چین کا ڈاکٹر یونس کی قیادت میں بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
چین نے ڈاکٹر یونس کی قیادت میں بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم کیا ہے۔
چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ ژوئی ژانگ سے بنگلہ دیش کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر یونس نے ملاقات کی، اس موقع پر چینی نائب وزیراعظم نے ڈاکٹر محمد یونس کو صدر شی جن پنگ کی جانب سے دورہ کے حوالے سے زبردست اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے چین کے عزم کی تصدیق کی۔
یہ بھی پڑھیں حسینہ واجد کے بیٹے نے بنگلہ دیش میں سیاسی بے چینی کی ذمہ داری آئی ایس آئی پر ڈال دی
بواؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس میں ایک میٹنگ کے دوران چین نے مونگلا پورٹ کی جدید کاری اور دشیر کنڈی سیوریج پروجیکٹ کے لیے فنڈز فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔
ڈاکٹر یونس اس وقت بنگلہ دیش میں میں موجود ہیں جہاں کل وہ چینی صدر سے ون ٹو ون ملاقات کریں گے۔
ڈاکٹر یونس اور چینی نائب وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ پر روشنی ڈالی گئی، دونوں ممالک نے سرمایہ کاری، تجارت اور ثقافتی تبادلوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ڈاکٹر یونس نے بنگلہ دیش کی ون چائنا پالیسی پر قائم رہنے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا ابتدائی حصہ لینے پر فخر کا اعادہ کیا۔
بنگلہ دیش نے چینی قرضوں پر سود کی شرح میں کمی اور کمٹمنٹ فیس معاف کرنے کی درخواست کی۔ ڈاکٹر یونس نے مینوفیکچرنگ انڈسٹریز کو بنگلہ دیش میں منتقل کرنے کے لیے چین کی مدد بھی طلب کی اور پھلوں سمیت زرعی برآمدات میں اضافے کے لیے بھی مدد کی درخواست کی۔
نائب چینی وزیراعظم نے 2028 تک بنگلہ دیشی اشیا کے لیے ڈیوٹی فری اور کوٹہ فری رسائی کا اعلان کیا اور آزاد تجارتی مذاکرات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
چین نے تجارتی عدم توازن کو دور کرنے کے لیے آم، جیک فروٹ، امرود اور آبی مصنوعات درآمد کرنے کا بھی عہد کیا۔
اس کے علاوہ بات چیت میں چین میں بنگلہ دیشی طلبا کے لیے وظائف میں اضافہ، بنگلہ دیش شپنگ کارپوریشن کے لیے سمندر میں جانے والے چار جہازوں کے لیے فنڈنگ اور روہنگیا بحران کے حوالے سے بنگلہ دیش اور میانمار کے درمیان بات چیت میں سہولت فراہم کرنا شامل تھا۔
ڈاکٹر یونس نے نائب چینی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس ملاقات کو بنگلہ دیش چین شراکت داری میں سنگ میل قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں پاک بنگلہ دیش بڑھتے تعلقات خطے میں امن کے لیے کتنے اہم ہیں؟
ملاقات میں بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے مشیر فوز القبیر خان اور دیگر بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بنگلہ دیش تجارت چین دوطرفہ تعلقات ڈاکٹر یونس وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش چین دوطرفہ تعلقات ڈاکٹر یونس وی نیوز میں بنگلہ دیش ڈاکٹر یونس نے بنگلہ دیش کے کے لیے
پڑھیں:
فیروز خان کا اہلیہ ڈاکٹر زینب سے ملاقات کا دلچسپ انکشاف
فیروز خان پاکستان کے ورسٹائل اداکاروں میں شمار کیے جاتے ہیں، جنہوں نے اپنے کیریئر میں کئی کامیاب ڈرامے دیے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں خانی، عشقیہ، خدا اور محبت، رومیو ویڈز ہیر اور حبس شامل ہیں جن کی بدولت انہوں نے نہ صرف مقبولیت حاصل کی بلکہ ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بھی بنائی۔ ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے اور وہ ہمیشہ اپنے کرداروں میں جان ڈالنے کے لیے مشہور رہے ہیں فیروز خان کی ذاتی زندگی بھی خبروں کی زینت بنی رہی ہے ان کی پہلی شادی سیدہ علیزہ کے ساتھ ہوئی تھی، جس سے ان کے دو بچے بھی ہیں لیکن کچھ عرصے بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی علیحدگی کے بعد ان کی نجی زندگی پر کافی چہ مگوئیاں ہوئیں، تاہم اب وہ ڈاکٹر زینب کے ساتھ خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں ان کی دوسری شادی کی خبریں بھی کافی وائرل ہوئیں اور سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے انہیں مبارکباد پیش کی جبکہ کچھ افراد نے ان کے ماضی کو لے کر تنقید بھی کی حال ہی میں برطانیہ میں ایک مقامی ایوارڈ تقریب میں شرکت کے دوران فیروز خان نے میڈیا سے گفتگو کی جہاں انہوں نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں کھل کر بات کی اور بتایا کہ ان کی ملاقات ڈاکٹر زینب سے کیسے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ زینب ان کی معالج تھیں اور ان کا دل کا علاج کر رہی تھیں، لیکن اب وہ ان کے مالی معاملات یعنی بلوں کی بھی "ڈاکٹر" بن چکی ہیں ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور مداحوں نے اسے دلچسپ انداز میں لیا انہوں نے اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ زینب نہ صرف ایک خوبصورت خاتون ہیں بلکہ وہ ہر اچھے اور برے وقت میں ان کے ساتھ کھڑی رہتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ اللہ کے شکرگزار ہیں کہ انہیں اتنی اچھی شریک حیات ملی جو ہر لمحے ان کے ساتھ ہوتی ہیں اور ان کا مکمل ساتھ دیتی ہیں فیروز خان کے اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا کچھ مداحوں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی جبکہ کچھ افراد نے ان کے ماضی کو یاد دلاتے ہوئے تنقید کی۔ ان کے بیانات پر میمز بھی بنائی جا رہی ہیں، جو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں تاہم، فیروز خان ان دنوں اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کر چکے ہیں اور اپنی ازدواجی زندگی کے ساتھ ساتھ اپنے کیریئر پر بھی توجہ دے رہے ہیں