اقرار الحسن سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی، اینکر کی دوسری بیوی فرح کے انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
معروف اینکر پرسن اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ فرح اقرار کا کہنا ہے کہ ان کی شادی محبت کی نہیں بلکہ ارینج میرج تھی۔ان کا دل کرتا ہے اپنی پروفائل میں جا کر نام تبدیل کر دیں۔
فرح اقرار نے کہا کہ وہ اقرار الحسن سے نا ناراض ہوتی ہیں، نہ سوال کرتی ہیں، نہ لڑائی کرتی ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی فرمائشں کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر سے تحفوں کی فرمائش بھی نہیں کرتیں بلکہ اقرار سے زیادہ تحفے وہ انہیں دیتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اقرار کی طرف سے سب سے مہنگا تحفہ آئی فون کا تھا جو انہوں نے 5 سال قبل دیا تھا۔
فرح اقرار کا کہنا تھا کہ شادی زندگی کا حصہ ہے۔ پوری زندگی شادی نہیں ہے۔ اگر پارٹنر پر نظر رکھنا شروع کر دیں یا پابندیاں لگائیں پھر بھی جس نے جو کرنا ہے وہ کر کے رہتا ہے اس لیے شک یا پابندیوں سے زندگی بسر نہیں ہوتی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ رشتوں میں تشدد کے خلاف ہیں۔ پہلا تھپڑ شروعات ہوتی ہے۔ جو خواتین سوشل میڈیا پر آ کر اپنے زخم دکھاتی ہیں وہ کتنی مجبور اور بے بس ہوتی ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین یہ سب کیوں برداشت کرتی ہیں اور اپنی زندگی تباہ کیوں کر رہی ہیں۔
فرح اقرار کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں کچھ بھی نہیں بدلنا چاہتیں اور زندگی میں جو بھی کیا وہ اس کو اون کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس کی وجہ سے نام تبدیل کیا کیونکہ پہلے سے موجود اکاؤنٹس کا نام تبدیل کرو تو وہ ویریفائیڈ نہیں رہتا لیکن لوگوں کو لگتا ہے کہ نام تبدیل کرنے سے علیحدگی ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اقرار الحسن 3 بیویوں کے ہمراہ ہنسی خوشی زندگی کیسے بسر کر رہے ہیں؟، فرح اقرار نے سب بتا دیا
شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فرح کا کہنا تھا ان کی شادی ارینج تھی۔ اقرارالحسن نے ان کا انتخاب کیا تھا، ان کے والد سے بات کی اور جب فرح سے بات کی تو انہوں نے شادی سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد سب نے مل کر انہیں شادی کے لیے منایا۔
فرح اقرار معروف اینکر پرسن اور انویسٹی گیٹو جرنلسٹ اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ ہیں، فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق نیوز اینکر بھی ہیں۔ فرح اقرار نے کئی مشہور نیوز اور انٹرٹینمنٹ چینلز میں بطور ہوسٹ کام کیا ہے۔ فرح اقرار اس وقت لاہور میں مقیم ہیں اور کامیابی کے ساتھ اپنا یوٹیوب چینل چلا رہی ہیں۔ وہ اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر روزانہ وی لاگ پوسٹ کرتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقرارالحسن فرح اقرار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقرارالحسن کا کہنا تھا کہ اقرار الحسن نام تبدیل کرتی ہیں انہوں نے
پڑھیں:
مودی پہلگام فالز فلیگ کے ذریعے سیاسی مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے، رانا تنویر حسین
پنجاب کے علاقے نارنگ منڈی اور شرقپور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جنگی اقدام مودی کے لیے بہت مہنگا ثابت ہوگا، پاکستان ایٹمی قوت ہے، بری نیت سے آنکھ اٹھانے والا مدتوں یاد رکھے گا، انہوں نے کہا کہ دنیا جان چکی ہے، پہلگام واقعہ میں پاکستان شامل نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مودی پہلگام فالز فلیگ کے ذریعے سیاسی مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے۔ پنجاب کے علاقے نارنگ منڈی اور شرقپور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویرحسین کا کہنا تھا کہ جنگی اقدام مودی کے لیے بہت مہنگا ثابت ہوگا، پاکستان ایٹمی قوت ہے، بری نیت سے آنکھ اٹھانے والا مدتوں یاد رکھے گا، امریکہ نے پہلی بار نیوٹرل رہنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جان چکی ہے، پہلگام واقعہ میں پاکستان شامل نہیں، ہم پہلگام واقعہ کی مذمت کرکے غیر جانبدار انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں، پاکستان کی سفارتی پوزیشن بہتر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوست ممالک سے رابطے میں ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 24 کروڑ عوام افواج اور اداروں کے ساتھ کھڑی ہے مگر بدقسمتی سے بانی پی ٹی آئی آج بھی دشمن کے ساتھ کھڑا ہے، پاک بھارت کشیدگی قوم اور ملکی سلامتی کا مسئلہ ہے، سیاسی نہیں جس پر بانی کی منتیں کی جائیں۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ انڈیا نے اگر کوئی ایڈوینچر کیا تو ایسا جواب دیا جائے گا کہ انڈیا کا بچہ بچہ یاد رکھے گا، پاکستان اس پوزیشن میں ہے کہ یہ معرکہ کامیاب طریقے سے سر کریں، پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے، عالمی دنیا سمجھتی ہے کہ پاکستان اس دہشت گردی میں ملوث نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی دنیا کو علم ہے کہ بھارت پاکستان پر بھونڈا الزام لگا رہا ہے، مودی سرکار ہوش کے ناخن لے اگر کوئی مہم جوئی کی گئی تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے، انڈیا کے اندر بھی مودی سرکار کے خلاف آواز اٹھ رہی ہے، مودی سرکار ایک پلاننگ کے تحت قانون سازی کرکے اسے مسلمانوں کے خلاف استعمال کرتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مودی نے پاکستان پر الزام لگا کر اپنی سیاست کو مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے، پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور انڈیا کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دے گا،ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے۔