فوٹو ایے ایف پی

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ’’عالمی یوم القدس‘‘ بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔ 

مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبیلو ایم) کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اللّٰہ ظالم کے خلاف میدان میں نکلنے کو پسند کرتا ہے۔ قبلۂ اول کی جنگ کسی گروہ، تنظیم یا فرقے کی نہیں، بلکہ پوری امت مسلمہ کی جنگ ہے۔ 

علامہ راجہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ امریکا اور مغربی طاقتیں مسلم ممالک کے اندرونی خلفشار کو ہوا دے کر طاقت کا توازن اپنے حق میں رکھنا چاہتی ہیں۔ عالمی استعمار کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ہنزہ میں یوم القدس ریلی کی ویڈیو رپورٹ

قدس ریلی کے شرکاء نے فلسطین کے مظلومین سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غاصب صیہونی ریاست کے ظلم و ستم کی شدید مذمت کی اور مسلمانوں پر زور دیا کہ قبلہ اول کی آزادی اور غاصب ریاست کی نابودی تک یوم القدس کو بھرپور طریقے سے منانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم

دنیا بھر کی طرح گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں یوم القدس کے موقع پر بڑی ریلی نکالی گئی۔ ہنزہ مین نماز جمعہ کے بعد یوم القدس ریلی علی آباد میں مسجد علی سے نکالی گئی جو پرانا تحصیل چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ قدس ریلی کے شرکاء نے فلسطین کے مظلومین سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غاصب صیہونی ریاست کے ظلم و ستم کی شدید مذمت کی اور مسلمانوں پر زور دیا کہ قبلہ اول کی آزادی اور غاصب ریاست کی نابودی تک یوم القدس کو بھرپور طریقے سے منانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے اتحاد پر زور دیا تاکہ قبلہ اول کی آزادی کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جا سکے۔ ریلی کے اختتام پر امریکہ اور اسرائیل کے حکمرانوں کے پتلے بھی نذر آتش کیے گئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • سکردو میں یوم القدس کی تاریخی ریلی، ملک کے جید علماء بھی شریک، ویڈیو رپورٹ
  • اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ ناظر عباس تقوی کا سکردو میں القدس ریلی سے خطاب
  • کھرمنگ میں یوم القدس ریلی، عوام کی بھرپور شرکت
  • ہنزہ میں یوم القدس ریلی کی ویڈیو رپورٹ
  • محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کا 89 واں یوم پیدائش یکم اپریل منگل کو منایا جائے گا
  • پاکستانی نژاد محمد عباس کا پاکستان کے خلاف ڈیبیو میچ میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ
  • دوغلی پالیسی ختم کی جائے، حکومت فلسطین پر واضح اور دلیرانہ موقف اختیار کرے، علامہ باقر زیدی
  • متحدہ علماء محاذ کے تحت یوم القدس جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
  • آئی ایس او کراچی کے تحت عظیم الشان عالمی یوم القدس ریلی، سیاسی و مذہبی قائدین کا خطاب