موریطانیہ کشتی حادثہ: جاں بحق ابوبکر 7 ماہ قبل روانہ ہوا، ایجنٹ کو 34 لاکھ ادا کیے، اہلِ خانہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
فائل فوٹو۔
موریطانیہ کشتی حادثے میں ایک اور جاں بحق پاکستانی نوجوان کی ایجنٹوں کے ہاتھوں پھنسنے کی کہانی سامنے آگئی۔
موریطانیہ کشتی سانحہ میں سیالکوٹ کا 18 سالہ ابوبکر بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہے، نواحی علاقے دھرم کوٹ سے تعلق رکھنے والے ابوبکر کے والد کا کہنا ہے کہ ایجنٹ نے 15 روز میں اسپین پہنچانے کا وعدہ کیا تھا۔
انکا کہنا تھا کہ ایجنٹوں نے 13 روز تک کشتی کو سمندر میں روکے رکھا۔ بیٹے کو کشتی میں تشدد کر کے مارنے کے بعد سمندر میں پھینک دیا گیا۔ بیٹے کو اسپین بھجوانے کےلیے ایجنٹ اعجاز کو 34 لاکھ روپے دیے تھے۔
یہ بھی پڑھیے موریطانیہ کشتی حادثے میں جاں بحق گجرات کے 9 افراد کی شناخت ہوگئی موریطانیہ کشتی حادثہ: انسانی اسمگلر گینگ کی مبینہ رکن گرفتاراہل خانہ نے مطالبہ کیا کہ بیٹے کی لاش کو پاکستان منتقل کرنے کےلیے حکومت مدد کرے۔
دوسری جانب موریطانیہ کشتی حادثے میں منڈی بہاءالدین کے گاؤں ماجھی سے تعلق رکھنے والے دو کزن اکرم اور ارسلان بھی ان افراد میں شامل ہیں جو لاپتہ ہیں جس کے بعد منڈی بہاءالدین کے لاپتہ نوجوانوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
ارسلان کے بھائی کا کہنا ہے کہ اس کے بھائی ارسلان اور کزن اکرم نے زمین بیچ کر 80 لاکھ روپے ایجنٹ کو دیے، اب ایجنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا۔ بتایا جائے کہ دونوں زندہ ہیں یا مر چکے ہیں؟
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: موریطانیہ کشتی
پڑھیں:
موریطانیہ کشتی حادثے میں جاں بحق گجرات کے 9 افراد کی شناخت ہوگئی
موریطانیہ کشتی حادثہ میں گجرات کے متاثرہ گھرانوں میں اب تک 12 افراد کی شناخت ہوئی ہے، جن میں سے 9 جاں بحق جبکہ 3 نوجوانوں کی اپنی گھر والوں سے ٹیلے فونک رابطہ کے بعد امید کی کرن پیدا ہو گئی ہے۔
سنہرے مسقبل کیلئے بیرون ملک جانے والے سفیان کے سر پر انسانی اسمگلرز نے ہتھوڑے مارے اور چاقو کے وار کیے۔
ویڈیو میں ظلم کی داستان سنانے والا گجرات کے گاؤں ڈھولہ کارہائشی ہے جس کا بھائی سفیان کشتی حادثے میں موت کی وادی میں چلا گیا، سفیان اکیلا نہیں تھا اس کاچچا زاد بھائی عاطف بھی اب دنیا میں نہیں رہا، گھر میں تو جیسے کہرام مچا ہے۔
ایسے ہی گاؤں گڑھکو کے دو کزن حسنین اور رضوان بھی ہیں، جن کے گھر والے غربت کے خاتمے کے خواب دیکھ رہے تھے کہ دونوں نوجوان ہمیشہ کیلئے ہی ان کا ساتھ چھوڑ گئے۔
موریطانیہ کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں مرزا عمر، علی رضا ابوبکر، ریحان اور سفیر کے گھروں میں بس اب جدائی کے آنسو ہیں یہ سب بھی گجرات کے مختلف دیہات میں اب پیاروں کے بچھڑنے کے غم میں ہیں۔
متاثرہ خاندانوں میں12 کا تعلق گجرات سے ہے لیکن ان میں تین ایسے خاندان ایسے بھی ہین جنہیں اپنے نوجوانوں سے متعلق اچھی خبر سننے کو ملی ہے۔
ایسے ہی غلام مصطفیٰ کا گھرانہ ہے غلام مصطفیٰ پلمبر ہے، اوزار اب بھی گھر پر اس کی راہ تک رہے ہیں، گھر والے شکر ادا کرتے ہیں کہ زندگی بچ گئی۔
تابش اور عذیر بٹ کے گھر والے بھی اپنے نوجوانوں کی سلامتی پر خوش ہیں، زندہ بچ جانے والے کب گھر لوٹیں گے اور گھر والے بے صبری سے ان کا انتظار کر رہے ہیں ایسے میں وہ گھرانہ جو پیاروں کو ہمیشہ کیلئے کھو چکے ہیں وہ تدفین اور میتیں پاکستان لانے اور تدفین کیلئے فکر مند ہیں۔