وزیراعظم سے ہاتھ جوڑ کر اپیل ہے نہروں کے منصوبے کے خاتمے کا اعلان کریں، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں دریائے سندھ پر 6 نہروں کے منصوبے کے خاتمے کا اعلان کریں تاکہ سندھ کے عوام سکھ کا سانس لیں۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف دریائے سندھ پر 6 نہروں کے منصوبے کے خاتمے کا اعلان کریں تاکہ سندھ کے عوام سکھ کا سانس لیں۔
دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں آج بھی احتجاج کیا گیا۔ خیر پور میں جی ڈی اے اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے احتجاج کیا، دادومیں ماہی گیر، خواتین جبکہ سکھر میں سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔
پروگرام میں شریک وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نہروں کے مسئلے کو مشترکہ مفادات کونسل میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ خوش اسلوبی سےطے کریں گے۔
کیپٹل ٹاک میں موجود رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی نثار جٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی پر سندھ میں پانی چوری کا الزام عائد کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے منصوبے کے نہروں کے سندھ کے
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہورہی ہے، شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہورہی ہے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کو دبئی منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صدر زرداری جلد مکمل صحتیاب ہوں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے صدر مملکت آصف زرداری سے رابطہ کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے صدر کی خیریت دریافت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا جہاں انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
صدرِ مملکت کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق صدر زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے داخل کیا گیا ہے، ان کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔