2025-04-01@20:30:57 GMT
تلاش کی گنتی: 8370
«ا ئی سی سی ریونیو»:
(نئی خبر)
اسلام آباد:حکومت نے رضاکارانہ طور پر افغانستان واپسی کے لیے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن کے بعد غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو حراست میں لینے اور ملک بدر کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سال کے اوائل میں حکومت نے افغان سٹیزن کارڈ (اے سی سی) رکھنے والوں کو مارچ کے آخر تک پاکستان چھوڑنے یا ملک بدری کا سامنا کرنے کا حکم دیا تھا۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی جانب سے اس فیصلے پر نظر ثانی کی درخواستوں کے باوجود حکومت نے ان کی وطن واپسی کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔31 مارچ کی ڈیڈ لائن کے بعد اے سی سی ہولڈرز کی وطن واپسی کے انتظامات کا جائزہ لینے...
ذرائع کے مطابق منتظمین اور شرکاء کے خلاف بیرواہ تھانے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے بڈگام کے علاقے بیرواہ میں یوم القدس کے موقع پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالنے پر منتظمین اور شرکاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منتظمین اور شرکاء کے خلاف بیرواہ تھانے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے شرکاء پر الزام عائد کہ انہوں نے قابل اعتراض نعرے لگائے۔
پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دےدی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز نیپیئر : پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی۔نیپیئر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور کیویز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔نیپیئر میں کھیلےگئے تین میچوں کی میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، مارک چیپمین 132 اور ڈیرل مچل 76 رنز بناکر نمایاں رہے۔ہدف کے تعاقب میں...
عید کے دوران جنگ بندی کے بدلے کچھ قیدیوں کی رہائی بارے ایک نئی تجویز سامنے آ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز غزہ: غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد 12 دن تک محصور پٹی پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ دوسری طرف حماس نے اعلان کیا ہے کہ تنظیم اور ثالثوں کے درمیان جنگ بندی کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے بات چیت حالیہ دنوں میں تیز ہوئی ہے، نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔اسرائیلی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق عید الفطر کی جنگ بندی کے بدلے میں کچھ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی تجویز پر تل ابیب اتفاق کر سکتا ہے۔اسرائیلی میڈیا نے مزید کہا کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ...
جدہ (نیوزڈیسک)سعودی عرب کے پہلے قانون دان ڈاکٹر مطلب النفیسہ انتقال کر گئے۔ایوان شاہی کے مطابق ڈاکٹر مطلب النفیسہ کی نمازِ جنازہ جمعے کو بعد نماز عصر دارالحکومت ریاض کی شاہ خالد مسجد میں ادا کی گئی۔ ڈاکٹر مطلب کو سعودی کابینہ میں قانونی مشیر مقرر کیا گیا تھا۔انہوں نے کئی سرکاری عہدوں پر بھی کام کیا جن میں وہ بطور وزیرِ مملکت اور کابینہ کے رکن بھی شامل رہے۔ڈاکٹر مطلب النفیسہ 1937ء میں القصیم صوبے میں پیدا ہوئے ۔ 1962ء میں انہوں نے قاہرہ یونیورسٹی سے قانون میں گریجویشن مکمل کی اور اس کے بعد انہیں اسکالر شپ پر امریکا بھیج دیا گیا تھا جہاں انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے قانون میں ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل...
گوادر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2025ء ) صوبہ بلوچستان کے معروف ساحلی شہر گوادر میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے دھماکے کی تصدیق کی گئی اور بتایا گیا ہے کہ میرین ڈرائیو کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نقصان پہنچا، اس دھماکے میں ابتدائی طور پر ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے تاہم گوادر کے ڈپٹی کمشنر حمودالرحمان نے بم دھماکے میں کسی سکیورٹی اہلکار کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی، انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں راہگیر جاں...
کیوی بیٹر مارک چیپمین اور ڈیرل مچل نے 199 رنز کی پارنٹرشپ قائم کرکے پاکستان کیخلاف نیوزی لیںڈ کیلئے سب سے بڑی شراکت داری قائم کردی۔ نیپیئر میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے ابتدائی تین بلےباز 50 رنز پر پولین لوٹ گئے تھے اور کیوی ٹیم شدید پریشانی کا شکار تھی تاہم مڈل آرڈر بیٹر مارک چیپمین اور ڈیرل مچل نے جلد وکٹیں گرنے کے باوجود پاکستانی بالرز کیخلاف ریکارڈ 199 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے لیجنڈز اسٹیفن فلیمنگ اور نیتھن ایسٹل نے سال 2001 میں 193 رنز شراکت داری کا ریکارڈ بنایا تھا۔ مزید پڑھیں: پہلا ون ڈے؛ پاکستانی بالرز نے ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ بنواڈالا ان کی اس کامیابی کے باوجود...
ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی جس میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی ریاست ٹیکساس میں سماجی، مذہبی، لسانی اور معاشی خدمات کا بھی اعتراف کیا گیا۔ نیو یارک کی ریاستی اسمبلی کی جانب سے گزشتہ دنوں یوم پاکستان اور پاکستان بزنس ڈے کے حوالے سے دو قراردادیں منظور کی گئیں۔ سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے ٹیکساس اسمبلی کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے قرارداد منظور کرنے کا خیر مقدم کیا۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ مختلف ریاستوں میں یوم پاکستان کے حوالے سے قراردادوں کی منظوری ریاستی سطح پر پاک امریکا تعلقات خصوصاً معاشی تعلقات کے فروغ...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2025ء ) وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی سستی کرنے کی سمری نیپرا کو ارسال کردی گئی، عید الفطر کے بعد نیپرا میں اپریل تا جون سبسڈی میں اضافے سے متعلق سماعت اگلے ماہ 4 اپریل کو ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے بجلی 1 روپیہ 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کیلیے نیپرا میں درخواست جمع کروائی ہے، بجلی قیمتوں میں یہ کمی اپریل، مئی اور جون 2025ء کیلیے تمام تقسیم کار کمپنیوں اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین کیلیے ہوگی، نیپرا حکومتی درخواست پر 4 اپریل کو سماعت کرے گا جس میں بجلی سستی کرنے کے حکومت کے فیصلے کی توثیق کا قوی امکان ہے۔ ذرائع کی جانب...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ نے لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر بلیو لائن کے آر پار کشیدگی کو باعث تشویش قرار دیتے ہوئے شہریوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ادارے کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کی سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کی امن فورس (یونیفیل) نے جنوبی لبنان سے اسرائیل کے سرحدی علاقے میں تین راکٹ برسائے جانے کی اطلاع دی ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری ہلاک یا زخمی بھی ہائے ہیں۔ اس کے جواب میں اسرائیل نے جنوبی لبنان اور دارالحکومت بیروت کے نواح میں فضائی حملے کیے ہیں۔ترجمان نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا...
ریلی سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ نیا بھر میں جہاں بھی ظلم ہو رہا ہے، بالخصوص وطن عزیز میں پارا چنار میں جاری ظلم و بربریت کیخلاف ہم سراپا احتجاج ہیں۔ حکومت پاکستان مسئلہ فلسطین کی اہمیت کے پیش نظر یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔ ان شاءاللہ فلسطینی مجاہدین کی استقامت اور جذبہ جہاد کے باعث قبلہ اول کی آزادی اور غاصب ریاست اسرائیل کی نابودی قریب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ القدس کمیٹی سیوا سادات گڑھ مہاراجہ ضلع جھنگ کے زیراہتمام جمعہ الوداع کو امام خمینیؒ کے فرمان پر جامعہ القائم سیوا سادات سے گھیل پور چوک تک عظیم الشان القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں شہریوں نے...
تیلگو کامیڈی فلم رابن ہڈ جو حال ہی میں سینما گھروں کی زینت بنی ہے، شائقین کی جانب سے خوب توجہ حاصل کر رہی ہے۔ اس فلم سے اسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی اداکاری کی دنیا میں اپنا ڈیبیو دیا ہے۔ مرکزی اداکاروں نیتین اور سریلیلا کے علاوہ یہ فلم آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی خصوصی شرکت کی وجہ سے بھی خبروں کا حصہ رہی ہے تاہم اب اس فلم کیلئے ڈیوڈ نے کتنا معاوضہ لیا ہے یہ خبر بھی سامنے آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹر سے اداکار بننے والے ڈیوڈ وارنر نے اس فلم کیلئے بھاری معاوضہ وصول کیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ڈیوڈ وارنر کو اس فلم میں اپنے مختصر رول کیلئے 3 کروڑ روپے...
نیپیئر :پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر تیز ترین نصف سینچری جڑدی۔ نیپیئر میں کھیلے جارہے میچ میں سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس نے اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر 24 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 52 رنز کی تیز ترین نصف سینچری اسکور کی۔ انہوں نے مڈل آرڈر میں آکر 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے بلےبازی کا مظاہرہ کرکے کیوی ٹیم کا اسکور 344 رنز تک پہنچانے میں مدد کی۔ گزشتہ دنوں ارسلان عباس کو ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیاد پر نیوزی لینڈ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے...
قیصر کھوکھر: محکمہ لائیو سٹاک نے کسانوں کو لمپی سکن ڈیزیز سے متعلق الرٹ کرتے ہوئے سندھ کے بارڈر پر خصوصی چیکنگ شروع کر دی ہے تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ محکمہ لائیو سٹاک نے عوامی آگاہی فراہم کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیے ہیں تاکہ کسانوں کو اس بیماری کے بارے میں مکمل معلومات حاصل ہوں اور وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ ویٹرنری ہسپتالوں میں بھی خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی مشتبہ کیس کو فوراً علاج فراہم کیا جا سکے۔ سندھ میں بیماری کے پھیلاؤ کے بعد محکمہ لائیو سٹاک نے پنجاب میں حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ اس مرض کو پنجاب میں پھیلنے سے روکا جا...
3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے 345 رنز کے ہدف کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ میزبان نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، مارک چیپمین 132 اور ڈیرل مچل 76 رنز بناکر نمایاں رہے۔ میزبان نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ نیپیئر میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپنر عبد اللہ شفیق اور عثمان خان نے کیا، تاہم اوپننگ پارٹنر شپ ٹیم کیلئے زیادہ رنز بنانے میں ناکام رہی اور عثمان خان...
پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر تیز ترین نصف سینچری جڑدی۔ نیپیئر میں کھیلے جارہے میچ میں سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس نے اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر 24 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 52 رنز کی تیز ترین نصف سینچری اسکور کی۔ انہوں نے مڈل آرڈر میں آکر 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے بلےبازی کا مظاہرہ کرکے کیوی ٹیم کا اسکور 344 رنز تک پہنچانے میں مدد کی۔ گزشتہ دنوں ارسلان عباس کو ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیاد پر نیوزی لینڈ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: سابق پاکستانی کرکٹر کا بیٹا اپنے ہی ملک کیخلاف میدان میں...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز وی لاگ 29-03-2025. Middle East on Fire | US Defeat | Yemen's Big Surprise | Iran's Warning یمن کا بڑا سرپرائز، امریکہ اور اسرائیل خوفزدہ ٹرمپ کی پالیسیاں، مشرق وسطیٰ کو جنگ کی آگ میں جھونکنے والی ایران کا انتباہ: دشمن کی کسی حماقت کو برداشت نہیں کریں گے ہفتہ وار پروگرام:وی لاگ وی لاگر:سید عدنان زیدی پروگرام...
حیدری مسجد پرانا سکھر تا سکھر پریس کلب تک احتجاجی ریلی سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ ہسپتالوں، مساجد، اسکولوں اور رہائشی یونٹس پر جنگ عظیم دوئم سے زیادہ بارود برسایا ہے لیکن اسرائیل خدا کے شیروں کے خلاف کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکا اور نہ ہی مجاہدین کے حوصلے پست ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ ضلع سکھر کے زیر اہتمام حیدری مسجد پرانا سکھر تا سکھر پریس کلب تک عالمی یوم القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں مجلس وحدت مسلمین، وحدت یوتھ ونگ، وحدت علماء ونگ، وحدت خواتین ونگ و دیگر ملی تنظیموں کے رہنماؤں و علماء کرام سمیت بزرگوں، خواتین اور بچے شامل تھے جبکہ ریلی کی...
حیدری مسجد پرانا سکھر تا سکھر پریس کلب تک احتجاجی ریلی سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ ہسپتالوں، مساجد، اسکولوں اور رہائشی یونٹس پر جنگ عظیم دوئم سے زیادہ بارود برسایا ہے لیکن اسرائیل خدا کے شیروں کے خلاف کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکا اور نہ ہی مجاہدین کے حوصلے پست ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ القدس کمیٹی ضلع سکھر کے زیر اہتمام حیدری مسجد پرانا سکھر تا سکھر پریس کلب تک عالمی یوم القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں مجلس وحدت مسلمین، وحدت یوتھ ونگ، وحدت علماء ونگ، وحدت خواتین ونگ و دیگر ملی تنظیموں کے رہنماؤں و علماء کرام سمیت بزرگوں، خواتین اور بچے شامل تھے جبکہ ریلی کی قیادت چوہدری اظہر حسنین،...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی 1.71 روپے یونٹ سستی کرنے کیلیے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ بجلی قیمتوں میں یہ کمی اگلے 3ماہ اپریل، مئی اور جون 2025 کیلیے تمام تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین کیلیے ہو گی ، نیپرا حکومتی درخواست پر 4 اپریل کو سماعت کریگا جس میں فیصلہ کی توثیق کا قوی امکان ہے ۔ دوسری طرف حکومت 6روپے یونٹ تک بجلی سستی کرنے کے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرنے کی تیاری بھی کر رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق 1.71 روپے یونٹ کی یہ کمی اسی بڑے ریلیف پیکیج کا حصہ ہو گی۔وفاقی کابینہ نے 26 مارچ کو اپنے اجلاس میں لائف لائن گھریلو...
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عالمی یوم القدس ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت کریں، فلسطین کی مکمل آزادی تک یہ جدوجہد جاری رہے گی اور دنیا کے تمام مظلوموں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی جاتی رہے گی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو یوم القدس کی مناسبت سے تحریک بیداری امت مصطفی (ص) کراچی کے تحت عالمی انتفاضہ ریلی کا انعقاد یوم القدس کی مناسبت سے تحریک بیداری امت مصطفی (ص) کراچی کے تحت عالمی انتفاضہ ریلی کا انعقاد یوم القدس کی مناسبت سے تحریک بیداری امت مصطفی (ص) کراچی کے تحت عالمی...
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عالمی یوم القدس ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت کریں، فلسطین کی مکمل آزادی تک یہ جدوجہد جاری رہے گی اور دنیا کے تمام مظلوموں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی جاتی رہے گی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کے موقع پر کراچی میں عالمی انتفاضہ ریلی نکالی گئی۔ ریلی جیل چورنگی سے براستہ یونیورسٹی روڈ مزارِ قائد تک جاری رہی، جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں علمائے کرام، دانشوروں، طلبہ اور مختلف مکاتبِ فکر کے اکابرین شریک ہوئے۔ شرکاء...
سکھر پریس کلب پر اپنے خطاب میں علماء کرام نے کہا کہ غاصب اسرائیلی ریاست کی سرپرستی کرنے والی سامراجی طاقتوں کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ وہ ظالم اسرائیل کی حمایت ترک کریں اور عالمی برادری پر زور دیں کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف مظالم کو فوری بند کروائے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی یوم القدس کمیٹی شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر سمیت سکھر میں بھی یوم القدس کے موقع پر قبلہ اول پر اسرائیل کے قبضے اور جارحیت کے خلاف مرکزی امام بارگاہ سے مرکزی القدس ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف شاہراؤں سے گزرتی ہوئی سکھر پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی...
جماعت اسلامی کے رہنماء آصف محمود اخوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر اسلامی ممالک مل کر اسرائیل کے خلاف کھڑے ہو جائیں تو وہ دن دور نہیں جب اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، فلسطین میں ایک عرصے سے اسرائیل کی دہشتگردی جاری ہے، موجودہ حالات میں ظلم و بربریت کا یہ طوفان تھمتا ہوا نظر نہیں آرہا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ملتان، قائد ملت جعفریہ کے حکم پر یوم القدس کی مناسبت سے شیعہ علما کونسل کا احتجاجی مظاہرہ ملتان، قائد ملت جعفریہ کے حکم پر یوم القدس کی مناسبت سے شیعہ علما کونسل کا احتجاجی مظاہرہ ملتان، قائد ملت جعفریہ کے حکم پر یوم القدس کی مناسبت...
عالمی یوم القدس کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے شہر بھر کی بلڈنگ پر شہدائے مقاومت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اسکرین لگائی گئیں۔ متعلقہ فائیلیں اسلام ٹائمز۔ سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی امام خمینی کے فرمان پر منائے جانے والے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے شہر بھر کی بلڈنگ پر شہدائے مقاومت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اسکرین لگائی گئیں۔ یاد رہے کہ یوم القدس کے موقع پر پاکستان بھر میں احتجاجی اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ شہر کراچی میں سب سے بڑی ریلی نکالی جاتی ہے جو نمائش چورنگی سے نکل کر تبت سینٹر پر اختتام...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ نیپیئر میں جاری ہے۔ پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے تحت نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی گئی۔ اس میچ میں پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید، محمد علی اور عثمان خان اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، عثمان خان، بابراعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، حارث رؤف، عاکف جاوید اور محمد علی شامل ہیں۔ View this post on Instagram ...
گوادرمیں مغربی ساحل پر میرین ڈرائیو کے قریب بم دھماکے میں راہگیر جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔واشک کے علاقے ناگ کے 13 لیویز اہلکار ملازمت سے برطرف کردیے گئے، برطرف اہلکاروں میں ایک حوالدار اور 12 سپاسی شامل ہیں۔یاد رہے کہ دو روز قبل دہشت گردوں نے لیویز اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیا تھا۔
لاہور: نیو انارکلی بازار میں عید کی شاپنگ کے لیے آئی خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق خاتون بازار میں شاپنگ کر رہی تھی جب ملزم فیصل یعقوب نے اسے تنگ کرنا اور چھیڑ چھاڑ کرنا شروع کر دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی نیو انارکلی پولیس نے بروقت ریسپانس دیتے ہوئے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس پی سٹی کیپٹن (ر) قاضی علی رضا نے پولیس کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او نیو انارکلی انسپکٹر اختر اور ان کی ٹیم کو شاباش...
احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ بے گناہ فلسطینی عوام اور مقاومتی رہنماؤں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائے گی، انشاء اللہ اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی جانب سے جمعتہ الوداع پرعالمی یوم القدس کی مناسبت سے ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ اس موقع پر سندھ بھر کی جامع مساجد کے باہر احتجاجی ریلیاں و مظاہرے کئے گئے جس میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں سمیت سیاسی، سماجی، صحافتی، وکلاء برادری، اقلیتی برادری اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے...
متحدہ علماء محاذ کے تحت یوم القدس جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
عاقب جاوید ناکامیوں کے باوجود نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ پر پُراعتماد ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری عاقب جاوید نے حالیہ چیمپیئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی کے باوجود پاکستان کی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اگرچہ ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی میں چند ناپسندیدہ نتائج کا سامنا کرنا پڑا اور نیوزی لینڈ سیریز کے دوران فخر زمان کی انجری کا سامنا کرنا پڑا، جاوید کا خیال ہے کہ ٹیم اچھی طرح سے متوازن اور مضبوط پرفارمنس دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو کیوں سلیکٹ کیا؟ عاقب جاوید نے تنقید کا جواب دے دیا نیوزی لینڈ کے شہر نیپئر میں میڈیا سے بات...
رمضان المبارک کے آخری جمعے اور یوم القدس کے موقع پر نکالی گئی ریلیوں میں کئی ملین لوگوں نے شرکت کی۔ علی العهد یا قدس کے نعرے اور عنوان کیساتھ منعقد ہونیوالی ریلیوں میں سرکاری اور حکومتی شخصیات کے علاوہ بچوں، بزرگوں، نوجوانوں اور خواتین نے شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایران کے مختلف شہروں میں یوم القدس کے جلوسوں کی تصاویر ایران کے مختلف شہروں میں یوم القدس کے جلوسوں کی تصاویر ایران کے مختلف شہروں میں یوم القدس کے جلوسوں کی تصاویر ایران کے مختلف شہروں میں یوم القدس کے جلوسوں کی تصاویر ایران کے مختلف شہروں میں یوم القدس کے جلوسوں کی تصاویر ایران کے مختلف شہروں میں...
ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تحریک انصاف کے گوربا چوف ہیں، پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے، جب اپوزیشن اتحاد بننے کے قریب ہوتا ہے سازشی عناصر اپنا کام شروع کر دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایات کے باوجود مولانا فضل الرحمان کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہا ہے۔ اسلم غوری نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان فاصلوں کو بڑھانے کی سازش کر رہا ہے، گرینڈ اپوزیشن میں رکاوٹ سے حکومت اور غیر جمہوری قوتوں کو فائدہ ہو گا۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ...
ریلیوں میں سرکاری اور حکومتی شخصیات کے علاوہ بچوں، بزرگوں، نوجوانوں اور خواتین نے شرکت کی۔ شرکا نے مرگ بر امریکہ اور مرگ بر اسرائیل کے فلک شگاف نعرے بلند کیے اور فلسطینی مظلومین کیساتھ حمایت کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مظلومین کی حمایت اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے بانی انقلاب اسلامی ایران امام خمینی اور ان کے جانشین رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے حکم پر پوری دنیا کی طرح ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے 900 سے زائد مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں۔ رمضان المبارک کے آخری جمعے اور یوم القدس کے موقع پر نکالی گئی ریلیوں میں کئی ملین لوگوں نے شرکت کی۔ علی العهد یا قدس کے نعرے اور...
فوٹو ایے ایف پی دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ’’عالمی یوم القدس‘‘ بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبیلو ایم) کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اللّٰہ ظالم کے خلاف میدان میں نکلنے کو پسند کرتا ہے۔ قبلۂ اول کی جنگ کسی گروہ، تنظیم یا فرقے کی نہیں، بلکہ پوری امت مسلمہ کی جنگ ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ امریکا اور مغربی طاقتیں مسلم ممالک کے اندرونی خلفشار کو ہوا...
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے کل ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔پی ایف یو جے نے حکومت کی طرف سے پیکا کے کالے قانون کے تحت صحافیوں کو گھروں سے اٹھانے، مقدمات کے اندراج، میڈیا اداروں میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی طرف سے میڈیا انڈسٹری کے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے۔ارشد انصاری نے اسلام آباد میں سینئر صحافی وحید مراد اور کراچی سے سینئر صحافی فرحان ملک کی پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کالے قانون کے تحت عام شہریوں کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ لوگوں کے گھریلو تنازعات...
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے باعث پاکستانی شہریوں کی مدد کیلئے سفارتخانے الرٹ ہوگئے ہیں، پاکستانی سفارتخانے ینگون اور بینکاک میں ہنگامی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے۔اعلامیے کے مطابق وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کردیا گیا، پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کے لیے وزارت خارجہ نے نمبر جاری کر دیے۔ میانمار میں زلزلہ، 144 افراد ہلاک، 732 میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے اثرات تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں محسوس کیے گئے، جس سے فلک بوس عمارت چند لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ ینگون میں چارج ڈی افیئرز انوار زیب سے 959880922880 پر اور قونصلر محمد شعیب سے...
میانماراورتھائی لینڈ میں زلزلے کے بعد پاکستانی شہریوں کی مدد کیلئے سفارتخانوں کو الرٹ کردیا گیا۔وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی سفارتخانے یانگون اور بینکاک میں ہنگامی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے۔ وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ فعال کردیا گیا اور پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کیلئے وزارت خارجہ نے نمبر جاری کردیے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یانگون میں چارج ڈی افیئرز انوار زیب سے +959880922880 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ یانگون میں قونصلر محمد شعیب سے +959448999967 اور یانگون میں قونصلر اسسٹنٹ علی شیر سے +959457099977 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔بینکاک میں فرسٹ سیکرٹری فہد سے +66959681506 اور بینکاک میں قونصلر اسسٹنٹ یاسین سے +66916977702 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 مارچ 2025ء) موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے گزشتہ سال لاطینی امریکہ اور غرب الہند کو بڑے پیمانے پر متاثر کیا جہاں گلیشیئر ختم ہو رہے ہیں، بڑی تعداد میں شدید طوفان آ رہے ہیں اور خشک سالی و تباہ کن سیلاب زندگیوں کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔عالمی ادارہ موسمیات (ڈبلیو ایم او) کی جاری کردہ ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔ 2024 میں چلی کے سلسلہ کوہ اینڈیز سے لے کر برازیل میں ایمازون تک اور گنجان شہروں سے ساحلی علاقوں تک موسمیاتی مسائل نے لوگوں، معیشتوں اور ماحول کو شدید نقصان پہنچایا۔ Tweet URL 'لاطینی امریکہ اور غرب الہند میں موسمیاتی صورتحال' کے عنوان سے شائع ہونے والی اس...
مظاہرین نے مظلومین جہاں خصوصاً مظلومین فلسطین، کشمیر، پاراچنار اور یمن کے مظلومین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور امریکہ و اسراٸیل کیخلاف نعرے بازی کی۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر شیعہ علماء کونسل کی جانب سے بلوچستان کے ضلع کچھی بولان میں جامع مسجد و کاظمیہ امام بارگاہ گوٹھ چھلگری میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے مظلومین جہاں خصوصاً مظلومین فلسطین، کشمیر، پاراچنار اور یمن کے مظلومین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور امریکہ و اسراٸیل کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے مولانا شرف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم فلسطین کی حمایت...
ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو فلسطینی عوام کی مدد کرنی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان ضلع نصیرآباد اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علمائے کرام، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور سیاسی کارکنوں سمیت عوام نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے فلسطین کی حمایت میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے اور اسرائیل و امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید قادر شاہ و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔...
ریلی کے اختتام پر جلسے سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ سید حسن نصراللہ، سید ہاشم صفی الدین، اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ سنوار جیسے عظیم مجاہدین کی شہادت سے مزاحمت کا راستہ مزید مضبوط ہوا ہے اور انشاء اللہ شہدائے مقاومت کے خون کی برکت سے دنیا بہت جلد اسرائیل کی نابودی کا منظر دیکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام تحریک آزادی القدس کے بینر تلے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے نمائش تا تبت سینٹر ’’آزادی القدس ریلی‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین سمیت بچوں نے بھی شرکت کی۔ ریلی میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مظلومینِ فلسطین کی آزادی...
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے باعث پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے سفارتخانے الرٹ ہوگئے ہیں اور پاکستانی سفارتخانے ینگون اور بینکاک میں ہنگامی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، بھارت، چین، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ تک جھٹکے محسوس کیے گئے واضح رہے کہ میانمار میں تباہ کن زلزلے نے تباہی مچادی ہے اور اس کے جھٹکے تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، بھارت، لاؤس اور چین میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ رائٹرز کے مطابق زلزلے کا مرکز میانمار کا شہر سیگناگ میں 10 کلومیٹر زیر زمین تھا۔ زلزلے کے بعد 6.4 شدت کا آفٹر شاک بھی آیا جبکہ وقفے وقفے سے آفٹر شاکس...
سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عوام کی خدمت کے لیے دن رات محنت کررہی ہیں، وعدہ ہے ایک ایک یونین کونسل کو ماڈل بنائیں گے، ہر یونین کونسل کو بااختیار بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف کا دور سیاہ ترین دور تھا۔ اپنے آبائی حلقے میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب کی ٹیم دن رات محنت کررہی ہے، قصبہ کھڈیاں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہروں کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، بانی تحریک انصاف کا دور سیاہ ترین دور تھا۔ ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کی انسانی امداد کی معاون کاری کرنے والی ایجنسی نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں، بشمول گنجان آباد علاقے پر حملوں میں شہریوں پر شدید مظالم کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کے امور کے کوآرڈینیشن آفس کے ترجمان جینس لائیرک نے جنیوا میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا،'' غزہ میں انسانی جان اور وقار سخت نظر انداز ہو رہا ہے۔ جنگی کارروائیاں جو ہم دیکھ رہے ہیں وہ مظالم کی علامتیں ہیں۔‘‘ جینس لائیرک کا مزید کہنا تھا، ''ہر روز ہم نے بچوں کو قتل ہوتے دیکھا ہے، امدادی کارکنوں کو مارا جا رہا ہے، لوگوں...
راولپنڈی کے تھانہ ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرکے تھانہ چکلالہ رکھ دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)راولپنڈی کے تھانہ ائیرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا گیا ،تھانہ ائیرپورٹ کا نیا نام تھانہ چکلالہ رکھا گیا ہے ،آئی جی پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شمالی تھائی لینڈ تک محسوس کیے گئے، جہاں دارالحکومت بنکاک میں میٹرو اور ریل کی سروسز معطل کردی گئیں جبکہ چین کے صوبے یونان میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ میانمار کے وسطی حصے میں جمعے کی دوپہر مقامی وقت کے مطابق 12:50 بجے 7.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے بعد 6.8 شدت کا آفٹرشاک بھی آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز سگائنگ شہر سے 16 کلومیٹر شمال مغرب میں اور 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا، 50 سے زیادہ لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے اور متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بنکاک کے چٹوچک...
پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے عیدالفطر پر قیدیوں کی دو ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کی جیلوں میں معمولی نوعیت کے قیدی اب عید اپنے گھر والوں کے ساتھ گزاریں گے، وزیر اعلی نے عید الفطر پر قیدیوں کی 2 ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے احکامات کے بعد جیل حکام نے قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی کردی ہے، معمولی جرائم اور وقت پورے ہونے کے قریب 214 قیدیوں کی سزائیں مکمل ہوگئی جنہیں ضروری کارروائی کے بعد رہا کردیا گیا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی معافی کا اطلاق دہشت گردی، قتل، اغوا اور دیگر سنگین جرائم کے ملزموں پر نہیں ہوگا، رہائی...
ٹیلی کام آپریٹرز وزارت آئی ٹی کی جانب سے قسطوں پر اسمارٹ فونز کی فراہمی کے اقدام پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس پالیسی سے پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جعلی خبریں پھیلانے پر 80 ہزار موبائل فون سمز بلاک میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 میں سے 2 موبائل آپریٹرز نے پالیسی کی ایک اہم شق پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جس کے تحت نادہندگان کو رجسٹرڈ تمام سمز کو بلاک کرنا لازمی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف شہریوں کو ان کے ڈیجیٹل حقوق سے محروم کیا جائے گا بلکہ ملک میں ڈیجیٹل شمولیت پر بھی...
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جمتہ الوداع کے موقع پر القدس ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت علماء کرام کر رہے تھے۔ جبکہ بچوں اور بزرگوں سمیت عوام کی بڑی تعداد ریلی میں شریک تھی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد کوئٹہ،...
سربراہ تحریک بیداری کا کہنا تھا کہ امریکہ کا مقصد اپنے ناجائز اڈوں کو برقرار رکھنا اور غاصب صیہونی ریاست کو پُرامن، مستحکم اور خطے کی ایک معمول کی ریاست کے طور پر تسلیم کروانا ہے۔ خیانت کار اور بے ضمیر عرب حکمرانوں نے اس مقصد کے حصول کے لیے صیہونیوں سے تعاون کیا ہے، اور یہ واضح ہے کہ غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم انہی کی ایما پر ہو رہے ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام یوم القدس کی ریلی تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام یوم القدس کی ریلی تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام یوم القدس کی ریلی تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام...
سربراہ تحریک بیداری کا کہنا تھا کہ امریکہ کا مقصد اپنے ناجائز اڈوں کو برقرار رکھنا اور غاصب صیہونی ریاست کو پُرامن، مستحکم اور خطے کی ایک معمول کی ریاست کے طور پر تسلیم کروانا ہے۔ خیانت کار اور بے ضمیر عرب حکمرانوں نے اس مقصد کے حصول کے لیے صیہونیوں سے تعاون کیا ہے، اور یہ واضح ہے کہ غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم انہی کی ایما پر ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعۃ الوداع کے موقع پر تحریکِ بیداریِ امتِ مصطفیٰ کے زیرِاہتمام ملک بھر میں یوم القدس انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں القدس ریلیاں...
ٹیکساس کی ایوان نمائندگان میں 23 مارچ کو ‘یومِ پاکستان’ تسلیم کرنے کی قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )ٹیکساس کی ریاستی ایوانِ نمائندگان نے 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔ یہ تاریخی اقدام ٹیکساس میں مقیم پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے لیے ایک اہم اعزاز ہے، جو ان کی سماجی، مذہبی، لسانی اور اقتصادی خدمات کے اعتراف کے طور پر سامنے آیا ہے۔یہ قرارداد ریاستی رکنِ اسمبلی ڈاکٹر سلیمان لالانی نے پیش کی، جس میں تسلیم کیا گیا کہ پاکستانی ٹیکسانز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، ثقافتی پسِ منظر اور امن و خوشحالی کے اصولوں کے ذریعے ٹیکساس کی ترقی میں نمایاں...
علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علما کونسل نے لاہور پریس کلب سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی، القدس ریلی کی قیادت صفی الحسنین شیرازی نے کی، شرکائے ریلی نے اسرائیل اور امریکہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی، اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، مقررین نے اسرائیلی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام یوم القدس منایا گیا۔ نماز جمعتہ الوداع کے بعد فرزندان اسلام نے القدس ریلیاں نکال کر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی ناجائز صیہونی ریاست کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ لاہور پریس کلب سے پنجاب اسمبلی ہال...
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے عیدالفطر پر سزا یافتہ قیدیوں کو 120 دنوں کی رعایت دینے کی منظوری دے دی۔ ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی طرف سے دی گی معافی سے 820 قیدیوں کو فائدہ ہو گا۔ معافی کا اطلاق ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہو گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سزائے موت، قتل، جاسوسی، دہشت گردی، ریپ اور ڈکیتی کے قیدیوں پر بھی معافی کی رعایت کا اطلاق نہیں ہو گا۔
ریلی سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ دنیائے اسلام کے عرب و غیر عرب حکمران غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کیساتھ اپنے تعلقات منقطع کر دیں، مسلم ممالک غاصب صیہونی حکومت کی غاصبانہ پالیسیوں کے مقابلے میں ڈٹ جائیں اور اس کی کوئی بھی سازش کامیاب نہ ہونے دیں۔ فلسطینی مجاہدین کا طوفان الاقصیٰ آپریشن جاری ہے۔ سید حسن نصراللہ ہمارے درمیان نہیں لیکن شہدائے مقاومت کی یاد، فکر اور مزاحمت کا راستہ زندہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا گیا۔ آئی ایس او لاہور ڈویژن اور ایم ڈبلیو ایم لاہور کے زیراہتمام اسلامپورہ سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شرکاء...
نمازیوں کا کہنا تھا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے وقف ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کی اپیل کی تھی، لہٰذا اس اپیل پر عمل کرتے ہوئے تمام مسلمانوں نے بازوؤں پر کالی پٹی باندھ کر نماز ادا کی۔ اسلام ٹائمز۔ وقف ترمیمی بل کے خلاف بھارتی مسلمانوں نے آج متحدہ طور پر ملک بھر میں احتجاج کیا اور جمعۃ الوداع کی تقریب پُرامن طور پر ادا کی گئی۔ ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں الوداع کی نماز پُرامن طریقے سے ادا کی گئی، اس موقع پر وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج درج کیا گیا۔ لکھنؤ کی مشہور ٹیلے والی مسجد میں الوداعی جمعہ کی نماز مکمل امن اور نظم و ضبط کے ساتھ ادا کی گئی۔...
اسلام ٹائمز: قدس ریلیوں کو محدود کرنے کی غرض سے مقبوضہ کشمیر بھر میں قابض فورسز کا سخت پہرہ لگایا گیا تھا، اسکے باوجود قدس ریلیوں میں مرد و زن کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور فلسطین کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی مقبوضہ کشمیر کے اطراف و اکناف میں عالمی یوم القدس کے حوالے سے عظیم الشان ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ سب سے بڑی ریلیوں کا اہتمام چھٹہ بل سرینگر، حسن آباد، بمنہ، بڈگام، ماگام اور کرگل لداخ میں ہوا۔ قصبہ ماگام، بڈگام اور سرینگر میں نماز جمعہ سے پہلے اور بعد میں قدس ریلیوں میں علماء کرام، دانشوروں کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت...

وائٹ ہاؤس میں سالانہ افطار ڈنر،پاکستانی سفیر کی شرکت،صدرٹرمپ کاالیکشن میں حمایت پرمسلم کمیونٹی سے اظہارتشکر
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔واشنگٹن میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے بھی امریکی صدر کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں شرکت کی۔افطار ڈنر کے موقع پر امریکی صدر نے اپنے خطاب میں رمضان کی مبارک باد دی اور اس مہینے کی اہمیت پر روشی بھی ڈالی، اس کے ساتھ ہی افطار ڈنر میں شرکت کرنے والے مسلم سفارتکاروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوںنے کہاکہافطار کی یہ روایت خوشیاں بانٹنے اور امن کا پیغام دیتی ہے انہوں نے حالیہ امریکی انتخابات میں اپنی پارٹی کی حمایت کرنے، ووٹ دینے پر لاکھوں امریکی مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ حکومت کمیونٹی سے کیے گئے اپنے وعدوں...
ہیوسٹن:امریکی ریاست ٹیکساس کے ایوان نمائندگان نے 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کی۔ قرارداد میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی ریاست ٹیکساس میں سماجی، مذہبی، لسانی اور معاشی شراکت کو بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ ریاستی نمائندے ڈاکٹر سلیمان لالانی کی طرف سے پیش کردہ قرارداد میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ ٹیکساس کی پاکستانی کمیونٹی نے اپنے پیشہ ورانہ کام، ثقافتی پس منظر اور امن و خوشحالی کی اقدار کے ذریعے ریاست کی کامیابی کو تقویت دی ۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں نیو یارک کی ریاستی اسمبلی کی جانب سے بھی سفیر پاکستان کی موجودگی میں یوم پاکستان اور پاکستان بزنس ڈے کے حوالے سے دو قراردادیں...
لاہور میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں رہنماوں نے مسلم حکمرانوں کو جھنجوڑتے ہوئے کہا کہ یہودیوں کو باتوں سے نہیں اب بندوق سے روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ دہشتگرد اسرائیل کا ساتھ نہ دیتا تو فلسطینیوں کا مزید خون نہ بہتا۔ فلسطینیوں کا خون بہانے میں امریکہ، اسرائیل برابر کے شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیراہتمام لاہور اخبار مارکیٹ کے باہر بھرپور جمعۃ الودع یوم القدس مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ ورلڈ پاسبان مولانا محمد حنیف حقانی دیگر رہنماؤں حافظ افتخار احمد فخر، مفتی عاشق حسین، محمد ریاض چوہدری، محمد شکیل بھٹی، حافظ محمد یعقوب شاہ،...
ریلی میں شریک افراد نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر فلسطین کی آزادی، بیت المقدس کی بازیابی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو پاراچنار میں یوم القدس کی مناسبت سے عظیم الشان احتجاجی ریلی پاراچنار میں یوم القدس کی مناسبت سے عظیم الشان احتجاجی ریلی پاراچنار میں یوم القدس کی مناسبت سے عظیم الشان احتجاجی ریلی پاراچنار میں یوم القدس کی مناسبت سے عظیم الشان احتجاجی ریلی پاراچنار میں یوم القدس کی مناسبت سے عظیم الشان احتجاجی ریلی ...
جماعت اسلامی کے رہنما آصف محمود خوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر اسلامی ممالک مل کر اسرائیل کے خلاف کھڑے ہو جائیں تو وہ دن دور نہیں جب اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، فلسطین میں ایک عرصے سے اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے، موجودہ حالات میں ظلم و بربریت کا یہ طوفان تھمتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل ملتان کے زیراہتمام قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر بیت المقدس قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے غزہ میں اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان، کبیر والا، خانیوال، میانچنوں، شجاعباد،...
ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا قدس مسلمانوں کا مشترکہ مسئلہ ہے القدس کی آزادی کی کنجی مسلمانوں کے اتحاد میں پوشیدہ ہے، وہ دن دور نہیں جب شیعہ اور سنی مل کر بیت المقدس میں نماز ادا کریں گے، حکومت پاکستان یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک آزادی القدس ملتان کے زیراہتمام یوم القدس کے موقع پر امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز سے گھنٹہ گھر چوک تک یوم القدس ریلی نکالی گئی، جس سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مجلس وحدت مسلمین، جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل کے ضلعی صوبائی اور مرکزی قائدین نے خطاب کیا۔ جن میں علی زین، علامہ اقتدار حسین نقوی، سلیم عباس صدیقی، حافظ محمد اسلم، علامہ...
اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے اتحادی جماعت تحریک انصاف کی قیادت کو اندرونی سازشوں پر نظر رکھنے کا مشورہ دے دیا۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہےہیں۔ ترجمان نے کہا کہ علی امین تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان فاصلے بڑھانے کی سازش کررہے ہیں، گرینڈ اپوزیشن میں رکاوٹ سے حکومت اور غیرجمہوری قوتوں کو فائدہ ہوگا۔ اسلم غوری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے، جب اپوزیشن اتحاد بننے کے قریب ہوتا ہے سازشی عناصر اپنا کام شروع کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ علی امین اپنی حکومت...
آئی سی سی ریونیو کی غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں، عالمی کرکٹرز ایسوسی ایشن نے بے ترتیب کرکٹ کو سلجھانے کا فارمولا پیش کر دیا، بھارتی بورڈ کا حصہ موجودہ تقریباً 40 سے کم کرکے 10 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بے ترتیب کرکٹ کو سلجھانے کیلیے مکمل ریویو کے بعد سفارشات پیش کر دی گئی ہیں، اس کی تیاریوں میں 64 اسٹیک ہولڈرز سے فیڈ بیک حاصل کیا گیا جس میں دنیا کے معروف مرد اور خواتین پلیئرز، موجودہ کپتان، مختلف بورڈز اور ٹی 20 لیگز کے موجودہ ایڈمنسٹریٹرز بھی شامل ہیں.اس جائزہ رپورٹس میں کرکٹ کو درپیش بڑے مسائل اور حل کیلیے سفارشات...

مودی حکومت کی مسلمانوں سے دشمنی، کھلے مقامات پر نمازِ عید کی ادائیگی پر پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائنس منسوخ ہوگا
مودی حکومت کی مسلمانوں سے دشمنی، کھلے مقامات پر نمازِ عید کی ادائیگی پر پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائنس منسوخ ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز ممبئی (آئی پی ایس )نریندر مودی کی انتہا پسند حکومت نے مسلمانوں کیلئے نمازِ عید کی ادائیگی بھی مشکل بنا دی۔ پر سال کی طرح اس بار بھی مودی حکومت نے مسلمانوں کیلیے مشکلات کھڑی کرتے ہوئے عید سے قبل پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ہندو انتہا پسند پولیس نے مسلمانوں کو کھلی جگہوں پر نمازعید کی ادائیگی پر پابندی لگادی ہے۔ رپورٹ کے مطابق میرٹھ پولیس نے عید سے قبل مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر کسی کھلی سڑک...
پنجاب کے شہر گوجرنوالہ میں جیل میں قیدیوں کو منشیات فراہم کرنے پر خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا ہے کہ جیل میں آج منشیات کے مقدمات میں بند ملزمان کی ملاقات کا دن تھا، ملزم سرفراز کی بیوی نے منشیات چاولوں میں چھپا کر دینے کی کوشش کی۔جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزم عامر کے بھائی نے بسکٹ میں چھپا کر منشیات دینے کی کوشش کی، گرفتار ملزمان کو سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
القدس ریلی میں بزرگوں اور بچوں سمیت عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جنہوں نے اسرائیل اور امریکہ کیخلاف نعرے بازی کی اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین اور مجلس علمائے مکتب اہلبیت کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں القدس ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت علماء کرام کر رہے تھے۔ جبکہ بچوں اور بزرگوں سمیت عوام کی بڑی تعداد ریلی میں شریک تھی۔ اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور فلسطین کا پرچم لہراتے ہوئے مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ امام جمعہ کوئٹہ و مجلس علماء مکتب اہلبیت کے رہنماء علامہ سید ہاشم...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)وائٹ ہاس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسری بار امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد پہلا افطار ڈنر متنازع بن گیا۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنر میں امریکی مسلم کمیونٹی کو مدعو نہیں کیا گیا جس پر امریکی مسلم وائٹ ہائوس کے باہر جمع ہو گئے، جنہوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی بھی نکالی۔ امریکی مسلم کمیونٹی نے دعوی کیا کہ افطار ڈنر میں مدعو کیے گئے مہمانوں کی فہرست میں امریکی مسلمان شامل نہیں تھے۔
مظاہرے میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کی قربانیوں سے واقف ہیں۔ انکے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یوم القدس کے موقع پر مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کی تحصیل گنداواہ میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، مجلس علماء اہلبیت اور معرفت فاؤنڈیشن کی جانب سے مشترکہ ریلی و احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی اور مظلوم فسلطینی عوام پر جاری ظلم و ستم کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا سہیل اکبر شیرازی، شیعہ علماء کونسل کے...
کراچی: پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ون ڈے ٹیم ٹی ٹوئنٹی سے بہتر ہے اس لیے اچھے نتائج دے گی۔ نیوزی لینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ ون ڈے ٹیم محمد رضوان، بابراعظم اور تجربہ کار بولرز کی وجہ سے بہتر ہے۔ قومی ہیڈ کوچ نے کہا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی سیریز کی طرح بولنگ فرینڈلی پچز پر فاسٹ بولرز کامیاب ہوں گے، حارث روف نے ان پچز پر خود کو ثابت کیا ہے۔ عاقب جاوید نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کنڈیشنز بہت چیلنجنگ تھیں، مجھے پوری امید ہے ٹی ٹوئنٹی کے یہی پلیئرز برصغیر کی پچز...
پشاور: جے یو آئی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور عمران خان کی واضح ہدایات کے باوجود مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں اس عمل سے حکومت اور غیر جمہوری قوتوں کو فائدہ ہوگا۔ اپنے بیان میں ترجمان جے یو آئی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان فاصلوں کو بڑھانے کی سازش کررہے ہیں، گرینڈ اپوزیشن میں رکاوٹ سے حکومت اور غیر جمہوری قوتوں کو فائدہ ہوگا، علی امین گنڈا پور تحریک انصاف کے گوربا چوف ہیں پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے۔ ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ جب اپوزیشن اتحاد بننے کے قریب ہوتا ہے سازشی عناصر اپنا کام شروع...
گجرانوالہ: سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 4 انسانی اسمگلرز گرفتار کرلیے گئے۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے شہروں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 4 ایجنٹ گرفتار کرلیے، جن کی شناخت محمد ادریس ، عمر فاروق ، مرزا نعیم بیگ اور اللہ دتہ کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو گجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، جو شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے لوٹتے رہے۔ ترجمان کے مطابق ملزم نعیم بیگ نے شہری سے 73 لاکھ روپے لے کر اٹلی بھجوانے کے معاملات طے کیے، تاہم ملزم نے شہری کو اٹلی کے...
یوم القدس ریلی میں شرکت کے دوران میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں محمد اسلامی کا کہنا تھا کہ سنگین صورتحال میں بھی ہماری غیور، باوفاء اور ولایت کا دم بھرنے والی عوام فلسطین کاز پر پہلی صفوں میں موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری پروگرام کے سربراہ "محمد اسلامی" نے کہا کہ اس سال یوم القدس ایسی صورت حال میں منعقد ہو رہا ہے جب صیہونی جرائم اپنی انتہاء کو پہنچ چکے ہیں۔ دنیا ان جرائم پر جاگ اٹھی ہے۔ اس سال یوم القدس کا رنگ اور خوشبو مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان چند دہائیوں میں امام خمینی رہ اور رہبر معظم انقلاب کی رہنمائی میں ایرانی عوام نے منافقت و فریب کا پردہ...
جمعیت علما اسلام نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور تحریک انصاف کے گوربا چوف ہیں، عمران خان کی واضح ہدایات کے باوجود مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی کی جارہی ہے، پی ٹی آئی وضاحت کرے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہاکہ علی امین گنڈاپور تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان فاصلوں کو بڑھانے کی سازش کررہا ہے، گرینڈ اپوزیشن میں رکاوٹ سے حکومت اور غیر جمہوری قوتوں کو فائدہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان اس عمر میں لالچ چھوڑ دیں، علی امین گنڈاپور انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے، جب اپوزیشن اتحاد بننے کے قریب ہوتا ہے سازشی عناصر اپنا کام شروع کر...
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن برنی نے استعفا دے دیا۔ پی سی بی کے مطابق سمیع برنی نے اپنے فیصلے سے بورڈ کو دسمبر 2024 میں آگاہ کر دیا تھا، پی سی بی میں سمیع الحسن کی مدتِ ملازمت کا اختتام آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے بعد ہوا۔ سمیع الحسن 13 سال تک آئی سی سی کے ہیڈ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشنز رہے جس کے بعد 2019 میں بورڈ کو دوبارہ جوائن کیا تھا۔ وہ اس سے پہلے توقیر ضیاء کے دور میں 2002 سے 2004 تک جنرل مینجر میڈیا رہے۔ سمیع الحسن کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے ساتھ وابستگی میرے لیے اعزاز...
علی امین گنڈا پور کی مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی پر جے یو آئی کا شدید ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی پر جے یو آئی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ جے یو آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور عمران خان کی واضح ہدایات کے باوجود مولانا فضل الرحمان کے خلاف ناپسندیدہ زبان استعمال کر رہے ہیں۔جے یو آئی کے رہنما اسلم غوری نے کہا کہ تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان فاصلوں کو بڑھانے کی سازش کی جا رہی ہے، جس کا فائدہ...
شرکا سے خطاب میں علامہ سبطین اکبر نے کہا کہ امام خمینیؒ نے اس کا راہ حل دیا تھا کہ تمام مسلمان ایک ایک بالٹی پانی اسرائیل کی طرف بہا دیں تو یہ غرق ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم لاشیں اٹھا رہے ہیں مگر اپنے امامؑ کے منتظر ہیں، امام کی معیت میں جہاد ہوتا ہے یا ولی فقیہہ کے حکم سے، اس لئے یہ واضح کر رہے ہیں کہ جہاد سے گھبرانے والے نہیں، بلکہ ہم قبلہ اول کی آزادی کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کی مناسبت سے ادارہ منہاج الحسینؑ جوہر ٹاون لاہور سے ’’القدس ریلی‘‘ نکالی گئی، جس کی قیادت علامہ محمد سبطین اکبر نے۔ ریلی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مارچ 2025ء) چین کی سرکاری میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے جمعہ کو بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم مودی نے بنگلہ دیشی ہم منصب کو خط میں کیا لکھا ہے؟ گزشتہ اگست میں اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد جنوبی ایشیائی ملک کے عبوری رہنما کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یونس کا یہ پہلا دو طرفہ سرکاری دورہ ہے۔ اپنی حکومت کے خلاف طلبہ کی قیادت میں عوامی بغاوت کے نتیجے میں شیخ حسینہ کو عہدہ چھوڑنا پڑا تھا اور پڑوسی ملک بھارت فرار ہو گئیں۔ کیا بنگلہ...
بھارت(نیوز ڈیسک)چند دن قبل بھارت کی مقبول گلوکارہ نیہا ککڑ کی جانب سے آسٹریلیا میں ہونے والے میوزک کنسرٹ کے دوران پھوٹ پھوٹ کر رونے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔اس وقت بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر رپورٹس تھیں کہ نیہا ککڑ کنسرٹ میں تین گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی تھیں، جس وجہ سے شائقین نے ان پر غصہ کیا اور وہ مداحوں کا غصہ دیکھ کر رو پڑی تھیں۔ لیکن اب گلوکارہ نے بتایا ہے کہ ان کے تاخیر سے آنے اور رونے کی وجہ کیا تھی؟ نیہا ککڑ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان پر تین گھنٹے تاخیر سے آنے کا الزام لگا کر ان کے خلاف غلط باتیں کی گئیں لیکن لوگوں کو سچ کا...
زمبابوے اس بار موسم گرما میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ اور ٹی 20 میچز کےلیے میزبانی کرے گا۔ زمبابوے کرکٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر گیومور میکونی نے کہا کہ برسوں بعد ہمارا ایک بڑا انٹرنیشنل ہوم سیزن آنے والا ہے۔ اس میں ہم دسمبر 2017 کے بعد پہلی بار 2 ٹیسٹ میچز کےلیے جنوبی افریقہ کی میزبانی کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق اگست 2016 کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم زمبابوے کا ٹور کرنے والی ہے۔ پروٹیز سے دونوں ٹیسٹ میچز 28 جون سے 6 جولائی کے دوران بولاوایو میں کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کی شمولیت سے 14 سے 24 جولائی تک ٹی 20 ٹرائنگولر سیریز ہوگی۔ نیوزی لینڈ سے بھی بولاوایو میں 30...
بینکنگ کے شعبے کا منافع 6 فیصد اضافے سے 593 ارب روپے رہا، جبکہ فرٹیلائیزر کے شعبے کا منافع 79 فیصد بڑھ کر 177 ارب روپے رہا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں شامل کمپنیوں کی سال 2024ء کی کارکردگی رپورٹ سامنے آ گئی۔ 100 انڈیکس میں شامل کمپنیوں نے 2024ء میں 1620 ارب روپے منافع کمایا اور 750 ارب روپے منافع تقسیم کیا۔ بینکنگ کے شعبے کا منافع 6 فیصد اضافے سے 593 ارب روپے رہا، جبکہ فرٹیلائیزر کے شعبے کا منافع 79 فیصد بڑھ کر 177 ارب روپے رہا۔ سیمنٹ کے شعبے کا منافع 30 فیصد اضافے سے 133.5 ارب روپے اور آٹوموبائیل کے شعبے کا منافع 75 فیصد اضافے سے 66.3 ارب روپے رہا۔ فارماسوٹیکل کے شعبے کا منافع...
چیئرمین سینٹ انٹر پارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے کوالالمپور پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز کوالالمپور: چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی انٹر پارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے ملائیشیا کے شہر کوالالمپور پہنچ گئے ہیں۔ اس کانفرنس کا مقصد دنیا بھر کے پارلیمنٹس کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی انٹر پارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کریں گے، جس میں عالمی پارلیمانی تعلقات اور موجودہ عالمی مسائل پر گفتگو کی جائے گی۔ دورے کے دوران، سید یوسف رضا گیلانی نے شیخ عفیف الدین جیلانی سے بھی ملاقات کی، جو معزز اسلامی اسکالر الشیخ عبدالقادر الجیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے 19ویں براہ راست نسل سے تعلق...
عید الفطر کے موقع پر اپنے گھروں کو واپس جانے والے پردیسیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتے ہی ٹرانسپورٹ مافیا متحرک ہو گیا ہے اور من مانے کرائے وصول کیے جا رہے ہیں بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر رش بڑھنے کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں بے جا اضافہ کر دیا ہے جبکہ حکومتی مشینری بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے مسافروں کا کہنا ہے کہ ہر سال عید پر یہی صورتحال دیکھی جاتی ہے اور کوئی بھی حکومت اس مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی پانچ افراد پر مشتمل فیملی کے لیے عید کی خوشیوں پر پہنچنے سے پہلے ہی مشکلات کھڑی ہو جاتی ہیں عام طور پر 1500 روپے کرایہ وصول کیا جاتا...
لیاقت بلوچ—فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ایک روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی صارفین سے مذاق ہے۔لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کے حالات پر قومی کانفرنس بلانے میں مجرمانہ غفلت کر رہی ہے، گوادر میں مسافروں کی شناخت پر قتل قابل مذمت اور انسانیت پر بڑا ظلم ہے۔ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، مہنگائی نظر آ گئی: لیاقت بلوچنائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے حکومت و اپوزیشن جماعتوں کا ڈائیلاگ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی بلوچستان کے حالات پر 14اپریل کو قومی کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔لیاقت بلوچ...
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) چیچہ وطنی میں بائی پاس روڈ پر منی ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کپڑا فروش جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق فیصل آباد کا رہائشی محمدیوسف اور اسکا بیٹا رحمان یوسف موٹر سائیکلوں پر کپڑا فروخت کرکے واپس جارہے تھے کہ چک 39 ، بارہ ایل کے قریب منی ٹرک نے محمد یوسف کو بری طرح کچل دیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔(جاری ہے) پولیس نے منی ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے بڑھتے ٹریفک حادثات پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔گورنر سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ٹینکرز اور ڈمپرز کے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، 2025 میں ہونے والے حادثات میں اب تک 70 سے زائد اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔گونر سندھ نے اپنے خط میں لکھا کہ 24 مارچ کو ملیر ہالٹ پر پانی کے ٹینکر سے موٹرسائیکل سوار خاندان کچلا گیا، عبد القیوم، اس کی حاملہ بیوی زینب اور نومولود بچہ بھی جاں بحق ہوا، چیف جسٹس پاکستان ٹریفک حادثات پر فوری ایکشن لیں، اس وقت انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث شہریوں...
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف مہنگائی میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری جانب بے روزگاری بھی بڑھ رہی ہے۔ روزگار نہ ہونے کی وجہ سے گھر کا کرایہ، بجلی، گیس اور پانی کے بلز ادا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں بے امنی سے کاروبار منتقل ہونے کے نتیجے میں صوبے میں بے روزگاری بڑا چیلنج بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیوں اور صنعتکاروں کے امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے باعث دوسرے صوبوں کو منتقل ہونے کے بعد صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بیروزگارى میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کى روزمرہ زندگی انتہائی مشکلات کا شکار ہے۔ شہریوں...
آج دنیا بھر میں مسلمان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم القدس منا رہے ہیں پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی اس حوالے سے تقاریب اور ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے قبلہ اول کی آزادی کے حق میں نکالی جانے والی ریلیوں میں بڑی تعداد میں شہری شرکت کر رہے ہیں فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کی جا رہی ہے اور ان کی حمایت میں مختلف پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں لاہور میں مجلس وحدت المسلمین کے تحت پریس کلب پر القدس کی یاد میں چراغاں کیا گیا اور تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا مجلس وحدت...
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے خیبر پختون خوا کے گلیات اور چترال بشقار گرم چشمے کو عالمی سطح پر بایوسفیئر ریزرو کا درجہ دے دیا ہے۔ ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر ڈاکٹرسیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے دو قدرتی مقامات کو عالمی حیثیت اور پہچان مل گئی ہے جس میں گلیات اور چترال گرمہ چشمہ بایوسفیئر ریزرو بن گئے ہیں۔ یونیسکو یہ درجہ ان قدرتی علاقوں کو دیتا ہے جہاں جنگلی حیات، جنگلات، دریاؤں اور دیگر ماحولیاتی نظام کا مؤثر تحفظ یقینی بنایا جاتا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ مقامات نہ صرف قدرتی حسن اور حیاتیاتی تنوع کے لحاظ سے اہم ہیں بلکہ یہاں مقامی آبادی فطرت کے ساتھ ہم آہنگ زندگی گزارتی ہے۔ ان...
اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی جس پر نیپرا اتھارٹی 4 اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گی۔ حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل تا جون 2025 کے لیےکرنےکی تجویز دی ہے جب کہ کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر کمی کا اطلاق کرنےکی درخواست کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت اپریل تا جون کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سبسڈی فراہم کرے گی جس کی آئی ایم ایف کی جانب سے بھی منظوری دی...