متحدہ علماء محاذ کے تحت یوم القدس جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ملتان، ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ، عزاداری ونگ اور علماء ونگ کے زیراہتمام القدس ریلی

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے، غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی استقامت نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، اسماعیل ہانیہ، یحیی السنوار اور سید حسن نصر اللہ امت مسلمہ کے ہیرو ہیں جنہوں نے امت کو مقاومت، مزاحمت اور عالمی استکبار سے ٹکرانے کا درس دیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر وحدت یوتھ، عزاداری ونگ، مجلس علمائے مکتب اہلیبیت، مجلس اتحاد بین المومنین، جامعہ شہیدمطہری کے زیراہتمام امام بارگاہ چوک کمہارانوالہ سے قبلہ اول کی آزادی اور مظلومین فلسطین و غزہ ،یمن و پاراچنار کی حمایت میں مرکزی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، انجینئر مہر سخاوت علی سیال، سید نوید عباس شاہ، علامہ طاہر عباس نقوی، جواد رضا جعفری، علامہ امیر حسین ساقی، علامہ مجاہد جعفری، سید ثقلین نقوی نے کی۔ جبکہ خواتین ریلی کی قیادت خانم تصدق زہرا قاضی اور خانم ساجدہ بتول گردیزی نے کی۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا یہ احتجاج فقط ایک اجتماع نہیں بلکہ اللہ کے دین کی حمایت اور مظلوموں کے حق میں ایک آواز ہے، یوم القدس مظلومین جہان کی حمایت اور صیہونی جارحیت کے خلاف صدائے احتجاج ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ القدس محض ایک شہر نہیں بلکہ امت مسلمہ کے ایمان، غیرت اور اسلامی تشخص کی علامت ہے۔

علامہ غلام مصطفی انصاری نے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے، غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی استقامت نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، اسماعیل ہانیہ، یحیی السنوار اور سید حسن نصر اللہ امت مسلمہ کے ہیرو ہیں جنہوں نے امت کو مقاومت، مزاحمت اور عالمی استکبار سے ٹکرانے کا درس دیا ہے، اسرائیل یہ جنگ ہار چکا ہے، آج پوری دنیا اسرائیل کو ایک ظالم فرعونی ریاست کے طور پر جانتی ہے۔ انجینئر مہر سخاوت علی سیال نے کہا غزہ کے مظلوموں نے اپنے صبر و استقامت سے پوری دنیا کو فلسطین کی تحریک مزاحمت کی طرف متوجہ کیا ہے، آج فلسطین عالم انسانیت کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے اور آزادی فلسطین و مسجد اقصی کی منزل قریب آ چکی ہے۔

علامہ طاہر عباس نقوی نے کہا امریکہ و اسرائیل نے مل کر غزہ و فلسطین میں 50 ہزار بے گناہ انسانوں کا قتل کیا ہے، لہذا اُمت مسلمہ کو اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے غاصب اسرائیل اور امریکہ کے ظلم و بربریت کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنی چاہیے، خانم تصدق زہرا قاضی اور خانم ساجدہ گردیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کنیزان سیدہ زینب کبری کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے ہر دور میں ظالم کے خلاف اور مظلوم کے حق میں آواز بلند کرتی رہیں گی، غزہ کی مظلوم ماں بہنوں کی جرات و بہادری اور صبر کو سلام پیش کرتی ہیں۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ عالم اسلام یکجا ہو کر اسرائیل سے قبلہ اول اور بیت المقدس کو بحال کروا کر یہودیوں سے آزاد کروائیں۔ریلی میں علامہ غلام جعفر انصاری، علامہ ہادی حسین، حسنین انصاری، زاکر صابر خان، ملک عمران، ناصر گردیزی سمیت بچوں، بزرگوں اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے آخر میں اسرائیل و امریکہ کے پرچم اور ٹرمپ اور نیتن یاہو کے پتلے نذرآتش کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
  • اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کی مسلمانوں کو ’بوجھل دل‘ کیساتھ عید کی مبارکباد
  • ممبران نے جانفشانی سے کام کیا، علماء بورڈ میں کوئی کیس زیر التواء نہیں: راغب نعیمی
  • اصغریہ آرگنائزیشن اور اے ایس او کے تحت سندھ بھر میں القدس ریلیاں و سیمینارز کا انعقاد
  • کشمیر میں شب قدر اور جمعۃ الوداع کی تقریبات پر پابندی مداخلت فی الدین ہے، متحدہ مجلس علماء
  • ملتان، یوم القدس کی مناسبت سے شیعہ علماء کونسل کا احتجاجی مظاہرہ 
  • ڈیرہ اسماعیل خان، شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او کے زیر اہتمام القدس ریلی
  • دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ’’عالمی یوم القدس‘‘ بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا
  • ملتان، ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ، عزاداری ونگ اور علماء ونگ کے زیراہتمام القدس ریلی