Islam Times:
2025-03-31@11:42:43 GMT

بانی تحریک انصاف کا دور سیاہ ترین تھا، ملک احمد خان

اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT

سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عوام کی خدمت کے لیے دن رات محنت کررہی ہیں، وعدہ ہے ایک ایک یونین کونسل کو ماڈل بنائیں گے، ہر یونین کونسل کو بااختیار بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف کا دور سیاہ ترین دور تھا۔ اپنے آبائی حلقے میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب کی ٹیم دن رات محنت کررہی ہے، قصبہ کھڈیاں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہروں کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، بانی تحریک انصاف کا دور سیاہ ترین دور تھا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عوام کی خدمت کے لیے دن رات محنت کررہی ہیں، وعدہ ہے ایک ایک یونین کونسل کو ماڈل بنائیں گے، ہر یونین کونسل کو بااختیار بنائیں گے۔ ملک احمد خان نے مزید کہا کہ ہر یونین کونسل میں ستھرا پنجاب کنونشن کریں گے، قصبہ جات میں بھی کنونشن کریں گے، پنجاب کو صاف ستھرا بنانے کے لیے ہم سب نے وزیراعلیٰ پنجاب کا ساتھ دینا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یونین کونسل کو بنائیں گے کے لیے

پڑھیں:

پی ٹی آئی کی کی مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو نئی درخواست

پی ٹی آئی نائب صدر پنجاب نے درخواست میں کہا کہ 9 مئی کو مینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت دی جائے، پہلے بھی مینار پاکستان میں جلسے کی درخواستیں دیں لیکن تاحال پنجاب حکومت نے اجازت نہیں دی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو نئی درخواست دے دی۔ پی ٹی آئی نائب صدر پنجاب اکمل خان باری نے درخواست میں کہا کہ 9 مئی کو مینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت دی جائے، پہلے بھی مینار پاکستان میں جلسے کی درخواستیں دیں لیکن تاحال پنجاب حکومت نے اجازت نہیں دی۔ اکمل خان باری نے کہا کہ پُرامن جلسہ کرنا تحریک انصاف کا بنیادی حق ہے، تحریک انصاف کو مینار پاکستان میں ایک جلسہ کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • سپیکر پنجاب اسمبلی نے عوام سے رابطے کیلئے بڑا اعلان کردیا
  • تحریک انصاف والے طالبان کے بھائی، انہیں کوئی تھریٹ الرٹ نہیں: عظمیٰ بخاری  
  • اب میں بھی گالم گلوچ، سازشیوں سے دو،دو ہاتھ کروں گا: شیرافضل مروت
  • پی ٹی آئی ، حکومت کیخلاف تحریک چلانے کے قابل نہیں : شیر افضل مروت 
  • اسٹٰبلشمنٹ سے مذاکرات نہیں ہوئے بلکہ رابطے بحال ہوئے تھے، بیرسٹر گوہر
  • تحریک انصاف اپنے اہداف سے ہٹ گئی ہے، شیر افضل مروت
  • پی ٹی آئی کی کی مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو نئی درخواست
  • علی امین اپنی حکومت کو دوام دینے کیلئے اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ ہے
  • پی ٹی آئی کی کی مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو نئی درخواست