بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر حملے کے بعد ان کی سیکیورٹی پر سوال اٹھنے لگے ہیں کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان اتنے امیر ہوتے ہوئے بھی اپنی سیکیورٹی کا مناسب بندوبست کیوں نہ کر سکے۔

سیف علی خان پر حملے کے واقعے کے بعد اب ہدایتکار آکاش دیپ صابر اور ان کی بیوی شیبا نے کرینہ کپور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں آکاش دیپ صابر نے کہا کہ چونکہ کرینہ کپور کو مرکزی اداکاروں کے مقابلے میں کم معاوضہ ملتا ہے، اس لیے وہ گھر کے باہرایک محافظ تک نہیں رکھ سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں: حملہ اور سرجری، کیا سیف علی خان جھوٹ بول رہے ہیں؟

ہدایتکار کا مزید کہنا تھا کہ کرینہ کپور 21 کروڑ روپے کا معاوضہ لیتی ہیں، اگر آپ انہیں 100 کروڑ روپے دیں، تو شاید وہ رات کے وقت سیکیورٹی گارڈ یا ڈرائیور کا بندوبست کر سکتی ہیں۔ اکاش دیپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سیف علی خان کے حملے کے بعد میڈیا میں بات ہو رہی ہے کہ سیکیورٹی کے انتظامات میں کمی کیوں ہے۔

آکاش دیپ نے کہا کہ ان کے پاس 2 سوالات کا جواب نہیں تھا جیسے کے گھر کے باہر کوئی سیکیورٹی گارڈ کیوں موجود نہیں تھا؟ انہوں نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ وہ عمارت محفوظ ہو اور اس میں 30 سی سی ٹی وی کیمرے ہوں، مگر سی سی ٹی وی کیسے کسی چور کو روکیں گے؟ یہ صرف مجرم کو پکڑنے میں مددگار ہو سکتے ہیں، روکنے میں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان پر حملہ نہیں ہوا، وہ ناٹک کررہے ہیں، بی جے پی رہنما

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے پاس رات کو ڈرائیور بھی موجود نہیں تھا۔ جس پرآکاش دیپ کی بیوی شیبا نے کہاکہ زیادہ تر ممبئی کے گھروں میں رات کے وقت اسٹاف کے لیے جگہ نہیں ہوتی اس لیے انتظامات بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ آکاش دیپ نے کہا کہ میڈیا اس معاملے کو بہت اہمیت دے رہا ہے، لیکن حقیقت میں یہ کچھ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ سیف علی خان پر 16 جنوری کی رات قریباً اڑھائی بجے حملہ کیا گیا تھا، جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ حملے کے بعد فوری طور پر انہیں لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں ان کی ایمرجنسی میں سرجری کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ سیف علی خان سیف علی خان حملہ کرینہ کپور.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ سیف علی خان سیف علی خان حملہ کرینہ کپور سیف علی خان پر نے کہا کہ حملے کے کے بعد

پڑھیں:

ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کے بعد ارجن کپور نے شادی کا اشارہ دے دیا

بالی ووڈ کے اداکار ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے تعلقات ختم ہونے کے مہینوں بعد اپنی شادی کے منصوبے کے بارے میں اشارہ دے دیا ہے۔

ارجن کپور اس وقت اپنی فلم ’’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، اس دوران انھوں نے میڈیا کو اپنی شادی کے منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

فلم ’’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘‘ کی پروموشن کے دوران بالی ووڈ اداکار سے ان کی اپنی شادی سے متعلق سوال کیا گیا تھا، جس پر جواب دیتے ہوئے ارجن نے کہا کہ ’’جب وقت آئے گا تو آپ سب کو بتاؤں گا‘‘۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

اداکار نے کہا کہ جب شادی کا وقت آئے گا تو وہ اس خبر کو مداحوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں گے۔

ارجن کپور نے مزید کہا کہ میں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کافی باتیں کی ہیں، لیکن آج ہم صرف فلم کی بات کریں گے، کیونکہ یہ فلم کے جشن کا وقت ہے۔

ارجن کپور، راکول پریت سنگھ اور بھومی پڈنیکر جلد ہی اپنی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ اس فلم کی ریلیز سے قبل یہ تینوں اداکار اس وقت فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی ارجن کپور نے اداکارہ ملائیکہ اروڑا سے اپنے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کرینہ کپور 21 کروڑ معاوضہ لینے کے باوجود سیکیورٹی کا بندوبست کیوں نہیں کرتیں؟
  • عدلیہ میں ایسے ججز لائے جارہے ہیں جو عمران خان کو جیل میں رکھیں ،علیمہ خان
  • کرینا کپور 21 کروڑ فیس کے باوجود سیکیورٹی کا بندوبست کیوں نہیں کرتیں؟
  • کیا ملک کے مسائل حل ہوگئے؟ جو پارلیمنٹرینز کی تنخواہ بڑھا دی، مفتاح اسماعیل کا سوال
  • عدلیہ میں ایسے ججز لائے جا رہے ہیں جو عمران خان کو جیل میں رکھیں، علیمہ خان
  • کیا ملک کے مسائل حل ہوگئی جو پارلیمنٹرینز کی تنخواہ بڑھا دی، سابق وزیرخزانہ کا سوال
  • ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کے بعد ارجن کپور نے شادی کا اشارہ دے دیا
  • بلوچستان کے حالات آج سے خراب نہیں ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری
  • یوٹیوب صارفین کے لیے کونسا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے؟