عمران خان کی دو درخواستیں منظور،جیل حکام کا عدالتی احکامات وصول کرنے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
جیل عملے نے پہلے عدالتی آرڈر کی تصاویر بنا کر سپرنٹنڈنٹ جیل کو دیں
جیل حکام نے عدالتی آرڈر کی فائل اندر منگوائی اس کے بعد واپس کردی
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل فیصل ملک کا کہنا ہے کہ عدالت نے آج بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کی ہیں، جیل حکام نے عدالتی احکامات وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر کتابوں کی فراہمی اور بچوں سے بات کرانے کا حکم دے دیا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل حکام نے عدالتی احکامات وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے ، جیل عملے نے پہلے عدالتی آرڈر کی تصاویر بنا کر سپرنٹنڈنٹ جیل کو دیں۔انہوں نے کہا کہ جیل حکام نے عدالتی آرڈر کی فائل اندر منگوائی اس کے بعد واپس کردی، جیل حکام نے کہا عدالتی آرڈر ڈاک کے ذریعے بھیجا جائے ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: جیل حکام نے عدالتی عدالتی آرڈر کی
پڑھیں:
عمران خان کی اڈیالہ جیل میں تیسری عید، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نماز عید ادا نہ کر سکے
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تیسری عید اڈیالا جیل میں گزار رہے ہیں۔اڈیالا جیل کی مرکزی جامع مسجد میں نماز عید ادا کی گئی تاہم سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان نماز عیدادا نہیں کر سکے۔اڈیالہ جیل میں نماز عید میں قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل افسران نے شرکت کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی اپنے اپنے سیل میں رہے۔خیال رہے کہ پاکستان، بھارت اور مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مسلمان آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔