کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو حواریوں نے نقصان پہنچایا، بیک ڈور مذاکرات کے لیے بھی پروپیگنڈا کیا گیا لیکن پی ٹی آئی کو 20 جنوری کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، اس کیس کی منظوری کے وقت ہی عمران خان کو بتادیا تھا کہ یہ نیب کیس ہے، اس میں سزا ہوگی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف خود پی ٹی آئی کے رہنما سازشوں میں ملوث ہیں اور وہ بانی کو جیل میں رکھنا چاہتے ہیں، جیل سے بھی زیادہ وہ انہیں مارنا چاہتے ہیں تاکہ ان کا فائدہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کے معاملے پر بھی بانی پی ٹی آئی کو روکا تھا، اس وقت ہی ان کو بتایا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس ہے اور اس میں سزا ہوگی، آخر جرم کیا ہے تو سزا تو ہونی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالاتر ہونا نہیں ہوتا، پی ٹی آئی نے ملکی تنصیبات پر حملے کئے، 9 مئی کیا 26 نومبر کرکے دیکھ لیا، کہاں آپ مولا جٹ کی سیاست کررہے تھے اور آج پریس کانفرنس میں کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ تو فارم 47 کی حکومت کو مانتے ہی نہیں تھے اور آج ان سے مذاکرات کررہے ہیں یعنی آپ نے انہیں قانونی قرار دے دیا ہے، عدالتیں حق میں فیصلہ دیں تو اچھی ورنہ بری۔ انہوں نے کہا کہ آپ اسٹیبلیمشنٹ سے بھی مذاکرات کرنے کے لیے تڑپ رہے ہیں لیکن انہوں نے صاف کہہ دیا ہمارا آپ سے کوئی واستہ نہیں تو یہ بات تو واضح ہے کہ نہ کوئی اندرونی دباؤ ہے اور نہ ہی بیرون ملک سے کوئی پریشر ہے جو آئندہ آنے دنوں میں مزید واضح ہوجائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ملین پاؤنڈ فیصل واوڈا پی ٹی آئی کیس ہے نے کہا کہا کہ تھا کہ

پڑھیں:

22 جنوری کو ا سکینڈل آنے والا ہے، اگر رکا نہیں تو حکومت جیل بھی جائے گی: فیصل واوڈا

کراچی: سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ 22 جنوری کو حکومت کا ایک سکینڈل آنے والا ہے، میں اسکینڈل میں خود بیٹھا ہوا ہوں، ہم اسے روکیں گے اور اگر نہیں رکے گا تو پھر اس پر کیس بھی بنے گا، حکومت اس کو طاقت سے پاس کروالیتی ہے تو پھر جیل میں بھی جائے گی۔

فیصل واوڈا کا کہناتھا کہ 190 ملین پاونڈ میں عمران خان کو سزا ہو گی، تاریخ بدلی جا سکتی ہے لیکن فیصلہ تو نہیں بدلا جا سکتا ، چار سال قبل میں نے کابینہ میں اس پر اعتراض اٹھایا، بند لفافے میں غلط کام ہوا ہے جس پر دستخط عمران خان نے کیئے ہیں تو سزا بھی ہو گی ۔ یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہناتھا کہ اس وقت اس معاملے پر فواد چوہدری، شیریں مزاری اور میں نے اس پر اعتراض اٹھایا تھا، اس کا فائدہ عمران خان کی بیگم اور حواریوں نے اٹھایا، عمران خان کو 10 سے 14 سال قید ہو سکتی ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ شوکت یوسفزئی ایک مخلص انسان ہیں، ایسے لوگ عمران خان کو جیل میں نہیں رکھنا چاہتے، جو بات سچی ہے وہ یہ ہے کہ دستخط عمران خان نے کیئے اس لیے معاملہ ان پر ہے، مجھ سمیت کابینہ بھی بری الذمہ نہیں ہے، اگر اس پر سزا ہوتی ہے، تو ہونی چاہیے، میں اس پر بھی مفروری اختیار نہیں کروں گا۔

متعلقہ مضامین

  • کیا 2018 سے پہلے تم نے عمران خان کی بے ایمانی نہیں دیکھی تھی؟فیصل واوڈا
  • بانی پی ٹی آئی کو سزا، فیصل واوڈا نے ایک اور دعویٰ کردیا
  • 20جنوری کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کراورحکومت اکڑ کر مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
  • 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا، فیصل واوڈا نے ایک اور دعویٰ کردیا
  • 20جنوری کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کراورحکومت اکڑ کر مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14 سال قید ہو سکتی ہے : فیصل واوڈا 
  • 190ملین پاؤنڈ کیس میں عمران کو سزا ہو گی، فیصل واوڈا
  • 22 جنوری کو ا سکینڈل آنے والا ہے، اگر رکا نہیں تو حکومت جیل بھی جائے گی: فیصل واوڈا
  • 22 جنوری کو حکومت کا ایک سکینڈل آنے والا ہے، فیصل واوڈا
  • 22 جنوری کو سکینڈل آنیوالا ہے ، اگر رکا نہیں تو حکومت جیل بھی جائے گی ، واوڈا