بینکنگ کے شعبے کا منافع 6 فیصد اضافے سے 593 ارب روپے رہا، جبکہ فرٹیلائیزر کے شعبے کا منافع 79 فیصد بڑھ کر 177 ارب روپے رہا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں شامل کمپنیوں کی سال 2024ء کی کارکردگی رپورٹ سامنے آ گئی۔ 100 انڈیکس میں شامل کمپنیوں نے 2024ء میں 1620 ارب روپے منافع کمایا اور 750 ارب روپے منافع تقسیم کیا۔ بینکنگ کے شعبے کا منافع 6 فیصد اضافے سے 593 ارب روپے رہا، جبکہ فرٹیلائیزر کے شعبے کا منافع 79 فیصد بڑھ کر 177 ارب روپے رہا۔ سیمنٹ کے شعبے کا منافع 30 فیصد اضافے سے 133.

5 ارب روپے اور آٹوموبائیل کے شعبے کا منافع 75 فیصد اضافے سے 66.3 ارب روپے رہا۔ فارماسوٹیکل کے شعبے کا منافع 240 فیصد اضافے سے 15 ارب روپے رہا، جبکہ ٹیکسٹائل کے شعبے کا منافع 38 فیصد کم ہو کر 26 ارب روپے رہا۔
 

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے شعبے کا منافع فیصد اضافے سے ارب روپے رہا

پڑھیں:

میزان بینک اور آئی کیپ کے درمیان سینٹر فار اسلامک فنانس کے قیام کیلئے شراکت داری

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء) پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بینک اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکانٹنٹس آف پاکستان (ICAP)نے سینٹر فار اسلامک فنانس کے قیام کے کیلئے ایک لیٹر آف انٹینٹ(LOI)پر دستخط کیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد، تعلیم، ٹریننگ اور سرٹیفکیشن پروگرامز کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیت کو بڑھا کر اسلامک بینکنگ اور فنانس انڈسٹری کو مضبوط بناناہے۔

اسلامک بینکنگ اور فنانس میں مہارت کی بڑھتی ہوئی طلب کو دیکھتے ہوئے آئی کیپ نے میزان بینک کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ آڈیٹرز، اکانٹنٹ، ریگولیٹرز اور اسلامک فنانس شعبے میں داخلہ کے خواہشمند افراد کیلئے ایک وقف پلیٹ فارم قائم کیا جاسکے۔ اس اقدام کے ذریعے خاص طورپر آڈیٹرز کو اسلامک بینکنگ ڈومین میں مزید مضبوط تشخیص کے قابل بنانے کیلئے شریعہ کے مطابق مالیاتی طریقوں، ریگولیٹری تقاضوں اور ایتھیکل آڈیٹنگ اسٹینڈرڈرزکے معیارات کی خصوصی ٹریننگ سے لیس کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میزان بینک مقامی اور بین الااقوامی اداروں کی طرف سے مسلسل بہترین اسلامک بینکنگ کا ایوارڈ حاصل کررہا ہے پاکستان میں شریعہ کے مطابق مالیاتی خدمات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ بینک کا مقصد اس شراکت داری کے ذریعے اسلامک فنانس انڈسٹری کیلئے ایک اچھی تربیت یافتہ اورہنر مند افرادی قوت تیار کرنا ہے۔ سینٹر فار اسلامک فنانس میں پروفیشنلز کو اسلامک بینکنگ اور فنانس میں اہم اسکلزاور نالج سے آراستہ کرنے کیلئے اسپیشل تعلیمی پروگرامز، پروفیشنل ٹریننگ، اور سرٹیفکیشن کورسز متعارف کرائے جائے گے۔

اس اقدام کا مقصد آئی کیپ اور میزان بینک کے مشترکہ تجربہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نالج گیپ کو پر کرنے اوراسلامک فنانس شعبے کی مجموعی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش ہے۔ دونوں اداروں نے انڈسٹری کی بڑھتی طلب کو پورا کرنے کیلئے اسٹرکچر آپریشنل فریم ورک کو یقینی بنانے کیلئے اپنی شراکت داری کی تفصیلات کی تشریح کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عیدسےقبل مرغی،بکرےاور گائےکےگوشت کی قیمت میں اضافہ
  • 7 لاکھ 37 ہزار صارفین نے 2 ارب س ےزائد کی بچت حاصل کی
  • سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا
  • پاکستان کے قرضوں کا حجم 73 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا
  • پاکستان کے جوہری پروگرام کیلئے ٹیکنالوجی سمگل کرنے کے الزام میں کینیڈین شہری گرفتار
  • ممتاز علی شاہ نے آصف علی زرداری کو ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کر دی
  • حکومت کا رمضان المبارک کے آخری ہفتے میں مہنگائی کم ہو جانے کا دعوٰی
  • میزان بینک اور آئی کیپ کے درمیان سینٹر فار اسلامک فنانس کے قیام کیلئے شراکت داری
  • حکومت کا مسلسل دوسرے ہفتے شرح مہنگائی میں کمی کا دعویٰ، 10 اشیا مہنگی ہو گئیں