جے یو آئی کا پی ٹی آئی کو اندرونی سازشوں پر نظر کھنے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے اتحادی جماعت تحریک انصاف کی قیادت کو اندرونی سازشوں پر نظر رکھنے کا مشورہ دے دیا۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہےہیں۔
ترجمان نے کہا کہ علی امین تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان فاصلے بڑھانے کی سازش کررہے ہیں، گرینڈ اپوزیشن میں رکاوٹ سے حکومت اور غیرجمہوری قوتوں کو فائدہ ہوگا۔
اسلم غوری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے، جب اپوزیشن اتحاد بننے کے قریب ہوتا ہے سازشی عناصر اپنا کام شروع کردیتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ علی امین اپنی حکومت کو دوام دینے کےلیے اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ ہے، پی ٹی آئی قیادت پارٹی کے اندر سازشیوں پر نظر رکھے، اپوزیشن گرینڈ الائنس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جے یو ا ئی
پڑھیں:
پی ٹی آئی ، حکومت کیخلاف تحریک چلانے کے قابل نہیں : شیر افضل مروت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی، حکومت کے خلاف تحریک چلانےکےقابل نہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو چھڑانے کی تحریک پس پشت جا چکی ہے، پارٹی میں کوئی فیصلہ درست نہیں ہورہا اور چھیناجھپٹی کا ماحول ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی سےفیصلے کروانے والوں کی کتاب سےعلی امین کا ورق کٹ چکا جب کہ علی امین گنڈاپور 8 ، 10 روز سے اسلام آباد میں ہیں مگر انہیں بانی سے ملنے نہیں دیا جا رہا ، شک ہےکہ رکاوٹ ڈالنے والے اپنے ہی لوگ ہیں۔
گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر زہریلی بریانی کھانے سے دو بچے جاں بحق
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، حکومت کے خلاف تحریک چلانےکےقابل نہیں تاہم پی ٹی آئی اورجے یوآئی میں خلیج خود بانی اورمولانا کی پیداکردہ ہے۔
مزید :