UrduPoint:
2025-03-31@18:24:34 GMT

حکومت نے بجلی سستی کرنے کی سمری نیپرا کو ارسال کردی

اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT

حکومت نے بجلی سستی کرنے کی سمری نیپرا کو ارسال کردی

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2025ء ) وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی سستی کرنے کی سمری نیپرا کو ارسال کردی گئی، عید الفطر کے بعد نیپرا میں اپریل تا جون سبسڈی میں اضافے سے متعلق سماعت اگلے ماہ 4 اپریل کو ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے بجلی 1 روپیہ 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کیلیے نیپرا میں درخواست جمع کروائی ہے، بجلی قیمتوں میں یہ کمی اپریل، مئی اور جون 2025ء کیلیے تمام تقسیم کار کمپنیوں اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین کیلیے ہوگی، نیپرا حکومتی درخواست پر 4 اپریل کو سماعت کرے گا جس میں بجلی سستی کرنے کے حکومت کے فیصلے کی توثیق کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے 6 روپے فی یونٹ تک بجلی سستی کرنے کے ریلیف پیکیج کا منصوبہ بنایا ہے اور 1 روپیہ 71 پیسے فی یونٹ کی یہ کمی اسی ریلیف پیکیج کا حصہ ہو گی، وفاقی کابینہ اپنے 26 مارچ کو ہونے والے اجلاس میں لائف لائن گھریلو صارفین کے علاوہ تمام صارفین کیلئے ٹیرف سبسڈی میں 1 روپیہ 71 پیسے فی کلو واٹ گھنٹہ (kWh) اضافے کی منظوری دی تھی جب کہ حکومت نے نیپرا میں جمع کروائی جانے والی درخواست میں کہا ہے کہ ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی میں اضافے کا مقصد مالیاتی بوجھ کو متوازن کرنا اور پاور سیکٹر کی پائیداری کو برقرار رکھنا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ حکومت کو آئی ایم ایف سے بجلی ٹیرف میں 1 روپے یونٹ کمی کی اجازت مل چکی ہے، حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے ریلیف پیکج پر بھی کام جاری ہے، عالمی مالیاتی فنڈ کی منظوری سے اس پیکج کا اعلان کیا جائے گا، اسی دوران عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی کے ٹیرف میں ایک روپے یونٹ کمی کی اجازت دی، اس حوالے سے آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا کہ تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے یونٹ کا ریلیف ملے گا، یہ ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا، کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بجلی سستی کرنے کی جانب سے حکومت نے

پڑھیں:

آئی ایم ایف نے سالانہ ٹیکس وصولی کے ہدف میں 64 ارب کی کمی کردی

 (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے سالانہ ٹیکس وصولی کے ہدف میں 64 ارب روپے کی کمی کر دی۔

 اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے سالانہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 1297 ارب سے کم کرکے 1233 ارب روپے کر دیا ہے،اس طرح ہدف میں 64 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے آئی ایم ایف سے ٹیکس وصولیاں 1233 ارب روپے کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے، ٹیکس وصولی میں کمی آئی ایم ایف سے معاہدے پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025

ذرائع کے مطابق مارچ میں ٹیکس وصولی 107 ارب روپےکم ہوئی،اس ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 1220 ارب روپے تھا تاہم ایف بی آر 1113 ارب روپے ٹیکس جمع کرسکا،رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایف بی آر ٹیکس وصولی کا مجموعی خسارہ 708 ارب روپے ہو گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی کی قیمتوں میں 10 روپے فی یونٹ کمی ہونی چاہیئے، فاروق ستار
  • چینی حکومت کا میانمار کو ہنگامی انسانی امداد کی مد میں 100 ملین یوآن فراہم کرنے کا فیصلہ
  • حکومت کی طرف سے عوام کوعیدکا تحفہ
  • آئی ایم ایف نے سالانہ ٹیکس وصولی کے ہدف میں 64 ارب روپے کی کمی کردی
  • آئی ایم ایف نے سالانہ ٹیکس وصولی کے ہدف میں 64 ارب کی کمی کردی
  • فضا ء علی نے خواتین کو شوہروں سے متعلق ایسی نصیحت کردی کہ سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں
  • 7 لاکھ 37 ہزار صارفین نے 2 ارب س ےزائد کی بچت حاصل کی
  • وزیراعظم کی قیادت میں بجلی سستی کرنے کیلئے کام کررہے ہیں: وزیرخزانہ
  • بجلی 1.71 روپے فی یونٹ سستی، حکومتی سمری نیپرا کو ارسال