ایسا لگتا ہے علاقے پر ’ایٹم بم گرادیا گیا ہو‘، لاس اینجلس میں آگ پھیلنے پر امریکی حکام پریشان
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جنگل کی آگ کئی ہزار ایکڑ تک پھیلنے کے بعد حکام پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ آگ کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے اس علاقے پر ایٹم بم گرا دیا ہو۔
امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق شہر کے 10 ہزار سے زائد مکانات خاکستر ہو چکے ہیں، بڑے علاقے میں بلند شعلے اب بھی اٹھ رہے ہیں، جن میں سے زیادہ تر پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔
امریکی حکام نے کم از کم 7 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، لیکن خبردار کیا ہے کہ جب تک تفتیش کاروں کے لیے رسائی محفوظ نہیں ہو جاتی تب تک اصل تعداد کے بارے میں کچھ بھی کہنا مشکل ہے، منگل سے اب تک ہزاروں افراد انخلا کے احکامات سے متاثر ہوئے ہیں۔
ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ
لاس اینجلس کے شیرف رابرٹ لونا کا کہنا ہے کہ آگ سے متاثرہ علاقے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ان علاقوں میں ’ایٹم بم گرایا گیا ہے‘۔
رابرٹ لونا نے جمعرات کو نیوز کانفرنس میں کہا کہ اگرچہ میں آپ کو یہ بتا رہا ہوں کہ 5 افراد ہلاک ہوچکے، لیکن یہ میرے ہونٹوں سے نکل رہا ہے، میں اس نمبر کے بارے میں پریشان ہوں۔
شیرف نے کہا کہ وہ دعا کر رہے ہیں کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ نہ ہو، لیکن جو تباہی واضح ہے اس کی بنیاد پر ’اچھی خبر‘ کی توقع نہیں ہے۔
مزید ہوا اور شعلے
آگ بجھانے والے ورکرز نے جمعرات کو پیش رفت کی کیونکہ سانتا انا کی ہوائیں کمزور ہو گئی تھیں، لیکن دن گزرنے کے ساتھ ساتھ پورے علاقے میں تیز ہواؤں نے زور پکڑ لیا۔
حکام نے ایل اے اور وینٹورا کاؤنٹیز کی سرحد کے قریب ایک نئی آگ لگنے پر بڑا ردعمل ظاہر کیا، جس کے بعد لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا، مقامی رہائشی آلودہ ہوا اور دیگر خطرناک حالات کا بھی سامنا کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے عمران خان ذرا بھی پریشان نہیں، شیخ رشید
راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے عمران خان ذرا بھی پریشان نہیں اور ذرا بھی بددل نہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں ںے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں نو مئی کیس کے سلسلے میں اڈیالہ جیل آیا تو کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی، ملاقات خوشگوار موڈ میں ہوئی آج میں نے عمران خان کا بوسہ لیا اور انہوں نے مجھے گلے لگایا۔
شیخ رشید نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ آپ سیاست کے سارے رول سمجھتے ہیں اللہ بہت بڑا ہے اور اللہ ہی ہماری مدد کرے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں نے عمران خان سے کہا کہ ہائی کورٹ سے آپ کو جلد ریلیف ملے گا یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے، کل کے فیصلے کے بارے میں بارے میں عمران خان ذرا بھی پریشان نہیں اور ذرا بھی بددل نہیں۔
مذاکرات سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جائے گا تو مذاکرات ختم ہیں۔ بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقات پر انہوں نے کہا کہ مجھے اس کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔