صارفین کو کتنے کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
رمضان کے بعد گیس کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا ، جس کے تحت 24 گھنٹے میں سے اب صرف روزانہ چند گھنٹے گیس مل سکے گی۔
تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے رمضان 2025 کے بعد گیس کی فراہمی کے نئے اوقات اور لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے تاکہ صارفین کے لیے گیس کے مستقل پریشر کو یقینی بنایا جا سکے۔
شیڈول کا مقصد صارفین کے لیے کھانا پکانے اور روزمرہ کے معمولات کی بہتر منصوبہ بندی کرنے میں مدد کرنا ہے۔.
سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد اب صرف کھانے کے اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی، صارفین کو گیس کی فراہمی صبح 6:00 بجے سے صبح 9:00 بجے، دوپہر 12:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک، اور شام 6:00 بجے سے 9:00 بجے تک ہوگی۔
راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح کے رہائشی اس وقت گیس کی لوڈشیڈنگ کا شکار ہیں، ایس این جی پی ایل کے نمائندوں نے بتایا کہ کمپنی نے حکومتی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے گیس کے اوقات کار کو ایڈجسٹ کیا۔
انہوں نے صارفین کو یقین دلایا کہ تمام مقامات پر ان مقررہ اوقات میں گیس پورے پریشر پر فراہم کی جائے گی۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گیس کی
پڑھیں:
پنجاب: اسکولوں کے تدریسی اوقات میں کمی کردی گئی
پنجاب حکومت نے موسم گرما کے دوران سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں 30 منٹ کی کمی کا اعلان کیا ہے، جس کا اطلاق 7 اپریل سے 15 اکتوبر تک ہوگا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن (SED) کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، سنگل شفٹ اسکولوں میں اب پیر سے جمعرات تک صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک تدریس ہوگی، جب کہ جمعہ کے روز، کلاسز صبح 11:30 بجے ختم ہوجائیں گی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے گرمیوں کے مہینوں میں اسکول دوپہر 1:30 بجے تک کھلے رہتے تھے۔
ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں، صبح کی شفٹ ہفتہ کے تمام ایام میں صبح 7:30 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک اور جمعہ کو صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک ہوگی۔ شام کی شفٹ پیر سے جمعرات تک دوپہر 12:00 PM سے 4:00 PM تک کام کرے گی، جبکہ جمعہ کو، یہ دوپہر 2:30 PM سے 4:00 PM تک چلے گی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی (DEA) کے چیف ایگزیکٹو افسران (CEOs) کو نظرثانی شدہ شیڈول پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تعمیل کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔
مزید برآں، نوٹیفکیشن مخصوص حالات کے لحاظ سے لڑکوں اور لڑکیوں کے اسکولوں کے لیے اسکول کھلنے اور بند ہونے کے اوقات میں 15 منٹ کی ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دیتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب اسکولز تدریسی اوقات