کینیڈا و امریکا کے پرانے تعلقات ختم ہو گئے، مارک کارنی
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ ہمارے اور امریکا کے درمیان پرانے تعلقات ختم ہو گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے اعلان کیاکہ امریکا کے ساتھ گہرے اقتصادی، سیکیورٹی اور عسکری تعلقات کا دور ختم ہو چکا ہے۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق مارک کارنی نے ٹرمپ کے آٹو ٹیرف کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تجارتی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ صدر ٹرمپ نے امریکا کے ساتھ تعلقات کو مستقل طور پر تبدیل کر دیا ہے اور مستقبل میں کسی بھی تجارتی معاہدے کے باوجود واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔
مارک کارنی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ہمارا پرانا تعلق جو ہماری معیشتوں کے درمیان بڑھتے ہوئے انضمام اور قریبی سیکیورٹی و عسکری تعاون پر مبنی تھا، اب ختم ہو چکا ہے۔کینیڈین وزیرِ اعظم کارنی نے کہا کہ کینیڈا امریکا کی جانب سے عائد کردہ آٹو ٹیرف کے خلاف جوابی تجارتی اقدامات کرے گا، ہم امریکی ٹیرف کا جواب ایسے تجارتی اقدامات کے ساتھ دیں گے جو امریکا میں زیادہ سے زیادہ اثر ڈالیں گے، جبکہ کینیڈا میں کم سے کم نقصان پہنچائیں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مارک کارنی نے امریکا کے کے ساتھ ختم ہو
پڑھیں:
سابق وزیراعظم نواز شریف کا آبائی علاقےریلو ے روڈ کا دورہ، پرانے دوستوں اور محلہ داروں سے ملاقات
سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے آبائی علاقے ریلو ے روڈ پہنچ گئے، پرانے دوستوں اور محلہ داروں سے ملاقاتیں، عام لوگوں سے گپ شپ ، گھل مل گئے ۔لوگوں کے ساتھ خوشگوار بات چیت کی۔
ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف سے پارٹی ورکرز بھی ملے جہاں انہوں نے سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقاتیں دوستانہ ماحول میں ہوئیں اور سابق وزیراعظم نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ وقت گزارا۔ دورہ مکمل کرنے کے بعد میاں نواز شریف جاتی امرا واپس پہنچ گئے۔
آزاد کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں بارش ،برفباری،سردی ایک بار پھر لوٹ آئی