علی امین گنڈا پور جے یو آئی اور پی ٹی آئی میں فاصلے بڑھا رہا ہے، اسلم غوری
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تحریک انصاف کے گوربا چوف ہیں، پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے، جب اپوزیشن اتحاد بننے کے قریب ہوتا ہے سازشی عناصر اپنا کام شروع کر دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایات کے باوجود مولانا فضل الرحمان کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہا ہے۔ اسلم غوری نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان فاصلوں کو بڑھانے کی سازش کر رہا ہے، گرینڈ اپوزیشن میں رکاوٹ سے حکومت اور غیر جمہوری قوتوں کو فائدہ ہو گا۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور تحریک انصاف کے گوربا چوف ہیں، پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے، جب اپوزیشن اتحاد بننے کے قریب ہوتا ہے سازشی عناصر اپنا کام شروع کر دیتے ہیں۔
اسلم غوری نے کہا کہ علی امین اپنی حکومت کو دوام دینے کیلئے اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ ہے، پی ٹی آئی قیادت پارٹی کے اندر سازشیوں پر نظر رکھے، اپوزیشن گرینڈ الائنس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ گنڈا پور نے علما کی تضحیک کرکے اپنی گھٹیا ذہنیت کا اظہار کیا ہے، علما کرام انبیاء کے وارث ہیں ان کی توہین برداشت نہیں کی جائیگی۔اسلم غوری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی وضاحت کرے علی امین کا علما کرام کے بارے میں بیان ان کی پارٹی پالیسی ہے۔؟
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ترجمان جے یو نے کہا کہ پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور
پڑھیں:
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل مروت
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان’ میں گفتگو کے دوران شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف اور جے یو آئی میں خلیج علی امین گنڈاپور کی پیدا کردہ نہیں، بانی پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کے بیانات سے خلیج پیدا ہوئی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مادرپدر آزادی نہیں دی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کیوں ایسے اتحاد کا حصہ بنیں گے جس سے فائدہ پی ٹی آئی کا ہو، لگتا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ دہشت گردی پہلے ضم اضلاع میں تھی، اب کرک کوہاٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے، دہشت گردی کا خاتمہ وفاق اور صوبے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جو لوگ کے پی میں پارٹی صدور بنے تھے یہ پہلے بھی صدور رہ چکے ہیں، ان پارٹی صدور کو علی امین گنڈاپور نے ہٹادیا تھا، اب جو پارٹی صدور بنائے گئے ہیں لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو بھی آن بورڈ رکھا گیا۔