2025-04-19@07:53:10 GMT
تلاش کی گنتی: 169
«ہیں کہ ایران»:
(نئی خبر)
وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی سپریم کورٹ آمد میں دباؤ والی بات نہیں ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون کی حکمرانی آئی ایم ایف کے ساتھ انتظام کا حصہ ہے، وفد کی آمد کوئی دباؤ والی بات نہیں ہے۔ عوام کو حقائق معلوم ہونا چاہئیں کہ آئی ایم ایف کا وفد کیوں سپریم کورٹ آیا: چیف جسٹس پاکستانچیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ عوام کو حقائق معلوم ہونا چاہئیں کہ آئی ایم ایف کا وفد کیوں سپریم کورٹ آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ آئی ایم ایف کا ڈومین ہے، وفد سپریم کورٹ کے ذیلی ادارے لاء...
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی—فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ عوام کو حقائق معلوم ہونا چاہئیں کہ آئی ایم ایف کا وفد کیوں سپریم کورٹ آیا۔آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے وفد کو جواب دیا ہے کہ ہم نے آئین کے تحت عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا ہے، وفد کو بتایا کہ یہ ہمارا کام نہیں ہے کہ آپ کو ساری تفصیل بتائیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے وفد کو نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے ایجنڈے کا بتایا، یہ بھی بتایا کہ ماتحت عدلیہ کی نگرانی ہائی کورٹس کرتی ہیں۔ آئی ایم ایف وفد کی...
دبئی میں پاکستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ہوئی جبکہ آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جنوری میں ترسیلات زر 3 ارب ڈالر تک پہنچ چکی، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاشی استحکام کا سفر جاری ہے، آئی ایم ایف پروگرام سے مائیکرو اکنامک شعبے میں بہتری آئی ہے۔ دبئی میں پاکستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری توجہ طویل المدتی اصلاحات پر ہے، پائیدار ترقی کیلیے ہمیں ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں...
امید ہے ایران جو کرنے کا سوچ رہا ہے وہ نہیں کرے گا، امریکی صدر کاانٹرویو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر بمباری کرنے کے بجائے ایران سے جوہری معاہدہ کرنے کو ترجیح دوں گا۔ امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ہم معاہدہ کر لیتے ہیں تو اسرائیل ایران پر بمباری نہیں کرے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ نہیں بتا سکتا کہ ہم ایران کو کیا کہنے جا رہے ہیں۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے ایران جو کرنے کا سوچ رہا ہے وہ نہیں کرے گا۔
چیئر مین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ---فائل فوٹو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز کہا ہے کہ این ایل سی اور ایف ڈبلیو او بتائیں کہ کام کرنا ہے یا نہیں؟قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نواز کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق سی ڈی اے حکام نے بریفنگ دی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سہالہ پل کا منصوبہ 2019 ء سے جاری ہے، اگر یہ منصوبہ ایف ڈبلیو او کے پاس ہے تو انہیں کہیں کہ یہ مکمل کریں۔ڈی جی سی ڈی اے نے جواب دیا کہ ایف ڈبلیو او فنڈز کی بروقت فراہمی یقینی چاہتا ہے۔...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر سے وکلا کی 6 نمائندہ تنظیموں نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کے خلاف کچھ وکلا کے احتجاج کو مسترد کر دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ وکلا کے اندر کچھ سیاسی گروپوں نے اپنے مذموم عزائم کی خاطر اور اپنے متنازعہ سیاسی ایجنڈے کے لئے جوڈیشل کمیشن اجلاس کے خلاف احتجاج اور ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ ہم اس اپیل کو سختی سے مسترد کرتے ہیں اور اس کی مذمت کرتے ہیں۔یہ مشترکہ بیان جاری کرنے والوں میں پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، پنجاب بار کونسل، خیبر پختونخوا بار کونسل، بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ممبران اسمبلی کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین راجہ خرم نواز کی زیر صدارت ہوا جس میں حکام وزارت داخلہ کی جانب سے حکام کو بریفنگ دی گئی۔ممبر کمیٹی طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ ہمارے بہت سے ایم این ایز قبائلی اضلاع سے ہیں اور انہیں حقیقی تھریٹ ہیں، ان کے لئے اسلحہ لائسنس دینے سے متعلق اقدامات کئے جائیں۔چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کہ کم ازکم ایم این ایز کو تو قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے جبکہ طارق...
اسلام آباد: پاکستان کی 6 بڑی بارایسوسی ایشنز نے مشترکہ بیان میں مختلف وکلا کی جانب سے دی گئی احتجاج کی کال مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا برادری کے اندر موجود سیاسی عزائم رکھنے والے گروپس کا مقصد جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سبوتاژ کرنا ہے۔ پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، پنجاب بار کونسل، خیبرپختونخوا بار کونسل، بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ہم وکلا برادری کے منتخب نمائندے، ہمیشہ قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی، اداروں کی بالادستی اور آئین کی پاسداری کے لیے کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ...
اسرائیل 18 ایسے فلسطینی قیدیوں کو رہا کریگا، جو عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ 54 ایسے قیدی جنہیں طویل مدتی سزائیں دی گئی ہیں جبکہ 111 قیدی جو غزہ کی پٹی سے 7 اکتوبر کے بعد گرفتار کیے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیل کی جانب سے ہفتے کو مزید 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کی توقع ہے۔ حماس میڈیا آفس کے مطابق امکان ہے کہ اسرائیل آج کو مزید 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا جبکہ 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ اسرائیل نے حماس کی جانب سے 3 اسرائیلی قیدیوں کے نام ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہا کیے جانے والے 3 شہریوں کے نام...
اسلام ٹائمز: صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے قدیم اور ہزاروں سال پرانے تعلقات ہیں، ہمارا ایران سے تہذیبی، ثقافتی اور زبان کا گہرا رشتہ ہے، اردو فارسی کے بطن سے نکلی ہے، ہم بہت خوش ہیں کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ایران کے مایہ ناز فنکار کا کام نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے، پرویز عابدی لکڑی پر زبردست کام کرتے ہیں، فنکار نے مختلف درختوں کی لکڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے شاہکار تخلیق کیے ہیں، ثقافت کے فروغ کا یہ سلسلہ چلتا تھا اور چلتا رہے گا، میں ایرانی قونصل خانہ کراچی اور قونصل جنرل ایران حسن نوریان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ ...
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور ڈانسر نورا فیتحی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایسا دلکش انداز اپنایا کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔ ان کے اس شاندار لباس کو عالمی شہرت یافتہ اسٹائلسٹ ماہر جریدی نے ڈیزائن کیا، جو نکّی مناج کے آئیکونک فیشن اسٹائل کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ نورا ہمیشہ اپنے فیشن اور اسٹائل کے حوالے سے سرخیوں میں رہتی ہیں، لیکن اس بار ان کے جنم دن کے روپ نے سب کو حیران کر دیا۔نورا فیتحی نے ایک سیاہ، فِٹ گاؤن زیب تن کیا، جو چمکدار سیکوئنز سے سجا ہوا تھا اور روشنی میں چمک رہا تھا۔ اپنی سالگرہ پر نورا نے اپنے نئے گانے Snake پر شاندار رقص بھی کیا۔...
جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ ایس ایس پی جیکب آباد کیجانب سے شیعہ جامع مسجد، مرکزی امام بارگاہ، مدارس دینیہ، علماء کرام، شیعہ اکابرین اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کلوز کی گئی ہے، جو کہ انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی اور یوتھ ونگ کے مرکزی صدر علامہ تصور مہدی نے کہا ہے کہ ضلع جیکب آباد میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ چوری، ڈاکے، اغواء برائے تاوان اور لوٹ مار عروج پر ہے، جبکہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کی شرنگیز سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ ایس ایس پی جیکب آباد کی...
پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم —فائل فوٹو پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان جغرافیائی، مشترکہ مفادات اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔اسلام آباد میں انقلابِ ایران کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ ہماری اجتماعی کوششوں کا رخ صلاحیتوں کو بڑھانے، علاقائی ترقی کو فروغ دینے اور معیشت کو بہتر بنانے کی طرف ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایک سال کے دوران اعلیٰ سطحی وفود نے دورے کیے ہیں جو ہمارے مضبوط دو طرفہ تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔ 23 ماہی گیروں...
بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ جہاں گزشتہ برس دہشتگردی کی لپیٹ میں رہا وہیں سال 2025 بھی عوام کے لئے نئی مشکلات لے کر آیا ہے۔ امن و امان کی مخدوش صورتحال کے بعد شہر اب سٹریٹ کرائم کی بھی زد میں آگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ: بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار پر 5 افراد گرفتار محکمہ پولیس بلوچستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے ماہ کے دوران کوئٹہ میں قتل کے 10،اغواءکے 19،ڈکیتی کے 4،چوری کے 18 جبکہ لوٹ مار کے21 واقعات رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ غیرت کے نام پر قتل کا ایک ،گاڑیاں چھیننے اور چوری کے 6 جبکہ موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کے 97 واقعات رپورٹ...
نمائندہ ورلڈ بینک ولیری ہکی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی وجہ سے لاس اینجلس میں آگ نہیں لگی۔اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 20 سال میں 48 ملین افراد کو غربت سے باہر نکالا ہے۔ولیری ہکی کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی لوگوں کو غربت سے باہر نکالنے کا عمل روک دے گی، موسمیاتی تبدیلی غریب لوگوں کے لیے خطرہ ہے۔ معاشی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں: وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیبوفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے لیے لیڈرز کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلی ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 فروری 2025ء) جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) کی تاریخ مسلح تنازعات، بے رحم ملیشیاؤں، قدرتی وسائل کے استحصال اور معصوم شہریوں کی نقل مکانی جیسے مسائل سے عبارت رہی ہے اور حالیہ عرصہ میں ملک کو ایک مرتبہ پھر یہی کچھ درپیش ہے۔'ڈی آر سی' نے 1960 میں آزادی حاصل کی تھی اور تب سے اقوام متحدہ نے ملک میں قیام امن کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے جہاں اب تک اس مقصد کے لیے تین مشن بھیجے جا چکے ہیں۔اس بارے میں درج ذیل معلومات سے آگاہی ضروری ہے:1۔ اقوام متحدہ کی طویل موجودگی30 جون 1960 کو جمہوریہ کانگو نے بیلجیئم کی 75 سالہ نوآبادیاتی حکمرانی سے آزادی حاصل کی...
سماج وادی پارٹی کی رکن اور بالی وڈ کی مشہور اداکارہ جیا بچن نے کمبھ میلے کا پانی غلیظ ترین قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اور بالی وڈ کی مشہور کی اداکارہ جیا بچن کے متنازع بیان نے بھارت میں ایک ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ حال ہی میں رکن پارلینٹ جیا بچن نے میڈیا کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دریائے گنگا کا پانی، جہاں مہا کمبھ میلے کے دوران ہزاروں افراد ڈبکی لگا رہے ہیں، انتہائی آلودہ ہے کیونکہ حالیہ بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں وہیں دریا میں پھینک دی گئی تھیں۔ پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جیا بچن نے کہا کہ ’اس وقت...
اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑے ٹکڑے نہیں کرنا چاہتے بلکہ وہ تہران کے ساتھ مستند جوہری امن معاہدہ کرنے کو ترجیح دیں گے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹُرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ایران ایک عظیم اور کامیاب ملک بنے لیکن ایک ایسا ملک جس کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہو۔ ا ن کا کہنا تھا کہ یہ اطلاعات ہیں کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ مل کر “ایران کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے’’ بڑھا چڑھا کر پیش کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسے مستند جوہری امن معاہدے کو...
اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑے ٹکڑے نہیں کرنا چاہتے،ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز نیویارک(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑے ٹکڑے نہیں کرنا چاہتے بلکہ وہ تہران کے ساتھ مستند جوہری امن معاہدہ کرنے کو ترجیح دیں گے۔بدھ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ایران ایک عظیم اور کامیاب ملک بنے لیکن ایک ایسا ملک جس کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہو۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ اطلاعات ہیں کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑوں میں تقسیم...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی — فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم کشیمری عوام سے اظہارِ یکجتی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اندھیرے کے بعد اجالا آئے گا اور کشمیر میں بہت جلد اجالا آنے والا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ایک ہی نعرہ اور ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان، دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیری اکیلے نہیں۔ 2 روز میں کرم جاؤں گا: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈیگورنرخیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو کرم لےکر جاؤں گا۔ ...
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کا ایک مختلف مستقبل دیکھتے ہیں، ٹرمپ کا ایک مختلف نظریہ ہے، یہ قابلِ توجہ ہے اور تاریخ کو بدل سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے روکے گئے ہتھیاروں کو جاری کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ٹرمپ اور میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار تیار نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ اس معاملے پر اچھی کوشش کریں گے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کا جائزہ اجلاس آئندہ چند ہفتے میں ہوگا ، جائزے میں سرخرو ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کاجائزہ اجلاس آئندہ چندہفتےمیں ہوگا، معاشی اصلاحات پر آئی ایم ایف کےاہداف حاصل کئے ہیں۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جائزے میں سرخرو ہوں گے،آئی ایم ایف اہداف میں معاشی اور توانائی کی اصلاحات بروقت کیں۔توقع ہے کہ آئی ایم ایف کا مشن فروری کے آخر یا مارچ کے اوائل میں 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے پہلے جائزے کے لیے...
بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر حملے کے بعد ان کی سیکیورٹی پر سوال اٹھنے لگے ہیں کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان اتنے امیر ہوتے ہوئے بھی اپنی سیکیورٹی کا مناسب بندوبست کیوں نہ کر سکے۔ سیف علی خان پر حملے کے واقعے کے بعد اب ہدایتکار آکاش دیپ صابر اور ان کی بیوی شیبا نے کرینہ کپور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں آکاش دیپ صابر نے کہا کہ چونکہ کرینہ کپور کو مرکزی اداکاروں کے مقابلے میں کم معاوضہ ملتا ہے، اس لیے وہ گھر کے باہرایک محافظ تک نہیں رکھ سکتیں۔ یہ بھی پڑھیں: حملہ اور سرجری، کیا سیف علی خان جھوٹ بول رہے ہیں؟ ہدایتکار کا...
گوجرانوالہ : جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت ایسی نہیں کہ ایک دن بھی چل سکے،جس روز اس حکومت کی حمایت ختم ہوئی یہ گر جائےگی، کہ پیکا ایکٹ پر صدر پاکستان نے بات چیت کے باوجود دستخط کئے۔ گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو جو لائے وہی چلا رہے ہیں، میں سیاسی کارکن ہوں اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل پر یقین رکھتا ہوں، پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ بات چیت سے قبل اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ ختم ہوچکی، وہاں پر مسلح گروہوں...
ایک بیان میں میئر کراچی نے کہا کہ علی خورشیدی اچھی طرح جانتے ہیں کہ کراچی میں یہ بدترین خوف کا بت بلاول بھٹو زرداری اور ان کی جماعت نے ختم کیا ہے، الحمدللہ اب کراچی میں بوری بند لاشوں، بھتہ خوری، ماؤں بہنوں کی عصمت دری کے سیاہ دور کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی اور بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ان کی پریس کانفرنس کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایم کیو ایم والے مان لیں کہ وہ بدحواسی کا شکار ہیں، اپنی پارٹی میں چیئرمین شپ کی لڑائی پر پریشانی کا شکار ہوکر...
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ حکومت ایسی نہیں کہ ایک دن بھی چل سکے۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کو جو لائے ہیں وہی چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یکطرفہ قانون پاس کرنے کے بجائے مشاورت کرنی چاہیے تھی، صحافیوں سے بات کی جائے ان کی تجاویز لی جانی چاہئیں، پیکا ایکٹ پر صحافیوں سے بات ہوئی ان کی بات میں وزن ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پیکا قانون کے حوالے سے صحافیوں کے ایک وفد اسلام آباد میں ملا، پیکا ایسا قانون ہے کہ جس کو جب چاہیں اٹھالیں کوئی پوچھنے والا نہیں، صدر سے رابطہ کرے...
— فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کے بیانات بتا رہے ہیں کہ تیر نشانے پر لگا ہے۔ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی کرپشن کا ذکر کیا تو سارے پی پی کے ترجمان چیخ اُٹھے۔ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کرپشن میں پی ایچ ڈی کی ہے، پی پی نہ کراچی کے ٹیکس کا پیسہ چھوڑتی ہے اور نہ ہی کرپشن کا کوئی موقع جانے دیتی ہے۔ کراچی کے طلباء و طالبات کا مستقبل تاریک کیا جا رہا ہے: فاروق ستارمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا...
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نیا ٹرمینل بن رہا ہے جس کے بننے سے اندرون اور بیرون ملک جانے والوں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی، نئے ٹرمینل کی بلڈنگ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ سول ایوییشن اتھارٹی کے پروجیکٹ ڈاکٹر توقیر اقبال کے مطابق ستمبر 2026 میں یہ پروجیکٹ مکمل ہو جائے گا جس کے بعد امیگریشن ڈیپارچر کاؤنٹر کی تعداد 10 سے بڑھ کر 64 ہو جائے گی جبکہ سیکیورٹی چیک 4 سے بڑھ کر 8 ہو جائیں گے اور چیکنگ کاؤنٹر 25 سے بڑھ کر 67 ہو جائیں گے جبکہ امیگریشن ارائیول کاؤنٹر 18 سے بڑھ کر 80 ہو جائیں گے۔ کسٹم انسپیکشن اور دیگر اداروں کی سیکیورٹی چیک 12 سے بڑھا کر 24 ہو...
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اور سینیٹر ایمل ولی خان—فائل فوٹو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اور سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ جتنا ہم بولتے ہیں اس سے تو ہم ہی پیکا کا پہلا نشانہ بنیں گے۔سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ ریاست کی سوچ کے خلاف کوئی بھی ہو گا اسے نشانہ بنایا جائے گا، میں اس پیکا ایکٹ کو کالا قانون سمجھتا ہوں۔ایمل ولی کا کہنا ہے کہ فیک نیوز کے لیے ہمیں اور میڈیا کو اعتماد میں لے کر کام کریں، فیک نیوز پر قانون بنے لیکن آزادی اظہار پر قدغن نہیں لگانا چاہیے۔ سینیٹ میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظورسینیٹ نے...
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ کی میزبانی پر خوشی ہے،حکومت اور عوام کی طرف سے شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں،پاکستان دولت مشترکہ کا بانی رکن ہے ۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دولت مشترکہ رکن ملکوں کے درمیان بہترین شراکت داری کا پلیٹ فارم ہے، دولت مشترکہ کے رکن ملکوں کی 60فیصد آبادی 30سال سے کم عمر ہے،دولت مشتر کہ ممالک کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے،ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے،نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوان پرامن اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں،ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کا ادراک ہے،وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی ترقی کا فلیگ شپ پروگرام ہے،...
معروف اینکر پرسن اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ فرح اقرار کا کہنا ہے کہ ان کی شادی محبت کی نہیں بلکہ ارینج میرج تھی۔ان کا دل کرتا ہے اپنی پروفائل میں جا کر نام تبدیل کر دیں۔ فرح اقرار نے کہا کہ وہ اقرار الحسن سے نا ناراض ہوتی ہیں، نہ سوال کرتی ہیں، نہ لڑائی کرتی ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی فرمائشں کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر سے تحفوں کی فرمائش بھی نہیں کرتیں بلکہ اقرار سے زیادہ تحفے وہ انہیں دیتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اقرار کی طرف سے سب سے مہنگا تحفہ آئی فون کا تھا جو انہوں نے 5 سال قبل دیا تھا۔ فرح اقرار کا کہنا تھا...

حکومت نےنوجوانوں کی ترقی کیلئے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں، دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس وزارتی سمٹ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، رانا مشہود احمد خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ترقی کیلئے حکومت نے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں، پاکستان میں ہونے والے دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس وزارتی سمٹ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل پر نوجوانوں کیلئے ملک اور بیرون ملک ملازمتوں، سکالر شپس کے مواقع کے بارے میں آگاہی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ معیشت، سیاست سمیت ہر شعبے میں ہر آنے والا دن ملک میں نئی خوشخبریاں لا رہا ہے،...
فوٹو: فائل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والے صارم کے کیس میں تفتیش کے دوران پولیس نے 9 افراد پر شک کا اظہار کیا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش کے دوران 200 سے زائد گھروں کو چیک کیا گیا، مشتبہ افراد کے ڈی این اے ہو چکے ہیں کسی کا بھی نتیجہ نہیں آیا، ڈی این اے کے رزلٹ آنے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔ نارتھ کراچی: صارم کی پوسٹ مارٹم سے قبل ابتدائی رپورٹ سامنے آگئیڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، بچے کی موت کی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔ حکام کا...

حیدرآباد: سندھ این جی اوز الائنس حیدرآباد ڈویژن کے چیف آرگنائزر سجاد احمد خان سماجی تنظیموں کے مشترکہ اجلاس میں بریفنگ دے رہے ہیں
حیدرآباد: سندھ این جی اوز الائنس حیدرآباد ڈویژن کے چیف آرگنائزر سجاد احمد خان سماجی تنظیموں کے مشترکہ اجلاس میں بریفنگ دے رہے ہیں
لاہور(نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کی بدلتی موسمیاتی تبدیلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے کہا ہ حکومت کو فوری واٹر ایمرجنسی لگانی چاہئے۔ سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اگر رواں سال بھی برفباری نہیں ہوئی تو یہ الارمنگ صورتحال ہے، حکومت کو فوری واٹر ایمرجنسی لگاتے ہوئے پانی کے ضیاع کو روکنا چاہئے۔ جج کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں بھی پائپوں کے ذریعے صحن دھویا جاتاہے،زیر زمین پانی کی سطح کم ہوتی جارہی ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ 10 مرلہ یا اس سے اوپر کوئی ایسا گھر نہیں بنے گا جس میں پانی کی ریسائیکلنگ کا پلانٹ نہ ہو۔...
مصر کو ایک پراسرار سرزمین کہا جاتا ہے کہ جہاں ہزاروں برس پرانے متعدد راز آئے دن سامنے آتے رہتے ہیں۔ مگر سائنسدانوں نے وہاں کچھ ایسا دریافت کیا ہے جسے مصر میں ہزاروں برسوں سے کبھی دیکھا نہیں گیا تھا۔انہوں نے جنوب مشرقی مصر میں لگڑ بھگے کو دیکھنے کا انکشاف کیا ہے اور یہ 5 ہزار برسوں میں پہلی بار ہے جب اس جانور کو مصری سرزمین میں دیکھا گیا۔مصر کی الزہرہ یونیورسٹی کے ماہر ماحولیات Adbullah Nagy نے بتایا کہ ‘پہلے تو مجھے یقین ہی نہیں آیا مگر پھر میں نے لگڑ بھگے کے مردہ جسم کی تصاویر اور ویڈیوز کو دوبارہ چیک کیا’۔ انہوں نے کہا کہ ‘شواہد کو دیکھنے کے بعد میں دنگ رہ گیا،...
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ میں مسلح افراد سے خطرہ لاحق ہونے پر کارروائی کی، فوج کے قریب آنیوالے نقاب پوش مسلح افراد کی طرف انتباہی گولیاں چلائیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں ایک فلسطینی شہید اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں اسلامی جہاد کے رکن کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے بعد غزہ میں پہلی شہادت رپورٹ ہوئی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ میں مسلح افراد سے خطرہ لاحق ہونے پر کارروائی کی، فوج کے قریب آنے والے نقاب پوش مسلح افراد کی طرف انتباہی گولیاں چلائیں۔ اسرائیلی فوج نے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر سیاستدان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے عوام پر تھونپے جا رہے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کو اپنے ایجنڈے سے نکل کر آگے بڑھنا ہوگا۔روز نامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت بچانے کی اشد ضرورت ہے، موجودہ حکومت نے بحران کو بڑھانے میں کندھا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جمہوریت کی بحالی ایجنڈا ہونا چاہئے، سیاسی جماعتوں کو اپنے ایجنڈے سے نکل کر آگے بڑھنا ہوگا۔مصطفی ٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ اگلے چند دنوں میں اپوزیشن ایجنڈا...
فوٹو: اسکرین گریب سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے عوام پر تھوپے جا رہے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کو اپنے ایجنڈے سے نکل کر آگے بڑھنا ہوگا۔اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت بچانے کی اشد ضرورت ہے، موجودہ حکومت نے بحران کو بڑھانے میں کندھا استعمال کیا۔ آئینی ترمیم سے متعلق مصطفیٰ نواز کھوکھر کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظاسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی ممکنہ آئینی ترمیم کا ڈرافٹ پبلک کرنے، عوامی رائے لینے کا حکم دینے کی درخواست پر سماعت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جنوری 2025ء) ہندوتوا، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور قوم پرست ہندو تنظیموں پر متعدد تحقیقی کتابوں کے مصنف، بھارتی صحافی دھریندر کمار جھا کا کہنا ہے، ''اپنے قیام کے ایک سو سال کے دوران آر ایس ایس کی بنیادی فکر اور نظریے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور اس کی شاکھاؤں (تربیتی کیمپوں) میں تربیت حاصل کرنے والا ہر شخص، ایک ہی طرح سے سوچتا ہے، خواہ وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ہوں یا مہاتما گاندھی کا قاتل ناتھو رام گوڈسے۔‘‘ کیا بھارت میں مسلمانوں کے لیے زمین تنگ ہوتی جا رہی ہے؟ آر ایس ایس کا قیام 27 ستمبر 1925 میں عمل میں آیا تھا۔ جھا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 20 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ اور شراکتی ادارے غزہ میں جنگ بندی کے بعد انسانی امداد کی مقدار بڑھانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے کہا ہے کہ اس مقصد کے لیے سرحدی راستے کھلے رہنے چاہئیں اور موثر و قابل بھروسہ نقل و حرکت کی ضمانت ملنی چاہیے۔'ڈبلیو ایف پی' نے بتایا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ نافذ ہونے کے بعد اس کا پہلا امدادی قافلہ کیریم شالوم کے سرحدی راستے سے غزہ میں داخل ہو گیا ہے۔ ادارہ ایک ماہ میں 10 لاکھ لوگوں کے لیے 30 ہزار ٹن خوراک بھیجنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔ Tweet URL مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے عالمی ادارہ صحت...
فیروز والہ (نامہ نگار) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی کرپشن کی مکمل داستان اور پیشہ ور کرپٹ ہے جس نے اخلاقی اور مالی سمیت ہر قسم کی کرپشن کی ہے۔190 ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے جس کا فیصلہ پہلے سے سب کو معلوم تھا اور احتساب عدالت نے میرٹ پر اپنا فیصلہ سنایا ہے کسی کے جرائم کی کوئی معافی نہیں ہو گی اور جس نے جو غلط کیا ہے اسے اس کی بھی سزا بھگتنا ہو گی۔ آرمی چیف سے سکیورٹی معاملات پر ملاقات کرنے پر"ساڈی گل ہوگئی اے'' کا تاثر پی ٹی آئی کی ذہنی کیفیت کو عیاں کرتا ہے۔ پہلے کہتے...
فائل فوٹو۔ موریطانیہ کشتی حادثے میں ایک اور جاں بحق پاکستانی نوجوان کی ایجنٹوں کے ہاتھوں پھنسنے کی کہانی سامنے آگئی۔ موریطانیہ کشتی سانحہ میں سیالکوٹ کا 18 سالہ ابوبکر بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہے، نواحی علاقے دھرم کوٹ سے تعلق رکھنے والے ابوبکر کے والد کا کہنا ہے کہ ایجنٹ نے 15 روز میں اسپین پہنچانے کا وعدہ کیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ ایجنٹوں نے 13 روز تک کشتی کو سمندر میں روکے رکھا۔ بیٹے کو کشتی میں تشدد کر کے مارنے کے بعد سمندر میں پھینک دیا گیا۔ بیٹے کو اسپین بھجوانے کےلیے ایجنٹ اعجاز کو 34 لاکھ روپے دیے تھے۔ یہ بھی پڑھیے موریطانیہ کشتی حادثے میں جاں بحق گجرات کے 9 افراد کی...
اسلام آباد (صباح نیوز)سابق وفاقی وزیرسینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جس طرح کی تباہی ہوئی اس میں بشریٰ بی بی کو 10 گنا زیادہ سزا ہوجانی چاہیے تھی۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کیا ہوگیا کہ اچانک عمران خان بے ایمان نظر آنا شروع ہوئے، کیا 2018 ء سے پہلے وہ بے ایمان نہیں تھے؟نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان شروع سے بے ایمان آدمی ہوتے تو جب ان کی جمائما سے طلاق ہورہی تھی تو کروڑوں ڈالرز قانونی طور پر ملنے والے تھے، وہ لے لیتے جو کہ انہوں نے نہیں لیے۔ان کا کہنا تھا کہ کیا پی ٹی آئی میں آپ...
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا پر ملنے پر مزید ردعمل دیا ہے کہ نام نہاد’ ’بند لفافے‘ ‘کو حکومت اور تحقیقاتی ادارے کھولیں، اس میں کیا لکھا ہے عوام کو بتائیں تا کہدودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔ڈان نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جب مقدمے کا مقصد محض پروپیگنڈا کر کے صبح شام جھوٹ بولنا ہو تو کوئی چیز پبلک نہیں ہو سکتی۔پوسٹ کے مطابق عمران خان نے اڈیالہ جیل میں وکلا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو خواتین کو سیاست میں گھسیٹ کر ان...
کشتی حادثے کے کیس میں تارکین وطن پر انسانی اسمگلرز کے تشدد کرنے اور زندہ سمندر میں پھینکنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔حادثے میں جاں بحق گجرات کے ابوبکر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہ کشتی حادثہ نہیں بلکہ مزید پیسوں کا تقاضا کیا گيا اور اس لیے نوجوانوں کی جان لی گئی۔ابوبکر کیلئے گھر والوں نے رشتے داروں سے رقم اکٹھی کرکے ایجنٹ کو 40 لاکھ روپے دیے تھے۔ اسپین جانے والی کشتی کو حادثہ، 44 پاکستانی سمیت 50 تارکین وطن ہلاک مراکشی حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں 66 پاکستانیوں سمیت 86 تارکین وطن سوار تھے۔ منڈی بہاؤالدین کا غلام شبیر اپنے دو بیٹوں حماد اور ابرار کا انتظار کرتا رہ گیا۔ چچا کا کہنا...
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جس طرح کی تباہی ہوئی اس میں بشریٰ بی بی کو 10 گنا زیادہ سزا ہوجانی چاہیے تھی۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کیا ہوگیا کہ اچانک عمران خان بے ایمان نظر آنا شروع ہوئے، کیا 2018 سے پہلے وہ بے ایمان نہیں تھے؟ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان شروع سے بے ایمان آدمی ہوتے تو جب ان کی جمائما سے طلاق ہورہی تھی تو کروڑوں ڈالرز قانونی طور پر ملنے والے تھے، وہ لے لیتے جو کہ انہوں نے نہیں لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا پی ٹی آئی میں آپ کو کوئی شکلیں نظر آرہی...
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کیا ہوگیا کہ اچانک عمران خان بے ایمان نظر آنا شروع ہوئے، کیا 2018 سے پہلے وہ بے ایمان نہیں تھے؟ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان شروع سے بے ایمان آدمی ہوتے تو جب ان کی جمائما سے طلاق ہورہی تھی تو کروڑوں ڈالرز قانونی طور پر ملنے والے تھے، وہ لے لیتے جو کہ انہوں نے نہیں لیے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جس طرح کی تباہی ہوئی اس میں بشریٰ بی بی کو 10 گنا زیادہ سزا ہوجانی چاہیے تھی۔ یہ بھی پڑھیے:عمران خان جان سے ہاتھ نہیں دھونا چاہتے تو بشریٰ بی بی کو طلاق دینا...
لاہور کے مخلتف مقامات سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی فی الحال شناخت نہیں ہو سکی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق مزنگ، عابد مارکیٹ کے قریب 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جبکہ مسلم ٹاؤن، نقشہ اسٹاپ کے قریب 50 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔ اسی طرح لیاقت آباد، چھوٹی پھاٹکی کے قریب 50 سالہ شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا جبکہ مناواں، بسم اللہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب 45 سالہ شخص نشے کی زیادتی سے ہلاک ہوا۔ ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نے این آر او مانگنا ہوتا تو 2 سال پہلے مانگتے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ کچھ بھی ہو، مذاکرات جاری رہیں گے، کوئی ایک فریق ہٹ دھرمی پر اترا تو سیاسی عدم استحکام میں مزید شدت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں اتنی گرفتاریاں پہلے کبھی نہیں ہوئیں ،پاکستان کو سیاسی عدم استحکام نے جکڑ لیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ مسائل حل ہوں، ماضی میں ہوئے واقعات کی...
لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)لاس اینجلس کی آگ دیگر شہروں تک پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا‘ 60 لاکھ امریکی خطرے کی زد میں آگئے‘ ساتھ ہی کیلیفورنیا میں ایک اور آگ بھڑک اٹھی ہے‘ لاس اینجلس سے ایک سو کلومیٹر دور ونچورا کاؤنٹی میں جھاڑیوں میں لگی آگ پھیل گئی۔ آگ سے چند گھنٹوں میں 5 ایکڑ کا رقبہ جل گیا۔75 فائرفائٹرز آگ پرقابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جنھیں ہیلی کاپٹر کی مدد بھی حاصل ہے۔کانٹی حکام کے مطابق تیز ہوا کےباعث آگ تیزرفتاری سے پھیل رہی ہے‘ونچورا کانٹی لاس اینجلس سے 109 کلومیٹر دور ہے۔ امریکا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی وجہ جاننے کے لیے وفاقی سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا...
اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ کا دعویٰ ہے کہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، عالمی ادارے کی شرائط کے مطابق اصلاحات کیلئے پر امید ہیں، آئی ایم ایف بیل آؤٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا نکی ایشیاء اخبار کو انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، عالمی ادارے کی شرائط کے مطابق اصلاحات کیلئے پرامید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد ترقی کے ماڈل پر توجہ دی ہے، آئی ایم ایف بیل آؤٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، پاکستان کو عالمی ایجنسیوں سے “بی” ریٹنگ کی توقع ہے، پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری...
اسلام آباد (صباح نیوز)تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے اوواووو والا احتجاج پسند نہیں، ایسے تو گیڈر کرتے ہیں۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے میری پارٹی کہے گی کہ اووو اووو کا نعرہ لگا ئو تو ان کے لیے لگادوں گا۔
آگ سے اب تک 25 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد لاپتا ہیں، آگ کے باعث 12 ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئی ہیں، جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ کا تیز ہواؤں کی وجہ سے مزید تباہ کن شدت اختیار کرنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگی آگ پر ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ مختلف مقامات پر لگی آگ سے اب تک تقریباً 40 ہزار ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ آگ سے اب تک 25 افراد ہلاک ہوچکے...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) ایم جی ہوٹل کے قریب سے مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر زیبر جمالی سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے، گوٹھ ابڑی کے لنک روڈ سے موٹر سائیکل چھین لی گئی، جبکہ صوبہ خان مگسی کے رہائشی صدام حسین سے رکشا چھینے کی کوشش کی گئی، اس کے مذاحمت کرنے پر اسے شدید زخمی کرکے مسلح افراد فرار ہو گئے، لنک روڈ اور مین روڑ میر پورخاص حیدرآباد ہائی وے پر مسافر سفر کرتے ہوئے اپنے آپ کو بالکل غیر محفوظ سمجھتے ہیں، جبکہ اس ہائی وے پر ایک ڈی ایس پی آفس اور 3 تھانے بھی موجود ہیں لیکن اس کے باوجود یہاں لوٹ مار کی وارداتیں معمول کا حصہ بنتی جارہی ہیں...
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سینیٹر عون عباس بپی نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے حکومت کو بانی پی ٹی آئی عمران خان پر مقدمات روکنے کا کہا ہے۔ یاد رہے کہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے گزشتہ ہفتے پاکستان کا دورہ کیا ہے اور اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت وفاقی وزراء کی ان سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔ نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عون عباس بپی نے مہمان صدر کے حوالے سے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے...
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی و آر ایس ایس کے لوگ ہیں جو اس آئین کو ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت میں نظریات کی لڑائی چل رہی ہے، ایک طرف وہ لوگ کھڑے ہیں، جو چاہے کچھ بھی ہوجائے آئین کی حفاظت کریں گے، لیکن دوسری طرف بی جے پی و آر ایس ایس کے لوگ ہیں جو اس آئین کو ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں صاف لکھا ہے کہ ہندوستان ہر ہندوستانی کا ہے، چاہے اس کی کوئی بھی ذات ہو، کوئی بھی مذہب ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ ہندوستانی ہے تو اس ملک میں اس...
تہران(نیوز ڈیسک) ایران نے امریکی حکومت کو لاس اینجلس میں لگی خوفناک آگ پر قابو پانے کیلئے تعاون کی پیشکش کردی ،غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریڈ کراس کے سربراہ کلف ہولٹ کو لکھے گئے خط میں ایرانی ہلال احمر کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے امداد بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔ ایرانی ہلال احمر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے اپنے وسیع تجربے کے باعث ایرانی ہلال احمر متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر خصوصی ریپڈ ایکشن ٹیمیں اور ریسکیو سامان بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ پیر حسین کولیوند نے کلف ہولٹ کو یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ تنہا نہیں ہیں۔واضح رہے...
بانیٔ پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا، گورنر خیبرپختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ملتوی ہونا عدالت کا فیصلہ ہے۔ بانیٔ پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا، ان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف والے دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں۔ وزیراعلیٰ اپنے ضلع میں امن قائم نہیں کرسکتا۔ یہ دہشتگردوں کو لیکر آئے۔ میں نے اے پی سی بلائی انتشار پارٹی نہیں آئی لیکن ہم جرگے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس گئے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی...
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو حواریوں نے نقصان پہنچایا، بیک ڈور مذاکرات کے لیے بھی پروپیگنڈا کیا گیا لیکن پی ٹی آئی کو 20 جنوری کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، اس کیس کی منظوری کے وقت ہی عمران خان کو بتادیا تھا کہ یہ نیب کیس ہے، اس میں سزا ہوگی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف خود پی ٹی آئی کے رہنما سازشوں میں ملوث ہیں اور وہ بانی کو...
مشہور کاروباری شخصیت اور ٹیسلا و سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے بارے میں ایک بائیوگرافر سیٹھ ابراہمسن نے دعویٰ کیا ہے کہ مسک “شدید ذہنی دباؤ” کا شکار ہیں اور ان کی موجودہ حالت امریکی مفادات کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق سیٹھ ابراہمسن خود کو ایلون مسک کا بائیوگرافر کہتے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر کئی پوسٹس میں لکھا کہ مسک کی ذہنی صحت، منشیات کے استعمال اور دباؤ کے حوالے سے ان کے اپنے اعترافات تشویشناک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا “میں نے ایلون مسک کے رویے کو پچھلے دو سالوں سے ٹریک کیا ہے، اور ان کے خودساختہ مسائل کی بنیاد پر یہ...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء) پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے خبردار کیا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، سینئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو کیونکہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا حکومت اب بیک فٹ پر جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی پہلے ہی کہہ چکے کہ حکومت...
پشاور(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے خبردار کیا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، سینیئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو کیونکہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا حکومت اب بیک فٹ پر جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی پہلے ہی کہہ چکے کہ حکومت کے پاس اختیارات نہیں ہے، اختیار ہے...
امریکی صدر جو بائیڈن نے لاس اینجلس میں آگ لگنے سے ہونے والی تباہی پر اگلے چھ ماہ تک 100 فیصد اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے آتشزدگی کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ قرار دیا ہے۔ آتشزدگی پر بریفنگ کے دوران صدر جو بائیڈن نے کہا کہ فنڈنگ کی رقم سے متاثرہ علاقوں سے ملبہ ہٹایا جائے گا اور عارضی پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو ورکرز کی تنخواہوں سمیت جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات پورے کیے جائیں گے۔ صدر جو بائیڈن نے مزید کہا کہ تعمیراتی کام کے لیے اضافی فنڈز پاس کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے جس کے لیے وہ کانگریس سے اپیل کریں گے۔ دوسری...
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جنگل کی آگ کئی ہزار ایکڑ تک پھیلنے کے بعد حکام پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ آگ کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے اس علاقے پر ایٹم بم گرا دیا ہو۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق شہر کے 10 ہزار سے زائد مکانات خاکستر ہو چکے ہیں، بڑے علاقے میں بلند شعلے اب بھی اٹھ رہے ہیں، جن میں سے زیادہ تر پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ امریکی حکام نے کم از کم 7 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، لیکن خبردار کیا ہے کہ جب تک تفتیش کاروں کے لیے رسائی محفوظ نہیں ہو جاتی تب تک...
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کرک میں شہید 3 جوانوں کو انکے آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کر دیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کرک میں شہید 3 جوانوں کی نمازجنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اورعلاقہ عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں. تینوں جوان 6 اور 7 جنوری کو دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء میں لانس حوالدارعباس علی، نائیک محمد نذیر اور نائیک محمد عثمان شامل ہیں۔
شوکت یوسفزئی—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ حکومت این آر او کی سیاست چھوڑ دے، این آر او کوئی نہیں مانگ رہا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نہ تو نتھیا گلی، نہ بنی گالہ اور نہ ہی ملک سے باہر جائیں گے، وہ تمام کیسز عدالتوں میں لڑ کر باہر آئیں گے۔شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ 2022ء سے اب تک 27 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا جا چکا ہے، کیا ملک قرضوں پر چلے گا؟ کیا اڑان پاکستان قرضوں سے چلے گا؟ مذاکرات کو این آر او کا رنگ دینا افسوسناک ہے، شوکت یوسفزئیپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ...