یوم القدس ریلی میں شرکت کے دوران میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں محمد اسلامی کا کہنا تھا کہ سنگین صورتحال میں بھی ہماری غیور، باوفاء اور ولایت کا دم بھرنے والی عوام فلسطین کاز پر پہلی صفوں میں موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری پروگرام کے سربراہ "محمد اسلامی" نے کہا کہ اس سال یوم القدس ایسی صورت حال میں منعقد ہو رہا ہے جب صیہونی جرائم اپنی انتہاء کو پہنچ چکے ہیں۔ دنیا ان جرائم پر جاگ اٹھی ہے۔ اس سال یوم القدس کا رنگ اور خوشبو مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان چند دہائیوں میں امام خمینی رہ اور رہبر معظم انقلاب کی رہنمائی میں ایرانی عوام نے منافقت و فریب کا پردہ چاک کر دیا۔ محمد اسلامی نے ان خیالات کا اظہار مشہد مقدس میں عالمی یوم القدس ریلی میں شرکت کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے بچوں کی قاتل صیہونی رژیم اور اس کی مکمل حمایت کرنے والے امریکہ کی حقیقت دنیا پر آشکار کر دی۔ اس وقت دنیا بیدار ہو چکی ہے۔ اب امریکہ و اسرائیل جو مرضی کر لیں ان کے ماتھے پر لگا یہ بدنماء داغ کبھی نہیں دھل سکتا۔ ایک جارح کی حیثیت سے ان کی شناخت ایران اور دنیا کے لوگوں کے اذھان پر نقش ہو چکی ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ ہماری عوام اقصادی جنگ کی وجہ سے تمام تر سختی و مشکلات اٹھانے کے باوجود وفادار اور باشعور ہے۔ اس سنگین صورت حال میں بھی ہماری غیور، باوفاء اور ولایت کا دم بھرنے والی عوام فلسطین کاز پر پہلی صفوں میں موجود ہے۔ ہماری عوام قرآنی رہنماء اصولوں کے مطابق انقلاب کے ساتھ کھڑی ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس مہینے کی برکت اور پروردگار کے لطف و کرم سے عظیم ایرانی قوم اس مشکلے مرحلے کو سر کر لے گی اور مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہو گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یوم القدس نے کہا کہ

پڑھیں:

یوم القدس: تحریک بیدارئ امت مصطفی کے زیرانتظام  ملک گیر  ریلیاں اور اجتماعات

سربراہ تحریک بیداری کا کہنا تھا کہ امریکہ کا مقصد اپنے ناجائز اڈوں کو برقرار رکھنا اور غاصب صیہونی ریاست کو پُرامن، مستحکم اور خطے کی ایک معمول کی ریاست کے طور پر تسلیم کروانا ہے۔ خیانت کار اور بے ضمیر عرب حکمرانوں نے اس مقصد کے حصول کے لیے صیہونیوں سے تعاون کیا ہے، اور یہ واضح ہے کہ غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم انہی کی ایما پر ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعۃ الوداع کے موقع پر تحریکِ بیداریِ امتِ مصطفیٰ کے زیرِاہتمام ملک بھر میں یوم القدس انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں القدس ریلیاں نکالی گئیں، جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لاہور میں جامعہ العروۃ الوثقیٰ سے ناصر باغ تک نکالی جانیوالی مرکزی ریلی کی قیادت علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ بعد ازاں ناصر باغ میں ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام باحجاب خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تحریکِ بیداریِ امتِ مصطفیٰ کے سربراہ، علامہ سید جواد نقوی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا مقصد اپنے ناجائز اڈوں کو برقرار رکھنا اور غاصب صیہونی ریاست کو پُرامن، مستحکم اور خطے کی ایک معمول کی ریاست کے طور پر تسلیم کروانا ہے۔ خیانت کار اور بے ضمیر عرب حکمرانوں نے اس مقصد کے حصول کے لیے صیہونیوں سے تعاون کیا ہے، اور یہ واضح ہے کہ غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم انہی کی ایما پر ہو رہے ہیں۔ صیہونیت کی جارحیت سے فلسطینیوں کے سینے زخمی ہیں، جبکہ منافقت اور خیانت نے ان کی پشت میں خنجر گھونپ رکھا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ، حماس اور اسلامی مزاحمتی تحریکوں نے امریکی و صیہونی عزائم کے برعکس، پوری دنیا کو فلسطین سے مربوط اور ہم آہنگ کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں فلسطین کا مسئلہ فراموشی کی نذر ہونے سے محفوظ رہا ہے۔ آج امام خمینیؒ کا قدس کے محور پر مبنی بین الاقوامی ہم آہنگی اور مزاحمت کا نظریہ عملی شکل اختیار کر چکا ہے۔  علامہ جواد نقوی نے مزید کہا کہ امام خمینیؒ کے طے کردہ بنیادی اور حتمی اصول کے مطابق، اسرائیل کی نابودی اور خطے سے امریکی اثر و رسوخ کا خاتمہ ہی عالمی تسلط پسند قوتوں کے جرائم کے خاتمے کا واحد راستہ ہے۔  

مقررین نے خطاب میں کہا کہ اسلامی مزاحمت اپنے تمام اہداف میں کامیاب رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکہ اور صیہونی ریاست اپنی شکست کا بدلہ معصوم عورتوں اور بچوں کے قتل عام سے لے رہے ہیں۔ امریکہ کے ہاتھ کہنیوں تک بے گناہ بچوں، بیماروں اور عورتوں کے خون میں ڈوبے ہوئے ہیں، اور وہی ان جرائم کی ہدایت دے رہا ہے جو آج غزہ میں جاری ہیں۔ ہر بار مزاحمتی قوتوں کی جانب سے پڑنے والی کاری ضرب براہِ راست شیطانِ بزرگ امریکہ کے وجود پر لگ رہی ہے، جو خطے کے تمام مسائل کی اصل جڑ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جوہری معاملے پر امریکا سے براہ راست نہیں بالواسطہ مذاکرات کا راستہ ہمیشہ کُھلا ہے، ایرانی صدر
  • ایمل ولی کا عیدالفطر کل منانے کا اعلان
  • کینیڈین شہری پاکستان کے جوہری پروگرام کیلئے ٹیکنالوجی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار
  • پاکستان کے جوہری پروگرام کیلئے ٹیکنالوجی سمگل کرنے کے الزام میں کینیڈین شہری گرفتار
  • امریکا،کینیڈین شہری پاکستان کے جوہری پروگرام کیلئے ٹیکنالوجی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار
  • یوم القدس: تحریک بیدارئ امت مصطفی کے زیرانتظام  ملک گیر  ریلیاں اور اجتماعات
  • اسرائیل کے حامی صیہونی جرائم کا حساب دیں، ڈاکٹر مسعود پزشکیان
  • ایران کا امریکی صدر کے خط کا جواب، دباؤ میں مذاکرات سے انکار
  • یوم القدس: دنیا بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی