سوئی سدرن نے عید الفطر پر گیس کا شیڈول جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
عید الفطر پر سوئی سدرن کی جانب سے گیس کا شیڈول جاری کردیا گیا۔سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے عید کے لیے گیس کے تمام والوز فل پریشر سے آن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ عید کے تینوں دن رات 12 بجےتک گیس دستیاب ہوگی۔ترجمان نے بتایا کہ چاند رات کو بھی رات 12 بجے تک گیس دینےکا شیڈول طےکر لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
راولپنڈی: عیدالفطر کے پیش نظر سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا
راولپنڈی پولیس نے عیدالفطر کے پیش نظر سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق 700 سے زائد مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، عیدالفطر 5000 سے زائد اہلکار و افسران ڈیوٹی انجام دیں گے۔
سی پی او راولپنڈی کے مطابق عید پر ٹریفک کی روانی کےلیے 600 ٹریفک پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، ون ویلنگ کی روک تھام کےلیے خصوصی پکٹس قائم گئی ہیں۔
سی پی او کے مطابق چاند رات پر شر پسند اور جرائم پیشہ عناصر کی روک تھام کے لئے 30 خصوصی پکٹس قائم ہیں، خصوصی پکٹس پر 400 سے زائد افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
عوامی مقامات، پارکس اور قبرستانوں پر بھی600 سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے، ایلیٹ، ڈولفن فورس، لیڈیز پولیس اور محافظ اسکواڈ بھی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔
سی پی او راولپنڈی کے مطابق چاند رات اور عیدالفطر پر خصوصی اسکواڈ گشت پر مامور ہوں گے۔