یوم القدس: دنیا بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
آج دنیا بھر میں مسلمان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم القدس منا رہے ہیں پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی اس حوالے سے تقاریب اور ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے قبلہ اول کی آزادی کے حق میں نکالی جانے والی ریلیوں میں بڑی تعداد میں شہری شرکت کر رہے ہیں فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کی جا رہی ہے اور ان کی حمایت میں مختلف پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں لاہور میں مجلس وحدت المسلمین کے تحت پریس کلب پر القدس کی یاد میں چراغاں کیا گیا اور تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ باقر زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی کے لیے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی شہدائے راہ بیت المقدس کا خون رنگ لائے گا کراچی میں بھی یوم القدس کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے یہ ریلی نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو، ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایم اے جناح روڈ کے بجائے دیگر راستے استعمال کریں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
دنیا صیہونی جرائم پر جاگ اٹھی ہے، سربراہ ایرانی جوہری پروگرام
یوم القدس ریلی میں شرکت کے دوران میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں محمد اسلامی کا کہنا تھا کہ سنگین صورتحال میں بھی ہماری غیور، باوفاء اور ولایت کا دم بھرنے والی عوام فلسطین کاز پر پہلی صفوں میں موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری پروگرام کے سربراہ "محمد اسلامی" نے کہا کہ اس سال یوم القدس ایسی صورت حال میں منعقد ہو رہا ہے جب صیہونی جرائم اپنی انتہاء کو پہنچ چکے ہیں۔ دنیا ان جرائم پر جاگ اٹھی ہے۔ اس سال یوم القدس کا رنگ اور خوشبو مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان چند دہائیوں میں امام خمینی رہ اور رہبر معظم انقلاب کی رہنمائی میں ایرانی عوام نے منافقت و فریب کا پردہ چاک کر دیا۔ محمد اسلامی نے ان خیالات کا اظہار مشہد مقدس میں عالمی یوم القدس ریلی میں شرکت کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے بچوں کی قاتل صیہونی رژیم اور اس کی مکمل حمایت کرنے والے امریکہ کی حقیقت دنیا پر آشکار کر دی۔ اس وقت دنیا بیدار ہو چکی ہے۔ اب امریکہ و اسرائیل جو مرضی کر لیں ان کے ماتھے پر لگا یہ بدنماء داغ کبھی نہیں دھل سکتا۔ ایک جارح کی حیثیت سے ان کی شناخت ایران اور دنیا کے لوگوں کے اذھان پر نقش ہو چکی ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ ہماری عوام اقصادی جنگ کی وجہ سے تمام تر سختی و مشکلات اٹھانے کے باوجود وفادار اور باشعور ہے۔ اس سنگین صورت حال میں بھی ہماری غیور، باوفاء اور ولایت کا دم بھرنے والی عوام فلسطین کاز پر پہلی صفوں میں موجود ہے۔ ہماری عوام قرآنی رہنماء اصولوں کے مطابق انقلاب کے ساتھ کھڑی ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس مہینے کی برکت اور پروردگار کے لطف و کرم سے عظیم ایرانی قوم اس مشکلے مرحلے کو سر کر لے گی اور مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہو گی۔