ ہوگئیں اور لاپتا پائلٹ کی تلاش شروع کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جائے وقوع کی فوٹیجز سامنے آرہی ہیں، جس کے مطابق یہ حادثہ جام نگر سٹی سے 12 کلومیٹر دور پیش آیا اور کھیت میں گرے ہوئے طیارے کے کاک پٹ پر آگ لگی ہوئی ہے اور اس کے پر بکھرے ہوئے ہیں۔

بھارتی فضائیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ دو پائلٹس کی گنجائش کے حامل لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی مشق میں مصروف تھا۔

طیارے کے حوالےسے بتایا گیا کہ یہ دو انجنوں پر مشتمل لڑاکا بمبار طیارے میں دو افراد کی گنجائش ہے اور اس طرح کے طیارے بھارتی ایئرفورس وسیع پیمانے پر استعمال کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ میں یہ طیارہ 1970 کی دہائی میں شامل کیا گیا تھا اور گزرتے وقت کے ساتھ اس کو جدت دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 7 مارچ کو بھی بھارتی ایئرفورس کا ایک لڑاکا طیارہ سسٹم کی خرابی کے باعث انبالہ میں گر کر تباہ ہوگیا تھا اور پائلٹ طیارے کو شہری آبادی سے دور لے جانے میں کامیاب ہوا تھا اور بحفاظت طیارے سے اتر گئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لڑاکا طیارہ تھا اور

پڑھیں:

بھارت؛ حیدرآباد میں جرمن خاتون سیاح کا کار کے اندر مبینہ ریپ

حیدر آباد:

بھارت کے شہر حیدرآباد میں 22 سالہ جرمن خاتون سیاح کو کار کے اندر 24 سالہ شہری نے مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنایا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 22 سالہ جرمن سیاح کو  24 سالہ ملزم نے کار کے اندر ریپ کا نشانہ بنایا، جس کی کار کرایے پر لی گئی تھی تاہم ملزم کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ریپ کی دفعات عائد کردی گئی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ پہاڑی شریف کے علاقے میں مامیڈی پالی کے قریب پیش آیا اور جب جرمن سیاح ملزم کی کار میں سفر کر رہی تھیں اور عید کے دوران شہر دیکھنا چاہتی تھیں۔

پولیس کمشنر سدھیر بابو نے کہا کہ متاثرہ خاتون اور ایک آدمی اپنے دوست سے ملنے 4 جنوری کو جرمنی سے حیدرآباد پہنچے تھے، جنہوں نے ماضی میں ان کے ساتھ اٹلی میں تعلیم حاصل کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون اور جرمنی سے آیا ہوا اس کا دوست میرپت علاقے کی سیر کرنے گئے تھے اور وہ عید کی تقریبات دیکھنا چاہتے تھے اور اسی دوران ملزم کار میں 4 سے 5 بچوں کے ساتھ وہاں پہنچا اور غیرملکیوں کو شہر کی سیر کروانے کی پیش کش کی اور وہ ان کے ساتھ گئے اور مختلف علاقوں کی سیر کی اور تصاویر بھی بنوائیں۔

پولیس افسر نے بتایا کہ جب خاتون کا مرد دوست بچے راستے میں تصاویر بنانے کے لیے اتر گئے اور جب وہ تھوڑی دور گئے تھے لیکن ملزم کار مزید دور لے گیا تاکہ ان کو اچھی جگہ دکھائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پھر ملزم نے خاتون کو دھمکایا اور مبینہ طور پر کار کے اندر ریپ کا نشانہ بنا کر وہاں سے فرار ہوگیا۔

سدھیر بابو کا کہنا تھا کہ خاتون نے اپنے جرمن دوست کو واقعے سے آگاہ کیا، جس کے بعد دونوں نےپولیس میں شکایت درج کرادی۔

پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم نے کار ایپ سروس سے کرائے پر لی ہوئی تھی اور بتایا تھا کہ وہ ان کے علاقے کے بچوں کے ساتھ لانگ ڈرائیو پر جانا چاہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے بچوں اور غیرملکی سیاحوں کے ساتھ مختلف علاقوں کی سیر کی اور ایک پیٹرول پمپ میں گئے اور وہاں سے ایک رسید بھی حاصل کی، جو پولیس کو ان کی گرفتاری کے لیے مدد گار ثابت ہوئی۔

سدھیر بابو نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ایئر فورس کا طیارہ مشن کے دوران گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
  • بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ’جیگوار‘ گر کر تباہ
  • بھارتی فضائیہ کا جیگوار لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
  • امریکا نے مشرق وسطیٰ میں طیارہ بردار بحری بیڑے کی تعداد بڑھا دی
  • بھارت؛ حیدرآباد میں جرمن خاتون سیاح کا کار کے اندر مبینہ ریپ
  • لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی
  • بھارتی ریاست گجرات میں پٹاخہ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، 17 سے زیادہ لوگ ہلاک
  • گجرات: پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکا، 17 مزدور ہلاک 
  • ’بھارت میں فضائی حادثے معمول بن چکے‘ ایک اور طیارہ گر کر تباہ