جمعہ الوداع / یوم القدس
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز وی لاگ 29-03-2025.
Middle East on Fire | US Defeat | Yemen's Big Surprise | Iran's Warning
یمن کا بڑا سرپرائز، امریکہ اور اسرائیل خوفزدہ
ٹرمپ کی پالیسیاں، مشرق وسطیٰ کو جنگ کی آگ میں جھونکنے والی
ایران کا انتباہ: دشمن کی کسی حماقت کو برداشت نہیں کریں گے
ہفتہ وار پروگرام:وی لاگ
وی لاگر:سید عدنان زیدی
پروگرام کا خلاصہ
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ امریکہ کی جارحانہ پالیسیوں اور ٹرمپ کے متنازعہ فیصلوں نے خطے کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ یمن کی مزاحمت نے امریکہ اور اسرائیل کو شدید نقصان پہنچایا، جبکہ ایران نے سخت ردعمل دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترکی میں سیاسی ہلچل بڑھ رہی ہے، اور پاکستان میں میڈیا کے اسرائیل نواز ہونے کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ جانئے اس وی لاگ میں تمام اہم تفصیلات!
#MiddleEastCrisis #USDefeat #IsraelUnderAttack #YemenStrikes #IranWarning #TrumpPolicies #GazaWar #SaudiThreat #TurkeyPolitics #PakistanMedia
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کھرمنگ میں یوم القدس ریلی، عوام کی بھرپور شرکت
مقررین نے کہا کہ امام خمینی کے فرمان کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان ایک ایک بالٹی پانی بھی ڈالے تو اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔ مسلم امہ کو غزہ کے مظلومین کیلئے فوری اور موثر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ ان مظلومین پر بدترین ظلم و بربریت کا سلسلہ ختم ہو سکے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم
عالمی یوم القدس کے موقع پر گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ میں ریلی نکالی گئی جس مین ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ فلسطینیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ امام خمینی کے فرمان کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان ایک ایک بالٹی پانی بھی ڈالے تو اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔ مسلم امہ کو غزہ کے مظلومین کیلئے فوری اور موثر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ ان مظلومین پر بدترین ظلم و بربریت کا سلسلہ ختم ہو سکے۔ کھرمنگ میں یوم القدس ریلی میں علماء نے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام کو اپنی زمینوں کی حفاظت کرنے پر زور دیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial